Tag: safoora saniha

  • سانحہ صفورہ کے ملزمان کی گرفتاری: وزیر اعظم کا قائم علی شاہ کو فون

    سانحہ صفورہ کے ملزمان کی گرفتاری: وزیر اعظم کا قائم علی شاہ کو فون

    اسلام آباد : وزیرا عظم نواز شریف نے وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے ٹیلیفون پر بات کی اور صفورا فائرنگ کیس کے چار مرکزی ملزمان کی گرفتاری پر ان کی تعریف کی۔

    وزیر اعظم نے سندھ پولیس کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے ملک سےدہشت گردی اورانتہاپسندی کے خاتمے کےعزم کااعادہ کیا۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری سے ثابت ہوتا ہے کہ ٹارگٹڈ آپریشن درست سمت میں جاری ہے، انہوں نے کہا کہ یہ بات واضح ہوگئی کہ ہمارے ادارےچیلنجزسے نمٹنےکی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے وزیرا عظم کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ حکومت سندھ صفورا فائرنگ کیس کے تمام ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لائے گی۔

    اے آر وائی نیوز کو ملنے والی تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق القاعدہ سے ہے،سی ٹی ڈ ی پولیس کے مطابق دہشت گرد گروپ کے سربراہ طاہر بھی گرفتارملزمان میں شامل ہے جس کا بھائی شاہد دو مئی کو مقابلے میں مار ا گیا تھا ۔

    طاہر کا تعلق سرائے عالمگیر پنجاب سے ہے۔ ملزمان کوکراچی کےمختلف علاقوں سےگرفتارکیاگیا،صفورا گوٹھ کےقریب بس میں فائرنگ سےپینتالیس افرد جاں بحق ہوئے تھے۔

  • وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی آج کراچی کا دورہ کریں گے

    وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی آج کراچی کا دورہ کریں گے

    اسلام آباد : وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان آج کراچی کا دورہ کر رہے ہیں۔ اپنے دورے کے دوران وہ کراچی میں امن و امان کے جائزہ اجلاس میں شرکت سمیت اہم ملاقاتیں کریں گے۔

    ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان امن و امان سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    اجلاس میں سیکیورٹی کی صورتحال، سانحہ صفورا اور رینجرز کی جانب سے جاری آپریشن سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    ترجمان کے مطابق وزیر داخلہ کراچی میں وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، گورنر ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقاتیں کریں گے۔

    وزیرداخلہ رینجرز ہیڈ کوارٹر بھی جائیں گے جہاں وہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس کے بعد وزیر داخلہ اسماعیلی برادری سے بھی ملاقات کریں گے۔

  • کراچی سانحے پروزیر داخلہ نےبیان دینا تک گوارہ نہیں کیا، شیریں مزاری

    کراچی سانحے پروزیر داخلہ نےبیان دینا تک گوارہ نہیں کیا، شیریں مزاری

    اسلام آباد : تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نےکہا ہے کہ سانحہ کراچی کےبعدچوہدری نثارکا منظرعام پر آناخوش آئند ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، شیریں مزاری نےکہا کہ وزیرداخلہ کواپنے حلقےکے بجائےکراچی کا دورہ کرناچاہئےتھا۔

    کراچی سانحے پروزیر داخلہ نےبیان تک دیناگوارہ نہیں کیا،پی ٹی آئی رہنما نےکہا کہ نیشنل ایکشن پلان میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔

    وزیرداخلہ کی تنقید کا جوا ب دیتےہوئےشیریں مزاری نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں تبدیلی آچکی ہے،کے پی کے کی پولیس میں نیکوکار جیسے ایماندار افسروں کو عزت دی جاتی ہے۔

    چوہدری نثار کبھی کے پی کے کا دورہ کریں انہیں تبدیلی نظر آ جا ئےگی۔

  • سانحہ کراچی: متاثرہ بس کے کلینر نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرادیا

    سانحہ کراچی: متاثرہ بس کے کلینر نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرادیا

    کراچی : صفورہ گوٹھ میں دہشت گردی کانشانہ بننےوالی بس کے کلینرکابیان پولیس نے ریکارڈ کرلیا، عورتیں اوربچےچلاتےرہے کہ ان کونہ مارو لیکن دہشت گردوں کورحم نہ آیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نےصفورہ گوٹھ میں دہشت گردی کانشانہ بننےوالی بس کےکلینرکابیان ریکارڈ کرلیا ہے۔

    کلینرنے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نےبس میں فائرنگ شروع کی تووہ فرش سےچپک کرلیٹ گیا تھا، دہشت گرد مسافروں پرچلائےکہ سب اپنےسرنیچے کرلو۔

    اس کےبعد بد قسمت بس مقتل بن گئی، لوگ رحم کی اپیلیں کرتےرہے لیکن سنگ دل دہشت گردوں نے ان کی ایک نہ سنی ۔

    مردوں کومرتادیکھ کرعورتیں اوربچےچلانےلگے کہ ان کو نہ مارو۔ لیکن اس بات کا دہشت گردوں پرکوئی اثرنہ ہوا۔

    اسماعیلی برادری کی بس میں تمام کارروائی پانچ سےسات منٹ میں مکمل ہوئی اوردہشت گرد باآسانی فرار ہونےمیں کامیاب ہوگئے۔

  • اسماعیلی ایک پُرامن اور عالمگیر جماعت ہے، پرنس کریم آغا خان

    اسماعیلی ایک پُرامن اور عالمگیر جماعت ہے، پرنس کریم آغا خان

    پیرس: اسماعیلی مسلمانوں کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان نے کراچی میں بس حملے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

    اسماعیلی برادری کے رہنماء پرنس آغاخان نے افسوسناک واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ ایک پُرامن جماعت کے لوگوں پر حملہ معاشرے میں تشدد کی عکاسی کرتا ہے۔

    پرنس آغا خان کا کہنا تھا کہ اسماعیلی ایک پرامن اور عالمگیر جماعت ہے،جو دنیا کے مختلف ممالک بشمول اسلامی ممالک میں دیگر مذہبی و نسلی گروہوں کے ساتھ ہم آہنگی سے رہ رہی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اسماعیلی برادری پر حملے کے محرکات فرقہ وارانہ یا سیاسی ہوسکتے ہے، انہوں نے کہا کہ میری دعائیں حملے میں جاں بحق اور زخمی افراد کے ساتھ ہے۔

    اس سے قبل گزشتہ روز اسماعیلی جماعت کے سربراہ پرنس کریم آغا خان نے کراچی بس پر ہونے والی فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی تھی۔

    آغا خان کا کہنا تھا کہ ’’ اسماعیلی ایک پُرامن برادری کا حصہ ہیں جو کہ دنیا بھرمیں دوسری مذہبی برادریوں اور نسلی گروہوں کے ساتھ پرامن بقائے باہمی کے تحت رہ رہی ہے لہذا ان پراس طرح کا حملہ سمجھ سے بالاترہے۔

    واضح رہے کہ کراچی کے علاقے صفورہ چورنگی پر اسماعیلی کمیونٹی کی بس کو روک کر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی تھی، جس کے نتیجے میں 43 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

  • عمران خان آج کراچی پہنچ رہے ہیں

    عمران خان آج کراچی پہنچ رہے ہیں

    کراچی:  پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان آج کراچی پہنچ رہے ہیں،عمران خان اسماعیلی کمیونٹی کے رہنماؤں سے تعزیت کریں گے جبکہ شام کو شہریوں اور سول سوسائٹی کے ممبران سے مزار قائد پر خطاب کریں گے۔

    ترجمان پی ٹی آئی جمال صدیقی کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے لیڈرعمران خان آج کراچی پہنچیں گے، کراچی آمد کے بعد المنا ک سانحہ میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کے لواحقین سے تعزیت کے لئے اسما عیلی کمیونٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے اور شام کو مزارِ قائد پر کارکنوں اورسول سائٹی کے ممبران سے خطاب بھی کریں گے۔

    یا د رہے کہ گزشتہ روز صفورا چورنگی پر دہشت گردوں نے اسماعیلی کمیونٹی کی بس کو نشانہ بنایا، جس میں تنتالیس افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

  • ایم کیو ایم کے تحت آج تعزیتی اجتماعات اور شمعیں روشن کی جائیں گی

    ایم کیو ایم کے تحت آج تعزیتی اجتماعات اور شمعیں روشن کی جائیں گی

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے تحت آج بروز جمعرات کو یوم سوگ کے سلسلے میں اسماعیلی کمیونٹی سے اظہاریکجہتی کیلئے ملک بھر میں تعزیتی اجتماعات منعقد کئے جائیں گے اورسانحہ صفورہ چورنگی میںجاں بحق ہونے والے افراد کی یاد میںشمعیں روشن کی جائیں گی ۔

    یہ تعزیتی اجتماعات صوبہ سندھ ، صوبہ پنجاب، صوبہ بلوچستان اورصوبہ خیبرپختونخوا کے علاوہ آزادکشمیراور گلگت بلتستان میں بھی منعقد کئے جائیں گے اور جاں بحق ہونے والے افرادکے سوگوارلواحقین سے اظہاریکجہتی کیاجائے گا ۔

    واضح رہے کہ کراچی کے علاقے صفورہ چورنگی کے قریب مسلح دہشت گردوںنے بس میں گھس کر اندھادھند فائرنگ کرکے اسماعیلی کمیونٹی کے 45 افراد کوہلاک اور متعدد افراد کو شدیدزخمی کردیا اور اس المناک واقعہ پر ایم کیوایم کی جانب سے آج بروز جمعرات کو یوم سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

    علاوہ ازیں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی ہدایت پرفلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سہراب گوٹھ پرایدھی سردخانے کے باہر کیمپ قائم کر دیا گیاہے۔

    کیمپ پر سانحہ صفورا گوٹھ میں اسماعیلی کمیونٹی کے معصوم و بے گناہ افراد کے شہید ہونے والے افراد کے سوگوار لواحقین کو ان کے پیاروں کے حوالے تفصیلات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں خلق فائونڈیشن کی جانب سے دیگر مطلوبہ خدمات بھی پیش کی جارہی ہیں۔

    اس مو قع پر حق پر ست رکن قومی اسمبلی سفیان یوسف اور کے کے ایف کے رضاکاران بھی کیمپ میںموجود تھے۔

  • الطاف حسین کا وزیراعلیٰ سندھ سے استعفے کا مطالبہ

    الطاف حسین کا وزیراعلیٰ سندھ سے استعفے کا مطالبہ

    کراچی: الطاف حسین نے وزیراعلیٰ سندھ سے استعفے کا مطالبہ کردیا، کہتے ہیں سانحہ کراچی کے بعد داعش کے پمفلٹ پھینکنے کا عمل حکومت کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے ۔

     ایک بیان میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاکہ وہ کئی برسوں سے کہہ رہے ہیں کہ کراچی میں طالبانائزیشن ہورہی ہے، سندھ میں القاعدہ، طالبان اورداعش کے دہشت گرد موجود ہیں مگر ان کی باتوں کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا ۔

     الطاف حسین کا کہنا تھا اسماعیلی کمیونٹی کے پرامن لوگوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا افسوس ناک واقعہ ہے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کوچاہیے کہ وہ اپنے عہدے سے استعفٰی دے دیں ۔

           الطاف حسین نے کہاکہ جب میں نے کراچی میں طالبانائزیشن کی بات کی تو سندھ کے وزیراعلیٰ قائم علی شاہ اور ان کے وزراء کراچی میں طالبانائزیشن سے انکارکرتے رہے اور کہتے رہے کہ الطاف حسین خوف پھیلارہے ہیں۔

     ، جب میں نے داعش کی موجودگی کے حوالہ سے انکشاف کیا تو کہا گیا کہ کراچی میں ایسے ہی کسی نے داعش کی چاکنگ کردی ہوگی لیکن آج صفورا چورنگی کے المناک سانحہ کے بعد دہشت گرد قاتلوں کی جانب سے داعش کے پمفلٹ پھینکے گئے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ میری بات درست ہے۔


    کراچی: اسماعیلی کمیونٹی کی بس پر فائرنگ ، 43 افراد جاں بحق


    واضح رہے کہ کراچی کے علاقے صفورہ چورنگی پرآج 13 مئی 2015 کو اسماعیلی ادارے الاظہرگارڈن کے زیرِاہتمام چلنے والی بس کو روک کرمسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 43 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

    چھ مسلح ملزمان نے بس کو روکا اوراس میں داخل ہوکراندھا دھند فائرنگ کرکے مسافروں کو قتل کردیا، جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم اورایس ایم جی پسٹل کے خول ملے ہیں۔

  • کراچی : ہولناک دہشتگردی میں جاں بحق افراد کی شناخت جاری

    کراچی : ہولناک دہشتگردی میں جاں بحق افراد کی شناخت جاری

    کراچی: شہرِ قائد میں بس پر ہولناک دہشتگردی ایک اور قومی سانحہ ہے،  دہشتگردوں کی گولیوں کا نشانہ بنے والے نہتے شہریوں کی شناخت کا کیا جارہا ہے۔

    مرنے والوں میں نذرعلی، سیدنذر ، جاوید ، عصمتہ سلیم ، لیاقت نورجی ، نذرمیاجی، عروشہ ذوالفقار ،رجب علی شامل ہیں

    رضوان رحیم ، علیشاہ اکبر ، رحیم میانجی ، نورعلی ،عبدالوالا ،سونیا سلطان، رمضان ولی ، نیلم رضوان ،امینا نذر کو بھی شناخت کرلیا گیا۔

    جاں بحق افراد میں شمیم ، کاکوبھین، زبیدہ اکبر، زبیدہ نذر، سلطان قاسم، ولی بھین اور رجب پیر بھی شامل ہیں ۔

    پولیس سرجن کے مطابق جاں بحق افراد چھبیس افراد کا پوسٹ مارٹم مکمل کرکے آغا خان منتقل کردیا گیا ہے۔

  • کراچی میں المناک سانحہ، سیاسی قیادت کے لئے کھانا اہم، ٹوئٹر پر شدید ردِعمل

    کراچی میں المناک سانحہ، سیاسی قیادت کے لئے کھانا اہم، ٹوئٹر پر شدید ردِعمل

    اسلام آباد: کراچی میں المناک سانحہ کے باوجود اقتصادی راہداری پر بریفنگ اور کھانا بھی ساتھ چلتا رہا۔

    پاک چین اقتصادی راہداری پر سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کے لیے پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں احسن اقبال کی اہم بریفنگ کھانے کی نذر ہوگئی، شاید وزیراعظم سمیت تمام وزرا کو بھوک زیادہ لگی تھی۔

    سامنے مزیدار کھانوں کی ڈشیں ہوں اور پیٹ میں چوہے دوڑ رہے ہوں تو کون وفاقی وزیر احسن اقبال کی خشک کہانی سنے گا، پاک چین اقتصادی راہدری کے لیے بلائی گئی اے پی سی میں جب وزیراعظم نواز شریف کو بھوک ستائی تو انھوں نے کہا کہ  بریفنگ جاری رکھیں اور ساتھ کھانے کا مزہ بھی لیں۔

    وزیرِاعظم کا بس کہنا ہی تھا پھر کیا وفاقی وزراء کیا صوبائی وزیر سب کھانے پر ٹوٹ پڑے اور خوب پیٹ بھرا۔

    وزیرخزانہ  سے لے کر صوبائی وزیر تک کھانے میں  مگن نظر آئے ، نہ کسی نے بریفنگ پر توجہ دی اور نہ ہی سانحے کراچی کے اثر دیکھائی دیئے۔

    وزیرِاعظم نواز شریف نے کراچی سانحہ نظر انداز کرکے اقتصادی راہداری پر بریفنگ اور کھانے کو اہمیت دی ، جس پر لوگوں نے ٹوئٹر پر شدید ردِ عمل کا اظہار کیا۔