Tag: Sahbaz sharif

  • سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے شہباز شریف کو فاشسٹ قرار دے دیا

    سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے شہباز شریف کو فاشسٹ قرار دے دیا

    لاہور : سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو فاشسٹ قرار دے دیا، احمد اویس نے چیف جسٹس سے موجودہ صورتحال پر نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

    لاہور میں سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار احساس ہوا شہباز شریف جمہوریت کی آڑ میں فاشسٹ ہیں آٸین ان کے تابع نہیں۔

    جس شخص کو آئین کی پرواہ نہیں اسے عہدے پر رہنے کا حق نہیں ، آئین کو پامال کیا گیا تو کچھ نہیں بچے گا۔ کسی کی اقتدار کی ہوس کیلئے آئین کو اس کا تابع نہیں بنایا جا سکتا۔

    انہوں نے کہا کہ گورنر کی تبدیلی کے معاملے پر صدر مملکت عارف علوی کی توہین کی گٸی، میرا مطالبہ ہے کہ چیف جسٹس اس معاملے کا ازخود نوٹس لیں۔

    احمد اویس نے کہا کہ میں پریس کانفرنس اس لیے نہیں کر رہا کہ مجھے ڈی نوٹیفائی کردیاجائے گا، میں نے استعفے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے، مجھے صرف گورنر ہی عہدے سے ہٹا سکتے ہیں۔

    مزید پڑھیں : پنجاب حکومت نے ایڈووکیٹ جنرل احمد اویس کوعہدے سے ہٹادیا

    انہوں نے کہا کہ میرا عہدہ آٸینی ہے مجھے چیف ایگزیکٹو کی خواہش پر عہدے سے نہیں ہٹایا جاسکتا جب تک گورنر پنجاب چاہیں گے کام کرتا رہوں گا۔

    ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے پاکستان کی عوام سے اپیل کی کہ وہ گھروں سے باہر نکل آٸیں اور اپنا آٸین اور ملک بچاٸیں، بحیثیت پاکستانی یہ آپ کا حق ہے۔

  • چوہدری نثار، پرویز رشید تنازع: شہباز شریف کی مصلحت کی کوششیں تیز

    چوہدری نثار، پرویز رشید تنازع: شہباز شریف کی مصلحت کی کوششیں تیز

    لاہور: ن لیگ کے دو سینئر رہنمائوں میں بڑی خلیج نے پارٹی قیادت کو بھی پریشان کر دیا ہے، اس خلیج کو پاٹنے کے لیے اب شہباز شریف میدان میں کود پڑے ہیں.

    تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے سینئر رہنما پرویز رشید اور چوہدری نثار میں‌ اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں اور دونوں‌ کی لفظی جنگ رکوانے کے لیے شہبازشریف نے کوشش شروع کر دی ہے۔

    یاد رہے کہ پرویز رشید نے چوہدری نثار پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ چوہدری نثار کے مشکل وقت میں گمراہ کن بیانات دیے اور کسی کو خوش کرنے کے لیے انہیں برطرف کرایا.

    پرویزرشید مسلسل غلط بیانی کے عادی ہیں، ترجمان چوہدری نثار

    اس بیان کا چوہدری نثار کے ترجمان کی جانب سے انتہائی سخت ردعمل سامنے آیا تھا، جس میں‌ کہا گیا کہ پاک فوج کیلئے مودی جیسی سوچ رکھنے والا شخص آج مسلم لیگ کا وارث بن بیٹھا ہے، ترجمان نے مطالبہ کیا تھا کہ وزیر اعظم اور پارٹی صدر ڈان لیکس رپورٹ منظر عام پر لانے کاحکم جاری کریں.

    اب ان اختلافات کے سدباب کے لیے شہباز شریف میدان میں‌کود پڑے ہیں. وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے دونوں رہنماؤں کو سیزفائر کی ہدایت کی ہے.

    چوہدری نثارنےشیرکےبغیرایک الیکشن لڑا، بری طرح ہارے‘ پرویزرشید

    بہ ظاہر شہبازشریف نے اپنا وزن چوہدری نثار کے پلڑے میں ڈال دیا ہے. وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار پرویز رشید سے پرانے مسلم لیگی ہیں، پرویز رشیدکو میڈیا پربعض باتیں کہنےسےگریز کرناچاہیے تھا. میاں نواز شریف دونوں رہنماؤں کو بلا کر معاملے کا فیصلہ کریں.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔