اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے ماضی میں دیئے گئے لاپرواہ بیانات پر شرمندہ ہوکر اپنے مداحوں اور چاہنے والوں سے معافی مانگ لی۔
فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک نے ماضی میں انٹرویوز اور سوشل میڈیا پر دیے گئے بیانات میں استعمال کیے گئے سخت اور نامناسب الفاظ پر معافی مانگتے ہوئے ندامت کا اظہار کیا ہے۔
پوسٹ میں اداکارہ صحیفہ جبار نے اعتراف کیا کہ میرے الفاظ نہ صرف دوسروں کے لیے تکلیف دہ تھے بلکہ اس طرح کے بتانات سے میری شخصیت پر بھی منفی اثر پڑا ہے۔
قوم کو فیملی ولاگنگ جیسی بکواس دیکھنا پسند ہے، صحیفہ جبار
صحیفہ جبار ذہنی صحت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں
اداکارہ نے لکھا کہ مجھے انٹرویوز اور پوڈکاسٹس میں بولے گئے کلمات پر گہرا افسوس ہے، سمجھداری سے کام نہ لینے پر میں شرمندہ ہوں۔
صحیفہ نے تسلیم کیا کہ انہوں نے الفاظ کے اثرات کو نظر انداز کیا اور دوسروں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی جس پر وہ شرمندہ ہیں، اداکارہ نے اپنے مداحوں، اہل خانہ اور دوستوں سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ اگر میرے الفاظ سے کسی کو تکلیف پہنچی ہو تو میں معافی چاہتی ہوں۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ صحیفہ جبار گزشتہ کچھ عرصے سے ڈپریشن جیسے ذہنی مسائل کا سامنا کر رہی ہیں اور اس حوالے سے وہ کئی مواقع پر کھل کر بات بھی کر چکی ہیں۔