Tag: Sahiba

  • میری بیٹی صاحبہ 8 ماہ سے مجھ سے نہیں ملی: نشو بیگم دوران شو آبدیدہ ہوگئیں

    میری بیٹی صاحبہ 8 ماہ سے مجھ سے نہیں ملی: نشو بیگم دوران شو آبدیدہ ہوگئیں

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی ماضی کی معروف اداکارہ نشو بیگم اپنی بیٹی اداکارہ صاحبہ سے گزشتہ 8 ماہ سے نہ مل پانے کی بات کرتے ہوئے لائیو شو پر آبدیدہ ہوگئیں۔

    صاحبہ ریمبو انڈسٹری کا ایک بڑا نام ہے، ان کی والدہ نشو بیگم اپنے حوالے سے ایک ماضی کی اسٹار ہیں، ماضی میں اداکارہ کا فلم انڈسٹری میں ایک بڑا نام تھا۔

    حال ہی میں اداکارہ صاحبہ 40 سالوں بعد پہلی بار اپنے والد سے ملی اور ایسا لگتا ہے کہ ان کی والد سے ملاقات سے کچھ مسائل پیدا ہوئے ہیں۔

    نشو بیگم نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

    شو میں نشو بیگم سے زندگی کے پچھتاوے سے متعلق پوچھا گیا، اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میری پہلی شادی میرا ایک غلط فیصلہ تھا اور اس پر مجھے پچھتاوا ہے۔

    نشو بیگم نے بتایا کہ میں نے فلم اداکاری کا آغاز کرنے کے 5 سال بعد جوانی میں ہی شادی کی تھی لیکن اب سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں کہ میں نے اسکول کے زمانے میں ہی متعدد شادیاں کیں جو کہ غلط ہے۔

    ماضی کی اداکارہ نے بتایا کہ پہلی شادی نے میرا سب کچھ چھین لیا تھا، پہلی شادی نے مجھ سے میری گاڑیاں، گھر، زیور اور بہت سی قیمتی چیزیں چھین لیں تھیں۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے مال و ملکیت کے چھن جانے پر کوئی افسوس نہیں تھا، میں نے اپنی پہلی شادی سے ایک قیمتی چیز اپنی بیٹی بچائی جو کہ اس وقت میرے پیٹ میں پل رہی تھیں۔

    نشو بیگم نے کہا کہ لیکن اب کئی سال بعد مجھ سے سب کچھ چھن چکا ہے، میں بے یارو مددگار بن چکی ہیں، خود کو بے بس محسوس کرتی ہیں۔

    سینیئر اداکارہ نے کہا کہ پہلے شوہر کی وجہ سے میں گزشتہ 8 ماہ سے اپنی بیٹی صاحبہ سے نہیں مل سکیں، بیٹی سے نہ مل پانے کی بات کرتے ہوئے نشو بیگم آبدیدہ ہوگئیں۔

    اگرچہ نشو بیگم نے بتایا کہ گزشتہ 8 ماہ سے وہ اپنی بیٹی صاحبہ سے نہیں مل پائیں اور انہوں نے اس کا الزام اپنے پہلے شوہر اور صاحبہ کے والد پر بھی لگایا، تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا کہ بیٹی ان سے کیوں نہیں مل رہیں؟۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ShowbizShowsha (@showbizshowsha)

  • اپنے والد کو نہ کبھی دیکھا نہ ملاقات ہوئی، صاحبہ کا انکشاف

    اپنے والد کو نہ کبھی دیکھا نہ ملاقات ہوئی، صاحبہ کا انکشاف

    ماضی کی معروف اداکارہ اور سینئر اداکار افضال خان (ریمبو) کی اہلیہ صاحبہ نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے کبھی اپنے سگے والد کو نہیں دیکھا اور نہ ہی کبھی اُن سے ملاقات ہوئی۔

    اداکارہ صاحبہ کا سوشل میڈیا پر ایک انٹرویو گردش کررہا ہے، جس میں انہوں نے والد کے حوالے سے حیران انکشاف کرکے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔

    صاحبہ کا ساجد حسن کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ میری پیدائش سے پہلے ہی میرے والد اور والدہ کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی، اس وجہ سے میں نے کبھی اپنے سگے والد کو نہیں دیکھا اور نہ ہی کبھی اُن سے ملاقات ہوئی۔

    صاحبہ نے کہا کہ میرا بچپن میرے نانا کے گھر گُزرا کیونکہ والدہ فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہوتی تھیں اور والد نے چھوڑ دیا تھا تو اسی لیے میں اپنے نانا نانی ماموں وغیرہ کے زیادہ قریب تھی۔

    انہوں نے بتایا کہ والد نے میری پیدائش کے بعد بھی کبھی مجھ سے ملنے کی تمنا نہیں کی، اسی وجہ سے میرے دل میں کبھی اُن کے لیے باپ والے جذبات نہیں ابھرے۔

    صاحبہ کا کہنا تھا کہ میں جب 10 سال کی ہوئی تو میری والدہ نے دوسری شادی کرلی تھی اور میرے سوتیلے والد نے مجھے اپنے سگے باپ کی کمی محسوس نہیں ہونے دی، اُنہوں نے مجھے سگے باپ سے بڑھ کر چاہا۔

    ’مجھے بہت گالیاں پڑنے والی ہیں‘، پونم پانڈے کا اہم بیان سامنے آگیا

    صاحبہ کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنے سوتیلے والد کے بہت زیادہ قریب تھی، کیونکہ وہ میرے ساتھ ہمیشہ دوستوں کی طرح رہے، میں بھی اُن سے اپنی ہر بات شیئر کرتی تھی۔

    اداکارہ نے بتایا کہ میرے سوتیلے والد پیشے سے پائلٹ اور زمیندار تھے اور 5 سال قبل ہی وہ فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئے۔