Tag: sahil e samandar

  • کرسمس اورنیوایئر، عوام کے ساحل پرجانے کی پابندی

    کرسمس اورنیوایئر، عوام کے ساحل پرجانے کی پابندی

    کراچی : سندھ حکومت نے کرسمس اور نیو ایئر کے موقع پر ساحل پر جانا ممنوع قرار دیتے ہوئے پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے کرسمس اور نیو ایئر کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی روک تھام کیلیے ساحل سمندر پر نہانے اور جانے پر بھی پابندی لگا دی ہے جس کا اطلاق 23 دسمبر کی رات بارہ بجے سے ہو گا۔

    اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹی فکیشن کے مطابق 24 اور 25 دسمبر کو سی ویو پر جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، خلاف وزری پر قانونی کارروائی کی جائے گی جس کے لیے پولیس کو احکامات جاری کردیئے گئے۔

    دریں اثنا محکمہ داخلہ سندھ نے نیو ایئر کے موقع پر بھی 31 دسمبر اور یکم جنوری کو ساحل پر جانے پرپابندی عائد کردی ہے، نوٹی فکیشن کا اطلاق ان دونوں دن بھی ہوگا۔

  • کراچی کے ساحل پر ڈولفن کے گروپ کی آمد

    کراچی کے ساحل پر ڈولفن کے گروپ کی آمد

    کراچی : ساحل سمندر پر ڈولفن کا گروپ آگیا، جسے دیکھ کر شہریوں کو خوشگوارحیرت ہوئی، اے آر وائی نیوز نے ڈولفنز کی فوٹیج حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈولفنز کے ایک گروپ نے کراچی کے ساحل کا رخ کیا ہے، اور اسے ساحل کے قریب کئی بار دیکھا گیا ہے۔

    فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بڑی تعداد میں ڈولفنز سمندر کی سطح پر چھلانگیں مارتے ہوئے اپنے مخصوص انداز میں تیر رہی ہیں۔ جسے دیکھ کر شہریوں کو خوشگوار حیرت ہوئی۔

    یاد رہے کہ دریائے سندھ میں مچھلی کے شکار کے لئے بڑے جال لگانے سے نایاب انڈس ڈولفن کی بقا کو شدید خطرات لاحق ہیں لیکن محکمہ فشریز اور محکمہ جنگلی حیات کو کوئی فکر نہیں۔

    دریائے سندھ میں پائی جانے والی ڈولفن مچھلی کو مقامی زبان میں نابینا ڈولفن بھی کہا جاتا ہے، ڈولفن کی یہ نسل بنگلہ دیش، بھارت، نیپال اور پاکستان میں پائی جاتی ہے۔

    مزید پڑھیں: دریائے سندھ میں انڈس ڈولفن کی بقا کو شدید خطرات لاحق

    دریائے سندھ اور اس سے منسلک کینالوں میں مچھلی کے شکار کے لئے ممنوعہ بڑے جال لگانے سے نایاب نسل کی انڈس ڈولفن کی بقا کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

    وہیل اور ڈولفن کی شاندار تصاویر دیکھنے کیلئے کلک کریں 

     

  • سمندرمیں نہانے پر پابندی، پولیس کی چاندی ہوگئی

    سمندرمیں نہانے پر پابندی، پولیس کی چاندی ہوگئی

    کراچی : شہر قائد میں طوفان کے پیش نظر سمندرمیں نہانےپرپابندی سے شہری ناراض ہوگئے اورپولیس کے مزے آگئے۔

    کمشنر کراچی کہنا ہے کہ نہانے پر پابندی ہے لیکن ساحلی تفریح پر نہیں۔ کراچی میں ممکنہ طوفان نے خطرے کی گھنٹی بجائی توانتظامیہ نے سمندر میں نہانے پر پابندی لگادی۔

    دفعہ ایک سو چوالیس نافذ ہوتے ہی ساحل پر تفریح کیلئے جانے والے پریشان ہوگئے اور پولیس کے وارےنیارے ہوگئے۔ گرمی کے ستائے لوگوں نے جب ساحل کا رخ کیا تو قانون کے رکھوالے بھی حرکت میں آگئے اور جیب گرم کرنے کے بہانے تلاش کرنے لگے۔

    عوام کہتے ہیں لوڈشیڈنگ اور گرمی سے پریشان لوگوں کیلئے ساحل ہی تو ایک تفریح کی جگہ ہے ۔ ساحل پر تفریح کی غرض سے آئی ہوئی ایک خاتون نے کہا کہ طوفان نے تفریح کا بیڑا غرق کردیا۔

    کمشنر کراچی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ  سمندر میں نہانے پر پابندی ہے لیکن ساحل پر تفریح شہریوں کا حق ہے۔

    جبکہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان کراچی کے جنوب میں 1575 کلومیٹر دور ہے۔ طوفان کی نوعیت کا صحیح اندازہ آئندہ 24 گھنٹے میں لگایا جاسکے گا۔

  • سمندرمیں شہریوں کی ہلاکتوں کی ذمہ دارحکومت ہے،عبداللہ حسین ہارون

    سمندرمیں شہریوں کی ہلاکتوں کی ذمہ دارحکومت ہے،عبداللہ حسین ہارون

    کراچی :اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق مندوب اور سینئر سیاستدان عبداللہ حسین ہارون نے عیدالفطر کے موقع پر سی ویو کے ساحل میں ڈوبنے کے نتیجے میں شہریوں کی ہلاکتوں پر اپنی گہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے سندھ حکومت کو ساحل سمندر میں شہریوں کی ہلاکتوں کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

    اپنے جاری بیان میں عبداللہ حسین ہارون نے کہا کہ شہریوں کی ہلاکتوں کے باوجود سندھ حکومت کی شہری انتظامیہ حفاظتی اقدامات کرنے سے گریزاں ہے ۔ا نہوں نے کہا کہ ماضی میں تفریحی مقامات بالخصوص ساحل سمندر پر حفاظتی اقدامات کے تحت دفعہ 144 لگائی جاتی تھی ۔لیکن اس مرتبہ عیدالفطر پر ساحل سمندر میں نہانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی نہ ہونے کے برابر تھی اور نہ ہی اس پر عمل درآمد کرانے کے لئے عوام کو صحیح طریقے سے آگاہ کیا گیا۔

    عبداللہ حسین ہارون نے کہا کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات نہ ہونے کے باعث ان کی بنائی ہوئی شہری حکومت نے اپنا کام ہی نہیں کیا اور ان کے حفاظتی انتظامات میں لاپرواہی کی وجہ سے معصوم عوام میں سے لوگوں کی قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں۔