Tag: sahiwal

  • ساہیوال :غیرمعیاری اشیاء کے کولڈ اسٹوریج پر چھاپہ، مالکان کیخلاف مقدمہ

    ساہیوال :غیرمعیاری اشیاء کے کولڈ اسٹوریج پر چھاپہ، مالکان کیخلاف مقدمہ

    ساہیوال : ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت ایک بار پھر حرکت میں آگئے،ساہیوال میں کولڈ اسٹوریج پر چھاپہ مار کر کئی ٹن غیر معیاری چیز ،کریم اورخشک دودھ قبضے میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں محکمہ صحت کی جانب سے غیر معیاری اشیائے خوردو نوش کے خلاف مہم عروج پر ہے۔

    ساہیوال کی ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی جانب سے غیر معیاری چیزاورکریم تیار کرنے والے ایک کولڈ اسٹوریج پر چھاپہ مارا گیا۔

    جس کے مختلف کمروں میں کیمیکلز کے ڈرموں میں ا سٹور کی گئی کئی ٹن غیر معیاری چیز ،کریم ،خشک دودھ اور ان کی تیاری کیلئے استعمال ہونیوالے کیمیکلز اور مختلف کمپنیوں کے اسٹیکرز برآمد کرکے تحویل میں لے لیا گیا۔

    ذرائع کے مطا بق یہ اشیاء ساہیوال اور دوسرے شہروں میں بھی سپلائی کی جاتی تھیں، غیر معیاری اشیاء کو تحویل میں لے کر پیور فوڈ آرڈ نینس اور تعزیرات پاکستان کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

    کولڈ اسٹوریج میں آلوؤں کی بوریاں اور پھلوں کی پیٹیاں بھی رکھی گئی تھیں تا کہ غیر معیاری چیز اور کریم کو چھپایا جاسکے۔

  • ساہیوال کے عوام بڑے دھوکے سے بچ گئے، جعلی بینک پکڑا گیا

    ساہیوال کے عوام بڑے دھوکے سے بچ گئے، جعلی بینک پکڑا گیا

    ساہیوال : لوگوں کو کروڑوں روپے کا چونا لگانے کی کوشش ناکام ،ایف آئی اے نے جعلی بینک پکڑ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں ایک مشہور بنک کے نام سے بنائے جانے والے جعلی بینک پر ایف آئی اے لاھور نے چھاپہ مار کر 8 ملازمین کو حراست میں لے لیا اور پوچھ گچھ کیلئے اپنے ساتھ لاہور لے گئے۔

    جبکہ بینک کا مالک جس کا نام کاشف بتایا جا رہا ہے وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، مذکورہ بینک شہر کے بارونق علاقے دھوبی محلہ میں بنایا گیا تھا اور لوگوں سے لین دین اور شیڈول بینکوں کی طرح کام کر رہا تھا۔

    جبکہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے بینک کے پاس نہ ہی کوئی لا ئسنس اور نہ متعلقہ بنک کی منظوری تھی اور جعلی طریقے سے بنایا جانے والا یہ بینک لوگوں کو کا ر لیزنگ، حج کیلئے درخواستیں اور مارکیٹنگ کے ذریعے لوگوں کو اپنی برانچ میں رقم ڈیپازٹس کروا کے فراڈ کرنا چاہ رہا تھا۔

    تاہم ایف آئی اے کی بر وقت کارروائی سے ساہیوال کے لوگ کروڑوں روپےکے کئے جانے والے فراڈ سے بچ گئے ہیں۔

  • ساہیوال میں 2 پولیس افسران نے خود کشی کر لی

    ساہیوال میں 2 پولیس افسران نے خود کشی کر لی

    ساہیوال: گرفتار اے ایس آئی محمد ایوب کی حوالات میں اور ڈی ایس پی غلام محمد شاہین کی خودکشی معما بن گئی۔

    ساہیوال میں 2 پولیس افسران نے خود کشی کر لی، خودکشی کرنے پہلے پولیس اے ایس آئی محمد ایوب جسے انٹی کرپشن پولیس نے گذشتہ روز رشوت لیتے رنگے ہاتھوں پکڑ کر تھانہ سول لائن حوالات میں بند کر دیا تھا، گرفتار اے ایس آئی نے ماموں کانجن کی رہائشی خاتون نسیم بی بی کے بھائی کے خلاف مقدمہ سے اخراج کے سلسلہ میں 8 لاکھ روپے مختلف پولیس افسران کے نام پر رشوت لی ہوئی تھی۔

    اس نے آج صبح پسٹل سے اپنی کنپٹی پر گولی مار کرزندگی کا خاتمہ کر لیا، گرفتار اے ایس آئی کو حوالات میں پستول کس نے دیا، گرفتار اے ایس آئی محمد ایوب کی حوالات میں خودکشی معما بن گئی ہیں۔

    ساہیوال میں دوسرا خود کشی کا واقعہ پولیس ڈی ایس پی غلام محمد شاہین جو قادر آباد کے قریب بننے والے کول پاور پراجیکٹ پر چائینیز انجنیرز کی سیکورٹی پر مامور تھا، اس نے اپنے گارڈ کی گن چھین کر اپنے پیٹ میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، ڈی ایس پی غلام محمد بوریوالہ کا رہائشی تھا اور اسے گھریلو مسائل کا سامنا تھا، جس کی ٹینشن کے باعث اس نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

  • اسپیکرپنجاب اسمبلی کے بہنوئی نامعلوم حملہ آوروں کے ہاتھوں قتل

    اسپیکرپنجاب اسمبلی کے بہنوئی نامعلوم حملہ آوروں کے ہاتھوں قتل

    ساہیوال: اسپیکر پنجاب اسمبلی کے بہنوئی راؤ مشکور کو چیچہ وطنی میں نامعلوم حملہ آوروں نے گولیوں کا نشانہ بنا کر قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق راؤ مشکور کو ان کی رہائش گاہ کے باہر نشانہ بنایا گیا، انہوں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

    راؤ مشکور اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان کے بہنوئی تھے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ساہیوال سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

  • سزائے موت کے 3قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

    سزائے موت کے 3قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

    پنجاب :لاہور، ملتان اور ساہیوال میں سزائے موت کے تین قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا جبکہ فیصل آباد میں مقتول کے لواحقین کے معاف کرنے پر مجرم کی پھانسی روک دی گئی۔

    لاہور کي کوٹ لکھپت جيل ميں سزائے موت کے ايک اور قيدی کو پھانسی دے دی گئی، جيل ذرائع کے مطابق عرفان عرف راشد نے دوہزار بارہ ميں خالد اور امتياز نامی دو افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر ديا تھا۔

    ساہیوال سینٹر جیل میں سزائے موت کے قیدی مجرم وزیرِ احمد عرف وزیرا کے ڈیتھ وارنٹ جاری ہونے کے بعد آج تختہ دار پر لٹکا دیا گیا، مجرم نے گھریلو رنجش کی بناء پر اعظم نامی شخص کو قتل کردیا تھا۔

    ملتان میں مجرم عبدالغفار کو پھانسی دے دی گئی، مجرم نے انیس سو چھیانوے میں ایک شخص کو قتل کیا تھا۔

    فیصل آباد کی ڈسٹرکٹ جیل میں سزائے موت کے مجرم سلیم کی پھانسی عین وقت پر روک دی گئی، مقتول کے لواحقین نے آخری لمحات میں مجرم کومعاف کردیا ۔

  • سرگودھا، ساہیوال: سزائے موت کے 2قیدی تختہ دار پر لٹکا دیے گئے

    سرگودھا، ساہیوال: سزائے موت کے 2قیدی تختہ دار پر لٹکا دیے گئے

    پنجاب:سرگودھا اور ساہیوال جیل میں قید سزائے موت کے دو قیدیوں کو تختہ دار پرلٹکا دیا گیا۔

    ملک کی مختلف جیلوں میں سزائےموت پرعمل درآمد کا سلسلہ جاری ہے، سرگودھا اورساہیوال کی جیل میں سزائےموت کے منتظر دو قیدیوں گل محمد اور محمد حنیف کو پھانسی پرلٹکا دیا گیا۔

    سرگودھا ڈسٹرکٹ جیل میں صبح سویرے مجرم گل محمد کو پھانسی دیدی گئی، مجرم گل محمد نے انیس سوننانوے میں اپنی ناراض بیوی کےنہ ماننے پر کمسن سالے کو قتل کردیا تھا،جبکہ ساہیوال سینٹرل جیل میں سزائے موت کے قیدی محمد حنیف کو پھانسی پرچڑھا دیا گیا۔

    مجرم محمد حنیف نے دوہزارچھ میں پولیس مقابلے میں اے ایس آئی احسان اللہ کو قتل کر دیا تھا، مجرم کو دو ہزار سات میں دہشتگردی کی عدالت نے سزائے موت کو حکم سنایا تھا۔

  • پشاور، ساہیوال: افغان مہاجرین کے خلاف آپریشن، 150سے زائد افراد گرفتار

    پشاور، ساہیوال: افغان مہاجرین کے خلاف آپریشن، 150سے زائد افراد گرفتار

     پشاور/ساہیوال: غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے خلاف آپریشن میں ڈیڑہ سوسے زائد مشتبہ افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

    پشاور میں شہید آباد، پھندو، ہزار خوانی توحید آباد کے علاقوں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے خلاف سرچ آپریشن کیا گیا، پولیس نےآپریشن میں سو سے زائد مشتہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

    گرفتار افراد میں زیادہ تعداد ایسے افغان مہاجرین کی ہے، جو کئی عرصے سے غیر قانونی طور پر ان علاقوں میں مقیم تھے، پولیس نے گرفتار مہاجرین کے خلاف چودہ فارن ایکٹ کے تحت پرچہ درج کیا ہے۔

    پولیس کے مطابق آپریشن میں کرائے پر مقیم افراد کا ڈیٹا بھی اکھٹا کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب ساہیوال میں پولیس نےمختلف علاقوں میں سرچ آپریشن میں بہتر سے زائد غیر قانونی مقیم افغانی باشندوں کی گرفتاری عمل میں آئی۔

  • ساہیوال جیل کے 442 قیدی پھانسی گھاٹ کی قطارمیں

    ساہیوال جیل کے 442 قیدی پھانسی گھاٹ کی قطارمیں

    ساہیوال: سینٹرل جیل میں سزائے موت کے 442 قیدی ہیں، دو کی رحم کی اپیلیں بھی مسترد ہو چکی ہیں۔ جیل سپرنٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے پھانسیوں پر پابندی ختم ہونے کے بعد جیل کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

    ساہیوال سینٹرل جیل کے اعدادوشمار کے مطابق جیل میں مجموعی طور پر سزائے موت کے 442 قیدی ہیں، جن میں سے 347 کی اپیلیں ہائی کورٹ،ایک کی اپیل وفاقی شریعت کورٹ اور51 کی اپیلیں سپریم کورٹ میں زیر التواء ہیں۔

    اکتالیس قیدیوں نے صدر مملکت سے رحم کی اپیلیں کر رکھی ہیں جن میں سے 2 مسترد ہو چکی ہیں۔ جیل سپرنٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے پھانسی پر پابندی ختم کئے جانے کے بعد جیل سکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے۔

    ہائی سکیورٹی جیل میں 416 جبکہ سنٹرل جیل میں 14 کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے جبکہ جیل میں جیمر بھی لگائے گئے ہیں۔

  • ساہیوال سائیکل ریس افغانستان کے سائیکلسٹ نے جیت لی

    ساہیوال سائیکل ریس افغانستان کے سائیکلسٹ نے جیت لی

    لاہور: پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیرانتظام ہونے والی سائیکل ریس افغانستان کے سائیکلسٹ نے جیت لی۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام لاہور سے ساہیوال تک سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیا۔

    جس میں پاکستان کے علاوہ افغانستان کے کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔کھلاڑیوں نے لاہور سے ساہیوال کا راستہ چار گھنٹے بیالیس منٹ اور پندرہ سیکنڈ میں طے کیا ۔

    پہلی پوزیشن افغانستان کے ذبح اللہ نے اور دوسری نمبر بھی افغانستان کے سایئکلسٹ راضی رافع نے حاصل کی۔ تیسری پوزیشن ایجوکشن ڈیپارٹمنٹ کے محمد وحید نے حاصل کی۔

    پاکستان سائیکلسٹ فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری ادریس حیدر خواجہ نے بتایا کہ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن مارچ میں ٹور ڈی پاکستان ریس کروانے جارہی ہے جس کی تیاریاں جاری ہیں اور بیس ممالک کے کھلاڑیوں کو اس ایونٹ میں حصہ لینے کے لئے دعوت دی گئی ہے۔

  • نوازشریف کا اقتدار ختم کرکے دم لوں گا، شیخ رشید

    نوازشریف کا اقتدار ختم کرکے دم لوں گا، شیخ رشید

    ساہیوال: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے تحریکِ انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے عمران خان کو گرفتار کیا تو پورے ملک میں آگ لگا دیں گے۔

    انہوں نے جلسے کے شرکاء کو مبارک باد دی کہ مریم نواز کا استعفیٰ آگیا ہے شہباز شریف اور حمزہ شہباز بھی جتنی جلدی کریں اچھا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف جانتے ہیں کہ وہ بخوشی جیل جائیں گے، ان کا ہاتھ بھی کٹ جائے تو عمران خان سے جدا نہیں ہوں گے۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن سے زیادہ سرکار کے ایجنٹ کا کردار ادا کررہے ہیں۔

    انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف کو متنبہ کیا کہ اگر ان میں ہمت ہے تو عمران خان کو گفتار کر کے دکھائیں وہ ملک بھر میں آگ لگادیں گے ساتھ ہی ساتھ شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ  وہ نواز شریف کا اقتدار ختم کرکے دم لیں گے۔