Tag: Saidu Sharif Airport

  • سوات ایئرپورٹ سے دوسرے مرحلے میں بین الاقوامی پروازوں کا آغاز ہوگا، مراد سعید

    سوات ایئرپورٹ سے دوسرے مرحلے میں بین الاقوامی پروازوں کا آغاز ہوگا، مراد سعید

    سوات : وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا ہے کہ آج ہم سب کے لئے خوشی کا دن ہے، سترہ سال بعد سوات کا سیدو شریف ائیر پورٹ بحال ہوگیا، دوسرے مرحلے میں بین الاقوامی پروازوں کابھی آغاز ہو جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے سیدوشریف ایئرپورٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں 17سال بعد ایئرپورٹ بحال ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا دوسرے مرحلے میں بین الاقوامی پروازوں کا آغاز ہوگا۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں قربانیاں دینےوالوں کو خراج عقیدت پیش کریں، دیر موٹرے بھی انشااللہ اسی سال بنے گا جبکہ مالاکنڈ ،سوات کے لوگوں کیلئے علاج کی سہولت بھی مفت ہے۔

    وفاقی وزیر نے وزیراعظم عمران خان ، سی ای اوپی آئی اے ارشد ملک ، وزیراعلیٰ کےپی اور وفاقی وزیرغلام سرور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا سیاحت کے شعبے میں حکومت نے اہم اقدامات کئے ہیں۔

    دوسری جانب وفاق وزیر ہوا بازی غلام سرور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا آج سوات سیدوشریف ایئرپورٹ 17سال بعدبحال ہونے پر بہت خوشی ہے، سوات کیساتھ میرا دیرینہ رشتہ بھی ہے۔

    غلام سرور کا کہنا تھا کہ سوات میں زلزلہ ،سیلاب آئے تباہی اور نقصانات ہوئے ،سوات کےعوام نے دہشتگردی کا مقابلہ کیا بے پناہ نقصان اٹھایا اور فورسز نے بھی دہشتگردی کیخلاف جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ سیدوشریف ایئرپورٹ کی بحالی پر پی آئی اے بھی مبارکبادکی مستحق ہے، سوات،مالاکنڈ میں سیاحت اور ایکسپورٹ میں بھی اضافہ ہوگا، سیاحت اور ایکسپورٹ کے فروغ کا کریڈٹ وفاق اور کے پی حکومت کو جائے گا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اےکی سوات کیلئےپروازیں وقت کی اہم ضرورت ہیں، ہفتےمیں2پروازیں لاہوراوراسلام آباد سےسوات تک شروع کردی گئیں، پروازوں میں مزید اضافہ کیاجائےگا، ان پروازوں سےسوات کےعلاقےمیں مزید ترقی دیکھنے کو ملے گی۔

  • پی آئی اے 17 سال بعد سیدو شریف کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کیلئے تیار

    پی آئی اے 17 سال بعد سیدو شریف کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کیلئے تیار

    اسلام آباد : قومی ایئرلائن ( پی آئی اے ) 17 سال بعد سیدو شریف کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کیلئے تیار ہے، پہلی پرواز جمعہ کی صبح لاہور براستہ اسلام اباد روانہ ہوگی ۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے سیدوشریف کیلئے فلائٹ آپریشن 26 مارچ کو شروع کیا جائے گا، ابتدائی تحفظات کو دور کرکے اب پہلی پرواز جمعہ کی صبح لاہور براستہ اسلام اباد روانہ ہوگی۔

    پرواز لاہور سے صبح 8 بجے اور اسلام آباد سے 9 بج کر 50 منٹ پر روانہ ہوگی جبکہ واپسی کی پرواز سیدو شریف سے شام 5 بجے روانہ ہوگی۔

    پی آئی اے کی پروازیں سیاحت کے فروغ کیلئے ہفتے میں دو دن بروز جمعہ اور سوموار چلائے گی ، اسکردو، گلگت اور چترال کے بعد یہ چوتھا سیاحتی مقام ہے، جس کیلئے قومی ائیرلائن اپنا فضائی آپریشن چلائے گی۔

    دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے سیدو شریف ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں اور ڈی جی سی اے اے کی ہدایت پرعملہ تعینات کردیا گیا ہے۔

    سیدو شریف ایئرپورٹ پر آپریشنل ٹیم بھی تعینات کردی گئی ہے اور مختلف افسران و عملے کے سیدو شریف ایئر پورٹ پر ٹرانسفر کردیئے گیے ہیں۔

    کنٹرول ٹاور کو آپریشنل کرنے کے ساتھ ساتھ اے ٹی سی بھی تعینات کردیا گیا ہے جبکہ سیدو شریف ایئرپورٹ پر فائربریگیڈ، ایمبولینس اوردیگرضروری عملے کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈی جی ایئرپورٹ سروسز آپریشن کی خود نگرانی کررہے ہیں۔

    سی اے اے کے مطابق سیدو شریف ایئرپورٹ کے رن وے کو پہلے ہی قابل استعمال بنا دیا گیا ہے، ایئرپورٹ پر تمام ایس او پیز کو مکمل طور پرعملدرآمد کیا جارہا ہے۔

  • سوات ایئر پورٹ پر ٹیسٹ فلائٹ کے لیے جلد انتظامات کی ہدایت

    سوات ایئر پورٹ پر ٹیسٹ فلائٹ کے لیے جلد انتظامات کی ہدایت

    پشاور: سیاحت کے فروغ کے لیے اقدامات کے تحت برسوں سے بند پڑے سوات کے سیدو شریف ایئر پورٹ کو دوبارہ سے آپریشنل کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی آئی اے کا سیدو شریف کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن رواں ماہ کے آخری ہفتے میں سیدو شریف ایئر پورٹ پر اے ٹی آر طیارے کی ٹیسٹ فلائٹ کرے گی۔

    پی آئی اے کے شعبہ ٹریفک کے عملے کو تیاری کی ہدایت کر دی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ٹیسٹ فلائٹ کے لیے سیدو شریف ایئر پورٹ پر انتظامات کیے جائیں۔

    خیال رہے کہ سیدو شریف ایئر پورٹ طویل عرصے سے غیر فعال ہے، امن و امان کی صورت حال کے باعث اسے 2004 میں بند کیا گیا تھا، ایئر پورٹ پر ترقیاتی کام کیا جا رہا تھا جسے اب مکمل کر لیا گیا ہے۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اجازت ملتے ہی سیدو شریف ایئر پورٹ کو طیاروں کی آمد و روانگی کے لیے کھول دیا جائے گا۔

    سی اے اے کے مطابق سیدو شریف ایئر پورٹ کا رن وے مکمل طور پر تیار ہو چکا ہے، آپریشن شروع کرنے کے لیے پی آئی اے کو ایک ہفتے کے نوٹس پر دیگر سہولیات بھی فراہم کر دی جائیں گی۔

    سی اے اے کا کہنا ہے کہ ایئر پورٹ پر ایئر بس 320 طیاروں کی لینڈنگ کے لیے منصوبہ بندی شروع ہو چکی ہے، اور اس پر کام جلد شروع کیا جائے گا۔