Tag: saif ali khan

  • سیف علی خان گھر میں ڈکیتی مزاحمت پر شدید زخمی، اسپتال منتقل

    سیف علی خان گھر میں ڈکیتی مزاحمت پر شدید زخمی، اسپتال منتقل

    بالی ووڈ کے چھوٹے نواب اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور کے گھر میں ڈکیتی کی کوشش کی گئی اور مزاحمت پر اداکار شدید زخمی ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سیف علی خان اور کرینہ کپور کے گھر میں ڈکیتی کی کوشش کی گئی۔ مزاحمت پر سیف علی خان زخمی ہوگئے جنہیں لیلاوتی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ واقعہ رات ڈھائی بجے ممبئی میں بینڈرا میں اداکار کے گھر میں پیش آیا، بھارتی اداکار اور چھوٹے نواب سیف علی خان پر ڈاکو نے چاقو سے حملہ کیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق نامعلوم شخص نے چوری کی نیت سے سیف علی خان کے گھر میں گھسنے کی کوشش کی جس پر سیف علی خان نے مزاحمت کی تو ملزم فرار ہوگیا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکار پر چھری سے حملہ کیا گیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے، لیلاوتی اسپتال میں ان کی سرجری کی جارہی ہے، جبکہ ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تفتیش جاری ہے اور گھر والوں کے بیانات بھی ریکارڈ کیے جارہے ہیں۔

  • کرینہ کپور اور سیف علی خان کے مداحوں کیلئے خوشخبری

    کرینہ کپور اور سیف علی خان کے مداحوں کیلئے خوشخبری

    ممبئی: بالی ووڈ کی سب سے مشہور جوڑی، کترینہ کیف اور چھوٹے نواب سیف علی خان جلد ایک فلم میں ساتھ نظر آئیں گے۔

    بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ‘اینیمل‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے مشہور فلم ساز سندیپ ریڈی وانگا اب اپنی آنے والی فلم ’’اسپرٹ‘‘ میں بالی ووڈ کے بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کرنے والے ہیں۔

    بھارت کی انٹرٹینمنٹ میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ کی مشہور جوڑی فلم ساز سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی پروجیکٹ کی کاسٹ میں شامل ہونے والے ہیں۔

    فلم میں پربھاس اور سندیپ ریڈی وانگا پہلی بار ایک ساتھ کام کریں گے جبکہ بالی ووڈ کا مقبول ترین جوڑا سیف علی خان اور کرینہ کپور خان اس فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

    رپورٹ کے مطابق ہ کرینہ اور سیف فلم میں منفی کردار ادا کریں گے، جبکہ بھارتی اداکارہ مرونال ٹھاکر اور اداکار پربھاس مرکزی کردار ادا کریں گے۔

    رپورٹ یہ پہلی بار ہو گا کہ حقیقی زندگی کا شادی شدہ جوڑا ایک فلم میں منفی کردار ادا کرے گا اور اس نئی جوڑی کے ساتھ پربھاس کی اس فلم میں موجودگی نے شائقین کی دلچسپی کو مزید بڑھا دیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق اسپرٹ کی شوٹنگ 2025 میں شروع ہونے والی ہے، ریلیز 2026 میں متوقع ہے، تاہم اداکاروں نے ابھی تک باضابطہ طور پر فلم میں اپنی کاسٹ کی تصدیق نہیں کی۔

    واضح رہے کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کو آخری بار 2012 میں ایکشن تھرلر فلم ایجنٹ ونود میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا اور اسی سال وہ شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

    https://urdu.arynews.tv/keerthy-suresh-wedding-look/

  • سیف علی خان نے راہول گاندھی کے بارے میں کیا کہا؟ ویڈیو وائرل

    سیف علی خان نے راہول گاندھی کے بارے میں کیا کہا؟ ویڈیو وائرل

    ممبئی: بالی ووڈ کے مشہور اداکار نواب سیف علی خان نے اپنے کرداروں کے ذریعہ لوگوں کے دلوں میں ایک خاص مقام بنایا ہے۔

    بالی ووڈ کے نواب زادے کا مشہور کردار لنگڑا تیاگی فلم اومکارا میں آج بھی لوگوں کے ذہنوں پر نقش ہے، اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ سیف علی خان کانگریس لیڈر راہول گاندھی کے مداح ہیں۔

    انڈیا ٹوڈے سے سیف علی خان نے راہول گاندھی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بہادر اور ایماندار سیاستدان ہیں جو تنقید کا مؤثر طریقہ سے سامنا کرنا جانتے ہیں۔

    سیف علی خان سے پوچھا گیا کہ نریندر مودی، راہول گاندھی یا اروند کیجریوال میں سے وہ کس کو ہندوستان کا مستقبل سمجھتے ہیں؟

    جس پر سیف علی خان نے کہا کہ تینوں ہی بہادر سیاستدان ہیں، لیکن راہول گاندھی نے اپنی محنت سے جو تبدیلیاں کی ہیں، وہ بے حد متاثر کن ہیں۔

    اداکار سیف علی خان نے مزید کہا کہ ایک وقت تھا جب لوگ راہول گاندھی کا مذاق اڑاتے تھے، لیکن اب انہوں نے خود کو ثابت کر کے ان تمام تنقیدوں کو خاموش کر دیا ہے۔

    I like Brave Politicians Like Rahul Gandhi said Saif Ali Khan #saifalikhanstatus #rahulgandhi (youtube.com)

  • سیف علی خان کرشمہ سے کیوں چڑتے ہیں؟ کرینہ نے وجہ بتادی

    سیف علی خان کرشمہ سے کیوں چڑتے ہیں؟ کرینہ نے وجہ بتادی

    بھارتی اداکارہ کرینہ کپور نے یہ دعویٰ کیا ہے ان کے شوہر سیف علی خان اس بات پر شکر ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے مجھ سے شادی کی، میری بہن کرشمہ کپور سے نہیں۔

    کرینہ کپور نے ایک انٹرویو کے دوران اس بات کا انکشاف کیا کہ میری اور سیف کی ائیر کنڈیشن پر لڑائی ہوجاتی ہے، میں درجہ حرارت 20 ڈگری رکھنے پر اصرار کرتی ہوں مگر سیف علی خان کم سے کم درجہ حرارت یعنی 16 کے لیے اصرار کرتے ہیں۔

    کرینہ کپور نے کہا کہ جب کرشمہ کپور میرے گھر آتی ہیں تو ان کی خواہش ہوتی ہے کہ اے سی کا درجہ حرارت 25 پر ہو، کرشمہ کے میرے گھر آتے ہی اے سی کا درجہ حرارت تبدیل ہوجاتا ہے۔

    کرینہ کا کہنا تھا کہ اس بات پر سیف علی خان بہت چڑ جاتے ہیں، وہ مذاق میں کہتے ہیں کہ شکر ہے میں نے کرینہ سے شادی کی ہے کرشمہ سے نہیں، کیوں کہ بیبو کم از کم اے سی کے 19 درجہ حرارت پر تو مان جاتی ہیں۔

    سائرہ یوسف کی بیٹی نورے کے ساتھ ویڈیو وائرل

    واضح رہے کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کی شادی کو 12 سال سے زائد کا عرصہ گزرچکا ہے، جبکہ اس جوڑی کے دو بیٹے بھی ہیں۔

  • کرینہ کپور نے سیف علی خان سے شادی کی بڑی وجہ بتا دی

    کرینہ کپور نے سیف علی خان سے شادی کی بڑی وجہ بتا دی

    ممبئی : بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے سیف علی خان سے شادی کی اہم وجہ بیان کردی، ان کا کہنا ہے کہ شادی کا فیصلہ آج درست ثابت ہوا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ کرینہ کپور نے سیف علی خان سے شادی سے پہلے ساتھ رہنے کے تجربے کو بہترین فیصلہ قرار دیا ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ میں جدید دور کی ماڈرن عورت ہوں اور مجھے خوشی ہے کہ میں نے سیف کے ساتھ لیو اِن میں رہنے کا کا فیصلہ کیا تھا اور اس میں کامیاب بھی ہوئی۔

    انہوں نے بتایا کہ بچوں کی خاطر سیف سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا تو کامیاب ازدواجی زندگی کے ساتھ اپنے شادی کے فیصلے پر بھی صحیح ثابت ہوئی۔

    اس سے قبل ایک انٹرویو میں کرینہ نے بتایا تھا کہ انہیں اداکار سیف علی خان سے شادی کے لیے لوگوں نے منع کیا تھا۔ مجھے کہا گیا تھا کہ سیف سے شادی مت کرو، آپ کا کیریئر ختم ہو جائے گا، کوئی بھی شادی شدہ خواتین کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتا۔

    واضح رہے کہ بھارتی اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور کی شادی کو 12 سال کا طویل عرصہ بیت چکا ہے۔

  • سیف علی خان نے تصویریں بنانے پر پاپارازیوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

    سیف علی خان نے تصویریں بنانے پر پاپارازیوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

    بالی وڈ کے نواب زادے سیف علی خان نے اپنے چھوٹے بیٹے جے کی تصویریں بنانے پر پاپارازیوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

    بالی وڈ اسٹار سیف علی خان اور کرینہ کپور خان بلاشبہ پاپرازیوں کی پسندیدہ شخصیات ہیں،  میڈیا ہمیشہ ان کے اردگرد موجود رہتا ہے، درحقیقت، صحافیوں کا ایک گروپ ہمیشہ کرینہ کی رہائش گاہ کے باہر ان کی تصاویر لینے کے لیے تعینات رہتا ہے۔

    اس سے متعلق کرینہ کپور پہلے کہہ چکی ہیں کہ فلم انڈسٹری کا حصہ ہونے کے وجہ سے وہ سمجھتی ہیں کہ وہ اپنے بچوں کو میڈیا سے دور نہیں رکھ سکتیں اور اس لیے ان کے کلک ہونے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Varinder Chawla (@varindertchawla)

     تاہم سیف اس بارے میں مختلف رائے رکھتے ہیں، حال ہی میں بالی وڈ کے مشہور جوڑے سیف علی خان اور کرینہ کپور کو اپنے چھوٹے بیٹے جے کے فٹ بال سیشن میں دیکھا گیا جس کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئیں۔

    جب میڈیا بن بلائے جے کے فٹ بال گراؤنڈ تک پہنچے تو اداکار اس بات سے ناخوش نظر آئے، سوشل میڈیا پر وائرل ایک کلپ میں سیف کو اپنے چھوٹے بیٹے جے کا ہاتھ تھامے فٹ بال سیشن کے بعد میدان سے باہر آتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ویڈیو میں سیف علی خان کو بیٹے کے ہمراہ فٹ بال گراؤنڈ سے پریشانی اور ناراضی کے عالم میں باہر آتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    اداکار اپنے بیٹے جے کے ساتھ اپنی شاندار لگژری کار کی طرف بڑھ رہے تھے جہاں میڈیا نے انہیں دیکھ کر تصویریں بنانا شروع کردیں۔

    میڈیا کے اس اقدام پر سیف علی خان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان سے کیمرے بند کروائے اور باتیں بھی سنائیں۔

    ویڈیو میں سیف علی خان کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ یہ فٹ بال سیشن ہے آپ لوگ اسے فلم ایونٹ نہ بنائیں، بچے فٹ بال کھیل رہے ہیں کم از کم یہاں تو آپ لوگ تصویروں سے باز آجائیں۔

  • کرینہ کپور کو سیف علی خان کا اصل نام کب پتہ چلا؟

    کرینہ کپور کو سیف علی خان کا اصل نام کب پتہ چلا؟

    نئی دہلی: معروف بھارتی اداکار سیف علی خان نواب خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، اور ان کا اصل نام سسیف علی خان نہیں ہے جس کے بارے میں ان کی اہلیہ کرینہ کپور کو شادی والے دن علم ہوا۔

    بھارتی معروف اداکارہ کرینہ کپور عرف بیبو شادی سے قبل سیف علی خان کے اصل نام سے ناواقف تھیں، کرینہ کپور پر سیف علی خان کے اصل نام کی کہانی شادی والے دن کھلی تھی اور کرینہ سیف کا اصل نام جان کر حیران رہ گئی تھیں۔

    شادی سے قبل کئی برس تک کرینہ کپور اور سیف علی خان میں ایک رومانوی رشتہ قائم تھا، یہ جوڑا ایک دوسرے سے ملاقاتیں کرتا رہا تھا اور ایک دوسرے کو بہتر طریقے سے جانتا تھا مگر کرینہ کپور سیف علی خان کے اصل نام سے ناواقف رہیں۔

    شادی والے دن کرینہ کپور پر یہ راز کھلا کہ سیف علی خان کا اصلی نام ساجد علی خان پٹودی تھا جو انہوں نے بعد میں تبدیل کروا کر سیف علی خان رکھا تھا۔

    دونوں کی شادی کے سرٹیفیکیٹ پر بھی سیف علی خان کا نام ساجد علی خان پٹودی درج ہے۔

    نام تبدیل کروانے اور کنیت پٹودی ہٹانے سے متعلق بھارتی شاہی خاندان کے چھوٹے نواب سیف علی خان نے خود ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا تھا کہ ان کے نام سے پٹودی ان کے والد نے ہی ہٹوایا تھا۔

    اس عمل کی وجہ بتاتے ہوئے سیف علی خان کا کہنا تھا کہ دراصل ہندوستان میں شاہی ریاستوں کا رواج ختم ہو رہا ہے، اسی لیے ان کے والد منصور علی خان پٹودی نے بھی پٹودی سر نیم کو اپنے نام سے ہٹوا دیا تھا۔

  • سیف علی خان نے تیلگو فلم میں کام کرنے کی پیشکش ٹھکرا دی

    سیف علی خان نے تیلگو فلم میں کام کرنے کی پیشکش ٹھکرا دی

    معروف بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے تیلگو فلم میں ولن کا کردار ادا کرنے کی پیشکش ٹھکرا دی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان کو تیلگو فلم این ٹی آر 30 میں ولن کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی گئی تھی۔

    فلم میں آر آر آر کے ہیرو راما راؤ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور ان کے مقابل ہیروئن کا کردار ادا کریں گی۔

    تاہم سیف علی خان نے یہ پیشکش مسترد کردی جس کی وجہ تاحال نامعلوم ہے۔ فلم اگلے برس 5 اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔

    فلم کی شوٹنگ کا آغاز 23 مارچ کو ایک باقاعدہ تقریب سے کیا گیا جس میں روایتی پوجا کی گئی۔ تقریب میں فلم کے کرداروں سمیت معروف ہدایت کار ایس ایس راجامولی نے بھی شرکت کی۔

  • سیف علی خان کو سرکاری محکمے سے ایوارڈ کیوں ملتے ہیں؟

    سیف علی خان کو سرکاری محکمے سے ایوارڈ کیوں ملتے ہیں؟

    نئی دہلی: معروف بھارتی اداکار سیف علی خان، جو نواب خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، کا کہنا ہے کہ انہیں بروقت ٹیکس ادا کرنے پر انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ سے ایوارڈ ملتے ہیں۔

    بھارتی ویب سائٹ کے مطابق بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان نے حال ہی میں اپنی نئی فلم وکرم ویدھا کی ٹیم کے ساتھ کپل شرما شو میں شرکت کی۔

    ان کے ساتھ رادھیکا آپٹے، ستیا دیپ مشرا اور دیگر اداکار بھی موجود تھے۔

    میزبان کپل شرما نے ہمیشہ کی طرح اپنے مہمانوں کی کچھ ایسی باتیں سب کو بتائیں جو پہلے کبھی کسی نے نہیں سنی تھیں۔

    شو میں لوگوں کو پتہ چلا کہ ستیا دیپ مشرا اداکار بننے سے پہلے انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ کمشنر تھے، ستیادیپ نے کپل کو بتایا کہ انہوں نے سول سروسز کا امتحان پاس کیا تھا لیکن وہ کبھی بھی اسسٹنٹ کمشنر نہیں تھے۔

    اس موقع پر سیف علی خان کا کہنا تھا کہ میں ایک اچھا شہری ہوں، مجھے انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ سے ایوارڈ ملتے ہیں۔

  • دنگل گرل فاطمہ ثنا پھر ایک خان کی ہیروین بنیں گی

    دنگل گرل فاطمہ ثنا پھر ایک خان کی ہیروین بنیں گی

    ممبئی: بالی وڈ کی دنگل گرل فاطمہ ثنا شیخ جلد ایک اور خان کے ساتھ ایکشن میں نظر آئیں گی.

    تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم دنگل سے اپنے کیریر کا آغاز کرنے والے فاطمہ ثنا عامر خان کے بعد ایک اور خان کی ہیروئن بنیں گی.

    دنگل اور ٹھگز آف ہندوستان میں کام کرنے والی فاطمہ ثنا فلم تانترک کا حصہ ہیں، جس میں‌ ہیرو کے کردار کے لیے پہلے ابھشیک بچپن کا نام زیر غور تھا، مگر اب فلم سازوں نے سیف علی خان سے رابطہ کر لیا ہے.

    بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان نے فلم کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے، فلم کی شوٹنگ کا جلد آغاز ہوگا، فلم تانترک بنیادی طور پر ایک ہارر فلم ہے، جسے مزاح کے تڑکے کے ساتھ پیش کیا جائے گا.

    خیال رہے کہ فاطمہ ثنا کی فلم ٹھگز آف ہندوستان کو بدترین ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا، اس فلم کو ہندوستانی تاریخ کی ناکام ترین فلموں‌ میں شمار کیا جاتا ہے.

    یاد رہے کہ فاطمہ ثنا اس وقت راج کمار راؤ کے مدمقابل ایک فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس کے ہدایت کار انوراگ باسو ہیں.