Tag: saif ali khan

  • اداکاری کے بعد نیا شعبہ، کرینہ لوگوں سے فون پر بات کریں گی

    اداکاری کے بعد نیا شعبہ، کرینہ لوگوں سے فون پر بات کریں گی

    ممبئی: بالی ووڈ کی نامور اداکارہ کرینہ کپور نے ہدایت کار کرن جوہر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اداکاری کے بعد ریڈیو کی دنیا میں بھی قدم رکھنے کا اعلان کردیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور نے ریڈیو کی دنیا میں قدم رکھنے سے قبل اپنے شوہر سیف علی خان اور دیرینہ دوست و ہدایت کار کرن جوہر سے 6 ماہ قبل مشورہ کیا۔

    کرینہ نے ریڈیو میزبانی کی تربیت حاصل کی اور پھر ایف ایم کے ایک چینل عشق 104.8 میں میزبانی کی درخواست دی، اداکارہ آر جے کا ڈیبیو دسمبر میں کریں گی جس میں وہ بذریعہ کال لوگوں سے بات چیت اور اُن کے سوالات کا جواب بھی دیں گی۔

    مزید پڑھیں: کرینہ کپور کے پاکستانی عروسی ملبوسات میں خوبصورت انداز

    سیف علی خان کی اہلیہ نے اب تک صرف اداکاری کی دنیا اپنی صلاحیتوں کا لواہا منوایا تھا تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ ریڈیو کے شعبے میں اسکرین پر آئے بغیر کتنی حد تک کامیاب ہوسکیں گی۔

    کرینہ نے ریڈیو کی دنیا میں قدم رکھنے کی نہ صرف تصدیق کی بلکہ اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’یہ میرے لیے نادر موقع ہے کہ ایف ایم پر پروگرام کی شروعات کروں، مجھے خود اپنے پہلے شو کا انتظار ہے‘۔

    یہ بھی پڑھیں: کرینہ کپور کی جیکٹ، قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

    خیال رہے کہ کرینہ کپور بالی ووڈ انڈسٹری کی ایسی شخصیت ہیں جنہوں نے ہر قسم کا کردار بخوبی نبھایا اور اپنی کامیابیوں کے جھنڈے لہرائے اس کے علاوہ اداکارہ نجی زندگی میں بھی اپنے حسن اور خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے کافی جدوجہد کرتی نظر آتی ہیں۔

    بالی ووڈ اداکارہ نے بیٹے تیمور کی پیدائش کے بعد بالی ووڈ انڈسٹری میں قدم رکھنے کے لیے جم جوائن کیا جہاں انہوں نے سخت ورزش کے بعد اپنے بڑھتے ہوئے وزن کو قابو کیا۔

    رواں برس کرینہ کپور کی نئی فلم ’ویر دی ویڈنگ‘ ریلیز ہوئی جس میں اُن کے ساتھ سونم کپور، سوریا بخشر، سمت ویاس سمیت دیگر اداکار بھی کردار ادا کرتے نظر آئے۔

  • کرینہ کپورکے بیٹے کی ہم شکل بچی منظر عام پر

    کرینہ کپورکے بیٹے کی ہم شکل بچی منظر عام پر

    ممبئی : پٹودی خاندان کا چھوٹے نواب اور بالی ووڈ کے جوڑے کرینہ کپور اور سیف علی خان کا بیٹا تییمور علی خان خود کسی مشہور شخصیت سے کم نہیں ہے، خوبصورت آنکھوں،سنہرے بال اور بے تحاشا معصومت کے باعث تیمور کا ہر کوئی دیوانہ ہے۔

    کرینہ کپور کے بیٹا تیمور علی خان ویسے ہی سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہے  لیکن ان ایک جھلک ، ایک ہنسی ہہاں تک کے صرف نام ہی میڈیا کی زینت بننے کیلئے کافی ہوتا ہے۔

    چند روز قبل سیف علی خان کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ انکا بیٹا تیمور علی خان اپنے دادا رندیہر کپور کی طرح نظر آتا ہے لیکن تیمور کے مداحوں کیلیے ایک حیران کر دینے والی خبر ہے۔

    کرینہ کے بیٹے تیمور علی خان کا ہم شکل منظر عام پر آگیا اور وہ کوئی لڑکا نہیں بلکہ ایک لڑکی ہے ، جسکا نام عنایا ہے اور متحدہ عرب امارات میں رہتی ہے۔

    عنایا اور تیمور نامی ایک انسٹا گرام صارف نے دعوی کیا ہے کہ ایک بچی جسکا نام عنایا ہے ، تیمور سے بہت مشابہت رکھتی ہے اور یہ دعوی بے بنیاد نہیں اصل میں بچی تیمور کی طرح ہی نظر آتی ہیں۔

    انسٹاگرام اکاؤنٹ عنایا اور تیمور کی تصاویر سے بھرا پڑا ہے، دونوں کے نقوش ایک دوسرے سے اتنے ملتے ہیں وہی نیلی آنکھیں اور سنہرے بال یہاں تک کے معصومیت بھی ایک جیسی ہے۔

    عنایا کے منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر چھوٹے نواب تیمیور علی خان سے مشابہت کے چرچے ہیں۔

    خیال رہے کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کے بیٹے تیمور علی خان کی پیدائش گزشتہ سال دسمبر میں ہوئی تھی جبکہ بچی عنایا 5 دسمبر 2016 کو پیدا ہوئی، دنوں کی عمروں میں 15 دن کا فرق ہے۔

     

     

    خیال رہے کہ تیمور کی پیدائش کے بعد تیمور علی خان کی کئی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر شیئر ہوچکی ہے، اداکارہ کے مداح تیمور کی تصویر کو بے حد پسند کرتے ہیں اسی وجہ سے تصاویر میڈیا کی زینت بھی بن جاتی ہیں۔

    یاد رہے کہ بالی ووڈ جوڑے کی شادی 2012 میں ہوئی تھی اور گزشتہ برس اُن کے بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام مسلمانوں کی مناسبت سے تیمور علی خان رکھا گیا، بیٹے کی پیدائش سے قبل قیاس آرائیاں دیکھنے میں آئی تھیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • فوادخان کی مقبولیت‘ سیف علی خاں خوفزدہ

    فوادخان کی مقبولیت‘ سیف علی خاں خوفزدہ

    بھارت میں شدت پسندی کی لہر بڑھتی جارہی ہے اور آئے دن کوئی نہ کوئی فنکار پاکستانی فنکاروں کے بارے میں ہرزہ سرائی کرتا ہے لیکن سیف علی خان تو سب سے الگ نکلے۔

    بھارتی اخبار کو دیے انٹرویو میں چھوٹے نواب کا کہنا تھا کہ فواد خان جیسے پاکستانی فنکاروں کو ملنے والی تمام تر پذیرائی کی واحد وجہ یہ ہے کہ وہ ’غیرملکی‘ ہیں جو کہ ’ممنوعہ سرزمین‘ سے آئے ہیں۔

    پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ایک بار ذہن بنا لیا جائے اگر ایسا کرنا ہے تو پھر اسے قانون کا درجہ دے دیا جائے۔

    سیف علی خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فواد خان یا پاکستان سے آئے فنکاروں کو جتنی بھی مقبولیت ملتی ہے اس کا سبب محض ان کا غیر ملکی ہونا ہے‘ اگر ان پر سے یہ ٹیگ ہٹ جائے تو ممکن ہے کہ وہ بہت ہی عام اداکار ہوں۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں پابندی کی وجہ سمجھتا ہوں‘ ایک جانب آپ اچھے تعلقات کا اظہار کرتے ہیں‘ ایک دوسرے کو اپنی فلموں میں کاسٹ کرتے ہیں اور کرکٹ کھیلتے ہیں اوراس کے بعد کوئی ایسا واقعہ ہوتا ہے کہ جس کے بعد یہ سب ختم ہوجاتا ہے۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’’مجھے یہ بھی نہیں پتہ کہ خبروں پر کتنا یقین کیا جائے‘ دونوں ملکوں کے درمیان بہت سے معاملات خفیہ نوعیت کے ہیں‘ بہت سی ڈیلز ہیں اورتجارتی سودے بھی ہیں‘‘۔


    پاکستانی اداکاروں پر پابندی


    یاد رہے کہ بھارت کی ممبئی پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نے  انتہاء پسندوں کی روش پر چلتے یوئے پاکستانی فنکاروں پر بھارت میں کام کرنے پر پابندی لگائی تھی۔

  • کترینہ کیف نے سالگرہ کی خوشی میں فیس بک اکاونٹ بنالیا

    کترینہ کیف نے سالگرہ کی خوشی میں فیس بک اکاونٹ بنالیا

    ممبئی:بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے اپنی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا کی ویب سائٹ فیس بک پر دھماکے دار انٹری دے دی۔

    بالی ووڈ کی باربی ڈول آج اپنی 33 ویں سالگرہ منارہی ہیں اور اس کے موقع پر انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر دھماکے دار انٹری دے دی ہے جہاں اداکارہ کے پیج کو محض ایک ہی دن میں 37 لاکھ سے زائد لوگوں نے لائیک کرلیا ہے۔

    سولہ جولائی 1983 کو ہانگ کانگ میں پیدا ہونے والی کترینہ کیف کے والدین برطانوی شہریت کے حامل ہیں تاہم انہوں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ چین،جاپان،فرانس،سوئزرلینڈ،برلن،بیلجئیم اور امریکی ریاست ہوائی میں گزارا جس کے بعد وہ مستقل طور پر بھارتی شہر ممبئی منتقل ہوگئیں۔

    Katrina-Kaif

    چودہ برس کی عمرمیں بطور ماڈل اپنے کیرئیر کا آغازکرنے والی کترینہ کیف نے بالی ووڈ میں قدم سال 2003 میں فلم بوم کے ذریعے رکھا جو باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی تاہم قسمت کی دیوی 2007 میں اُن پر مہربان ہونا شروع ہوئی۔

    katrina-kaif (3)

    جب ان کی فلموں نمستے لندن،اپنے،پارٹنر ،ویلکم،ریس،سنگھ از کنگ ،نیویارک،عجب پریم کی گجب کہانی، راج نیتی،زندگی نہ ملے گی دوبارہ ,میرے برادر کی دلہن‘ اور ’بینگ بینگ ‘کو باکس آفس پر بے حد کامیابی حاصل ہوئی جس پراُنہیں کئی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔

    katrina-kaif11

    آئٹم نمبر شیلا کی جوانی اور چکنی چمیلی سے بالی ووڈ باکس آفس پر تہلکہ مچانے والی باربی ڈول کی سلمان خان کے ساتھ فلم ایک تھا ٹائیگر،شاہ رخ خان کے ساتھ یش راج بینر کی فلم جب تک ہے جان اور عامر خان کے ساتھ دھوم تھری 100 کروڑ سے زائد کابزنس کرنے میں کامیاب رہیں۔

    katrina650_070114054422

    اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر اپنے اپارٹمنٹ کے ٹیرس کی ایک خوبصورت ویڈیو بھی شئیر کی ہے جب کہ وہ خود بھی اس وڈیو میں نہایت خوش دکھائی دے رہی ہیں، باربی ڈول کترینہ کیف نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اس کا حصہ بننے کا ارادہ کرلیا تھا۔

    واضح رہے کہ اداکارہ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر اپنے آفیشل اکاؤنٹس کو ماہر میڈیا مینیجرز اور ڈیجیٹل کمپنیوں کے ذریعے چلائیں گی۔

  • سیف علی خان پاکستان کے بجائےبھارتی دہشت گردوں کی فکر کریں: شان

    سیف علی خان پاکستان کے بجائےبھارتی دہشت گردوں کی فکر کریں: شان

    پاکستان کے نامور فلمی اداکار شان شاہد نے سیف علی خان کے پاکستان مخالف نظریات کا کھل کر جواب دیا ہے۔

    شان شاہد عمومی طور پر فلموں میں غصیلے کردار کرنے کے سبب مشہور ہیں لیکن اس بار ان کا یہ غصہ حقیقی زندگی میں بھی دیکھنے میں آیا ہے۔

    پاکستانی اداکار شان کئی ایکشن فلموں میں کام کرچکے ہیں جن میں وہ تنِ تنہا عسکریت پسند دہشت گردوں سے نبرد آزما دکھائی دیتے ہیں جیسے کہ انکی سپر ہٹ فلم ’وار‘اور تکمیل کے مراحل میں موجود فلم ’یلغار‘۔ انہوں نے سیف علی خان کے پاکستان سےتعصب پر مبنی بیان پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں ان کے مضحکہ خیز الزامات کا انتہائی مناسب جواب بھی دیا ہے۔

    فلم ’’فینٹم‘‘ میں ایک جگہ سیف علی خان انتہائی جوش میں کہتے ہیں کہ ’’اگر امریکہ پاکستان میں داخل ہوکر اسامہ کو اپنا نشانہ بنا سکتا ہے تو ہم ایسا کیوں نہیں کرسکتے؟‘‘۔

    لاہورہائی کورٹ میں حافظ سعید کی جانب سے دائرکردہ درخواست پر فلم ’فینٹم‘ کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی ہے جس کے ردعمل میں سیف علی خان کا کہنا تھا کہ ’’انہیں پاکستان پر اعتماد نہیں رہا‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’انہیں اس بات پرحیرت ہوتی ہے کہ پاکستان میں حافظ سعید جیسا شخص بھی عدالتوں تک رسائی رکھتا ہے‘‘۔

    شان نے سیف علی خان کے اس بیان کا جواب اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر دیا جس میں انہوں نے تنبیہہ کی کہ ’’پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے کو خطرناک نتائج کے لئے تیار رہنا چاہیئے‘‘۔

    انہوں نے مزید کہا کہ’’اعتماد کسی ملک سے نہیں ملتا بلکہ اپنے اندر سے آتا ہے اور آپ ( سیف علی خان) اپنی 4 ناکام فلموں کے بعد خود پر سے اعتماد کھو بیٹھے ہیں‘‘۔

    شان نے اپنے فیس بک پیغام میں مزید کہا کہ ’’سیف کو پاکستان میں ولن ڈھونڈنے کی ضرورت نہیں ہے ان کے اپنے ملک میں دہشت گرد خاطر خواہ تعداد میں موجود ہیں وہ بھی سرکاری پروٹوکول کے ساتھ‘‘۔

    شان نے سیف علی خان کی مزید دھجیاں بکھیرتے ہوئے کہاکہ ’’ اپنے خانوں سے کہوکہ بھارت کی فکر کریں اور پاکستان کے بارے میں سوچنا چھوڑدیں، اس کی حفاظت نہ صرف یہ کہ خان کرتے ہیں بلکہ وہ تمام سماجی اکائیاں جو پاکستان میں ہیں سب کی سب پاکستان کی حفاظت کے لئے سرگرم ہیں۔ ہاں بھارت میں مسلمانوں کی حفاظت کے لئے کسی مارٹن لوتھر کنگ کی ضرورت ہے‘‘۔

    اس سے قبل شان کے ساتھی فلمی اداکار حمزہ علی عباسی بھی سیف علی خان کو پاکستان کے بارے میں متنازعہ اور مضحکہ خیز بیانات دینے پر تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں۔

  • سیف علی خان اورشاہد کپورنے دشمنی ختم کردی

    سیف علی خان اورشاہد کپورنے دشمنی ختم کردی

    بالی وڈ فلم نگری سے آنے والی اطلاعات کے مطابق ایسا محسوس ہورہا ہے کہ بالاخرشاہد کپور اورسیف علی خان نے کرینہ کپور کے حوالے سے اپنی دشمنی بالاخر ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ سیلفی شیئر کی ہے۔

    اختتام بھلا تو سب بھلا دونوں اداکار شائد کبھی ایک دوسرے کے اچھے دوست نہ بن سکیں کیو نکہ کرینہ کپور نے چھوٹے نواب کی خاطر شاہد کپور کو چھوڑدیا تھا اور اسی بات پر دونوں میں شدید مخاصمت پائی جاتی تھی۔

    ذرائع کے مطابق سیف علی خان جب جھلک دکھلا جا کہ سیٹ پر پہنچے تو شاہد کپور بھی وہاں موجود تھے اور دونوں فلمی ستاروں نے مداحوں کے لئے سیلفی کھچوانے میں ذرا بھی تعامل نہیں کیا۔ اورتو اور بالی وڈ کی دلکش اداکارہ کترینہ کیف بھی دونوں کی اس سیلفی میں شامل ہوگئیں۔

    شاہد کپور چھلک دکھلا جا نامی شو کے ججز میں شامل ہیں اور وہیں کرن جوہر بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق کرن نے ہی دونوں کے درمیان جاری اس مخاصمت کو ختم کرنے کا بیڑہ اٹھایا اور ان کی سیلفی اپنے انسٹا گرام پر’’جب دے میٹ‘‘ کے عنوان سے شیئر کی ۔

    یاد رہے کہ 2006 میں بریک اپ کے بعد شاہد اورکرینہ ایک دوسرے کے بہت اچھے دوست بن گئے تھے اور شاہد کپور نے کرینہ کپور اور انکے شوہر سیف علی خان کو اپنی شادی میں شرکت کی دعوت بھی دی تھی۔،

    یعنی کہ دونوں اداکاروں نے دشمنی ختم کرکے آگے بڑھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

  • نئی بھارتی فلم فینٹوم کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

    نئی بھارتی فلم فینٹوم کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

    ممبئی: بھارتی فلموں  کے سپر اسٹار سیف علی خان اور کترینہ کیف کی نئی آنے والی فلم فینٹوم کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا، مذکورہ فلم میں سیف علی خان اور کترینہ کیف نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ دیگر کرداروں میں سبھاشی چکرورتی اور محمد زیشان ایوب شامل ہیں۔

    مذکورہ فلم کی کہانی 2008 میں ممبئی میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعے پر مبنی ہے، اس سے قبل فلم فینٹوم کا پوسٹر چند روز پہلے جاری کیا گیا تھا، اور آج اس کا ٹریلر بھی ریلیز کردیا گیا ہے۔

    ٹریلر کے اجرا کے موقع پر سیف علی خان کا کہنا تھا کہ مجھے اس فلم میں کام کرنا بہت اچھا لگا اور میری خواہش ہے کہ میں اس طرح کی مزید فلموں میں بھی کام کروں۔

    مذکورہ فلم کے پروڈیوسرساجد ناڈیاڈ والا ہیں، ساجد ناڈیاڈ والا نے اس سے پہلے ایک سپرہٹ فلم بے بی بھی بنائی تھی جسے عوام میں بے حد پذیرائی ملی۔

    فلم فینٹوم آئندہ ماہ 28 اگست کو بھارت کے سنیماؤں میں نمائش کیلئے پیش کردی جائے گی۔

  • سوہاعلی خان شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

    سوہاعلی خان شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

    رنگ دے بسنتی سے شہرت پانے والی بالی وڈ کی خوبرو حسینہ سوہا علی خان سپر سٹار کنال کھیمو کے ساتھ ایک سادہ سی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

    پٹودی خان کی سب سے چھوٹی بیٹی اور سیف علی خان کی بہن سوہا کی شادی کی تقریب25 جنوری کو ممبئی میں منعقد ہوئی۔سوہا کی شادی کی تقریب ان کے بھائی سیف کی شادی کی نسبت انتہائی سادہ تھی۔

    شادی کی رسومات میں صرف پتودی خاندان شریک تھا اورمیڈیا کو کوریج کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

    نارنجی اور کریم رنگت کے روایتی لہنگے میں سوہا علی خان انتہائی خوبصورت لگ رہیں تھیں تو آف وائٹ شیروانی میں کنال بھی انتہائی دلکش نظرآرہے تھے۔

    محفل میں سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی جو کہ اپنے والد کے قد برابر ہوگئے ہیں اور سیاہ شیروانی اور گلابی پگڑی میں انتہائی وجیہہ لگ رہے تھے۔

    شادی کے بعد نو بیاہتا جوڑے نے باہرآکرمیڈیا سے ملاقات کی اور رات میں اپنے دوستوں اور عزیز و اقارب کے لئے ایک پرشکوہ تقریب کا اہتمام کیا۔

  • سوہا علی خان نے دلہن بننے کا فیصلہ کرلیا

    سوہا علی خان نے دلہن بننے کا فیصلہ کرلیا

    بالی وڈ: بھارتی فلم’ڈھونڈتے رہ جاوٗگے‘میں بے پناہ پذیرائی حاصل کرنے والی دلکش جوڑی کنال کھیمو اور سوہا علی خان نے بالاخر شادی کے بندھن میں بندھنے کا فیصلہ کرلیا ہے

    بالی وڈ نگری میں گردش کرتی خبروں کے مطابق سیف علی خان کی چھوٹی بہن سوہا علی خان نے بابل کا گھر چھوڑ کر پیا نگر جانے کا فیصلہ کرلیا ہے اورآئندہ جنوری میں ان کے منگیتر کے ساتھ شادی کی تیاریاں کررہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مردانہ وجاہت کے شاہکار کمار کھیمو نےسوہا کو اس سال کی شروعات میں خوشبؤں کے شہر پیرس میں پروپوز کیا تھا اور دونوں نے جولائی 2014 میں منگنی کی تھی اوراب اس حسین جوڑے نے اپنے رشتے کو باقاعدہ نام دینے کافیصلہ کیا ہے شادی کی تاریخ 25 جنوری 2015 ہے۔

    دولہا دلہن کے ایک قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ دونوں اپنی شادی سادگی سے کرنا چاہتے ہیں لیکن چھوٹے نواب کی بہن کی شادی سادگی سے ہوجائے ایسا کیسے ممکن ہے لہذا سال 2015 کی شروعات ہوگی ایک اور دھماکے دار شادی سے۔

  • کرینہ سے شادی کرنے پر مسائل کا سامنا کرنا پڑا ، سیف علی

    کرینہ سے شادی کرنے پر مسائل کا سامنا کرنا پڑا ، سیف علی

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ جس طرح اس کے باپ کو شادی کرنے پر دھمکیاں دی گئی تھیں ، اس کو بھی کرینہ سے شادی کی کوششوں میں دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

    سیف نے کہا ہے کہ اس کے والد منصور علی خان پٹوڈی اور والدہ شرمیلا ٹیگور نے شادی کا فیصلہ کیا تو مختلف مذہب رکھنے کی وجہ سے انہیں بہت جدوجہد کرنا پڑی ، اور مختلف عناصر کی جانب سے دھمکیاں دی گئیں۔ پھر جب میں نے کرینہ سے شادی کا فیصلہ کیا تو مجھے بھی ایسی ہی صورت حال کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    kareena-kapoor

    بھارتی میڈیا کے مطابق حالانکہ سیف کو اس کی سیکولر سوچ کی وجہ سے بھارت میں پسند کیا جاتا ہے، اس کے باوجود کرینہ کپور سے شادی میں مسائل کا سامنا ہے۔