Tag: SAIF UDDIN KHALID

  • ایم کیو ایم کے دو اہم رہنما آج پی ایس پی میں شمولیت اختیارکریں گے

    ایم کیو ایم کے دو اہم رہنما آج پی ایس پی میں شمولیت اختیارکریں گے

    کراچی: ایم کیوایم کےرکن قومی اسمبلی محوب عالم اورایم پی اے سیف الدین خالد پارٹی کوخیرباد کہتے ہوئےآج پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے آپسی تنازعات دھڑے بندی کے باعث منتخب اراکین اسمبلی اور ذمہ داران و کارکنان کی پتنگیں کٹنے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، گذشتہ ایک ہفتے کے دوران متحدہ پاکستان کے کئی اراکین اسمبلی نے پی ایس پی میں شمولیت اختیار کی اور آج ایک بار پھر پاک سرزمین پارٹی نے ایم کیو ایم کے ایک اور رکن قومی اسمبلی کی وکٹ لینے تیار ہے۔

    حلقہ این اے 242 سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی محبوب عالم ایم پی اے سیف الدین خالد کے ہمراہ آج پاکستان ہاؤس جایئں گے جہاں وہ باضبطہ طور پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔


    ایم کیو ایم کی ایک اور پتنگ پاکستان ہاؤس میں جا گری


    واضح رہے کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ایم کیو ایم کی تین خواتین اراکین اسمبلی ناہید بیگم اور نائلہ منیر اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فوزیہ اور رکن قومی اسمبلی مزمل قریشی سمیت 15 ذمہ داروں نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیارکی تھی، علاوہ ازیں ان سے قبل حیدرآباد کے حلقہ این اے 220 سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی سید وسیم حسین بھی پی ایس پی میں شامل ہوئے تھے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے پی ایس پی ذرائع کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے بیشتر اراکین اسمبلی نے متحدہ قیادت سے رابطے ختم کردیے ہیں اور اب وہ عنقریب پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے، یہ شمولیتیں مرحلہ وار اور باقاعدہ اعلان کے ساتھ کی جائیں گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ایم کیوایم کے رہنما سیف الدین خالد قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

    ایم کیوایم کے رہنما سیف الدین خالد قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے رکن صوبائی اسمبلی سیف الدین خالد قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق آج بروزجمعہ سندھ کی صوبائی اسمبلی کے ممبرسیف الدین خالد پر شہرِقائد کے علاقے نارتھ کراچی میں قاتلانہ حملہ ہوا۔

    ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹیریٹ لندن سے تعلق رکھنے والے رہنما ندیم نصرت کے ٹویٹ کے مطابق تین مسلحہ موٹر سائیکل سوارافراد نے سیف الدین پران کی رہائش گاہ کے نزدیک فائرنگ کردی۔

    سیف الدین خالد اس قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے ، آپ صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 94 سے ممبر منتخب ہوئے تھے۔

    سیف الدین خالد صوبائی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعاون اور بلدیات کے رکن بھی ہیں۔