Tag: Saif ur rehman

  • سرمایہ کاری کے نام پر عوام سےفراڈ: بی فور یو کے مالک سیف الرحمان کا قریبی ساتھی  گرفتار

    سرمایہ کاری کے نام پر عوام سےفراڈ: بی فور یو کے مالک سیف الرحمان کا قریبی ساتھی گرفتار

    راولپنڈی : نیب راولپنڈی نے بی فور یو کے مالک سیف الرحمان کے قریبی ساتھی محمد سہیل کو گرفتار کرلیا ، سیف الرحمان سےابتدائی تفتیش کی روشنی میں محمد سہیل کو گرفتار کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سرمایہ کاری کے نام پر عوام سےفراڈ کیس میں نیب راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے بی فور یو کے مالک سیف الرحمان کے قریبی ساتھی محمد سہیل کو گرفتار کرلیا۔

    نیب نے کہا کہ محمد سہیل بی فور یو کا سوشل میڈیا ، اور ویب سائٹس چلاتا تھا ، بی فور یو اورایس آر گروپ کی ویب سائٹس محمدسہیل کے نام پررجسٹرتھیں، سیف الرحمان سےابتدائی تفتیش کی روشنی میں محمد سہیل کو گرفتار کیا گیا۔

    نیب کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے عوام کو پرکشش منافع کا جھانسہ دیا جاتا تھا، محمد سہیل نے اربوں کے فراڈ میں سیف الرحمان کی معاونت کی۔

    محمد سہیل کو پشاور سے گرفتار کر کے نیب راولپنڈی منتقل کیا گیا ، جس کے بعد محمد سہیل کو آج جسمانی ریمانڈ کیلئے عدالت پیش کیا جائے گا۔

    یاد رہے 22 ستمبر کو سپریم کورٹ نے بی فور یو کمپنی کے مالک سیف الرحمان نیازی کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی ، جس پر نیب نے انھیں عدالت کے باہر سے گرفتار کرلیا تھا۔

  • سیف الرحمان کی گرفتاری، عدالت نے نیب کی معافی مسترد کردی

    سیف الرحمان کی گرفتاری، عدالت نے نیب کی معافی مسترد کردی

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نے نیب کو سیف الرحمان کی گرفتاری سے روکتے ہوئے نیب اہلکاروں کی معافی کی استدعا مسترد کردی، تحریری طور پر معافی نامہ جمع کرانے کا حکم جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے مضاربہ اسکینڈل کے ملزم سیف الرحمان کی احاطہ عدالت سے گرفتاری پر قومی احتساب بیورو(نیب ) کی غیر مشروط معافی مسترد کرتے ہوئے تحریری معافی نامہ جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

    سپریم کورٹ میں قائم مقام چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے مضاربہ اسکینڈل کے ملزم سیف الرحمان کی نیب کی جانب سے احاطہ عدالت میں گرفتاری سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی اور ڈی جی ایچ آر نیب سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔

    کیس کی سماعت کے دوران ملزم سیف الرحمان نے کارروائی کیخلاف نیب کا دائرہ اختیار چیلنج کردیا، جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ بادی النظر میں نیب کا دائرہ اختیار بنتا ہے۔

    سپریم کورٹ نے ملزم سیف الرحمان کو نیب کے ساتھ تعاون کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کے عدم تعاون پر نیب فوری آگاہ کرے۔

    ڈی جی نیب نے عدالت عظمیٰ کو بتایا کہ ملزم سیف الرحمان پر 116 ارب روپے فراڈ کا الزام ہے اور اس کیس کے 4 لاکھ سے زائد متاثرین ہیں، ملزم ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود5روز تک بااثر شخص کے گھر چھپ گیا تھا اورملزم جس گھر میں چھپا تھا۔

    نیب ٹیم 5 روز تک گھر کے باہر رکی رہی مگر داخل نہیں ہوئی،میرے 17 سالہ کیریئر میں اس طرح کا یہ پہلا واقعہ ہے،غیر ارادی طور پر نیب اہلکاروں نے سپریم کورٹ کے احاطہ کی توہین کی،خدشہ تھا ملزم ایران کے بارڈر سے فرار ہو جائے گا۔

    قائم مقام چیف جسٹس عمر عطابندیال نے ریمارکس دیئے کہ عدالت کا دروازہ معصوم اور ملزم سب کے لیے کھلا ہوتا ہے، اگر عدالتی دروازہ پر ظلم ہوگا تو کون عدالت آئے گا،نیب ملازمین نے احاطہ عدالت میں جو کیا اسکی کسی عدالت میں اجازت نہیں، نیب ملازمین کے کنڈیکٹ پر حکم جاری کریں گے ۔

    عدالت نے نیب سے ملزم کیخلاف شواہد کی تفصیلات مانگ لیں، سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ نیب کا عدالتی احاطے سے ملزم کو گرفتار کرنا عدالتی وقار کے خلاف ہے، نیب از خود افسران کیخلاف کارروائی کرکے رپورٹ پیش کرے۔

    قائم مقام چیف جسٹس نے کہا کہ نیب رپورٹ پر توہین عدالت کارروائی کرنے یا نہ کرنے کافیصلہ کریں گے، ملزم کیخلاف کیس کا تعین کیے بغیر گرفتاری ظلم ہے، مکمل حقائق سامنے آنے تک گرفتاری مناسب نہیں۔

    ملزم کے وکیل سردارلطیف کھوسہ نے کہا کہ ملزم کیخلاف کوئی شکایت کنندہ ہے نہ ہی وہ عوامی عہدیدار ہے، بعد ازاں سپریم کورٹ نے کیس کی مزید سماعت دو ہفتے تک ملتوی کردی۔

  • فیکٹری سے گاڑیوں کی برآمدگی: سیف الرحمان کے خلاف کیس کی سماعت  ایک ہفتےکےلیےملتوی

    فیکٹری سے گاڑیوں کی برآمدگی: سیف الرحمان کے خلاف کیس کی سماعت ایک ہفتےکےلیےملتوی

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق سینیٹرسیف الرحمان کی فیکٹری سے گاڑیوں کی برآمدگی سے متعلق کیس کی سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق سینیٹرسیف الرحمان کی فیکٹری سے گاڑیوں کی برآمدگی سے متعلق سماعت ہوئی۔

    ملزم اورفیکٹری منیجر کی مقدمہ اخراج کی درخواست پر عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ کی درخواست عدالت کا دائراختیار ہے یا نہیں؟ جس پر وکیل نے بتایا کہ ابتدائی رپورٹ یہاں تیارہوئی پتہ بھی اسلام آباد کا ہے۔

    وکیل صفائی نے بتایا کہ عدالت متعلقہ فریقین کونوٹس جاری کرے جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ ایف آئی آر راولپنڈی میں درج ہوئی ہمارا دائراختیارنہیں۔

    درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے مہلت سے درخواست کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔

    سابق چیئرمین نیب کے گودام سے برآمد گاڑیاں قطری سفارتخانے کی نکلیں

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ راولپنڈی میں سابق چیئرمین نیب اور نوازشریف کے قریبی ساتھی سیف الرحمان کے گودام پر چھاپہ مار کر کروڑوں روپے کی مالیت کی پچیس گاڑیاں برآمد کی تھیں۔

  • لندن کی جائیداد شیخ جاسم کی تھی، سیف الرحمان کا انکشاف

    لندن کی جائیداد شیخ جاسم کی تھی، سیف الرحمان کا انکشاف

    اسلام آباد : سابق سینیٹر اور احتساب کمیشن کے سابق سربراہ سیف الرحمان نے کہا ہے کہ لندن کی جائیداد شیخ جاسم کی تھی، یہ فلیٹ نوازشریف کو قطر میں سرمایہ کاری کے بدلے ملے، نواز شریف کے ہیلی کاپٹر کے معاملے میں میری کوئی مداخلت نہیں تھی وہ ہیلی کاپٹر قطر کے خاندان نے نواز شریف کو دیا تھا، جس کا باقاعدہ کرایہ دیا جاتا تھا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں میزبان کاشف عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، پروگرام آف دی ریکارڈ میں سیف الرحمان نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔

    ان کا کہنا ہے کہ لندن کی جائیداد شیخ جاسم کی تھی، جو بعد میں نوازشریف کوسرمایہ کاری پرملی، نواز شریف کو ملنے والے ہیلی کاپٹر کے حوالے سے سیف الرحمان نے بتایا کہ یہ ہیلی کاپٹر یوکرائن سے خریدا گیا تھا،جو روس کے راستے پاکستان لایا گیا تھا۔

    یہ ہیلی کاپٹربعد میں کریش ہوگیا تھا۔اور یہ میاں صاحب کے زیر استعمال تھا، کیونکہ میں قطر میں تھا تو اس لیے جب یہ ذکر آتا ہے تو میڈیا میرا نام اچھالنا شروع کردیتا ہے حالانکہ اس سے میرا کوئی تعلق نہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف نے جو اسمبلی میں تقریر کی وہ سو فیصد درست تھی۔