Tag: Saifuddin Khalid

  • سیف الدین خالد کو تصاویر بنوانے کا بہت شوق ہے: آغا سراج درانی

    سیف الدین خالد کو تصاویر بنوانے کا بہت شوق ہے: آغا سراج درانی

    کراچی: اسپکیر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ 30 سال سے میڈیا ٹرائل کا سامنا کر رہا ہوں، نیب کے لیے میرے دروازے کھلے ہیں.

    اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا کہ وہ احتساب کے لیے تیار ہیں، عمران خان نے اپنی پالیسی کے مطابق لوگ نکالے، البتہ پی ٹی آئی کےایم پی ایزکو تحقیقات کر کے نکالا جاتا، تو بہتر ہوتا.

    انھوں نے آج سندھ اسمبلی میں‌ پیش آنے والے واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کیمرے سامنے آتے ہی کچھ لوگ ایکٹنگ شروع کر دیتے ہیں.

    انھوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی کے قوانین کا احترام کرنا چاہیے، سیف الدین خالد نے پانی کے ایشو پر افسوس ناک ڈراما کیا، جس کی مذمت کی جانی چاہیے.

    پاکستان پیپلزپارٹی کے سنیئر رہنما کا کہنا تھا کہ مسائل کا حل بات چیت میں ہے، سیف الدین خالدا یک پارٹی چھوڑ کر دوسری پارٹی میں گئے ہیں، اگر میں چاہوں توسیف الدین خالد کے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کوبھیج دوں.

    انھوں‌ نے مزید کہا کہ سیف الدین خالد کو تصاویر بنوانے کا بہت شوق ہے، ان کا اقدام اسی شوق کا شاخسانہ ہے، کچھ اسمبلی ممبران بھی انھیں سپورٹ کررہےہیں، میں سیف الدین خالد کااسمبلی میں داخلہ بند کرسکتا ہوں.


    رکن سندھ اسمبلی سیف الدین خالد کا انوکھا احتجاج، اسمبلی میں لیٹ گئے


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • رکن سندھ اسمبلی سیف الدین خالد کا انوکھا احتجاج، اسمبلی میں لیٹ گئے

    رکن سندھ اسمبلی سیف الدین خالد کا انوکھا احتجاج، اسمبلی میں لیٹ گئے

    کراچی: پی ایس پی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی سیف الدین خالد احتجاجاً اسمبلی میں لیٹ گئے، اورنگی ٹاؤن میں پانی کی فراہمی بحال ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔

    سندھ اسمبلی میں گفتگو کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی سیف الدین خالد کا کہنا تھا کہ میرے حلقے اورنگی ٹاؤن میں عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں، سندھ حکومت اتنی غریب ہے انہیں پانی نہیں دے سکتی، مجھ سے 100 ٹینکرز کے پیسے لے کر انہیں پانی پہنچا دیں۔

    اسمبلی کا اجلاس ملتوی ہونے اور ایوان کی لائٹس ، اے سی اور دروازے بند ہونے کے باوجود سیف الدین خالد احتجاجاً لیٹے رہے، ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت مجھے ایوان میں اندھیرا کرکے ڈرانا چاہتی ہے، مصطفی کمال نے ہمیں ڈرنا نہیں سکھایا ظالموں کے خلاف کھڑا ہونا سکھایا ہے۔

    پی ایس پی اراکین انہیں منانے کی کوشش کرتے رہے مگر وہ بضد رہے کہ جب تک اورنگی ٹاؤن میں پانی نہیں پہنچایا جاتا ان کا احتجاج جاری رہے گا، رکن اسمبلی ناہید بیگم کا کہنا تھا کہ سیف الدین خالد شوگر کے مریض ہیں ان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی۔

    گزشتہ کئی گھنٹوں سے دھرنا دینے والے رکن سیف الدین کی طبیعت خراب ہوگئی ہے، ڈاکٹرز کی ٹیم سندھ اسمبلی پہنچ گئی مگرانہوں نے علاج کرانے سے انکار کردیا، ان کا کہنا تھا کہ مطالبات کی منظوری تک علاج نہیں کراؤں گا۔

    دوسری جانب وزیربلدیات جام خان شورو کا کہنا ہے کہ سیف الدین خالد ڈرامے بازی کررہے ہیں، انہیں اتنے سال سے خیال نہیں آیا الیکشن ایک ماہ رہ گیا ہے تو یہ احتجاج کرنے آگئے ہیں،


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔