لاہور: قومی ٹی 20 ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین صائم ایوب کے حوالے سے کپتان سلمان علی آغا کا دلچسپ انکشاف سامنے آگیا۔
پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ دلچسپ انٹرویو میں سلمان علی آغا نے بتایا کہ صائم ایوب سے بھوک برداشت نہیں ہوتی جبکہ کھانے کا زیادہ شوقین شاداب خان ہے، اس کے علاوہ باہر جاکر کھانے کا بل زیادہ تر بابر اعظم ہی دیتے ہیں۔
سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ اگر کوئی خدانخواستہ مشکل وقت آن پڑے گا تو سب سے پہلے اپنی بیگم اور پھر کرکٹرز میں سے عبداللہ شفیق کو کال کروں گا۔
اُنہوں نے کہا کہ میرا ایک ہی شادی سے شوق پورا ہوگیا ہے، دوسری شادی نہیں کروں گا، شادی کے بعد پہلے جیسی آزادی بہت یاد آرہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر صائم ایوب کے بارے میں ایک میم دلچسپ لگی تھی، صائم ایوب جن دنوں پرفارم نہیں کررہے تو اُس وقت کسی صارف نے ان کی ’نو لک شاٹ‘ پر لکھا تھا کہ اب تو دیکھ کر بھی شاٹ نہیں لگ رہا۔
صائم ایوب کی ڈریم ٹی 20 ورلڈ الیون میں کون کون شامل:
پاکستان ٹیم کے اوپنر بیٹر صائم ایوب نے اپنی ڈریم ٹی 20 ورلڈ الیون کا اعلان کردیا۔
پی ایس ایل میں پشاور زلمی کے اوپنر صائم ایوب نے کپتان بابر اعظم کو چھوڑ کر اپنی ڈریم ٹی 20 ورلڈ الیون میں صرف ایک پاکستانی کرکٹر کو شامل کیا ہے۔
زلمی پوڈ کاسٹ میں صائم ایوب سے کہا گیا کہ وہ اپنے ڈریم کھلاڑیوں کو چنیں اور اس میں ایک ملک کے دو سے زیادہ کھلاڑی نہیں ہونے چاہئیں۔
انہوں نے دو پاکستانی کھلاڑیوں کے آپشن کے باوجود صرف ایک کھلاڑی فخر زمان کا نام لیا اور ان کے ساتھ اوپننگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کو شامل کیا۔
تیسرے نمبر پر انہوں نے انگلینڈ کے جارحانہ وکٹ کیپر بیٹر جوز بٹؒر کا انتخاب کیا، اس کے بعد مڈل آرڈر میں ویسٹ انڈیز کے نکولس پوران اور جنوبی افریقا کے ہینرک کلاسن کو اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔
صائم نے انگلینڈ کے بین اسٹوکس کو چھٹے نمبر پر رکھا، آل راؤنڈر میں انہوں نے بھارت کے ہاردک پانڈیا اور اسپنر میں افغانستان کے راشد خان اور کیوی اسپنر مچل سینٹں ر پر اعتماد کا اظہار کیا۔
یہ تینوں درمیانی اوورز کو کنٹرول کرتے ہوئے شاندار بولنگ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی وجہ بتادی
فاسٹ بولرز میں صائم نے بھارت کے جسپریت بمراہ اور آسٹریلیا کے مچل اسٹارک کا انتخاب کیا۔
صائم ایوب کی ورلڈ ٹی 20 الیون
فخر زمان (پاکستان)، ٹریوس ہیڈ (آسٹریلیا)، جوس بٹلر (انگلینڈ)، نکولس پوران (ویسٹ انڈیز)، ہینرک کلاسن (جنوبی افریقہ)، بین اسٹوکس (انگلینڈ)، ہاردک پانڈیا (انڈیا)، راشد خان (افغانستان)، مچل سینٹنر (نیوزی لینڈ)، (آسٹریلیا)، مچل اسٹارک، (بھارت)، جسپریت بمراہ۔