Tag: Saima

  • سید نور کی پہلی بیوی کے سامنے اداکارہ صائمہ کی محبت کا بھانڈا کس نے پھوڑا؟

    سید نور کی پہلی بیوی کے سامنے اداکارہ صائمہ کی محبت کا بھانڈا کس نے پھوڑا؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف ہدایت کار سید نور نے اداکارہ صائمہ سے دوسری شادی کرنے پر پہلی بیوی رخسانہ نور کے ردعمل سے متعلق بتایا ہے۔

    حال ہی میں سید نور ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی دوسری شادی سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔

    سید نور نے انکشاف کیا ہے پہلی بیوی رخسانہ کو میری دوسری شادی سے متعلق 4 سال بعد اخبار کے ذریعے ہوا، اس خبر کو پڑھنے کے بعد میری پہلی اہلیہ خاموش ہوگئیں اور انہوں نے مجھ سے بات کرنا بند کردیا لیکن ایک پڑوسی نے بات کی تو وہ مان گئیں۔

    پاکستانی فلم انڈسٹری کی تباہی کے ذمہ دار شان اور سید نور ہیں: سعود قاسمی

    ہدایت کار کا کہنا تھا کہ دونوں بیویوں کی پہلی ملاقات صائمہ اقبال ٹاؤن میں فلم کی شوٹنگ کے دوران ہوا، شوٹنگ کے دوران لوگ ان کے گرد جمع تھے اور انہیں پریشان کررہے تھے، صائمہ نے کسی قریبی گھر میں آرام کرنے کا فیصلہ کیا تو ڈرائیور انہیں میرے گھر لے آیا جو اقبال ٹاؤن میں تھا۔

    سید نور نے بتایا کہ میری پہلی بیوی اس وقت گھرپر نہیں تھی، جب وہ واپس آئی تو اس نے پوچھا، گھر میں کون ہے؟ جواب دیا گیا کہ ’صائمہ‘ جس پر وہ چونک گئیں اور پھر وہ کچن کے اندر چلی گئیں۔

    ’’رخسار نے صائمہ کے لیے چائے تیار کی، اسے نوکروں کے حوالے کیا اور اپنے کمرے میں چلی گئیں، یہ میری پہلی اہلیہ کی طرف سے بہت اچھا اشارہ تھا‘‘

    واضح رہے کہ سید نور پاکستان کے ایک تجربہ کار فلم ڈائریکٹر ہیں، انہوں نے ریما، شان، میرا، ریشم، ثنا، صائمہ اور دیگر کو متعارف کرایا، سید نور کی ہدایت کاری میں بننے والی قابل ذکر فلمیں ہیں۔

  • فیصل آباد کی صائمہ اداکارہ ریشم بن کر چھاگئیں

    فیصل آباد کی صائمہ اداکارہ ریشم بن کر چھاگئیں

    لاہور : جاندار اداکاری اور خوش مزاجی سے مداحوں کو اپنا گرویدہ بنانے والی اداکارہ ریشم نے تمغہ حسن کارکردگی حاصل کرنے پر کہا کہ خوشی اظہار لفظوں میں نہیں کرسکتی۔

    پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کےلیے اپنی آدھی سے زیادہ زندگی وقف کرنے والی اداکارہ ریشم کو باالآخر ان کی محنت کا صلہ ملا اور یوم پاکستان کے موقع پر صدر مملکت عارف علوی نے ریشم کو تمغہ حسن کارکردگی سے نواز دیا۔

    اداکارہ ریشم جنہوں نے ڈراموں میں کام کیا اور اداکاری سے سین کو جاندار بنادیا اور فلموں میں اداکاری کی تو مداحوں کو اپنا گرویدہ بنالیا۔

    فیصل آباد سے چلنے والی صائمہ اداکارہ ریشم بن کر پاکستانی شوبز انڈسٹری پر چھاگئیں۔

    تمغہ حسن کارکردگی ملنے پر اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں اداکارہ ریشم نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرے مداح جو مجھے آج تک پسند کرتے آرہے ہیں، ان کی دعاؤں کی وجہ سے یہ ایوارڈ مجھے ملا۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے والد کو نہیں دیکھا اور والدہ بہت کم عمری میں انتقال کرگئی تھی، میری بڑی بہن نے میری تربیت اور پرورش کی اور ہمارے لیے بہت قربانیاں دی، یہ ایوارڈ اپنی بہن کو پہنانا چاہیے۔

    تمغہ حسن کارکردگی تاخیر سے ملنے پر اداکارہ ریشم نے کہا کہ میں نے اپنی آدھی سے زیادہ زندگی شوبز کو دی لیکن مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں کہ تمغہ جلدی ملے یا تاخیر سے لیکن جسے بھی تمغہ حسن کارکردگی دیا جارہا اس کی زندگی میں اسے نوازا جائے۔