Tag: Saira Afzal Tarar

  • سپریم کورٹ نے سائرہ افضل تارڑکوالیکشن لڑنےکے لیے اہل قراردے دیا

    سپریم کورٹ نے سائرہ افضل تارڑکوالیکشن لڑنےکے لیے اہل قراردے دیا

    اسلام آباد : سپریم کورٹ آف پاکستان نے مسلم لیگ ن کی رہنما سائرہ افضل تارڑ کو این اے 87 سے الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس شیخ عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سائرہ افضل تارڑ کی نااہلی سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔

    درخواست گزار نے سائرہ افضل کی نا اہلی کے لیے اپیل دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ کاغذات نامزدگی میں دو بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات نہیں دی گئی۔

    عدالت عظمیٰ نے درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ کاغذات نامزدگی میں دونوں بینک اکاؤنٹس کا ذکر موجود ہے۔

    بعدازاں سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کی رہنما سائرہ افضل تارڑ کی نا اہلی کے لیے دائر درخواست کو خارج کرتے ہوئے انہیں الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار دے دیا۔

    سابق وزیرمملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 87 حافظ آباد سے مسلم لیگ ن کی امیدوار ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اپیلٹ ٹربیونل نے سائرہ افضل تارڑ کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف اپیل نا قابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پولیو خاتمے سے متعلق پاکستان سےبھرپورتعاون جاری رہے گا،بل گیٹس

    پولیو خاتمے سے متعلق پاکستان سےبھرپورتعاون جاری رہے گا،بل گیٹس

    اسلام آباد: مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے انسداد پولیو سے متعلق اقدامات پر پاکستان کی خصوصی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پولیوخاتمےسےمتعلق پاکستان سےبھرپور تعاون جاری رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ کی دبئی میں مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں بل اینڈمیلنڈاگیٹس فاؤنڈیشن اورپاکستان سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں بل گیٹس کے انسداد پولیو سے متعلق اقدامات پر پاکستان کی خصوصی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان کی شعبہ صحت میں اصلاحات قابل ستائش ہیں،  پاکستانی قیادت انسدادپولیوکیلئےبھرپورکوشش کررہی ہے۔

    بل گیٹس کا کہنا تھا کہ پولیو خاتمےسے متعلق پاکستان سے بھرپور تعاون جاری رہے گا۔


    مزید پڑھیں : وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سے بل گیٹس کی ملاقات، پولیو کے خاتمے کیلئے تعاون جاری رکھنے کا عزم


    مائیکرو سافٹ کے بانی نے پاکستان کو ماں اور بچے کی صحت کے شعبے میں تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ صحت میں جدت کیلئےپاکستان کےساتھ تعاون کےخواہاں ہیں۔

    اس موقع پر وفاقی وزیر قومی صحت سائر ہ افضل تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان اوربل گیٹس فاؤنڈیشن نے فوکل پرسنزمقررکردئیے، فوکل پرسنز کا تقرر باہم اشتراک کو عملی شکل دینے کیلئے کیا گیا ہے۔

    سائر ہ افضل تارڑ نے مزید کہا کہ ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹراسد حفیظ پاکستان کے فوکل پرسن ہونگے، ملک سے پولیو خاتمے کو ترجیحاتی قومی ایجنڈا قرار دیا گیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔

  • رنگ گورا کرنے والی بلیچ کریمز خطرناک جلدی امراض کا موجب ہیں، سائرہ افضل تارڑ

    رنگ گورا کرنے والی بلیچ کریمز خطرناک جلدی امراض کا موجب ہیں، سائرہ افضل تارڑ

    اسلام آباد : وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ کا کہنا ہے رنگ گورا کرنے والی بلیچ کریمزجلدی امراض کا موجب ہیں، مضر صحت کریموں کے خلاف صوبائی حکومتیں نظام وضع کریں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں رنگ گورا کرنے والی کریموں کیخلاف ایکشن کا مطالبہ کیا گیا ، وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ نے اپنے تحریری بیان میں کہا کہ رنگ گورا کرنے والی بلیچنگ کریمیں جلد کی خطرناک بیماریوں کا موجب بن رہی ہیں، تمام صوبائی حکومتوں کو ڈرگ ایکٹ کے تحت قوائد واضح کر دیئے ہیں۔

    گورا رنگ اور بلیچ کریموں کی فروخت پر پابندی کا مطالبہ

    سائرہ افضل تارڑ نے بتایا کہ صوبائی حکومتیں بلیچنگ کریموں کی فروخت کی نگرانی اور ضروری اقدامات کریں ، بیوٹی کریموں میں زہریلے اجزاء کی موجودگی کے جانچ کے لیے نمونے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری بجھوائے جائینگے۔

    دوسری جانب سندھ اسمبلی کی اراکین کا کہنا تھا کہ گورا رنگ اور بلیچ کریموں کی فروخت پر پابندی لگنی چاہئیے ۔

  • پی ایم ڈی سی کی تباہی میں ڈاکٹرعاصم ملوث تھے،سائرہ افضل تارڑ

    پی ایم ڈی سی کی تباہی میں ڈاکٹرعاصم ملوث تھے،سائرہ افضل تارڑ

    اسلام آباد : وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑنے کہا ہے کہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی تباہی میں ڈاکٹر عاصم کا ہاتھ تھا۔

    ان خیالات کا اظہار سائرہ افضل تارڑ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ڈا کٹرعاصم کو پاکستان نرسنگ کاؤنسل کی صدارت سےبھی ہٹادیا گیا ہے۔

    ان کا کہناتھا کہ پی ایم ڈی سی میں خرابیوں اور جعلی ڈگریوں کے ذمہ دار مکمل طور پر ڈاکٹر عاصم  ہیں ،ہمیں سب کچھ معلوم تھا لیکن ہم کچھ کر نہیں سکتے تھے کیوں کہ ہمارے ہاتھ میں کچھ نہیں تھا ۔

    انہوں نے کہا کہ پی ایم ڈی سی میں احتساب لازمی ہو گا ،بد عنوانیوں اور بے ضابطگیوں کی تحقیقات بھی کروائی جائیں گی ، مذکورہ کیس نیب اور ایف آئی اے کے حوالے کیا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پی ایم ڈی سی تحقیقاتی اداروں کے ساتھ تعاون کریگی۔ انہو ںنے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری کے اگلے ہی روز ہمیں آرڈیننس لانا پڑا لیکن ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری اور آرڈیننس ایک ساتھ آنا اتفاق ہے۔

  • افریقا سے آنے والے چنیوٹ کے شہری میں ایبولا وائرس ہونے کا خدشہ

    افریقا سے آنے والے چنیوٹ کے شہری میں ایبولا وائرس ہونے کا خدشہ

    چنیوٹ : ایک شخص میں ایبولاوائرس کا خدشہ ظاہرکیا جارہا ہے، ذوالفقارنامی شخص کے خون کے نمونے ٹیسٹ کیلئے اسلام آباد بھجوا دیئے گئے۔

    پاکستانی پولیو،خسرہ اورڈینگی جیسے امراض نمٹ نہیں پائے کہ ایبولانے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ افریقا سے آئے ہوئےچنیوٹ کےشہری میں ایبولاوائرس کاخدشہ ظاہرکیاجارہاہے،ایک ماہ پہلے وطن لوٹنے والے ذوالفقار کے خون کے نمونے تشخیص کیلئے اسلام آباد بھجوا دیئے گئے ہیں ۔

    ایم ایس الائیڈاسپتال کاکہناہےذوالفقار ایبولاوائرس کا شکار نہیں، فیصل آباد کے اسپتال میں زیرعلاج ذوالفقار کو آئی سولیشن وارڈ میں منتقل کردیاگیاہے،محکمہ صحت پنجاب نے ابیولا وائرس کے مبینہ مریض کی خبرپرنوٹس لیتے خصوصی احتیاط برتنےکی ہدایت کردی۔

    ایبولاوائرس سے بچاؤ کے اقدامات کاجائزہ لینے کیلئے عالمی ادارہ صحت کی پانچ رکنی ٹیم بھی تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئی ہے۔ جو آج چنیوٹ جائےگی اور مبینہ طورپرمتاثرہ شخص اور اہلخانہ کاٹیسٹ کریں گے، ایبولاوائرس سےجنوبی افریقا سمیت کئی ممالک میں پانچ ہزار سے زائد افراد جان گنواچکے ہیں۔

  • اٹھارویں ترمیم کے بعد صحت صوبوں کا معاملہ ہے، سائرہ افضل تارڑ

    اٹھارویں ترمیم کے بعد صحت صوبوں کا معاملہ ہے، سائرہ افضل تارڑ

    اسلام آباد: وزیر مملکت قومی صحت سائرہ افضل تارڑنے کہا ہے اٹھارویں ترمیم کے بعد صحت صوبوں کا معاملہ ہے، تھر کا مسئلہ راتوں رات حل نہیں ہو سکتا ۔

    اسلام آباد میں تھر کے حوالے سے جائزہ اجلاس کے بعد نیوز کانفرنس کے دوران سائرہ افضل تارڑ کا کہنا تھا تھر کا مسئلہ راتوں رات حل ہونے والا نہیں ہے تھر کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے پانچ سالہ جامع منصوبہ بنانا ہو گا، وزیر اعظم نے تھر کے حوالے سے جامع رپورٹ طلب کی ہے ۔

    ان کا کہنا تھا تھر کے مسئلے پر پاک فوج سے نہیں بلکہ این ڈی ایم اے سے تعاون لیں گے، ان کا کہنا تھا اٹھارہویں ترمیم کے بعد صحت کا معاملہ صوبوں کا ہے لیکن وفاق تھر کے معاملے پر سندھ کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

  • غلط اعداد وشمارکی فراہمی سے پولیو کا خاتمہ مشکل ہے، وفاقی وزیرِصحت

    غلط اعداد وشمارکی فراہمی سے پولیو کا خاتمہ مشکل ہے، وفاقی وزیرِصحت

    کراچی: وفاقی وزیرصحت سائرہ افضل کا کہنا ہے کہ پولیو کے خاتمے میں سب سے بڑی رکاوٹ سیکیورٹی کا مسئلہ ہے تاہم سندھ حکومت کی ناقص کارگردگی نے مزید حالت ابتر کردیئے ہیں۔

    کراچی میں وفاقی وزیرِ صحت سائرہ افضل تارڑ کی زیرِ صدارت پولیوسے متعلق اہم اجلاس ہوا، اجلاس کے بعد وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ اعدادوشمار درست فراہم کیے جائیں۔

    سائرہ افضل کا ڈھکے چھپے الفاظ میں پولیو کے خاتمے کے لیے سندھ حکومت کی کوششوں کو ناکافی قراردیا، انہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے ایمرجنسی آپریشن سیل بنایا ہے، جس سےکافی مدد حاصل ہوگی۔

  • ایبولا وائرس پاکستان منتقل ہونے کا امکان کم ہیں،سائرہ افضل

    ایبولا وائرس پاکستان منتقل ہونے کا امکان کم ہیں،سائرہ افضل

    اسلام آباد: وفاقی وزیرِ مملکت برائے صحت سائرہ افضل نے کہا ہے کہ مغربی افریقہ میں تیزی سے پھیلنے والی بیماری ایبولا کی پاکستان منتقلی کے امکانات بہت کم ہیں تاہم حکومت ہرقسم کے حفاظتی اقدامات کررہی ہے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں وفاقی وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایبولا وائرس پھیلنے کے امکانات بہت کم ہیں ۔ مغربی افریقہ کے ایبولا سے متاثرہ ملک لائبیریا میں پاکستانی فوج کی دو بٹالین موجود ہیں جنھوں نے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کر رکھی ہیں۔

    وزیرِمملکت نے کہا کہ ایبولا کی روک تھام کے لئے خارجی اور داخلی پوائنٹس پرعملہ تعینات کردیا گیا ہے، ایبولا سے متاثرہ ممالک سے آنے والے تمام افراد کی اور خصوصاً مشتبہ مریضوں کی تفصیلی طبی ہسٹری لی جائے گی اور ضروری ہوا تو ایسے مسافروں کو اکیس دن تک زیرِ مشاہدہ رکھا جائے گا۔

    عالمی ادارہ صحت نےخبردارکیا ہے کہ ایبولا کے پاکستان میں پھیلنے کی صورت میں اس پرقابو پانا مشکل ہوگا۔

  • ایبولا وائرس،حفاظی انتظامات مکمل کر لئےگئے ہیں ، سائرہ افضل

    ایبولا وائرس،حفاظی انتظامات مکمل کر لئےگئے ہیں ، سائرہ افضل

    اسلام آباد: وزیرِ مملکت برائے قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ ابیولا وائرس کی جانچ پڑتال کے لئے ہوائی اڈوں پرانتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

    اسلام آباد میں وزارتِ قومی صحت کے اجلاس میں وزیرِمملکت برائے قومی صحت سائرہ افضل تارڑ کا کہنا تھا کہ ابیولا وائرس سے متعلق صوبائی حکومتوں کو احکامات جاری کردئیے گئے ہیں، پمز اسپتال میں ابیولا وائرس کا آئسولیشن وارڈ قائم کیا جائے گا۔

    اجلاس میں عالمی ادارہ صحت، پاک فوج اورصوبائی حکومتوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی، صدر ممنون حسین نے ملک میں ایبولا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے تمام انٹری پوائنٹس پر حفاظتی اقدامات سخت کرنے اور ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور باڈر انٹری پوائنٹس پراسکریننگ اور قرنطینہ کا نظام متعارف کرانےکی بھی ہدایت کی تھی۔

    ایبولا نامی بیماری خون کے ذریعے ، جسمانی رطوبت اور بالواسطہ طور پر آلودہ فضاء سے پھیلتی ہے، دنیا بھر میں اب تک ایبولا وائرس سے چار ہزار چار سو افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جن کی بڑی تعداد کا تعلق مغربی افریقہ سے ہے۔

    ایبولا وائرس فروری میں گنی سے پھیلنا شروع ہوا تھا، ابیولا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملکوں میں گنی، سیرالیون اور لائبریا شامل ہیں۔