Tag: Sajal Ali

  • ’میری دنیا آپ سے شروع اور آپ پر ختم‘ سجل علی کی والدہ کے نام جذباتی پوسٹ وائرل

    ’میری دنیا آپ سے شروع اور آپ پر ختم‘ سجل علی کی والدہ کے نام جذباتی پوسٹ وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ سجل علی کی نئی دلکش تصاویر اور جذباتی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں انہوں نے اپنی والدہ سے محبت کا اظہار کیا ہے۔

    سجل علی ان اداکاراؤں میں شمار کی جاتی ہیں جو کسی بھی ڈرامے میں کام کریں تو اسے مقبولیت کی بلندیوں پر پہنچا دیتی ہیں، معروف اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں انھوں نے اپنی اور والدہ کے ہمراہ بچپن کی کئی تصاویر شیئر کی ہیں۔

    پوسٹ کی پہلی تصویر میں سجل علی کی مونوکروم تصویر شامل ہے جس میں وہ ایک ایسے پتھر کے برابر میں بیٹھے نظر آئیں جس پر لطٖ ‘عشق’ لکھا ہوا تھا، دوسری تصویر میں والدہ اور والد کی شادی کی یادگار تصویر بھی شامل ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sajal Ali (@sajalaly)

    پوسٹ میں ایک تصویر ایسی بھی ہے جس میں ننھی سجل علی اپنی والدہ کی گود میں ہیں، آخر میں سجل نے ایک ایسی تصویر شیئر کی جس میں انکی والدہ کی انکے لیے لامحدود محبت کی منظر کشی ایک پیڑ کرتا دکھ رہا ہے۔

    انہوں نے چند تصویروں کے ساتھ ایک جذباتی کیپشن بھی لکھا ہے، اداکارہ نے ” میری زندگی آپ سے شروع ہو کر آپ پر ہی ختم ہوتی ہے” لکھا ہے۔

    اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ان تصاویر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے جبکہ کمنٹ سیکشن بھی تعریفوں سے بھرچکا ہے۔

    واضح رہے کہ اداکارہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ میں رابعہ سفیر کا کردار ادا کیا تھا، اس کے علاوہ بالی ووڈ فلم ’موم‘ میں آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

    ان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 11 ملین سے زائد ہے، وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور مداحوں کو گاہے بگاہے اپنے نئے پروجیکٹس سے متعلق بتاتی رہتی ہیں۔

  • سجل علی کا عید پر نیا انداز مداحوں کو بھا گیا، ویڈیو شیئر کردی

    سجل علی کا عید پر نیا انداز مداحوں کو بھا گیا، ویڈیو شیئر کردی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی نے عید پر اپنے چاہنے والوں کو انوکھے انداز میں مبارکباد پیش کی ہے۔

    معروف اداکارہ سجل علی نے انسٹاگرام پر عید کی مناسبت سے ایک ویڈیو شیئر کی، جس پر ان کے مداحوں کی جانب سے کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے۔

    اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں انہوں نے سیاہ پشواس زیب تن کی ہوئی ہے، ویڈیو میں بالی وڈ فلم ‘فانا’ کا گیت ‘دیکھو ناں ‘ لگایا ہوا ہے۔

    شیئر کی گئی پوسٹ کے کیپشن میں سجل نے ‘عید مبارک’ لکھا اور اپنے چاہنے والوں کو عید کی خوشیوں میں شامل کیا۔

    اس سے قبل اداکارہ نے حال ہی میں فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں انہیں ایک نئے لُک میں دیکھا جا سکتا ہے۔

    پوسٹ میں اداکارہ نے مشہور زمانہ انار کلی کا لک اپنایا جو ہندوستان کے شہنشاہ اکبر کے شاہی محلات کی ایک حسینہ تھیں جس پر ان کے چاہنے والوں کی جانب سے تعریفی کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے۔

    اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر کو ان کے مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے، جبکہ کمنٹ سیکشن بھی تعریفوں سے بھرچکا ہے۔

  • سجل علی نے نامور بالی ووڈ اداکار کیساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کر دی

    سجل علی نے نامور بالی ووڈ اداکار کیساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کر دی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی نے بالی ووڈ کے اپنے پسندیدہ اداکار کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

    پاکستان کی صفِ اول کی اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہونے والی اداکارہ سجل علی پاکستانی ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، ساتھ ہی انہوں نے 2017 میں بھارتی لیجنڈری اداکارہ سری یوی کے ساتھ فلم ’موم‘ میں کام کیا جس میں انہوں نے سری دیوی کی بیٹی کا کردار نبھاتی نظر آئیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sajal Ali (@sajalaly)

    اب انہوں نے ایک انٹرویو میں مختلف موضوعات پر گفتگو کی اور اسی دوران انہوں نے بالی ووڈ کے کے معروف اداکار کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

    ایک سوال کے جواب میں پاکستانی اداکارہ سجل علی نے کہا کہ ’وہ بھارتی ہدایتکار امتیاز علی کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ہے، ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں بالی ووڈ کے معروف  اداکار رنبیر کپور کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہوں ‘۔

    واضح رہے کہ اداکارہ سجل علی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ میں رابعہ سفیر کا کردار ادا کیا تھا، اس کے علاوہ انہوں نے قدوسی صاحب کی بیوہ، کہانی ایک رات کی، قدرت، چپ رہو میں بھی مرکزی کردار نبھایا تھا۔

  • سجل علی کی مسکراہٹ نے شبانہ اعظمی کو دیوانہ بنادیا

    سجل علی کی مسکراہٹ نے شبانہ اعظمی کو دیوانہ بنادیا

    عالمی شہرت یافتہ اور مشہور و معروف اداکارہ سجل علی کی تصاویر پر بالی وڈ اداکارہ شبانہ اعظمی کا کمنٹ وائرل ہوگیا۔

    حال ہی میں نجی ڈرامہ چینل نے اداکارہ سجل علی کی چند تصاویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر پوسٹ کیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

    شیئر کی گئی تصاویر اداکاری سجل علی کے نئے پروجیکٹ کی ہے، جس میں اداکارہ کو مختلف لک میں دیکھا جاسکتا ہے، تصویر کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

    جہاں سجل کے مداح اس پوسٹ پر اپنی محبت کا اظہار کررہے وہیں حال ہی میں جمائما گولڈ اسمتھ کی فلم میں ساتھ کام کرنے والی شبانہ اعظمی نے بھی پیار کا اظہار کیا ہے۔

    بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی نے کمنٹ میں ’ اف! یہ مسکراہٹ‘ لکھا ساتھ ہرٹ ایموجی کا استعمال بھی کیا ہے۔

    واضح رہے کہ سجل علی اور شبانہ اعظمی جمائما گولڈ اسمتھ کی لکھی ہوئی فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوئی تھیں۔

    جمائما گولڈ اسمتھ نے فلم کی عکس بندی کے دوران سجل علی اور شبانہ اعظمی کی تعریف کرتے کہا  تھا کہ ’وہ جنوبی ایشیا کی دو لیجنڈ اداکاراؤں کے ساتھ کام کر رہی ہیں،‘ اور ساتھ میں جمائما گولڈ اسمتھ نے ان دونوں فنکاروں کو ٹوئٹر پر ٹیگ بھی کیا تھا۔

    سجل علی ناصرف پاکستان بلکہ بالی وڈ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں ، انہوں نے بالی وڈ فلم میں سری دیوی کی بیٹی کا کردار ادا کیا تھا اور بھارت میں خوب نام کمایا تھا۔

  • اداکارہ سجل علی اور اداکار عدنان صدیقی کو سول اعزاز سے نواز دیا گیا

    اداکارہ سجل علی اور اداکار عدنان صدیقی کو سول اعزاز سے نواز دیا گیا

    لاہور: حکومت نے پاکستان سمیت بین الااقوامی سطح پر فن، تعلیم، ثقافت، صحافت سمیت دیگر شعبوں میں خدمات سرانجام دینے والوں کو سول اعزاز سے نواز دیا ہے۔

    یوم پاکستان کے موقع پر گورنرز ہاؤس میں اعزاز دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں سندھ میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور پنجاب میں گورنر بلیغ الرحمان نے اعزازات تقسیم کیے۔

    پنجاب گورنر ہاؤس میں پاکستان کی معروف اداکارہ سجل علی اور جگن کاظم کو بہترین اداکاری پر تمغہ امتیاز سے نوازا گیا اس کے علاوہ چیئر مین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔

    دوسری جانب گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے 18 کو ستارہ امتیاز، 8 کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا، اداکار عدنان صدیقی، قادربخش مٹو کو تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

    مفتی منیب الرحمان، عارف حبیب، مرزا اختیار بیگ، سابق آئی جی سندھ پولیس کلیم امام اور عزیز میمن کو خدمات عامہ کے شعبے میں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔

    اس کے علاوہ سابق چیف سیکرٹری سندھ سہیل راجپوت کو ستارہ امتیاز، شعبہ طب میں نمایاں خدمات پر ڈاکٹر امجد سراج کو بھی ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔

    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے آرٹ اور آر کی ٹیکچر میں نمایاں خدمات پر ملائکہ جنید کو ایوارڈ سے نوازا جبکہ سائرہ فرقان کو سماجی خدمات پر سول اعزاز دیا گیا۔

    واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے گزشتہ برس یوم آزادی کے موقع پر اعزازات کی فہرست جاری کی تھی اور اعلان کیا تھا کہ یوم پاکستان (23 مارچ 2024) پر ان افراد کو اعزازات سے نوازا جائے گا۔

  • سجل علی نے اپنی پرانی تصاویر شیئر کردیں

    سجل علی نے اپنی پرانی تصاویر شیئر کردیں

    کراچی: بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ سجل علی نے اپنی پرانی اور ان دیکھی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کردیں۔

    اداکارہ سجل علی اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے رابطے میں رہتی ہیں جہاں وہ آئے روز اپنی تصاویر یا کام سے متعلق فینز کو آگاہ کرتی ہیں۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سجل علی نے پرانی فوٹو البم میں محفوظ کی گئی اپنی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں کتابوں کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sajal Ali (@sajalaly)

    سجل علی  نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’جب میں 20 سال کی تھی‘۔

    اداکارہ کی یہ تصاویر دیکھ کر مداح نہ صرف حیران ہوئے بلکہ وہ ان دیکھی تصاویر دیکھ کر خوش بھی ہوئے۔ کچھ مداحوں نے سجل علی نے مزید پرانی تصاویر شیئر کرنے کی فرمائش بھی کی جبکہ کچھ نے ان پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

    سجل علی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

  • سجل علی نے اپنے بچپن کی تصویر شیئر کردی

    سجل علی نے اپنے بچپن کی تصویر شیئر کردی

    معروف اداکارہ سجل علی نے اپنے بچپن کی خوبصورت تصویر شیئر کردی، انہیں حال ہی میں بین الاقوامی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ سجل علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے بچپن کی خوبصورت تصویر شیئر کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sajal Ali (@sajalaly)

    اپنے کیپشن میں سجل نے لکھا کہ اب بھی بہت سی مہم جوئیاں باقی ہیں، بہت سی چیزیں دیکھنے اور محسوس کرنے کے لیے باقی ہیں۔

    انہوں نے لکھا کہ نئے دن کا وعدہ ایک دوسرا موقع ہے کہ چیزوں کو پہلے سے بہتر بنایا جائے۔ یہ کبھی ہمت نہ ہارنے اور یقین رکھنے کی خوبصورتی اور اس کا انعام ہے۔

    مداحوں نے ان کی اس خوبصورت تصویر کو بہت پسند کیا اور اس پر بے شمار تعریفی تبصرے کیے۔

    خیال رہے کہ سجل علی کو چند روز قبل مڈل ایسٹ اچیورز نائٹ 2022 کی تقریب کے دوران ایوارڈ سے نوازا گیا تھا، فی الوقت وہ ایک بین الاقوامی پروجیکٹ میں جمائمہ گولڈ اسمتھ کے ساتھ بھی کام کر رہی ہیں۔

  • سجل علی نے سید جبران کو تھپڑ کیوں مارا؟

    سجل علی نے سید جبران کو تھپڑ کیوں مارا؟

    معروف اداکار سید جبران نے اس وقت کے بارے میں بتایا جب انہوں نے سجل علی کے ہاتھ سے تھپڑ کھایا تھا، جبران کا کہنا تھا کہ سجل کا تھپڑ کھا کر وہ ہل گئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق اداکار سید جبران نے ایک ویب شو میں ایک ڈرامے کا دلچسپ قصہ سنایا جس میں ان کے ہمراہ سجل علی نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔

    اداکار نے بتایا کہ ایک سین تھا جس میں سجل کو انہیں تھپڑ مارنا تھا، ہدایت کار یاسر نواز نے کہا کہ چلو اب شاٹ کے لیے تیار ہوجاؤ۔

    اداکار نے بتایا کہ میں جیسے ہی مڑا سجل نے مجھے زوردار تھپڑ مار دیا، وہ تھپڑ ایسا تھا جس نے مجھے پورا ہلا دیا، سیٹ پر بیٹھے یاسر نواز قہقہہ لگا کر ہنس پڑے، انہوں نے مجھے بلایا اور کہا لو دیکھو یہ سین، میں یہ کیسے لگاؤں کہ اتنی چھوٹی سی لڑکی تمہیں مار رہی ہے، تم اپنی جگہ پر قائم تو رہو؟

    جبران کا کہنا تھا کہ میں نے سین دیکھا کہ سجل اتنی چھوٹی سی اور میں اتنا لمبا، اس نے مجھے جیسے ہی تھپڑ مارا میں بچوں کی طرح پورا ہل گیا، میں نے کہا یاسر بھائی اس کا ہاتھ بہت زور سے لگا ہے۔

    اداکار نے بتایا کہ بعد میں یاسر نے کہا کہ اب پتا چل گیا نہ کہ اس کا ہاتھ بھاری ہے، جاؤ اور اب تیار رہنا۔

    ساتھ ہی جبران نے مداحوں کو وارننگ دی کہ سجل کا تھپڑ کبھی نہ کھایئے گا، وہ جتنی چھوٹی لگتی ہے اس کا ہاتھ اتنا ہی بھاری ہے۔

    جبران نے اسی شو کے دوران اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ سجل علی اور صبا قمر ان کی پسندیدہ اداکارائیں ہیں۔

  • اداکارہ سجل علی کی دلہن کے لباس میں تصاویر وائرل

    اداکارہ سجل علی کی دلہن کے لباس میں تصاویر وائرل

    کراچی : گزشتہ دنوں اپنی ازدواجی زندگی کو ختم کرنے والی پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ سجل علی ایک بار پھر "دلہن” بن گئیں۔

    اداکار احد رضا میر سےعلیحدگی اختیار کرنے والی ہر دلعزیز اداکارہ سجل علی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں جسے صارفین بے حد پسند کررہے ہیں۔

    اس بار انہوں نے دلہن کا لباس کسی شادی کی وجہ سے نہیں بلکہ ضرورت کے تحت زیب تن کیا ہے، یہ تصاویر سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ہیں۔

    اداکارہ سجل علی کے نئے برائیڈل شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہیں جس نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔

    وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سجل علی نے ہلکے رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا ہے جس پر گولڈن رنگ کا کام ہوا ہے۔

    اداکارہ نے اس لباس کے ساتھ گولڈن رنگ کی روایتی جیولری کا انتخاب کیا ہے اور ساتھ ہی ہاتھوں پر مہندی بھی لگائی ہوئی ہے۔

    سجل علی برائیڈل لک میں بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بھی بہت پسند کیا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ احد رضا میر سے علیحدگی کے بعد سجل علی کا یہ پہلا برائیڈل شوٹ ہے۔

    شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کا احد اور سجل کی طلاق سے متعلق بتانا تھا کہ اس جوڑی کے درمیان طلاق احد رضا میر کی جانب سے اختیار کیے گئے لاپرواہی کے رویے اور متعدد معاشقوں کے سبب ہوئی ہے۔

  • سجل علی نے مداحوں سے کیا مشورہ مانگا؟

    سجل علی نے مداحوں سے کیا مشورہ مانگا؟

    کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ سجل علی نے اپنی خوبصورت تصویر پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں سے مشورہ مانگ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سجل علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک تصویر شئیر کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

    تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ ناک کی لونگ پہنی ہوئی ہیں اور کیپشن میں انہوں نے مداحوں سے پوچھا کہ یہ لونگ ان پر کیسی لگ رہی ہے۔

    پوسٹ کی جانے والی تصویر پر مداحوں کی جانب سے لائکس اور کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے جس میں اداکارہ کی خوبصورتی کی بہت تعریف کی جا رہی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sajal Ahad Mir (@sajalaly)

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sajal Ahad Mir (@sajalaly)