Tag: Sajal Ali

  • اداکارہ سجل علی کیلئے بڑا اعزاز، ٹاپ 10شخصیات میں شامل

    اداکارہ سجل علی کیلئے بڑا اعزاز، ٹاپ 10شخصیات میں شامل

    سال2021کی مشہور شخصیات کی فہرست میں پاکستانی فنکاروں کے نام شامل کیے گئے ہیں جن میں ادکارہ سجل علی سرفہرست ہیں۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی اور دیگر پاکستانی مشہور شخصیات کو سال2021 کے لیے دنیا کی 50 ٹاپ ایشین سیلیبریٹیز کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق سال2021 میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ پذیرائی حاصل کرنے والے ایشیائی شوبز شخصیات پر مبنی ایک فہرست جاری کی گئی ہے۔

    اس فہرست میں ساتویں نمبر پر آنے والی سجل علی ٹاپ 10 میں واحد پاکستانی اداکارہ ہیں، جنہوں نے ہالی وڈ، میوزک انڈسٹری، ٹیلی ویژن، ادب اور سوشل میڈیا سمیت عالمی ستاروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ مذکورہ فہرست میں شامل دیگر پاکستانیوں میں عاطف اسلم، حدیقہ کیانی، یمنہ زیدی اور بلال عباس خان بھی شامل ہیں۔

    اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ سجل علی نے خوشی کا اظہار کیا انہوں نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹاپ 10 میں شامل ہونا میرے لئے اعزاز کی بات ہے جبکہ کوویڈ کے باعث درپیش چیلنجز نے مجھے سخت محنت کرنے پر مجبور کیا۔

     

  • تبدیلیاں تو آتی ہیں لیکن ہوش ٹھکانے لگ جاتے ہیں، سجل علی

    تبدیلیاں تو آتی ہیں لیکن ہوش ٹھکانے لگ جاتے ہیں، سجل علی

    کراچی : پاکستان کے ماضی میں گزرے ہوئے حالات پر مبنی نئی آنے والی فلم "کھیل کھیل میں” کے مرکزی کردار اداکارہ سجل علی اور اداکار بلال عباس نے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں شرکت کی۔

    اس موقع پر انہوں نے پروگرام کے میزبان وسیم بادامی کے معصومانہ سوالات کے دلچسپ جوابات دیئے جسے سننے والوں نے بے حد پسند کیا۔

    سجل علی کا کہنا تھا کہ ہمیں پڑوسی ملک یا دیگر ممالک کی نہیں بلکہ اپنی فلم انڈسٹری پر توجہ دینی چاہیے اور اپنے سنیماؤں پر ہی فوکس کرکے بہتر بنانا چاہیے۔

    ایک سوال کے جواب میں کہ شادی کے بعد آپ کی زندگی میں کای تبدیلیاں آئیں جس کا انہوں نے بہت دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ تبدیلیاں تو آتی ہیں لیکن اس میں ہوش ٹھکانے لگ جاتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد زندگی بہت بہتر ہوئی ہے اور میرے شوہر احد رضا میر میرے ساتھ بہت کوآپریٹ کرتے ہیں، شادی کی کامیابی ہی ہی ہے کہ میاں بیوی ایک دوسرے کو سمجھ کر چلیں۔

    اس موقع پر اداکار بلال عباس نے بھی اپنی شادی کے حوالے سے بتایا اور کہا کہ میں جلد ہی اپنی شادی کے بارے میں سب کو آگاہ کروں گا۔

    واضح رہے کہ ڈائریکٹر نبیل قریشی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم "کھیل کھیل میں” تاریخی واقعات کو ایک نئے اور دل گرما دینے والے انداز میں پیش کیا جائے گا۔

    فلم ‘کھیل کھیل میں’ کا پہلا گانا ریلیز

    دھر دھن پر بنائے جانے والے گانے ’’نئی سوچ‘‘ کی ویڈیو باقاعدہ ریلیز کردی گئی جس میں سجل علی اور بلال عباس خان نے اپنی صلاحیتوں کا جلوا بکھیرا ہے۔

    ہ گانا نوجوانوں کے نقطہ نظر کے مطابق انقلاب کے تصور پر مبنی ہے جو پُرجوش اور بلندی پر اڑنا چاہتے ہیں۔ اس گانے میں تفریح کے ساتھ ساتھ ایک پوشیدہ پیغام ہے جو معاشرے کی ذہنیت کو بدل سکتا ہے۔

  • سجل علی اور احد رضا میر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

    سجل علی اور احد رضا میر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

    ابو ظہبی: پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکار جوڑی سجل علی اور احد رضا میر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی، سجل نے انسٹاگرام پر اپنا نام بھی تبدیل کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ سجل علی اور اداکار احد رضا میر شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ احد رضا میر کی متعدد تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں تاہم سجل علی کی اب تک کوئی تصویر منظر عام پر نہیں آئی۔

     

    View this post on Instagram

     

    Here comes the groom!!! #ahadsajalkishadi #abudhabi #MashaAllah

    A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan) on

    ایک تصویر میں دلہا احد اپنے والد آصف رضا میر اور والدہ کے ساتھ موجود ہیں، ان کے نکاح کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    Nikahfied!!! #AhadRazaMir says Qabool Hai!!! #AhadSajalKiShadi #AbuDhabi #MashaAllah

    A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan) on

    دوسری جانب سجل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنا نام سجل علی سے تبدیل کر کے سجل احد میر رکھ لیا۔

    یاد رہے کہ احد رضا میر اور سجل علی کی منگنی گزشتہ سال جولائی میں ہوئی تھی، دونوں کی شادی کی تقریبات کا آغاز گزشتہ ہفتے ہوا تھا۔

    سجل اور احد اب تک کئی ڈراموں میں کام کرچکے ہیں، جن میں سے کچھ میں وہ ایک ساتھ بھی جلوہ گر ہوچکے ہیں۔ سجل علی نے کئی فلموں میں بھی کام کیا ہے جس میں بالی ووڈ فلم ’مام‘ بھی شامل ہے، اس فلم میں سجل نے آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی کا کردار ادا کیا تھا۔

  • سعدیہ اور حسن کی شادی: سجل، اقرا اور یاسر حسین کا ہلہ گلّہ، ویڈیو وائرل

    سعدیہ اور حسن کی شادی: سجل، اقرا اور یاسر حسین کا ہلہ گلّہ، ویڈیو وائرل

    کراچی : سعدیہ غفار اور حسن حیات خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوچکا ہے، گزشتہ شب ڈھولکی کی تقریب کو سجل علی، اقرا عزیز اور یاسر حسین کے رقص نے چار چاند لگادئیے۔

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارہ سعدیہ غفار اور اداکار حسن حیات خان رواں ماہ کے اختتام پر شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ ان دنوں کی شادی کی رنگا رنگ تقریبات جاری ہیں۔

    نامور اداکارہ سجل علی، اقرا عزیز اور یاسر حسین کی سوشل میڈیا پر سعدیہ اور حسن کی ڈھولکی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں۔

    تصاویر اور ویڈیوز میں مشہور پاکستانی فنکاروں کو اداکارہ سعدیہ غفار کی ڈھولکی کی تقریب میں ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ایک اور ویڈیو میں سایر حسین اپنی خوبصورت اہلیہ اقرا عزیز کی تصاویر بناتے نظر آرہے ہیں۔

    واضح رہے کہ سعدیہ غفار اور حسن حیات خان کے کافی عرصہ سے ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات تھے اور رواں ماہ کے آغاز پر دونوں کی منگنی ہوئی تھی۔

    یاد رہے کہ کچھ روز قبل دونوں نے سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ ‘بات پکّی’ فروری 2020 کے شروع میں ہماری منگنی اور اختتام پر شادی ہوجائے گی۔