Tag: Sajal Aly is an epitome of beauty in this saree

  • اداکارہ سجل علی کی کالی ساڑھی میں تصاویر وائرل

    اداکارہ سجل علی کی کالی ساڑھی میں تصاویر وائرل

    کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کی کالی ساڑھی میں ملبوس تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ سجل علی نے گزشتہ روز اپنی دوست اداکارہ سعدیہ غفار اور حسن حیات خان کی ولیمے کی تقریب میں کالی ساڑھی پہن کر شرکت کی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    Hassan Hayat Wedding

    تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سجل علی کالی ساڑھی میں بہت خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں، مداحوں کی جانب سے بھی سجل علی کی تصاویر کو پسند کیا جارہا ہے۔

    Sajal Wedding Attire

    واضح رہے کہ اداکارہ سعدیہ غفار اور حسن حیات خان 2 مارچ کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، سجل علی نے اداکارہ کی ڈھولکی کی تقریب میں بھی شرکت کی جس کی ویڈیوز وائرل ہوگئی تھیں۔

    Sadia Ghaffar Wedding

    یاد رہے کہ اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر بھی چند روز بعد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، سجل علی اور احد رضا کی جانب سے شادی کے دعوت نامے تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    اداکارہ سجل علی کے نجی ٹی وی چینلز پر دو مقبول ڈرامے نشر کیے جارہے ہیں۔