Tag: Sajal aly

  • ’کچھ ان کہی سی باتیں‘

    اے آر وائی ڈیجیٹل کا مزاحیہ ڈرامہ سیریل ’کچھ ان کہی‘ کی پہلی قسط 7 جنوری کو نشر کی جائے گی۔

    سگ سگما اور اے آر وائی ڈیجیٹل کی پیشکش ڈرامہ سیریل کچھ ان کہی کی ہدایت کاری کے فرائض ندیم بیگ نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی احمد نے لکھی ہے۔

    ڈرامہ سیریل کچھ ان کہی کا او ایس ٹی ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا اس میں اذان سمیع خان نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sajal Ali (@sajalaly)

    کچھ ان کہی کے مرکزی کرداروں میں بلال عباس خان، سجل علی، شہریار منور، میرا سیٹھی، ونیزا احمد، بابر علی، قدسیہ علی، محمد احمد اسرا غزل شامل ہیں۔

    سجل علی نے ڈرامے کا ٹائٹل سونگ انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ڈرامے کا او ایس ٹی ادھر ہے، انہوں نے گلوکار اذان سمیع خان کو بھی مخاطب کیا، گلوکار نے بھی ان کا شکریہ ادا کیا۔‘

    گزشتہ دنوں کچھ ان کہی کا ٹیزر ریلیز کیا گیا تھا جسے دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے ڈرامے میں فیملی کے درمیان محبت دکھائی گئی ہے۔

    ٹیزر میں بابر علی، ونیزا احمد، سجل علی، بلال عباس ودیگر کو منفرد اوتار میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ڈرامے کے ٹیزر اور او ایس ٹی کو پسند کیا جارہا ہے اور اس کی پہلی قسط کا بے تابی سے انتظار کیا جارہا ہے۔

  • ’مہوش حیات کی ڈیوڈ بیکھم کے ساتھ ’سیلفی‘ وائرل

    ’مہوش حیات کی ڈیوڈ بیکھم کے ساتھ ’سیلفی‘ وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کےمعروف اداکار ہمایوں سعید ، اداکارہ سجل علی ،مہوش حیات سمیت کئی ستارے  فیفا ورلڈ کپ  میں شرکت کیلئے قطر پہنچے اور سوشل میڈیا پر فائنل دیکھتے ہوئے تصاویر بھی شیئر کیں۔

    فیفا ورلڈ کپ میں قومی فٹ بال ٹیم تو نہیں تھی لیکن پاکستان میں یہ کھیل بڑی دلچسپی سے دیکھا اور کھیلا جاتا ہے جہاں دنیا بھر سے لاکھوں فٹبال شائقین نے ورلڈ کپ کیلئے قطر کا رُخ کیا وہیں پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار بھی بڑی تعداد میں اسٹیڈیم پہنچے اور سنسنی خیز فائنل دیکھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by FIFA World Cup (@fifaworldcup)

    قطر فٹبال اسٹیڈیم میں معروف اداکار ہمایوں سعید، سجل علی، مہوش حیات اور ثانیہ مرزا ودیگر شوبز اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات شرکت کی جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial)

    فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ مہوش حیات نے بھی میدان سے سابق انگلش فٹبالر ڈیوڈ بیکھم کے ساتھ سیلفی شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

    اداکارہ نے انسٹاگرام پر سیلفی شیئر کرتے ہوئے اس تصویر کو ’سال کی بہترین تصویر قرار دیا اور ساتھ ہی بیکھم کو مینشن بھی کیا۔

    ہمایوں سعید، ثانیہ مرزا، سجل علی، صبور علی ودیگر شخصیات نے فیفا کا فائنل دیکھا اور سوشل میڈیا پر تصاویر بھی شیئر کیں۔

     

  • سجل علی نے بھارت میں گھر بنانے کی خواہش ظاہر کردی؟

    سجل علی نے بھارت میں گھر بنانے کی خواہش ظاہر کردی؟

    پاکستانی فلمز اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی نے بھارت میں گھر خریدنے کی خواہش ظاہر کردی؟۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سجل علی نے بھارت کو دنیا میں ایسی جگہ قرار دیا جہاں وہ اپنا گھر رکھ سکتی ہیں، انہوں نے یو اے ای میں گزشتہ روز فلم فیئر مڈل ایسٹ اچیورز نائٹ میں شرکت کی تھی۔

    ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سجل علی سے بھارت میں گھر رکھنے سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ ’ہندوستان میں کیوں نہیں ہوسکتا، دبئی اور بھارت میں بھی ہوسکتا ہے۔‘

    سجل علی کا مزید کہنا تھا کہ ’ہمیشہ سے یہ چاہتی تھی کہ مجھے کبھی موقع ملے تو میں اس ایک شخص کا شکریہ ضرور ادا کروں گی، جنہوں نےمجھ پر سب سے پہلے یقین رکھا اور پہلی بار مجھے بہت سارے لوگوں کے سامنے پَرفارم کرنے کا موقع فراہم کیا۔‘

    اُنہوں نے انکشاف کیا کہ ’وہ شخص جنہوں نے مجھے یہ موقع فراہم کیا وہ ہمایوں سعید تھے۔‘

    گزشتہ روز سجل علی کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کے ساتھ گلے ملنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، انہوں نے رنویر سنگھ اور گووندا سے بھی ملاقات کی تھی۔

    واضح رہے کہ سجل علی نے 2017 میں بالی ووڈ فلم ’مام‘ میں آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

  • سجل اور دنانیر کے گنگنانے کی ویڈیو وائرل

    سجل اور دنانیر کے گنگنانے کی ویڈیو وائرل

    معروف اداکارہ سجل علی اور سوشل میڈیا اسٹار دنانیر مبین کے گنگنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    معروف پاکستانی اداکارہ اور سوشل میڈیا اسٹار دنانیر مبین کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بے حد وائرل ہو رہی ہے اور مداح اسے بے حد پسند کر رہے ہیں۔

    یہ ویڈیو اے آر وائی ڈیجیٹل سے نشر ہونے اور مقبولیت کے ریکارڈز توڑنے والے ڈرامے صنف آہن کی شوٹنگ کے دوران کی ہے۔

    ویڈیو میں سجل اور دنانیر معروف گلوکار عاطف اسلم کا گانا جینا جینا گنگناتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    دونوں نے ملٹری یونیفارم پہنا ہوا ہے جس سے ظاہر ہے کہ ویڈیو شوٹنگ کے دوران وقفے میں بنائی گئی۔ مداحوں نے اس ویڈیو کو بے حد پسند کیا اور تعریفی کمنٹس کیے۔

    گو کہ مقبول ڈرامہ صنف آہن ختم ہوچکا ہے لیکن اس میں کام کرنے والی اداکارائیں بہترین دوست بن چکی ہیں اور اکثر ایک ساتھ اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

  • طلاق کی افواہوں کے بعد سجل علی کی پوسٹ سامنے آگئی

    طلاق کی افواہوں کے بعد سجل علی کی پوسٹ سامنے آگئی

    پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ سجل علی نے شوہر سے علیحدگی کے بعد اپنی پہلی پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے، اس تصویر میں سجل علی کو مغربی لباس میں کافی پُراعتماد دیکھا جاسکتا ہے۔

    اپنی پوسٹ کو شئیر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ اپنے خوف کو اپنی قسمت کا فیصلہ کبھی نہ کرنے دیں۔

    یہ بھی پڑھیں: سجل علی نے اپنے نام کے ساتھ لکھا شوہر کا نام ہٹا دیا

    اداکارہ کی پوسٹ پر شوبز شخصیات سمیت مداحوں کی جانب سے بھی مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اب تک اس پوسٹ کو تین لاکھ کے قریب صارفین لائک کرچکے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sajal Ali (@sajalaly)

    واضح رہے کہ سجل علی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’صنف آہن‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے، ڈرامے نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کئے۔

  • طلاق کی خبروں‌ کے بعد کیا سجل نے احد کو سوشل میڈیا پر اَن فالو کر دیا؟

    طلاق کی خبروں‌ کے بعد کیا سجل نے احد کو سوشل میڈیا پر اَن فالو کر دیا؟

    کیا طلاق کی خبروں‌ کے بعد سجل علی نے احد رضا میر کو سوشل میڈیا پر اَن فالو کر دیا؟

    شوبز انڈسٹری کی اس مشہور جوڑی کے درمیان طلاق کی خبریں آئی تھیں، سجل نے انسٹاگرام پر اپنے نام سے احد کا نام بھی ہٹا دیا ہے، لیکن اس کے باوجود سجل علی کا اکاؤنٹ اداکار احد رضا میر کو اب بھی فالو کرتا نظر آ رہا ہے۔

    اداکارہ سجل علی اور احد رضا نے تاحال ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر اَن فالو نہیں کیا ہے، دوسری طرف دونوں کے درمیان طلاق کی خبریں زیر گردش ہیں، ان کے اکاؤنٹس سے تصاویر بھی نہیں ہٹائی گئیں۔

    عام طور سے علیحدگی کے بعد اکثر جوڑے اپنی پرانی یادیں سوشل میڈیا سے ہٹا دیتے ہیں، تاہم سجل اور احد نے ابھی تک متعدد مواقعوں پر شیئر کی جانے والی اپنی تصاویر ڈیلیٹ نہیں کیں۔

    سجل علی نے اپنے نام کے ساتھ لکھا شوہر کا نام ہٹا دیا

    دوسری طرف سجل کی بہن اور اداکارہ صبور علی نے بھی ابھی احد رضا میر اور سجل کی ساس ثمرہ رضا میر کو اَن فالو نہیں کیا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ شام او ٹی ٹی پلیٹ فارم یوٹیوب پر ایک لائیو سیشن کے دوران پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی صحافی آمنہ ایسانی اور حسن چوہدری کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان باقاعدہ طور پر طلاق ہو چکی ہے۔

    طلاق کی خبروں پر سجل علی اور احد رضا میر کی جانب سے تاحال کوئی تسلی بخش تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ سجل علی نے 2020 میں ‘یقین کا سفر’ کے کو اسٹار احد رضا میر کے ساتھ شادی کی تھی۔ دونوں ابوظبی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

  • سجل علی نے اپنے نام کے ساتھ لکھا شوہر کا نام ہٹا دیا

    سجل علی نے اپنے نام کے ساتھ لکھا شوہر کا نام ہٹا دیا

    کراچی : پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ سجل علی اور ان کے شوہراحد رضا میر کے درمیان ان دنوں تلخیوں کی خبریں زیر گردش ہیں جنہیں ایک بار پھر تقویت ملی ہے۔

    اس حوالے سے اداکارہ سجل علی نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے نام کے ساتھ لکھے گئے اپنے شوہر کا نام ہٹا دیا، جس کے بعد ان کے مداحوں میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

    May be an image of 1 person and text that says "sajalaly Follow 382 posts 7mfollowers Saja Ahad Mir Actor 97 following sajalaly 4 409 Posts 8.1M Followers GALAXY Tollywood 132 Following Sajal Ali Actor 利"

    سجل اور احد شوبز کی ان جوڑیوں میں سے ایک ہے جسے مداح کافی پسند کرتے ہیں تاہم ان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کئی عرصے سے علیحدگی کی خبریں زیر گردش ہیں۔

    احد اور سجل کی جانب سے ان افواہوں کی تصدیق یا تردید باضابطہ طور پر نہیں کی گئی لیکن اب اداکارہ کی انسٹا پروفائل کے اسکرین شاٹ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہیں۔

    اسکرین شاٹس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سجل علی نے اپنے نام کے ساتھ لگا اپنے شوہر، احد رضا میر کا نام ہٹا دیا ہے۔

    شادی کے بعد سجل نے انسٹا گرام پر "سجل احد میر” لکھ لیا تھا جب کہ اب انہوں نے اپنے نام کے ساتھ احد رضا میر کا نام ہٹاتے ہوئے صرف "سجل علی” کردیا ہے۔

    یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ احد رضا میر نے سجل علی کی چھوٹی بہن اداکارہ صبورعلی کی شادی میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔

    سوشل میڈیا پر ایک مداح نے لکھا کہ یہ نہیں ہونا چاہیے تھا، سجل اپنی زندگی میں خوشیوں کی مستحق ہیں، یہ دونوں ایک دوسرے کے لیے بنے ہیں۔

    اداکار جوڑی کے ایک مداح نے افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے معلوم نہیں لیکن اس صورتحال کے بعد مجھے رونا آرہا ہے، ان کے دیگر مداحوں نے سجل کے بہتر مستقبل کے لیے دعا کی اور انہیں خوش رہنے کا مشورہ دیا۔

  • سجل علی اور ایمن خان کے لیے اہم اعزاز

    سجل علی اور ایمن خان کے لیے اہم اعزاز

    پاکستان کے معروف اداکار بلال عباس خان، سجل علی، ایمن خان اور گلوکار دانیال ظفر کو اہم اعزاز حاصل ہوگیا، ان فنکاروں کو گلوبل ایشین اسٹارز کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

    برطانوی اخبار ایسٹرن آئی نے سال 2021 میں 30 انڈر 30 گلوبل ایشین اسٹارز کی فہرست جاری کی ہے، فہرست میں ان باصلاحیت فنکاروں کو شامل کیا گیا ہے جو بہت کم عمری میں دنیا بھر میں مقبول ہو رہے ہیں۔

    اس فہرست میں اداکار بلال عباس خان، سجل علی، ایمن خان اور گلوکار دانیال ظفر بھی شامل ہیں۔

    گزشتہ مہینے ایسٹرن آئی نے بلال عباس کو ایشیا کی 50 مقبول شخصیات میں شامل کیا تھا اور اب انہیں اس فہرست میں بھی شامل کیا ہے۔

    ایسٹرن آئی نے لکھا کہ 27 سالہ بلال عباس خود کو پاکستان میں فلم اور ٹی وی کے مستقبل کی پوزیشن پر لائے ہیں اور وہ مزید ہائی پروفائل ٹی وی اور فلم پروجیکٹس کرنے جارہے ہیں۔

    فہرست میں شامل پاکستانی اداکارہ ایمن خان 22 سال کی عمر میں انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی اداکارہ ہیں۔ ایمن خان لگ بھگ ایک دہائی سے پاکستان ڈراموں میں اداکاری کر رہی ہیں اور اب کافی مقبول ہیں۔

    ایسٹرن آئی کی فہرست میں شامل 27 سالہ سجل علی بھی ایک دہائی سے زائد پاکستانی ٹی وی پر اپنی اداکاری کے جلوے دکھا رہی ہیں اور ملک کی صف اول کی اداکاراؤں میں شامل ہیں۔

    وہ اب عالمی سطح کے پروجیکٹس میں بھی کام کر رہی ہیں۔

    فہرست میں ایک اور نام 24 سالہ گلوکار و موسیقار دانیال ظفر کا ہے جو اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں، وہ پاکستان کے معروف اداکار و گلوکار علی ظفر کے چھوٹے بھائی ہیں۔

    اس فہرست میں کئی ہالی ووڈ و بالی ووڈ اداکار و گلوکار بھی شامل ہیں جن میں ایمان ویلانی، عالیہ بھٹ اور زین ملک وغیرہ شامل ہیں۔

  • اداکارہ سجل علی کی خوبصورت تصاویر وائرل

    اداکارہ سجل علی کی خوبصورت تصاویر وائرل

    شوبز شخصیات کی جانب سے مداحوں کے ساتھ وقتاً فوقتاً رابطے میں رہنے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر تصاویر اور ویڈیو شیئر کی جاتی ہیں جن کا مقصد مداحوں کے ساتھ اپنی زندگی کے خوبصورت لمحات کو شیئر کرنا ہوتا ہے، مداح بھی اپنے پسندیدہ فنکار کے بارے میں جاننے کے لیے بے چین رہتے ہیں۔

    حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی معروف پاکستانی اداکارہ سجل علی نے شادی کے بعد خوبصورت تصاویر شیئر کی جو وائرل ہوگئیں۔

    Sajal Aly 1 2

    تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سجل علی اپنے شوہر احد رضا میر کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہی ہیں اور کچھ تصویر میں وہ اپنی بہن اداکارہ صبور علی کے ساتھ موجود ہے، ایک تصویر میں وہ کرونا وائرس کے سبب چہرے کو ماسک سے ڈھانپے ہوئی ہیں۔

    Sajal Aly 2 1

    واضح رہے کہ اس سے قبل سجل علی کا ایک پیغام میں کہنا تھا کہ لوگ کرونا وائرس وبائی امراض سے محفوظ رہیں اور حکومتی کی جانب سے کیے جانے والے لاک ڈاؤن پر عمل کریں۔

    Sajal Aly 8 1

    ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو 20 سیکنڈ تک ہاتھ دھونے ہیں، دوسروں سے زیادہ سے زیادہ فاصلہ رکھنا ہے، انہوں نے صحیح اقدامات اٹھانے میں حکومت کی حمایت کرنے کا مشورہ بھی دیا۔

    Sajal Aly 9

    خیال رہے کہ سجل علی حال ہی میں معروف اداکار احد رضا میر کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں، ان کی بہن صبور علی نے سجل علی کی شادی کے بعد تصویر شیئر کی تھیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

    Sajal Aly 10

    Sajal Aly 15

    Sajal Aly 16

    Sajal Aly 17

    Sajal Aly 18

  • اداکارہ سجل علی کی کالی ساڑھی میں تصاویر وائرل

    اداکارہ سجل علی کی کالی ساڑھی میں تصاویر وائرل

    کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کی کالی ساڑھی میں ملبوس تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ سجل علی نے گزشتہ روز اپنی دوست اداکارہ سعدیہ غفار اور حسن حیات خان کی ولیمے کی تقریب میں کالی ساڑھی پہن کر شرکت کی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    Hassan Hayat Wedding

    تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سجل علی کالی ساڑھی میں بہت خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں، مداحوں کی جانب سے بھی سجل علی کی تصاویر کو پسند کیا جارہا ہے۔

    Sajal Wedding Attire

    واضح رہے کہ اداکارہ سعدیہ غفار اور حسن حیات خان 2 مارچ کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، سجل علی نے اداکارہ کی ڈھولکی کی تقریب میں بھی شرکت کی جس کی ویڈیوز وائرل ہوگئی تھیں۔

    Sadia Ghaffar Wedding

    یاد رہے کہ اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر بھی چند روز بعد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، سجل علی اور احد رضا کی جانب سے شادی کے دعوت نامے تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    اداکارہ سجل علی کے نجی ٹی وی چینلز پر دو مقبول ڈرامے نشر کیے جارہے ہیں۔