Tag: Sajal aly

  • سجل علی کی سالگرہ پر ان کی ساس کی مبارکباد

    سجل علی کی سالگرہ پر ان کی ساس کی مبارکباد

    معروف پاکستانی اداکارہ سجل علی آج اپنی 26 ویں سالگرہ منا رہی ہیں اور اس موقع پر ان کی ہونے والی ساس نے نہایت خوبصورت انداز میں انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔

    سجل علی جنہوں نے کچھ عرصہ قبل ہی اداکار احد رضا میر سے منگنی کی ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ہونے والی ساس کی جانب سے سالگرہ کی مبارکباد دیکھ کر خوشی سے نہال ہوگئیں۔

    احد کی والدہ ثمرہ رضا نے اپنی اور سجل کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ دنیا تمہارے ساتھ ہوتے ہوئے ایک بہترین جگہ ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    The world is a better place with you in it💖🎂❤#happybirthdaymylove

    A post shared by MamaMir (@maamaamir) on

    سجل اس سے قبل بھی احد کی والدہ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کر چکی ہیں جس میں انہوں نے لکھا کہ سچی خوشی وہ ہے جب ایسی ساس مل جائیں جو ایسے دیکھیں، جیسے میری والدہ مجھے دیکھتی تھیں۔

    سجل کی والدہ سنہ 2017 میں انتقال کرچکی ہیں، اس وقت وہ بھارت میں سری دیوی کے ساتھ اپنی فلم مام کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔

    بعد ازاں سری دیوی کی ناگہانی موت کے موقع پر انہوں نے کہا تھا کہ اس موت نے بھی انہیں اتنا ہی غمزدہ کیا جتنا اپنی والدہ کے بچھڑ جانے پر وہ غمزدہ ہوئی تھیں۔

  • سجل علی اور عمران عباس ‘ پہلی بار مدمقابل

    سجل علی اور عمران عباس ‘ پہلی بار مدمقابل

    ڈرامہ سیریل نور العین کی پروڈکشن شروع ہوگئی ہے ‘ عنقریب پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والےانٹرٹینمنٹ چینل آروائی ڈیجیٹل پر ناظرین کے لیے پیش کیا جائے گا۔

    آئی ڈریم انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے پیش کیے جانے والے اس ڈرامے کے پروڈیوسر عبداللہ سیجا ہیں جبکہ ہدایت کاری کے فرائض مشہور ومعروف ڈائریکٹر سرمد کھوسٹ انجام دے رہے ہیں‘ یہ ڈرامہ ایڈیسن ادریس مسیح کے زورِ قلم، کا نتیجہ ہے جن کا تحریر کردہ ایک اور ڈرامہ ’غیرت‘ اس وقت اے آروائی ڈیجیٹل پر نشر ہورہاہے۔

    ڈرامے کی مرکزی کاسٹ میں سجل علی ‘ عمران عباس‘ مرینہ خان اور عفت عمر شامل ہیں، یہ پہلا موقعہ ہے کہ عمران عباس اور سجل علی ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں۔

    ڈرامے کہانی خضر ( عمران عباس ) اور نور( سجل علی) نامی دو کرداروں کے گرد گھومتی ہے اور عشق و وفا اور خاندانی اقدار کا حسین امتزاج اس ڈرامے میں ناظرین کو نظر آئے گا۔

    یہ ڈرامہ آج کی نسل کی نفسیات سے تعلق رکھتا ہے اور اس کا مرکزی خیال جلد بازی میں کیے گئےفیصلے اور ان پر عمر بھر کے پچھتاوے کے گرد گھومتا ہے۔


    ڈرامے کی کاسٹ ان دنوں لاہور میں شوٹنگ میں مصروف ہے اور یہ ڈرامہ رواں سال کے اواخر میں اے آروائی ڈیجیٹل کے ناظرین کے لیے پیش کیا جائے گا۔

     

  • معروف اداکارہ سجل علی کی والدہ خالقِ حقیقی سے جاملیں

    معروف اداکارہ سجل علی کی والدہ خالقِ حقیقی سے جاملیں

    پاکستان کی معروف ایکٹریس اور ماڈل سجل علی اور صبور علی کی والدہ انتقال کرگئیں‘ مرحومہ طویل عرصے سے علیل تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق کینسر جیسے موذی مرض کے خلاف برسرِ پیکار سجل علی کی والدہ کی طبعیت گزشتہ رات انتہائی ناساز ہوئی اور وہ رضائے الہی سے خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔

    اے آروائی نیوز کے مارننگ شو کے درمیان میزبان صنم بلوچ نے انتہائی رنج کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ناظرین کو آگاہ کیا کہ سجل علی اورصبور علی کی والدہ راحت آپا انتقال کرگئیں ہیں‘ تاہم ان کی نمازِ جنازہ کے وقت کا اعلان فی الحال خاندان کی جانب سے نہیں کیا گیا۔

    لاہور سے تعلق رکھنے والی بہنیں سجل اورصبور علی دونوں کا شمار پاکستان کی مشہور ماڈلز اوراداکاراؤں میں ہوتا ہے اور ان کے معصومانہ خدو خال اور پیشہ ورانہ قابلیت کے سبب انہیں پسند کیا جاتا ہے۔

    معروف اداکار سجل علی کی اہل خانہ کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی

    گزشتہ رات سجل علی نے اپنی والدہ کے ہمراہ عمرے کے دوران لی گئی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر شیئر کی تھیں اور اپنی والدہ کی صحت کے لیے اپنے مداحوں سے اپیل بھی کی تھی۔

    Please pray for my ammi jaan. Need immense prayers

    A post shared by Sajal Ali (@sajalaly) on

    سجل علی اہلِ خانہ کے ہمراہ عمرہ ادا کرتے ہوئے

    یاد رہے کہ سجل علی رواں سال کے پہلے مہینے میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرنے مکہ مکرمہ گئی تھیں جہاں اپنی والدہ اور دیگر اہلِ خانہ کے ہمراہ لی گئی تصاویر کو سوشل میڈیا پر بے پناہ سراہا گیا تھا۔

    ALHUMDULILLAH❤️

    A post shared by Sajal Ali (@sajalaly) on