Tag: Sajid Khan

  • جلد وائٹ بال میں بھی ایکشن میں نظر آؤں گا، ساجد خان

    جلد وائٹ بال میں بھی ایکشن میں نظر آؤں گا، ساجد خان

    لاہور: قومی ٹیم کے اسپنر ساجد خان نے کہا ہے کہ وائٹ بال پر بہت کام کر رہا ہوں جلد وائٹ بال میں بھی ایکشن میں نظر آؤں گا میری خواہش ہے کہ پی ایس ایل سمیت تمام وائٹ بال کرکٹ میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کروں۔

    لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی ٹیم کے اسپنر ساجد خان کا کہنا تھا کہ کوچ عبدالرحمان کے ساتھ اسپن بولنگ کے شعبے پر کام ہو رہا ہے، ٹیسٹ کھیلنا اعزاز کی بات ہے میں نے وائٹ بال سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا، میں آرم بال اور کریز کے استعمال پر کام کر رہا ہوں۔

    ساجد کا کہنا تھا کہ اس سال ٹیسٹ میچز کم ہیں لیکن دعا ہے پاکستان کی رینکنگ بہتر ہو، چار روزہ کرکٹ ٹیسٹ کیلئے اچھی نہیں ہے۔

    اُنہوں نے کہا کہ چار روزہ کرکٹ میں زیادہ میچز ڈراہونگے کوئی دیکھنا پسند نہیں کرے گا، کاؤنٹی کرکٹ کیلئے دو تین کلبز سے بات چیت چل رہی ہے۔

    ساجد نے کہا کہ اسکلز کیمپ میں ہمیں سینئر کھلاڑیوں سے سیکھنے کا موقع مل رہا ہے، اظہر محمود کے ساتھ کام کیا ہوا ہے ہمیں ان سے فائدہ ہو گا۔

    شاہد آفریدی نے ساجد خان سے متعلق کیا کہا تھا؟

    قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساجد خان سے متعلق کہا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم میں ساجد خان کو ہونا چاہیے تھا۔

    نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی میں دبئی میں اسپن وکٹیں ہوں گی بھارتی ٹیم پانچ اسپنر کے ساتھ جارہی ہیں اور ہماری ٹیم میں ایک اسپنر ابرار احمد موجود ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ساجد خان نے جتنا پرفارم کیا ہے تو ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ اسے پندرہ رکنی اسکواڈ میں شامل کرلیتے لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔

    محمد یوسف نے کہا کہ ساجد خان کو مار بھی پڑ رہی ہوتی ہے تو وہ ہمت نہیں ہارتا اور محنت جاری رکھتا ہے ایسا کھلاڑی میں نے آج تک نہیں دیکھا۔

    ایشیا کپ: پاک بھارت ٹاکرا کس دن ہوگا ؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

    شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھارتی ٹیم ہر لحاظ سے پرفیکٹ ہے، فاسٹ بولر، مڈل آرڈر، اوپنر، اسپنرز سب ہی بہترین ہیں، جسپریت بمراہ باہر ہوگئے لیکن اتنا فرق نہیں پڑے گا۔

  • ڈھاکا میں پاکستانی آف اسپنر نے نئی تاریخ رقم کر دی

    ڈھاکا میں پاکستانی آف اسپنر نے نئی تاریخ رقم کر دی

    ڈھاکا: پاکستانی آف اسپنر ساجد خان نے بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں ستم ڈھا دیا، 12 وکٹیں لے کر نئی تاریخ رقم کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق آج ڈھاکا میں ساجد خان نے ٹیسٹ میچ میں بارہ وکٹیں لے کر نئی تاریخ بنا دی، انھوں نے دانش کنیریا کا بنگلا دیش کے خلاف 2001 میں قائم کردہ بارہ وکٹوں کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

    ساجد نے پہلی اننگز میں بنگلا دیش کی 8 وکٹیں لے کر میچ میں جان ڈال دی تھی، وہ ثقلین مشتاق کے بعد یہ اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے دوسرے آف اسپنر بھی بن گئے ہیں، جب کہ دوسری اننگز میں ساجد 4 وکٹیں لے کر میچ کے ہیرو بن گئے۔

    پاکستان کا بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بھی کلین سوئپ

    ساجد خان نے کی تباہ کن بولنگ کی وجہ سے ڈرا ٹیسٹ کو جیت کی شکل مل گئی، پہلی اننگز میں ساجد کے پندرہ اوورز میں آٹھ وکٹوں نے میچ دل چسپ بنایا، آخری روز بھی ساجد خان چھائے نظر آئے۔

    شان دار بولنگ پر کھلاڑیوں نے ساجد خان کو مبارک باد دی، اننگز کے بعد ڈریسنگ روم میں انھوں نے تاریخ بنانے والی گیند پر اپنا بولنگ ریکارڈ بھی درج کیا۔

    میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ساجد خان نے کہا میں نے پلان کے مطابق ایک جگہ پر بولنگ کی اور کامیابی ملی، پوری ٹیم کی یہی سوچ تھی کہ ہمیں جیت کے لیے جانا ہے، جیت کا کریڈٹ صرف مجھے نہیں پوری ٹیم کو جاتا ہے۔

  • ڈھاکا ٹیسٹ: بنگلادیش فالو آن کا شکار

    ڈھاکا ٹیسٹ: بنگلادیش فالو آن کا شکار

    ڈھاکا: پاکستان بولرز کی شاندار کارکردگی کے باعث بنگلا دیش فالو آن کا شکار ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈھاکا ٹیسٹ کے آخری روز دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا ہے، پاکستانی بولرز کی شاندار کارکردگی نے ڈھاکا ٹیسٹ کو فیصلہ کن بنانے کی راہ ہموار کردی ہے۔

     بارش سے متاثرہ ہونے والے ڈھاکا ٹیسٹ میں بنگلا دیش اپنی پہلی اننگز میں 87 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی ہے، اننگز شکست سے بچنے کے لئے بنگلا دیش کو مزید 213 رنز درکار ہیں۔

    پاکستان کی جانب سے ساجد خان بنگلا دیش پر قہر بن کر ٹوٹے، بنگلا دیش کا کوئی بھی بیٹر ساجد خان کی گھومتی گیندوں کو نہ سمجھ سکا، اور پویلین جاتا رہا، ساجد خان نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے42 رنز کے عوض  8 وکٹیں حاصل کیں۔Image

    شاہین شاہ آفریدی نے بھی ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    اس سے قبل پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ڈھاکا ٹیسٹ کے چوتھے روز پہلی اننگز 300 رنزبناکر ڈکلئیرکردی تھی بابراعظم، اظہر علی، فواد اور محمد رضوان نے نصف سنچریاں بنائیں۔

    واضح رہے کہ ڈھاکا ٹیسٹ کا دوسرا اور تیسرا دن بارش کی نذر ہوا تھا۔

    واضح رہے کہ پاکستان کو دو میچوں پر مشتمل سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، چٹاکانگ ٹیسٹ میں پاکستان نے بنگال ٹائیگرز کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔