Tag: sajid nadia wala

  • تین خان ہوں گے ایک فلم میں جلوہ گر

    تین خان ہوں گے ایک فلم میں جلوہ گر

    ممبئی : بولی وڈ کے مداحوں کا دیرینہ خواب اب پورا ہونے والا ہے۔ جی ہاں بالی وڈ پر راج کرنے والے تین اداکارشاہ رخ خان، عامر خان اور سلمان خان کو ان کے پرستار کافی عرصے سے ایک ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں مگر تینوں اداکاروں کے درمیان سرد جنگ وجہ سے کبھی ایسا ممکن نہیں ہو سکا تاہم اب ان کے پرستاروں کا یہ خواب پورا ہوتا نظرآرہا ہے۔

    بھارتی میڈیا سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پروڈیوسر ساجد نادیہ والا تینوں اداکاروں کو ایک ساتھ لانے میں کامیاب ہوگئے ہیں اور یہ پہلی بار ہوگا جب تینوں خان ایک ساتھ کسی فلم میں نظر آئیں گے۔

    ابھی یہ واضع نہیں ہو پایا ہے کہ فلم کی ہدایات کون دے گا تاہم رپورٹس کے مطابق اس فلم کی شوٹنگ سال 2017 جنوری میں شروع کی جائے گی اور اس ہی سال دسمبر کے مہینے میں ریلیز کردی جائے گی۔

    ساجد نادیہ والا اداکار سلمان خان کے قریبی دوست ہیں اور تینوں خان کی بڑھتی ہوئی دوستی سے اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ ایک ساتھ فلم میں خوشی سے کام کریں گے۔

    یاد رہے کہ حال ہی میں سلمان خان کی آنے والی فلم ‘بجرنگی بھائی جان’ کا پہلا پوسٹر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پہلے اداکار شاہ رخ خان اور پھرعامر خان نے شیئر کیا تھا۔

  • دیپکا اور رنبیرکررہے ہیں ’تماشہ‘

    دیپکا اور رنبیرکررہے ہیں ’تماشہ‘

    بالی وڈ کی سپر ہٹ جوڑی ایک بار پھر کرنے جارہی ہے دھمال، جی ہاں ساجد نادیہ والابنارہے ہیں رنبیر کپوراور دپیکا پڈوکون کے ساتھ ایک میگا فلم ’تماشہ‘جس کے ہدایت کارہوں گے امتیاز علی۔

    دپیکا اوررنبیر کی جوڑی کو فلم ’یہ جوانی ہے دیوانی‘میں بے پناہ سراہا گیاتھا۔

    ساجد نادیہ والا کی فلم کے ہیں بولی وڈ میں ہر طرف چرچے اورسب کو ہے امید کے امتیاز علی کرکے دکھائیں گے کچھ الگ۔

    فلم کی شوٹنگ کا شیڈول دو حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا ، پہلے حصے کی شوٹنگ کورسیکا، فرانس میں مکمل کی جاچکی ہے جبکہ دوسرے حصے کی شوٹنگ کے لئے فلم کا عملہ شملہ میں موجود ہے۔

    امتیاز علی اپنے جداگانہ طرزِہدایت کاری کی بنا پرمقبول ہیں جس کی گواہی میں جب وی میٹ، کاک ٹیل اورراک سٹار شامل ہیں۔

    تماشہ ایک رومانوی فلم ہے جس میں رنبیرایک خوش مزاج اور محبت بکھیرنے والے جوان ہیں تو دپیکا ہیں ایڈوینچر کی دلدادہ۔

    فلم کی موسیقی ترتیب دے رہے ہیں اے آر رحمان اور یہ سب عوامل مل کر بنا رہے ہیں ا س فلم کو ایسا شاہکار کہ جس کا ہوگا سب کو انتظار۔

    فلم آئندہ سال کرسمس پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔