Tag: Sajjad ali

  • سجاد علی کا نیا گانا ’لگایا دل‘ مداحوں کو بھاگیا

    سجاد علی کا نیا گانا ’لگایا دل‘ مداحوں کو بھاگیا

    کراچی: کوک اسٹوڈیو سیزن 10 میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے کے بعد سجادعلی نے نیا گانا ’لگایا دل‘ گایا ہے جو مداحوں میں بے حد مقبول ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سجاد علی کے نئے گانے ’لگایا دل‘ کی ویڈیو ان کی صاحبزادی زو علی نے ڈائریکٹ کی ہے جس میں کالجز کے طلباء کے محبت کی کہانی بیان کی گئی ہے کہ کس طرح طلباء ایک دوسرے کی محبت میں مبتلا ہوتے ہیں اور جب ان کے دل ٹوٹتے ہیں تو ان کے کیا احساسات ہوتے ہیں۔

    سجاد علی دھیمی اور دلوں کو چھو جانے والی موسیقی ترتیب دینے کے حوالے سے مشہور ہیں، ان کے نئے گانے میں بھی اس کی جھلک واضح طور پر نظر آئی ہے، سجاد علی کا 2013 میں ریلیز کیا گیا گانا ’ہر ظلم تیرا یاد ہے‘ آج بھی لوگوں کے دلوں میں رچا بسا ہوا ہے۔

    چار منٹ کے اس گانے کو اب تک 1 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں، سجاد علی کے نئے گانے کو بے حد پسند کیا جارہا ہے، ایک مداح کا کہنا ہے کہ سادہ میوزک سادہ بول سجاد علی آپ لیجنڈ ہیں، خدا آپ کو ہمیشہ نوازتا رہے۔

    ایک مداح کا کہنا ہے کہ سجاد علی جیسا سنگر دنیا میں ڈھونڈنے سے نہیں ملے گا، سجاد علی کی تو کیا ہی بات ہے تاہم ان کی بیٹی نے ویڈیو بہت ہی عمدہ بنائی ہے۔

    ایک اور مداح کا کہنا تھا کہ سپر ہٹ گانا ہے، سکون سا اتر گیا گانا سن کر، گانا اور ویڈیو دونوں بہت ہی اچھے ہیں، آپ نے کوک اسٹوڈیو میں بھی بہت اچھا گایا تھا۔

    ویڈیو دیکھیں


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • نا تم سمجھے – سجاد علی کا نیا گانا

    نا تم سمجھے – سجاد علی کا نیا گانا

    کراچی (ویب ڈیسک) – معروف گلوکار سجاد علی اپنے نئے گانے ’’نا تم سمجھے ‘‘کی میوزک ویڈیو فروری کے اختتام پر ریلیز کریں گے۔۔

    سجاد علی کے گانے کی اس ویڈیو کا شائقین بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔

    سجاد علی کے مطابق نا تم سمجھے ایک رومانوی گانا ہے۔ ان کااپنے نئے گانے کے بارے میں کہنا ہے کہ یہ سنڈریلا کی طرح نہیں ہوگا۔

    جیسا کہ ٹائٹل سے ظاہر ہے ’’ نا تم سمجھے‘‘ ایک سافٹ میلوڈی گانا ہے اور اس کا موضوع محبت میں مبتلا جوڑے کے مابین اختلافات ہیں۔

    سجاد علی پاکستانی موسیقی کے افق پر 80 کی دہائی میں ابھر کر سامنے آئے اور نوے کی دہائی ’بے بیا‘ اور ’چیف صاحب‘ جیسےمشہور گانوں پر جھومتی رہی۔

      اس سے قبل سجاد علی کا گانا ’’ہرظلم‘‘ عوامی حلقوں میں بے پناہ پذیرائی حاصل کرچکا ہے اور سوشل میڈیا پر بھی اس گانے کے بے پناہ چرچے رہے ہیں۔