Tag: Sakhi Wahab Pull

  • سخی وہاب فلائی اوور کے نیچے کریکر دھماکہ، پندرہ زخمی

    سخی وہاب فلائی اوور کے نیچے کریکر دھماکہ، پندرہ زخمی

    حیدرآباد : سخی وہاب فلائی اوور کے نیچے کریکر دھماکے میں 15افراد زخمی ہوگئے، رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے مصروف ترین علاقے درگا سخی وہاب شاہؒ کے قریب فلائی اوور کے نیچے کریکر دھماکے سے ایک بچے سمیت پندرہ افراد زخمی ہوگئے، ابتدائی اطلاع کے مطابق کریکرپل کے اوپر سے پھینکا گیا۔

    رینجرزاورپولیس کی بھاری نفری نے اطلاع ملتے ہی موقع پرپہنچ کرعلاقے کو گھیرے میں لے لیا، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    واقعے کے بعد ڈی آئی جی حیدرآباد نے سخت اطہار برہمی کرتے ہوئے ایس ایچ او مکی شاہ معطل کردیا، کریکر حملے کے بعد لنڈا بازار کے تاجروں نے دکانیں بند کردیں،عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سخی وہاب فلائی اوور کے اوپر سے نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے لنڈا بازار کے ٹھیلوں پر کریکر پھینکا اور فرار ہوگئے۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سخی وہاب فلائی اوور کے نیچے کریکر دھماکے کا فوری نوٹس لے لیا، انہوں نے آئی جی سندھ سے ٹلیلی فون پر فوری رابطہ کر کے سخت کارروائی کرنے اور ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو ہدایت دی کہ کارروائی فوری شروع ہو جانی چاہئیے، انہوں نے آئی جی سندھ کو رات 12 بجے تک واقعے کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی دی۔

  • حیدرآباد میں کریکر دھماکا، 5 افراد زخمی

    حیدرآباد میں کریکر دھماکا، 5 افراد زخمی

    حیدرآباد: سخی عبدالوہاب فلائی اوور کے قریب کریک دھماکے میں 5 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق سخی عبدالوہاب فلائی اوور  کے قریب دیسی ساختہ بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوئے ہیں، دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ گئی ہے۔

    پولیس حکام نے مزید بتایا دھماکا باچا خان فلائی اوور کے نیچے کھڑے ٹھیلے کے نیچے بم پھینکنے کے نتیجے میں پیش آیا، اسپتال منتقل کیے گئے زخمیوں کی شناخت زبیر گُل، ایاز گُل، عقیل، امان اللہ اور منیر خان کے نام سے ہوئی ہے۔جنہیں حیدرآباد سول اسپتال منقل کیا گیاہے۔

    اسپتال منتقل کیے جانے والے زخمیوں میں سے 3 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے تاہم پولیس کی نفری نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں کی جارہی ہے۔

    مزید پڑھیں : ملتان میں فائرنگ دوافراد جاں بحق،حملہ آور نے خودکشی کرلی

    دھماکے سے قبل قریبی سڑک پر لوگوں کی بڑی تعداد جشن آزادی کی ریلی نکالنے میں مصروف تھے تاہم دھماکا ہوتے ہی علاقے میں بھگدڑ مچی اور عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا، بعد ازاں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نفری پہنچنے پر علاقہ مکینوں نے ریسکیو کے عمل میں حصہ لیا۔

    ریسکیو عمل مکمل ہوتے ہی ریلیوں کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے اور عوام میں پیدا ہونے والی خوف و ہراس کی لہر ختم ہوگئی ہے۔