Tag: sakshi

  • انوشکا شرما اور دھونی کی اہلیہ کا کیا رشتہ ہے؟ انوکھا اتفاق

    انوشکا شرما اور دھونی کی اہلیہ کا کیا رشتہ ہے؟ انوکھا اتفاق

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے دو سینئر کھلاڑیوں ویرات کوہلی اور مہندرا سنگھ دھونی کے درمیان کرکٹ کا رشتہ تو ہے ہی لیکن اس کے علاوہ ایک اور رشتہ بھی ہے جس کا علم عام لوگوں کو نہیں۔

    اس حوالے سے بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان دونوں کھلاڑیوں کی بیگمات آپس میں پرائمری اسکول کی کلاس فیلو اور دوست ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی کی بیگم انوشکا شرما بچپن کے زمانے میں جب آسام میں رہتی تھیں تو یہ وہاں کے سینٹ میری اسکول میں تعلیم حاصل کر رہیں تھیں۔

    دوسری جانب مہندرا سنگھ دھونی کی اہلیہ ساکشی بھی اسی اسکول میں زیر تعلیم تھیں لیکن یہ ایک دوسرے کو اس وقت نہیں جانتی تھیں۔

    ساکشی دھونی اور انوشکا شرما کی اسکول کی گروپ فوٹو سوشل میڈیا پر موجود ہیں جس میں دونوں ایک اسکول فنکشن میں نظر آرہی ہیں۔

    تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انوشکا گلابی رنگ کے لہنگا چنی میں نظر آرہی ہیں اور دوسری جانب ساکشی نے پریوں کا لباس پہنا ہوا ہے۔

    سال 2013میں انوشکا شرما نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا تھا کہ ان کی جب ساکشی سے بات ہوئی تو انہوں نے بتایا کہ وہ آسام کے ایک بہت چھوٹے شہر میں رہتی تھیں اور سینٹ میری اسکول میں پڑھتی تھیں اتفاق سے انوشکا شرما بھی اسی اسکول میں زیر تعلیم تھیں۔

  • شکست کا غم بھلا کر دھونی نے منائی شادی کی ساتویں سالگرہ

    شکست کا غم بھلا کر دھونی نے منائی شادی کی ساتویں سالگرہ

    انٹیگا: مہندر سنگھ دھونی نے اپنی اہلیہ ساکشی کے ہمراہ ویسٹ انڈیز میں شادی کی ساتویں سالگرہ منائی، ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے  اس موقع پردھونی کو مبارکباد پیش کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے چوتھے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز سے شکست کا غم بھلا کر شادی کی ساتویں سالگرہ منائی۔

    دھونی اور ساکشی چار جولائی 2010ء کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ دھونی کا شمار کامیاب کپتانوں میں ہوتا ہے۔

    ایم ایس کی کپتانی میں بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، آئی سی سی ورلڈ کپ میں کامیابیاں سمیٹیں۔ شادی سے قبل بھی دھونی کپتانی کے فرائض سر انجام دے رہے تھے تاہم دھونی نے ساکشی کے زندگی میں آنے کے بعد متعدد فتوحات اپنے نام کی۔ جس میں بھارت کو 28 سال بعد آئی سی سی ورلڈ کپ میں کامیابی دلوانا شامل ہے۔

    جھاڑکنڈ بوائے نے 2015ء کے ورلڈ کپ میں بھی کپتانی کے فرائض انجام دئیے تاہم آسٹریلیا نے سیمی فائنل میں بھارت کو شکست دے دی۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے کپتانی کے فرائض‌ سے دھونی کو دستبردار کرتے ہوئے ویرات کوہلی کا انتخاب کیا. دھونی ان دنوں‌ بحیثیت وکٹ کیپر بلے باز ٹیم میں‌ موجود ہیں.

    دھونی کی کپتانی میں بھارت نے آئی سی سی کے تینوں ایونٹ جیتے، ساکشی سے شادی کے بعد دھونی کامیابی کا گراف مسلسل بڑھا یہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔

    ساکشی دھونی کو سپورٹ کرنے کے لیے میدان میں موجود ہوتی ہیں یہی نہیں انڈین پریمیئر لیگ میں بھی ساکشی دھونی ٹیم کو سپورٹ کرتی نظر آتی ہیں۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔