Tag: salam shuhada rally

  • ریلی کے بہترین انتظامات، آصف زرداری کی وزیراعلیٰ سندھ کو مبارکباد

    ریلی کے بہترین انتظامات، آصف زرداری کی وزیراعلیٰ سندھ کو مبارکباد

    لندن : سابق صدر آصف علی زرداری نے کراچی میں ریلی کے بہترین انتظامات پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ اچھا کام کر رہے ہیں، عوام کی خدمت ایسے ہی کرتے رہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ کو ٹیلی فون کیا اور کراچی میں سلام شہداء ریلی کے بہترین انتظامات پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کومبارکباد دی۔

    آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ سے کہا کہ آپ صوبے میں گڈ گورنس کیلئے اچھا کام کررہے ہیں، آپ کی پی پی جیالوں، سندھ کے عوام کی خدمت قابلِ تحسین ہے۔


    مزید پڑھیں : پیپلزپارٹی کی سلام شہداء ریلی کی تیاریاں مکمل، جیالے پرجوش


    سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ سندھ میں تر قیاتی کاموں کو مزید تیز کیا جائے، عوام کی ایسے ہی خدمت کرتے رہیں۔

    اس سے قبل پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے کامیاب ریلی کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی تھی ۔

    آصف علی زدرادی اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو  کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت میں سابق صدر نے کہا کہ ’’آج کی کامیاب ریلی نے 2007 کی یاد تازہ کردی اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے مخالفین کو خاموش کروادیا ہے۔


    مزید پڑھیں : آصف علی زرداری کا بلاول کو فون، کامیاب ریلی پر مبارک باد


    علاوہ ازیں سابق صدر نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کر کے ریلی کے لیے کیے جانے والے بہترین انتظامات پر شاباش دی اور اُن کی کابینہ پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔

  • بلاول کو بچہ کہنے والے ہاتھ ملا کر دیکھ لیں، خورشید شاہ

    بلاول کو بچہ کہنے والے ہاتھ ملا کر دیکھ لیں، خورشید شاہ

    کراچی: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ مخالفین بلاول بھٹو کو بچہ کہہ کر پوچھتے ہیں یہ شکار کیسے کرے گا خوش فہمی میں رہنے والے لوگ چیئرمین پیپلزپارٹی سے صرف ہاتھ ملا کر دیکھ لیں انہیں نوجوان کی طاقت کا اندازہ ہوجائے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیاری میں سلام شہداء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ’’بلاول کو بچہ کہنے والے اُن سے ہاتھ ملا کر دیکھ لیں کہ جسے وہ بچہ کہتے ہیں وہ کتنا طاقت ور نوجوان ہے‘‘۔

    پڑھیں:  سندھ کو تقسیم کرنیکی بات کرنے والے خود بکھر گئے، بلاول بھٹو

    اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ بے نظیر کی واپسی پر لوگوں نے انہیں روکنے کی کوشش کی مگر وہ ملک میں جمہوریت کی بقاء کے لیے واپس آئیں کیونکہ بھٹو خاندان قربانیوں سے ڈرتا نہیں اور نہ ہی خفیہ معاہدہ کر کے ملک سے فرار ہوتا ہے‘‘۔

    انہوں نے کہا کہ ’’ذوالفقار علی بھٹو نے جو مشن شروع کیا آج اُس کارواں کو بلاول لیڈ کررہے ہیں کیونکہ ہم صرف اللہ کے سامنے جھکتے نہ ہی کسی دہشت گرد سے خوفزدہ ہوکر اُس کے سامنے جھکتے ہیں‘‘۔

    مزید پڑھیں:ریلی کے نام پر کراچی کو یرغمال بنایا جا رہا ہے،عمران اسماعیل

     اس موقع پر خورشید شاہ نے 18 اکتوبر کو سانحہ کارساز میں جاں بحق ہونے والے افراد کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’بھٹو کے جیالے ہنستے ہنستے جان دیتے ہیں جبکہ ہمارے مخالفین برے وقت میں خفیہ معاہدے کر کے اپنی جان اور مال کو محفوظ بناتے ہوئے معاہدے کرلیتے ہیں‘‘۔
  • پیپلزپارٹی کی سلام شہداء ریلی کی تیاریاں مکمل، جیالے پرجوش

    پیپلزپارٹی کی سلام شہداء ریلی کی تیاریاں مکمل، جیالے پرجوش

    کراچی : پیپلزپارٹی کی سلام شہداء ریلی کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ، جیالوں کا جوش وخروش قابل دید ہے، بلاول بھٹوزرداری نے استقبالیہ کیمپ کا دورہ بھی کیا۔ پولیس نے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام کل نکالی جانے والی سلام شہداء ریلی کی تیا ں مکمل کر لی گئیں ہیں، اس حوالے سے کارکنان میں کافی جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔

    بلاول بھٹو زرداری ریلی سے پہلے کارکنوں کا جوش وخروش بڑھانے استقبالیہ کیمپ پہنچ گئے۔ اس موقع پر جیالے اپنے چیئر مین کو اپنے درمیان دیکھ کر پر جوش ہوگئے، اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے عزم ظاہر کیا کہ سلام شہداء ریلی تاریخی ثابت ہوگی۔

    کارکنان اس میں بھرپور طریقے سے شرکت کریں گے، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوامی طاقت ہے، پی پی اپنے شہداء کو سلام پیش کرنے جا رہی ہے۔

    سلام شہداء ریلی سے قبل پانچ بکروں کا صدقہ دیا جائے گا، سندھ پولیس نے بلاول بھٹو اور سلام شہداء ریلی کی سیکیورٹی کے لیے پلان تیار کر لیا ہے۔

    آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ بھٹو فیملی پر ماضی میں بھی حملے ہوچکے ہیں اس لیے کسی بھی قسم کا سیکیورٹی رسک نہیں لیں گے۔

    انہوں نے بتایا کہ لیاری میں سیکیورٹی کا خصوصی بندوبست کیا گیا ہے، یاد رہے کہ کل بروز اتوار سولہ اکتوبر کوبلاول بھٹو سلام شہدا ریلی کی قیادت کریں گے۔

    مزید پڑھیں: پیپلزپارٹی کی16 اکتوبرریلی،ٹریفک پولیس کا متبادل راستوں کا اعلان

     ، جیالے پُر جوش ہیں اور جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ لگےہوئے ہیں، سانحہ کارساز کی یاد میں نکلنے والی ریلی بلاول ہاؤس سے شروع ہوکر کارساز پر اختتام پذیر ہوگی۔

    شہر بھر میں نیا دور،نئے تقاضے، نئی قیادت کے عنوان سے بلاول بھٹو کے بینرز آویزاں ہیں ۔جیالے بھی پُرجوش پیپلز پارٹی کی شہدائے کارساز ریلی میں جواں سال قائد بلال بھٹو چار مقامات پرجیالوں کا لہو گرمائیں گے۔