Tag: salamti council

  • سلامتی کونسل میں مستقل ارکان کی تعداد میں اضافہ کیخلاف ہیں، ملیحہ لودھی

    سلامتی کونسل میں مستقل ارکان کی تعداد میں اضافہ کیخلاف ہیں، ملیحہ لودھی

    نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل میں مستقل ارکان کی تعداد میں اضافہ اقوام متحدہ کےچارٹرکی خلاف ورزی ہوگی، جبکہ پاکستان سلامتی کونسل میں غیرمستقل ارکان کی تعداد بڑھانےکا حامی ہے،غیرمستقل ارکان کے اضافے سے سلامتی کونسل مزید مؤثرہوگی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے سلامتی کونسل اصلاحات کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل اصلاحات میں ڈیڈلاک کچھ ملکوں کی وجہ سے ہے ،اگرسلامتی کونسل میں غیر مستقل ارکان کی تعداد بڑھ جائے تو کونسل مزید شفاف ہو جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ کونسل کے مستقل ارکان کی تعداد بڑھانا یواین چارٹر کی خلاف ورزی ہوگی اور مستقل ارکان کی تعداد میں اضافے سےعالمی ادارے کی مشکلات مزید بڑھیں گی۔

    انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان سلامتی کونسل میں مستقل ارکان کی تعداد میں اضافے کے مخالف ہے،مستقل ارکان کی تعداد میں اضافے سے پہلے ہی بہت سی مشکلات ہیں جنہیں حل کرنا ضروری ہے۔

  • پاکستان میں جمہوریت مضبوط اورمستحکم ہے، ملیحہ لودھی

    پاکستان میں جمہوریت مضبوط اورمستحکم ہے، ملیحہ لودھی

    اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہاہے کہ پاکستان میں جمہوریت مضبوط اورمستحکم ہے، ان کا یہ بھی کہناتھا کہ قومی اتفاق رائے پایا جا تا ہےکہ ملک کامستقبل جمہوریت میں ہے ۔

    اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے امریکی وار کالج میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کیخلاف بڑا آپریشن جاری ہے،جامع حکمت عملی سے دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کیا جارہا ہے۔

    ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاک فوج جمہوریت کیلئے اتفاق رائے کا حصہ ہے ۔پاکستان میں عدلیہ آزاد ہے میڈیامتحرک اورجمہوری ادارے مضبوط ہیں۔پاک بھارت تعلقات پر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت سے وسیع البنیاد مذاکرات کا حامی ہے۔

    افغانستان سے متعلق بات کرتےہوئے ملیحہ لودھی نے افغانستان میں امن کو خطے اور پاکستان میں استحکام کے لیے ناگزیر قرار دیا۔ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان مفاہمتی عمل میں کرداراداکرنے کیلئے تیار ہے،علاقائی روابط کا فروغ پاکستان کی ترجیحات میں شامل ہے۔

  • سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی تعداد میں اضافےکے حامی نہیں، ملیحہ لودھی

    سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی تعداد میں اضافےکے حامی نہیں، ملیحہ لودھی

    نیو یارک : اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان سلامتی کونسل کےمستقل ارکان کی تعدادمیں اضافےکاحامی نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیویارک میں سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری کے ہمراہ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان سلامتی کونسل کےمستقل ارکان کی تعداد میں اضافے کا حامی نہیں ہے ۔

    ان کاکہناتھاکہ پاکستان سلامتی کونسل میں جمہوری اصلاحات کاحامی ہے جبکہ سلامتی کونسل کےمستقل ارکان میں اضافہ جمہوری عمل نہیں ہے۔

    ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل میں خطِوں کی نمائندگی ہونی چاہئیے،اس موقع پرسیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ کشمیر پرپاکستانی مؤقف واضح اوردوٹوک ہے۔

    مسئلہ کشمیرہمیشہ بھارت سے مذاکرات کےایجنڈےکاحصہ رہاہے،جب بھی مذاکرات ہوں گےمسئلہ کشمیرایجنڈےکاحصہ ہوگا۔