Tag: salana report jari

  • امریکی محکمہ خارجہ کی سالانہ رپورٹ: سیاسی کارکنان کی گرفتاریوں کا ذکر

    امریکی محکمہ خارجہ کی سالانہ رپورٹ: سیاسی کارکنان کی گرفتاریوں کا ذکر

    واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ ( اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ ) نے انسانی حقوق کے بارے میں2015ء کی اپنی سالانہ کنٹری رپورٹ میں پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کاخصوصی تذکرہ کیاہے۔ رپورٹ میں پاکستان کے صوبہ سندھ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے صوبہ کی دوسری بڑی جماعت متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنوں کی جبری گمشدگی اورانسانی حقوق کی دیگرخلاف ورزیوں کے واقعات کو نمایاں کیاگیاہے۔

    اس سالانہ کنٹری رپورٹ میں پاکستان میں میڈیا میں بڑھتے ہوئے سینسرشپ اوراظہاررائے کی آزادی پرقدغن لگانے کا بھی خصوصی ذکرکیاگیاہے۔

    2015کی اس سالانہ کنٹری رپورٹ کے سیکشن نمبرایک میں کہاگیاہے کہ سندھ اورپنجاب میں سیاسی جماعتیں خصوصی طورپرحملوں کانشانہ بنی ہیں۔

    ایم کیوایم ، اے این پی، پیپلزپارٹی اور سرکاری شخصیات کو نشانہ بنایاگیاہے۔رپورٹ میں اٹک میں ہونے والے خودکش حملے میں پنجاب کے وزیرداخلہ شجاع خانزادہ اور21دیگرافراد کے جاں بحق ہونے اورکراچی میں دہشت گردوں کی جانب سے ایم کیوایم کے ایم این اے رشیدگوڈیل پر ہونے والے قاتلانہ حملے کابھی خصوصی ذکر کیا گیا ہے ۔

    اس سالانہ کنٹری رپورٹ میں پاکستان بھرمیں قانون نافذکرنے والے اداروں کے ہاتھوں مختلف پس منظررکھنے والے افرادکی جبری گمشدگی کے واقعات کا خصوصی ذکرکیاگیا ہے۔

    رپورٹ میں کہاگیاہے کہ کراچی میں جاری آپریشن کے دوران پیراملٹری رینجرزکی جانب سے ایم کیوایم کے ارکان کی گرفتاریوں ، حراست میں تشدد اور قتل کے واقعات ہوئے ہیں۔

    رپورٹ میں مزید کہاگیاہے کہ حالیہ آپریشن کے دوران ایم کیوایم کے 55 ارکان کوماورائے عدالت قتل کیا گیا، 151 کارکنان لاپتہ ہیں۔ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے بھی ایم کیوایم کے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل اورلاپتہ کئے جانے کے واقعات کی تحقیقات کامطالبہ کیاہے۔

    رپورٹ میں سپریم کورٹ کے جسٹس جاویداقبال کی سربراہی میں قائم لاپتہ افرادکے واقعات کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے کہاگیاہے کہ سندھ میں 211 افراد کاتاحال کچھ پتہ نہیں ہے۔

    لاپتہ افرادکے اس کمیشن کو2011ء سے 31مارچ تک 2ہزار 722 افرادکے لاپتہ ہونے کی شکایات موصول ہوئیں جن میں سے ایک ہزار452 کیسزنمٹادیے گئے جبکہ ایک ہزار233 افرادکے کیسزنمٹانے باقی ہیں۔

    اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی سالانہ کنٹری رپورٹ میں پاکستان میں میڈیا میں بڑھتے ہوئے سینسرشپ اوراظہاررائے کی آزادی پرقدغن لگانے کا خصوصی طورپر ذکر کرتے ہوئے کہا گیاہے کہ مئی کے مہینے میں پاکستان کی میڈیاریگولیٹری اتھارٹی پیمرانے میڈیاپرعدلیہ، پاکستان آرمی یادیگر قانون نافذکرنے والی ایجنسیوں کے خلاف تمام نشریات پرپابندی عائد کی ہے۔

    پیمرانے یہ احکامات یکم مئی کوایم کیوایم کے قائد کی ایک تقریر کے ردعمل میں جاری کئے تھے جس میں فوج پر شدید تنقیدکی گئی تھی ۔

     

  • کراچی پولیس نے شہر میں  لوٹ مارکی سالانہ رپورٹ جاری کردی

    کراچی پولیس نے شہر میں لوٹ مارکی سالانہ رپورٹ جاری کردی

    کراچی : پولیس نے اس سال سڑکوں پرلٹنے والوں کاریکارڈ جاری کردیا، کتنی گاڑیاں اور موٹر سائیکل چھینیں، کتنے لوگ موبائل فون سے محروم ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے دوہزار پندرہ میں چھینی جانے والی گاڑیوں ،موٹر سائیکلوں اور موبائل فونز کی رپورٹ تو جاری کردی۔ لیکن ان جرائم کو روکنے کے لئے اقدامات کون کرے گا؟

    رہورٹ کے مطابق موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں رواں سال ریکارڈ اضافہ ہوا، دوہزار پندرہ میں سینتیس ہزار چار سو افراد کو ان کے موبائل فونز سے محروم کردیا گیا۔

    رواں سال دوہزار ایک سات گاڑیاں چوری اور چھینی گئیں، بیس ہزار سات سو پچانوے موٹرسائیکل سوار اپنی موٹر سائیکلوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

    سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جو لوگ لٹ گئے ان کے زخموں پر مرہم کون رکھے گا؟ کب شہریوں کو یہ سکون ہوگا کہ ان کی جان ومال اس شہر بے اماں میں محفوظ ہیں؟

    رپورٹ شائع کرنے سے جرائم کم نہیں ہوتے۔ اس کے لئے اقدامات کرنا ہوتے ہیں۔ پولیس کا کام تو ہے ہی شہریوں کو تحفظ دینا۔

  • کراچی آپریشن : سندھ رینجرز نے سالانہ رپورٹ جاری کردی

    کراچی آپریشن : سندھ رینجرز نے سالانہ رپورٹ جاری کردی

    کراچی : سندھ رینجرز نےکراچی آپریشن سےمتعلق سالانہ رپور ٹ جاری کردی۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز نے اپنی سالانہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ دوہزارچارسو دس آپریشنزمیں چارہزارچوہترمشتبہ افرادکو گرفتارکیا دوہزارایک سو اٹھانوےملزمان کو پولیس کےحوالےکیا گیا، جن میں 887 دہشت گرد 268 ٹارگٹ کلر ،97 بھتہ خور ، 49 اغواکار شامل ہیں۔

    2ہزار 765 اسلحہ و بارود جن میں مشین گنز ، ایل ایم جیز، ایس ایم جیز ، اسنائپر رائفل، جی تھری رائفلز ، شاٹ گنز ، پسٹل ، آرپی جی 7، یو نی بیرل راکٹ لانچر گولوں کے ساتھ ، آوان بم ، ای ڈیز اور دھماکہ خیز مواد ، ڈیٹونیٹر ، ہینڈ گرنیڈ اور بلٹ پروف جیکٹ ایک لاکھ بانوےنوسوچوالیس مختلف ہتھیاروں کی گولیاں بھی برآمد کی گئی ہیں ۔

     رینجرز کےملزمان کے ساتھ 69مقابلےہوئے،جس میں 152 خطرناک دہشت گرد اور جرائم پیشہ مارے گئے مقابلوں میں بارہ رینجرزاہلکاروں نےجام شہادت نوش کیا۔ بیس اہلکار زخمی ہوئے۔

    ترجمان نے بتایا کہ رینجرز نے 18 مغویوں کواغواءکاروں کےچنگل سےآزاد کرایا۔