Tag: salaries and pensions

  • سندھ میں تنخواہوں اور پنشن میں کتنا اضافہ متوقع؟

    سندھ میں تنخواہوں اور پنشن میں کتنا اضافہ متوقع؟

    کراچی : آئندہ مالی سال میں سندھ کا ترقیاتی بجٹ کم ہونے کا امکان ہے ، رواں سال کےمقابلے میں ترقیاتی بجٹ،اسکیمزکم ہوں گی جبکہ سندھ میں تنخواہوں، پنشن میں 10فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مالی سال 21-2020کےلیے صوبائی بجٹ تیاریوں کا آغاز کردیا اور مختلف محکموں نے ترقیاتی،غیرترقیاتی مصارف کی تفصیلات ارسال کردیں۔

    آئندہ مالی سال میں سندھ کا ترقیاتی بجٹ کم ہونے کا امکان ہے ، رواں سال کےمقابلے میں ترقیاتی بجٹ،اسکیمزکم ہوں گی جبکہ سندھ میں تنخواہوں اور پنشن میں 10فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

    سندھ کاآئندہ مالی سال کیلئے بجٹ17جون تک پیش کئےجانےکاامکان ہے ، جس میں محکمہ صحت کےغیرترقیاتی بجٹ میں 15فیصد اضافے کی تجویز  دی  ہے ، سندھ کےبجٹ میں صحت،بلدیات،تعلیم اور غربت میں کمی ترجیح ہوگی۔

    رواں مالی سال میں سندھ کےبیشترمنصوبےفنڈزنہ ملنےکےسبب مکمل نہ ہوئے 2020-21 میں نامکمل منصوبوں کی تکمیل کیلئےترجیحی بنیاد پر فنڈز مختص ہوں گے۔

    زرعی شعبے کےلیےسندھ کےبجٹ میں مراعاتی پیکج کی تجویز دی گئی ہے آئندہ مالی سال کیلئےسندھ حکومت بجٹ تجاویزپرحتمی فیصلےآئندہ ہفتے تک ہوں گے جبکہ محکمہ جاتی ترقیاتی وغیرترقیاتی مصارف پر غور کے لیے الگ الگ اجلاس ہوں گے۔

  • کرونا وائرس ، سرکاری ملازمین کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کب ہوگی؟

    کرونا وائرس ، سرکاری ملازمین کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کب ہوگی؟

    اسلام آباد: حکومت نے سرکاری ملازمین کو فوری تنخواہ اور پنشن دینے کی منظوری دے دی، ذرائع کا کہنا ہے کہ تنخواہیں اور پنشن 27 مارچ تک ادا کردی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث فوری تنخواہوں اورپنشن دینےکی منظوری دے دی،ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ تنخواہیں،پنشن جمعہ تک اکاؤنٹس میں منتقل ہوجائیں گی۔

    ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایات پر سرکاری ملازمین کو فوری تنخواہیں اور پنشن ادائیگیاں کی جائیں گی، مشیر خزانہ نے فوری پے رول بنانے کی ہدایت کردی۔

    وفاقی حکومت کی طرف سے سرکاری ملازمین کے لیے تنخواہیں اور پنشن 27 مارچ تک ادا کر دی جائیں گی۔

    خیال رہے کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے صوبائی حکومتوں کی جانب سے لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے، ملک میں کرونا کیسز کی تعداد 1000 سے تجاوز کر گئی ہے۔

    حکومت کی جانب سے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں، عمران خان نے کہا تھا کہ کورونا کےباعث کرفیو لگانا ہے تو ہمیں گھروں تک کھاناپہنچاناپڑےگا، لوگوں کو گھروں تک کھانا پہنچانے کیلئے والنٹیئرز پروگرام لائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا کہ اگرہمیں لاک ڈاؤن سے آگے کرفیو پر جانا ہےتو سوچنا پڑےگا، پورے ملک میں کرفیو لگاناپڑے تو ہماری کم از کم تیاری ضروری ہے، کوئی حکومت اکیلی نہیں بلکہ قوم مل کر کوروناکی جنگ لڑ سکتی ہے ، میں چاہتاہوں ہم سب ملکر کورونا کی جنگ کو جیتیں۔