Tag: salary increase

  • اماراتی ملازمین کے لیے اچھی خبر

    ابوظبی: متحدہ عرب امارات میں 53 فی صد ملازمین نے رواں سال تنخواہ میں اضافے کی امید ظاہر کی ہے۔

    خلیج ٹائمز کے مطابق کے مطابق یو اے ای میں ملازمین 2023 میں تنخواہ میں دوہرے ہندسے میں اضافے کی توقع کر سکتے ہیں، کیوں کہ لیبر مارکیٹ کو مناسب امیدواروں کی کمی کا سامنا ہے۔

    ہیومن ریسورس اور ریکروٹمنٹ انڈسٹری کے ایگزیکٹوز کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں ہنر مند کارکنوں کی کمی کی وجہ سے غیر فعال ملازمین (جو پہلے سے ملازم ہیں) 2022 کے آخر میں (سال کے اوائل کی نسبت) تقریباً دوگنی تنخوا کا مطالبہ کر رہے تھے۔

    ادھر مشرق وسطیٰ میں ملازمتوں کے حوالے سے سب سے بڑی ویب سائٹ ’بیت کوم‘ نے مارکیٹ ریسرچ کے ماہر ادارے ’یوگوف‘ کے تعاون سے ایک سروے رپورٹ تیار کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں 53 فی صد پروفیشنلز نے 2023 کے دوران تنخواہوں میں اضافے کی توقع ظاہر کی ہے۔

    سروے میں امارات میں 10 پروفیشنلز میں سے 7 نے اس یقین کا اظہار کیا کہ سال رواں کے دوران تنخواہوں میں اضافہ ہوگا، جب کہ 53 فی صد نے تنخواہوں میں اضافے کی امید ظاہر کی، دو تہائی افراد کا کہنا تھا کہ وہ سو فی صد لگی بندھی تنخواہ کو ترجیح دیتے ہیں۔

    61 فی صد کا کہنا تھا کہ وہ رواں سال کے دوران اپنے ہی شعبے میں زیادہ بہتر ملازمت کی تلاش پر توجہ دیں گے، جب کہ 43 فی صد کا کہنا ہے کہ وہ اپنے شعبے سے ہٹ کر ملازمت کی تلاش کی کوشش کریں گے۔

    دو تہائی کا کہنا تھا کہ ان کے اپنے وطن کے مقابلے میں متحدہ عرب امارات میں معیار زندگی زیادہ اچھا ہے۔

  • کویتی حکومت نے تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کردیا

    کویتی حکومت نے تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کردیا

    کویت سٹی : سول سروس کمیشن نے کویت میں کام کرنے والے ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں اضافہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت صحت نے کہا کہ کویتی اور غیر ملکی ڈاکٹر جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس، اینستھیزیا اور ایمرجنسی کے شعبہ جات میں کام کر رہے ہیں ان کی تنخواہوں میں رواں سال کی یکم جولائی 2021 سے 500 کویتی دینار کا اضافہ کر دیا گا ہے۔

    باخبر ذرائع نے مقامی روزنامہ کو بتایا کہ توقع کی جا رہی ہے کہ اس فیصلے سے ایک ہزار سے زائد ڈاکٹروں کو فائدہ پہنچے گا۔

    ذرائع نے اس بات کی جانب اشارہ کیا کہ سول سروس کمیشن نے سرکاری ہسپتالوں کے تین اہم شعبوں میں کام کرنے والے کویتی اور غیرملکی ڈاکٹروں کے لیے ماہانہ 500 دینار کے”خصوصی” اضافے کی منظوری دی ہے۔

    مذکورہ منظوری کا اطلاق یکم جولائی 2021 سے کیا گیا ہے جبکہ گزر جانے والے تین مہینوں کی اضافی تنخواہ ایک ساتھ دی جائے گی۔

  • کے پی کے کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا، عوامی سہولت کیلئے اہم اعلانات

    کے پی کے کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا، عوامی سہولت کیلئے اہم اعلانات

    پشاور : خیبر پختونخوا کا بجٹ آج صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، بجٹ کا تخمینہ1000ارب روپے سے زائد رکھا گیا ہے، شہریوں کی سہولت کیلیے اہم اعلانات کیے جائیں گے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کا ترقیاتی بجٹ350ارب سے زائد کا رکھا جائے گا، بجٹ میں ترقیاتی پروگرام میں صرف2نئی اسکیمیں شامل کی گئی ہیں۔

    بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں25فیصد اضافے کا اعلان ہوگا جبکہ مزدور کی کم ازکم تنخواہ21000روپے مقرر کی جائے گی، اس کے علاوہ بجٹ میں آٹے پر عوام کوسبسڈی بھی دی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق آمدنی وسائل سے75ارب تک بڑھانے کا منصوبہ ہے، بجٹ میں سیاحت ،توانائی، آئی ٹی کیلئے زیادہ رقم مختص کی جائے گی، بجٹ میں خواتین،اقلیت،بزرگ شہریوں کیلئے پیکجز کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

    صوبے میں جاری صحت اور تعلیم کے منصوبے بھی مکمل ہوں گے، صحت کارڈ کا دائرہ کار ضم اضلاع تک بڑھایا جائے گا، ضم اضلاع کے ترقیاتی پروگرام115ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔

    جگر کی پیوندکاری صحت پلس کارڈ میں شامل کی جائے گی۔ بجٹ میں صحت کارڈ میں او پی ڈی کی سہولت شامل کی گئی ہے۔

    اس کے علاوہ بجٹ میں نئے اساتذہ کو بھرتی کرنے کا اعلان کیا جائے گا،80فیصد سے زائد نمبر لینے والے طلبہ و طالبات کیلئے وظیفہ جاری کرنے کا اعلان کیا جائے گا۔

    بجٹ میں ریسکیو1122دائرہ کارتحصیل تک ہوگا، ریسکیو1122کیلئے نئی ایمبولینسز کیلئے فنڈز مختص کیا جائے گا، سرمایہ کاری کیلئے نجی شعبے کو مراعات دینے کا اعلان کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق غیرملکی امداد80ارب اے ڈی پی میں شامل کیے جائیں گے، کے پی کو وفاق سے30ارب اضافی ملیں گے، اے ڈی پی کی80فیصد رقم جاری منصوبوں کیلئے مختص کیے جائیں گے۔

    اس کے علاوہ اے ڈی پی کی20فیصد رقم نئے منصوبوں کیلئے مختص کی جائے گی، ہائی امپیکٹ اسکیموں کیلئے70ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔ بجٹ میں کسان کارڈ راشن کارڈ اسکیم کا اعلان کیا جائے گا اور فنکاروں کی مدد کیلئے50کروڑ روپے کا فنڈ مختص کیا جائے گا۔

  • آصف زرداری نے وزیراعلیٰ کو تنخواہوں میں اضافے سےروک دیا

    آصف زرداری نے وزیراعلیٰ کو تنخواہوں میں اضافے سےروک دیا

    لاہور : آصف زرداری نے وزیراعلیٰ کو ارکان سندھ اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے سےروک دیا۔

    تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے سندھ اسمبلی کے اراکین اور مشیروں کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری منظور کرنے کا نوٹس لے لیا۔

    پیپلز پارٹی کے چیئرپرسن آصف علی زرداری نے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کو ہدایت دی ہے کہ ارکان اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں تین سو فیصد اضافے کو فوری طور پر روک دیا جائے۔

    آصف زرداری نے فیصلہ موجودہ معاشی صورتحال کی وجہ سے کیا، سابق صدر کا کہنا ہے کہ ملک کی معاشی صورتحال اس وقت اس اضافے کی متحمل نہیں ہوسکتی۔


    مزید پڑھیں:  وزیر اعلیٰ سندھ کی تنخواہ35 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ ہوگئی


    یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے ارکان اسمبلی کیلئے خزانے کے منہ کھول دیئے، وزیراعلیٰ سندھ اسپیکر و ڈپٹی اسپیکرکی تنخواہوں اورمراعات میں300فیصد اضافہ کی منظوری دے دی۔

    اس فیصلے سے سرکاری خزانے پر سالانہ 25 سے 30 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، سمری کی منظوری کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ کی تنخواہ 35 ہزار روپے سے بڑھ کر ڈیڑھ لاکھ روپے ہوگئی۔

  • کے پی کے: احتساب کمیشن ایکٹ میں ترمیم، ارکان اسمبلی کی تںخواہوں میں اضافہ

    کے پی کے: احتساب کمیشن ایکٹ میں ترمیم، ارکان اسمبلی کی تںخواہوں میں اضافہ

    پشاور : خیبر پختونخوا حکومت نے احتساب کمیشن ایکٹ میں ترامیم اور اپنے اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ کردیا جبکہ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی تنخواہ میں پانچ سو فیصد اضافہ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے احتساب کمیشن ایکٹ میں ترامیم اور ارکان اسمبلی کی تنخواہوں اور الاونسسز میں اضافے کی منظوری دے دی، سول سیکریٹریٹ پشاور میں وزیر اعلیٰ کے پی کے کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کےاجلاس میں یہ منظوری دی گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے ضیاء الحق کے مطابق کابینہ اجلاس کے بعد حکومتی ترجمان مشتاق غنی نے میڈیا کو بتایا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی سے منظور شدہ متفقہ قرار داد کی روشنی میں کابینہ نے ارکان اسمبلی کی تنخواہوں اور الاؤنسس میں منظوری دی ہے۔

    مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ کابینہ نے 10 فیصد کم فارمولے کی بنیاد پر تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دی ہے دیگر صوبوں کے ارکان اسمبلی کے مقابلے مں تنخواہوں اور الاونسس میں قلیل اضافہ کیا گیا ہے۔

    وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا کی تنخواہ کسی بھی وفاقی وزیر سے 10 فیصد کم بنتی ہےحکومتی ترجمان تنخواہوں اور الاؤنسس میں اضافے کے نتیجے میں خزانے پر پڑنے والے بوجھ کا جواب دینے سے کتراتے رہے۔

    خیبر پختوںخوا اسمبلی کے اجلاس میں وزراء کے مراعات کو یکم جولائی تک نافذ کر نے کا حکم صادر کر دیا ہے اس میں اسپیکر خیبر پختونخوا کی تنخواہ 80 ہزار سے بڑھا کر لاکھ 55 ہزار جبکہ ڈپٹی سپیکر 54 ہزار سے بڑھا کر 1 لاکھ 45 کردیا گیا، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی تنخواہ 40 ہزار سے بڑھا کر2 لاکھ روپے کر دی گئی۔

    احتساب ایکٹ کے تحت عدالتی حکم کے بعد ملزم کو گرفتارکیا جائیگا

    علاوہ ازیں حکومتی ترجمان مشتاق غنی نے بتایا ہے کہ احتساب ایکٹ میں کی گئی ترامیم کے مطابق اب احتساب کمیشن کسی بھی ملزم کو احتساب عدالت کے احکامات کے بعد گرفتار کرے گا جبکہ 5 کروڑ روپے سے زیادہ کرپشن کی تحقیقات احتساب کمیشن جبکہ 5 کروڑ روپے سے کم کرپشن کی تحقیقات اینٹی کرپشن کریگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ احتساب کمیشن ایکٹ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے کابینہ کے اراکین نے مختلف ترامیم تفویض کی ہیں۔

    مزید پڑھیں : پنجاب: ارکان قومی اسمبلی کو فی کس 20 کروڑ روپے جاری

    کابینہ اجلاس میں ایف آئی آر میں اصلاحات سےاتفاق کیا گیا اور فیصلہ کیا کہ کسی بھی ایف آئی آر پر اس وقت تک گرفتاری عمل میں نہیں لائی جائیگی جب تک کافی شواہد موجود نہ ہوں۔