Tag: salauddin

  • طیاروں کی قلت‘ مشرقِ وسطیٰ کے تین اسٹیشن بند کرنے کا فیصلہ

    طیاروں کی قلت‘ مشرقِ وسطیٰ کے تین اسٹیشن بند کرنے کا فیصلہ

    کراچی : خسارے کا شکار پی آئی اے کا فضائی بیڑا مزید مشکلات کا شکا ر ہے ۔نیویارک کے بعدمشرق وسطیٰ کے کئی شہروں پرفلائٹ آپریشن بند کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ویت نام سے لیز پرحاصل کئے گئے ایئربس320چار طیارے رواں ماہ کے آخر میں واپس کردیئے جائیں گے۔پی آئی اے نے یہ طیارے مہنگے داموں کرائے پر حاصل کئے تھے۔طیارے واپس کرنے کے سبب کویت،نجف اور سلالہ اسٹیشن بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نہ صرف مذکورہ بالا اسٹیشن بند کیے جائیں گے بلکہ ابوظہبی،دبئی اوردمام سمیت دیگر کئی سیکٹروں پر ہفتہ وار پروازیں بھی کم کردی جائیں گی۔

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق بعض روٹ پر لوڈ نہ ہونے کی وجہ سے پروازوں میں کمی کی جارہی ہے۔پی آئی اے دو طیارے لیز پر حاصل کرے گی جو ایک سے دو ماہ میں پی آئی اے کو مل جائیں گے۔

    پی آئی اے نے ’نیویارک آپریشن‘ قبل از وقت ختم کردیا

    واضح رہے کہ پی آئی اے مارکیٹنگ کی ناقص حکمت عملی کے باعث پی آئی اے کو نقصان کا سامنا ہے‘ اس سے قبل نیویارک جیسا اہم اسٹیشن بھی بند کیا جاچکا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پی آئی اے بوئنگ 737-800 طیارے استعمال کرنے والی پہلی پاکستانی ائرلائن بن گئی

    پی آئی اے بوئنگ 737-800 طیارے استعمال کرنے والی پہلی پاکستانی ائرلائن بن گئی

    کراچی: پی آئی اے نے ترکی کی ایک کمپنی سے ویٹ لیز پر حاصل کردہ دوبوئنگ737-800 طیاروں کو آج سے اپنے فضائی آپریشن میں شامل کر دیا۔ اس وقت کوئی دوسری پاکستانی ائر لائن یہ طیارے استعمال نہیں کر رہی۔

    یہ طیارے تین ماہ کیلئے ویٹ لیز پر حاصل کئے گئے ہیں اور اسی طرح کے دو اور طیارے اگلے چند ہفتوں میں پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں شامل ہو جائیں گے۔

    ان طیاروں کے حصول کا فیصلہ پچھلے سال کے آخر میں اپنی مدت پوری کرنے والے4 ائر بسA-310 طیاروں کے گراؤنڈ ہونے کے بعدطیاروں کی کمی پوری کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔ ان مکمل اکانومی کلاس طیاروں میں189 مسافروں کے سفر کرنے کی گنجائش ہے۔

    یہ دونوں طیارے آج 6 پروازوں کیلئے استعمال ہو رہے ہیں جن میں کراچی سے لاہور کی دوطرفہ پروازیں PK-316, PK-317, PK-306, PK-307 اورکراچی سے ملتان اور اسلام آباد کی پروازPK-380 اور اسلام آباد سے کراچی کی پروازPK-319 شامل ہیں۔

    پی آئی اے نے مسافروں کے لیے انٹرنیٹ سروس متعارف کرادی

    واضح رہے کہ قومی ائیرلائن نےاپنی چند بہترین اندرون ملک پروازوں پرمسافروں کے لیے انٹرنیٹ کی سہولت متعارف کرائی ہے۔ اس سسٹم کو مسافر اپنے موبائل فون‘ ٹیبلٹس اور لیپ ٹاپ سے منسلک کر کے اپنی پسند کا انٹرٹینمنٹ مواد دیکھ اورسن سکیں گے۔

  • پی آئی اے کی بحرین کے لئے پروازوں پرپابندی کا خدشہ

    پی آئی اے کی بحرین کے لئے پروازوں پرپابندی کا خدشہ

    کراچی: قومی ایئر لائن کو مسلسل خسارے کے بعد مزید مشکلات کا سامنا ہے بحرین میں پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی کا خدشہ منڈلانے لگا۔

    ذرائع کے مطابق بحرین کی وزارت مواصلات اور ٹرانسپورٹیشن نے پی آئی اے سے 71 ہزار دینار کے واجبات طلب کرلیئے ہیں یہ رقم پی آئی اے کی زائد پروازوں اورتاخیرپرجرمانے کی صورت میں عائد کی گئی ہے ۔

    یہ رقم بحرین کی وزارت کی جانب سے ایک نوٹس کے ذریعے طلب کی گئی ہے جس کی عدم ادائیگی کی صورت میں قومی ایئرلائن کا بحرین میں فلائیٹ آپریشن بند ہوسکتا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے صلاح الدین کے مطابق کچھ پروازوں پر واجبات 2010ء سے اب تک ادا نہیں کئے گئے ہیں۔

    بحرین کی وزارت مواصلات نے متنبہ کیا ہے کہ نوٹس دیئے جانے کے 30 دنوں کے اندرادائیگی نہ کئے جانے کی صورت میں پی آئی اے کی پروازیں روک دی جائیں گی۔

    PIA

    PIA