Tag: Saleem Malik

  • میچ فکسنگ الزامات: سلیم ملک ایک بار پھر شین وارن کے نشانے پر

    میچ فکسنگ الزامات: سلیم ملک ایک بار پھر شین وارن کے نشانے پر

    کراچی: سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن کی نئی ڈاکیو مینٹری میں کئے گئے سنسنی خیز انکشافات نے ایک بار پھر پنڈورا باکس کھول دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق شین وارن نے سابق پاکستانی کپتان سلیم ملک پر فکسنگ کےالزامات دہرا دیئے، شین وارن نے انکشاف کیا ہے کہ سلیم ملک نے1994میں کراچی ٹیسٹ ہارنے کیلئے فکسنگ کی آفر کی، جس کے لئے ٹیسٹ میچ کےچوتھےروز سلیم ملک نےمجھ سےرابطہ کیا اور ہارنے کی صورت میں مجھےاور ساتھی کھلاڑی ٹم مے کو 2،2لاکھ ڈالرز کی پیشکش کی گئی۔

    سلیم ملک نے کہا کہ آپ اور ٹم مے میچ کے آخری روز اسٹمپ کے باہر بولنگ کرینگے اور وکٹ لینے کی کوشش نہیں کرینگے۔

    شین وارن کے مطابق سلیم ملک نے کہا آپ نہیں جانتے ہیں کہ پاکستان میں ہارنےکا مطلب کیاہے؟ سلیم ملک کہہ رہے تھے کہ ہار کی صورت میں ہمارے گھرجلا دیئےجائیں گے۔

    شین واران نے اپنی نئی ڈاکیو مینٹری میں بتایا کہ میں حیران ہوا اس وقت سمجھ نہیں آیا کیاجواب دوں؟ بعد میں میں نے پیشکش مسترد کردی اور سلیم ملک کو کہا کہ ہم یہ میچ جیتیں گے، میں نےاس واقعےکےبعد کبھی سلیم ملک سےرابطہ نہیں کیا۔

    شین وارن کی نئی ڈاکیومینٹری رواں ماہ کے آخر میں ایمیزون پرائم پر نشر کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ دائیں بازو کے بلے باز سلیم ملک میچ فکسنگ کے الزام میں مجرم قرار پائے تھے اور سال 2000 میں ایک اسکینڈل میں عدالتی تفتیش کے بعد ان پر تاحیات پابندی عائد کردی گئی تھی۔

    آسٹریلیا کے 3 کھلاڑیوں شین وارن ، مارک وا اور ٹم مے نے ان پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے 95-1994 میں اپنے دورہ پاکستان کے دوران کم کارکردگی دکھانے کے لیے انہیں رشوت کی پیش کش کی تھی۔

  • سلیم ملک کا پی سی بی سے کوچنگ کی اجازت دینے کا مطالبہ

    سلیم ملک کا پی سی بی سے کوچنگ کی اجازت دینے کا مطالبہ

    لاہور: میچ فکسنگ میں تاحیات پابندی کی سزا پانے والے سابق کپتان سلیم ملک نے پی سی بی سے کوچنگ کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کئی کھلاڑیوں کو فکسنگ کی سزا کے بعد کھیلنے یا کوچنگ کا موقع ملا، مجھے بھی کوچنگ کرنے کا اختیار دیا جائے۔

    سلیم ملک کا کہنا ہے کہ 2008 میں عدالت نے مجھے کلین چٹ دے دی تھی، اس کے باوجود کام کرنے نہیں دیا جاتا، انہوں نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی سے اپیل کی کہ مجھے ملک کی خدمت کرنے کا موقع دیں کسی بھی سطح پر کوچنگ کرنا چاہتا ہوں۔

    واضح رہے کہ سلیم ملک پر 2000 میں میچ فکسنگ انکوائری کے بعد تاحیات پابندی لگائی گئی تھی جسے سیشن کورٹ نے آٹھ سال بعد ختم کردیا تھا۔

    سابق کرکٹرز انضمام الحق، ثقلین مشتاق اور راشد لطیف نے مطالبہ کیا ہے کہ سلیم ملک کو دوسرا موقع ملنا چاہئے۔

    یاد رہے کہ 1981 سے 1999 تک پاکستان کے لیے 100 سے زیادہ ٹیسٹ میچز اور 283 ایک روزہ میچ کھیلنے والے سلیم ملک نے 12 ٹیسٹ میچوں اور 34 ایک روزہ میچوں میں کپتانی کے فرائض بھی انجام دئیے۔

  • سابق کپتان کی مسلم لیگ ق میں شمولیت

    سابق کپتان کی مسلم لیگ ق میں شمولیت

    لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک نے مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک کی مسلم لیگ ق کے رہنما اور سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی سے ملاقات ہوئی۔

    اس ملاقات میں سلیم ملک نے مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری برادران کی قیادت میں ملک نے ماضی میں ترقی کری اور آئندہ بھی کرے گا۔

    اس موقع پر چوہدری پرویز الہی سے گفتگو کرتے ہوئے سلیم ملک نے کہا کہ مسلم لیگ ق ہی پاکستان کے درپیش مسائل کو حل کرنے کا ویژن اور صلاحیت رکھتی ہے۔

    سن 1963 کو لاہور میں پیدا ہونے والے پاکستانی کرکٹ نے کریئر کا آغاز 1982 سے کیا، انہوں نے پہلا ٹیسٹ میچ 1982 میں سری لنکا  جبکہ ون ڈے کریئر کا آغاز بھی 1982 میں جنوبی افریقا کے خلاف میچ کھیل کر کیا۔ سلیم ملک نے اپنا آخری میچ 20 فروری 1999 کو بھارت کے خلاف کھیلا۔

    کرکٹ کریئر کے دوران سلیم ملک پر میچ فکسنگ کے الزامات بھی عائد ہوئے جس کے بعد انہیں معطل بھی کیا گیا تھا۔