Tag: saleem mandvi wala

  • کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ اتنا بڑا نہیں جتنا بنایا جارہا ہے: سلیم مانڈوی والا

    کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ اتنا بڑا نہیں جتنا بنایا جارہا ہے: سلیم مانڈوی والا

    اسلام آباد: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ اتنا بڑا نہیں ہے جتنا جان بوجھ کر بنا دیا گیا ہے، شہر میں  اگر بجلی کا بڑا مسئلہ ہے بھی تو اسے حل ہونا چاہیے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں جو ہارتا ہے وہ ہارس ٹریڈنگ کا الزام لگاتا یا پھر بائیکاٹ کرتا ہے، مخالفین کا کام صرف تنقید کرنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے اپنا سینئر ممبر چیئرمین کے لیے نامزد کیا تھا، لیکن انہیں بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا، کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ ہوئی، اگر ہارس ٹریڈنگ ہوئی تھی تو الیکشن کا بائیکاٹ کرنا چاہیے تھا۔

    ن لیگ ختم ہوگئی، اپوزیشن لیڈر بھی پیپلز پارٹی کا آئے گا: سلیم مانڈوی والا

    ڈپٹی چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کےعوام محبت کرنے والے ہیں، ہمیشہ کوشش رہی ہے حب کو سب سے بڑا صنعتی شہر بناؤں، بلوچستان کےحالات بالکل خوشگوار ہیں اور یہاں کے لوگ بھی بڑا مہمان نواز ہیں۔

    ثمینہ خالد کیخلاف جھوٹا مقدمہ خارج کیا جائے، سلیم مانڈوی والا

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سلیم مانڈوی والا نے کہا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں نے سینیٹ الیکشن میں تاریخی اتحاد کا مظاہرہ کیا، جو کچھ سینیٹ میں ہوا عام انتخابات میں بھی وہی ہوگا، میری جیت زرداری کی جیت ہے اور یہ جیالوں کی کامیابی ہے، سینیٹ الیکشن نے ثابت کر دیا کہ پیپلز پارٹی ختم نہیں ہوئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ایک اور کرپٹ شخص کو پی آئی اے کا سربراہ لگایا جارہا ہے، پی پی

    ایک اور کرپٹ شخص کو پی آئی اے کا سربراہ لگایا جارہا ہے، پی پی

    کراچی: پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ حکومت کرپٹ شخص کوپی آئی اے کا سربراہ تعینات کررہی ہے، روکا جائے۔

    اپنے بیان میں سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ حکومت اداروں میں کرپٹ افراد کو تعینات کررہی ہے،جرمن سی ای او کے بعد بلال منیر شیخ کو یہ عہدہ دیا جارہا ہے حالاں کہ بلال منیر شیخ کو کرپشن کے چارجز پر نجی کمپنی سے نکالا گیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کا ماہانہ خسارہ ساڑھے 5 ارب سے تجاوز کرگیا ہے،پی آئی اے کا مجموعی نقصان 300 ارب سے زیادہ ہوچکا ہے،پیپلز پارٹی اداروں میں کرپٹ افسران کی تعیناتی پر احتجاج کرے گی۔

    واضح رہے کہ پی آئی اے کی ائیر بس 310 طیارے کی جرمن میوزیم کو مبینہ فروخت میں ملوث سابق قائم مقام سی ای او برینڈ ہلڈن برنڈ کو عہدے سے معطل کردیا گیا تھا۔

    بعدازاں جرمن 6 مئی کو شہری ہلڈن برنڈ کو ایک بار ملک سے باہر جانے کی اجازت دی گئی، ہلڈن برنڈ روانگی کی تاریخ سے 30 روز تک اپنے آبائی وطن میں رہ سکتے ہیں۔


    پی آئی اے سابق سی ای او کو ایک بار بیرون ملک جانے کی اجازت


    اب ان کی جگہ بلال منیر شیخ کو نیا سی ای او تعینات کرنے کی اطلاعات گردش کررہی ہیں جس پر پیپلز پارٹی نے اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔

  • ثمینہ خالد کیخلاف جھوٹا مقدمہ خارج کیا جائے، سلیم مانڈوی والا

    ثمینہ خالد کیخلاف جھوٹا مقدمہ خارج کیا جائے، سلیم مانڈوی والا

    اسلام آباد : پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے ثمینہ خالد گھرکی پر پنجاب حکومت کی جانب سے ایف آئی آر درج کرانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں بادشاہت کے تمام ریکارڈز توڑے جارہے ہیں۔ مقدمہ واپس لیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ ثمینہ خالد گھرکی کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں پر سیاسی مقدمات قابل مذمت ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے مطالبہ کیا کہ ثمینہ خالد پر درج کی گئی جھوٹی ایف آئی آر خارج کی جائے۔

    سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پنجاب کے حکمران خود سب سے بڑے قبضہ مافیا ہیں ۔سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ چوہدری سرور پنجاب میں قبضہ مافیا کی وجہ سے مستعفی ہوئے۔

    مزید پڑھیں : نواز لیگ درحقیقت پانامہ پارٹی اورجھوٹوں کا ٹولہ ہے، سلیم مانڈوی والا

    ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام مغلیہ دور حکومت کو مسترد کرتے ہیں ۔ پنجاب کے ہر ضلع میں تھانے کچہری کی سیاست کی جارہی ہے۔

  • نواز لیگ درحقیقت پانامہ پارٹی اورجھوٹوں کا ٹولہ ہے، سلیم مانڈوی والا

    نواز لیگ درحقیقت پانامہ پارٹی اورجھوٹوں کا ٹولہ ہے، سلیم مانڈوی والا

    اسلام آباد : پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے وزیر داخلہ چوہدری نثارکے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کا نام پاناما پیپرز میں کہیں نہیں ہے درحقیقت مسلم لیگ نواز پاناما پارٹی ہے جو جھوٹوں کا ایک ٹولہ ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چئیرمین اور پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ چوہدری نثار پریس کانفرنس کرنے کی بجائے سپریم کورٹ کو مطمئن کریں۔

    چوہدری نثار نے سپریم کورٹ کے معزز جج کی تضحیک کی ہے۔ چوہدری نثار کو سپریم کورٹ کے سامنے پیش ہونا چاہیئے تھا، سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتی ہے کہ کوئٹہ انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر عمل درآمد کے لیے فل بینچ تشکیل دیا جائے اورانکوائری کمیشن کی رپورٹ پر عمل درآمد کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ انکوائری کمیشن نے ویر داخلہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے، چوہدری نثارعلی خان اس رپورٹ کو مسترد نہیں کرسکتے۔

    سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ چوہدری نثار نے اپنی پریس کانفرنس میں ڈاکٹر عاصم کیس میں رینجرز کے سامنے اپنی بے بسی کا اعتراف کیا ہے اگر رینجرز وزیر داخلہ کے ماتحت نہیں ہے تو چوہدری نثار علی خان کو اپنے عہدے سے مستعفی ہوجانا چاہیئے۔

    سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ وزیر داخلہ نے پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لیے تاحال رینجرز کو اجازت نہیں دی بلکہ چوہدری نثار نے رانا ثنااللہ کو پنجاب رینجرز سے کس طرح آزاد کرایا ہے۔

    سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ چوہدری نثار نے تاحال ایف آئی اے کو پاناما لیکس کی تحقیقات کا حکم کیوں نہیں دیا۔ چوہدری نثار کو وزیراعظم اور اس کے بچوں کے خلاف تحقیقات سے کس نے روکا ہے اور سلام آباد کی انتظامیہ نے کالعدم تنظیم کو جلسے کی اجازت کس طرح دی ہے۔ انتظامیہ کے ان افسران کے خلاف کارروائی کی جائے۔

  • پی آئی اے کا طیارہ اونے پونے داموں بیچ دیا گیا، سلیم مانڈوی والا

    پی آئی اے کا طیارہ اونے پونے داموں بیچ دیا گیا، سلیم مانڈوی والا

    اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے قائم مقام سی ای او نے حکومت کی اجازت کے بغیر ایک طیارہ جرمنی کو اونے پونے داموں فروخت کر دیا ہے۔ ان کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے پی آئی اے کے طیارے کی فروخت کے معاملہ پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ کئی ملین مالیت کے طیارے کو اونے پونے داموں بیچ دیا گیا۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما اور چیئرمین قائمہ کمیٹی سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ قائم مقام جرمن ایم ڈی پی آئی اے کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے اور طیارہ فروخت کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے۔

    مزید پڑھیں : فلم کی شوٹنگ: پی آئی اے کے طیارے کا بلا اجازت استعمال

    انہوں نے مزید بتایا کہ پی آئی اے کا طیارہ تریپن لاکھ روپے میں فروخت کیا گیا ہے۔ ایم ڈی پی آئی اے نے حکومتی اجازت کے بغیراورٹینڈر کھلنے سے قبل ہی طیارے کو جرمنی کو فروخت کیا ہے ۔ طیارہ قابل پرواز تھا اور اس کو پرواز کا سرٹیفیکٹ بھی جاری کیا گیا تھا۔

  • برآمدات میں دو ارب ڈالرز کی کمی ہوئی، سلیم مانڈوی والا

    برآمدات میں دو ارب ڈالرز کی کمی ہوئی، سلیم مانڈوی والا

    اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چئیرمین سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ ملکی برآمدات میں مسلسل کمی ہورہی ہے ایک سال میں دو ارب ڈالرز سے زائد کمی ہوئی۔

    ایک بیان میں سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ پاکستان قرضوں کی دلدل میں پھنس چکا ہے، آئی ایم ایف کی تعریف کرنے پرہم خوش ہوتے ہیں،بجٹ پر بھی سیاست کی جاتی ہے ،بجٹ کامقصد عوام کی فلاح ہے جو کہیں نظر نہیں آتا۔

    سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ وزیر خزانہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان کہاں جا رہا ہے،اقتصادی سروے میں پیش کیے گئے اعداد و شمار کو چیلینج کیا گیا۔ ملکی برآمدات میں مسلسل کمی ہورہی ہے ایک سال میں دو ارب ڈالرز سے زائد کمی ہوئی یہ صورتحال تشویش ناک ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ۔سیلزٹیکس ان پٹ ایڈ جسٹمنٹ وفاق کو دینا خطرناک ہے یہ اٹھارویں آئینی ترمیم کے خلاف ہے،ڈویلپرز پر فکسڈ ٹیکس سے مہنگائی بڑھے گی ،پاکستان قرضوں کی دلدل میں پھنس چکا ہے۔

     

  • نواز لیگ حکومت میں قرض کی ادائیگیوں میں 31 فیصد اضافہ ہوا

    نواز لیگ حکومت میں قرض کی ادائیگیوں میں 31 فیصد اضافہ ہوا

    اسلام آباد : سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے چیئرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون کے دور حکومت میں گذشتہ تین سالوں کے دوران قرض کی ادائیگیوں میں 31 فیصد اضافہ ہوا۔

    یہ بات انہوں نے سینیٹ کے اجلاس کے دوران اپنے خطاب میں کہی، سینیٹرسلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے دور میں سالانہ 1.4 کھرب ڈالر قرض ادائیگیوں پر استعمال ہورہے تھے جو اب 1.59 کھرب تک پہنچ چکے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ملک کی آدھی سے زیادہ خط غربت سے نیچے زندگی گذاررہی ہے ۔اورآدھے سے زیادہ بجٹ صرف قرض کی ادائیگیوں پراستعمال ہورہا ہے۔

    سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ عام آدمی پر ہر مہینے پیٹرول اور ڈیزل پر سیلز ٹیکس میں اضافے کے ذریعے مزید ٹیکس لگا دیئے جاتے ہیں۔

    مشترکہ مفادات کونسل کے ذریعے ٹیکس نظام میں بنیادی اصلاحات کی جائیں تاکہ کسی صوبے کو اس پر اعتراض نہ ہو۔

  • نیب کا نندی پورپراجیکٹ سے متعلق ایک اورانکوائری کا فیصلہ

    نیب کا نندی پورپراجیکٹ سے متعلق ایک اورانکوائری کا فیصلہ

    اسلام آباد: نیب نے نندی پُورپاورپراجیکٹ کے متعلق ایک اورانکوائری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    نیب نے نندی پور پاورپروجیکٹ چلنے کے بعدبند ہوجانے اورپراجیکٹ کے تخمینے کی لاگت میں اضافے کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کرلیاہے، نیب نندی پورپاورپروجیکٹ میں دیگربے ضابطگیوں کی بھی تحقیقات کرے گا۔

    نیب ذرائع کے مطابق میگاکرپشن اوردیگرہائی پروفائل ملزمان سے متعلق انکوائری کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ نیب راولپنڈی میں نندی پور پاورپروجیکٹ کی منظوری اوردیگر معاملات کی تحقیقات پہلے سے جاری ہیں۔

  • نندی پورپراجیکٹ: سینٹ کی قائمہ کمیٹی کا آڈٹ کا فیصلہ

    نندی پورپراجیکٹ: سینٹ کی قائمہ کمیٹی کا آڈٹ کا فیصلہ

    اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے نندی پور پاور پلانٹ منصوبے کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ منصوبے کی لاگت کاجائزہ لینےکیلئےکمیٹی کااجلاس جلدبلایاجائےگا۔

    ذرائع کے مطابق سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ ’’نندی پورمنصوبہ حکومتی ناکامی کامنہ بولتا ثبوت ہے اور پیپلزپارٹی عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈالنے پرخاموش نہیں رہے گی‘‘۔

    سابق وزیرخزانہ کا کہنا ہے کہ نندی پورمنصوبے پرسینیٹ کےآئندہ اجلاس میں بحث کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ نندی پور پاور پلانٹ پر خرچ ہونے والی کثیرلاگت اورانتہائی مختصرعرصے تک فعال رہنے کے باعث اعتراضات اٹھائے جارہے ہیں۔

    نندی پور پاور پراجیکٹ 425 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ تھا جس کی ابتدائی 23 ارب روپے تھی جو کہ بڑھ کر 57.38ارب روپے تک پہنچ گئی تھی اور بعض ذرائع کے مطابق منصوبہ کل 84 ارب کی لاگت سے مکمل کیا گیا۔