Tag: sales tax

  • سیلز ٹیکس کی عدم ادائیگی : ایف بی آر نے انڈیپنڈنٹ میڈیا کارپوریشن کے اثاثے منجمد کردیئے

    سیلز ٹیکس کی عدم ادائیگی : ایف بی آر نے انڈیپنڈنٹ میڈیا کارپوریشن کے اثاثے منجمد کردیئے

    کراچی: فیڈرل بیورو آف ریوینیو نے سیلز ٹیکس کی عدم ادائیگی  پر انڈیپنڈنٹ میڈیا کارپوریشن پرائیویٹ لمیٹڈ کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے ہیں، ادارے کی جانب 33 کروڑ 50 لاکھ روپے سیلز ٹیکس کی مد میں واجب الادا ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے یہ کارروائی سیلزٹیکس سیکشن48 بی کےتحت کی ہے،  جو جیو انڈیپنڈنٹ میڈیا کارپوریشن کا ٹی وی چینل ہے۔

    ایف بی آر کی جانب سے بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ ادارے کی جانب 33 کروڑ 50 لاکھ روپے سیلز ٹیکس کی مد میں واجب الادا ہیں۔ جس کی ادائیگی کے لیے بارہا نوٹس بھیجے گئے تاہم ادارے کی جانب سے کوئی ادائیگی نہیں کی گئی۔

    یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ بینک اکاؤنٹس سیلز ٹیکس کی ریکوری تک کے عرصے کے لیے منجمد کیے گئے ہیں، ٹیکس کی ادائیگی کے بعد اکاؤنٹس بحال کردیئے جائیں گے۔

  • سیلز ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی میں اضافہ مسترد کرتے ہیں، پولٹری ایسوسی ایشن

    سیلز ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی میں اضافہ مسترد کرتے ہیں، پولٹری ایسوسی ایشن

    اسلام آباد : پاکستان پولٹری ایسو سی ایشن نے پولٹری فیڈ پر سیلز ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے حکومت سے اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

    ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا ہے کہ اضافی ٹیکسوں کے بعد مرغی کی قیمتوں میں اضافے کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑے گا۔

    اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران پولٹری ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر میجر (ر) احمد وسیم کا کہنا تھا کہ حالیہ بجٹ میں پولٹری فیڈ پر کسٹم ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس کی مد میں بالترتیب پانچ ،پانچ فیصد اضافہ قبول نہیں، اضافے سے فیڈ کی بوری200روپے جبکہ پولٹری مصنوعات 7فیصد تک مہنگی ہوجائیں گی۔

    اضافہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں گوشت کی ضروریات کا چالیس فیصد پولٹری صنعت سے حاصل کیا جا رہا ہے۔

    ٹیکسز کے نفاذ سے مرغی کے گوشت اور انڈوں کی پیداواری لاگت میں ناقابل برداشت اضافہ ہو جائے گا ۔

    ان کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں مرغی کے نرخ میں اضافہ سندھ کے گرم علاقوں میں واقع پولٹری فارمز میں چوزوں کے مرنے کے باعث ہوا۔

  • بجٹ 16-2015: ترسیلات زر پر10فیصدٹیکس لگائےجانےکاامکان

    بجٹ 16-2015: ترسیلات زر پر10فیصدٹیکس لگائےجانےکاامکان

    اسلام آباد: حکومت آئندہ مالی سال کےبجٹ میں ترسیلات زرپربھی ٹیکس لگانے کاارادہ رکھتی ہے۔بجٹ میں دس فیصدتک ودہولڈنگ ٹیکس لگائے جانےپرغورکیاجارہاہے۔

    حکومت آئندہ مالی سال سےترسیلات زر پردس فیصدٹیکس لگانےکاارادہ رکھتی ہے، ذرائع کےمطابق ٹیکس کےمراعاتی نظام کوختم کرنے کے مرحلہ وارسلسلےکےتحت یہ اقدامات لئےجانےکاامکان ہے۔

    حکومتی ذرائع کے مطابق ایف بی آرکےتحت جاری کئے گئےایک تہائی ایس آراوز آئندہ بجٹ میں ختم کئےجائیں گے۔ آئی ایم ایف نے اپنے قرض پروگرام میں ایس آراوز کےخاتمے کیلئے شرط عائدکر رکھی ہے۔

  • آئندہ بجٹ: زیرو ریٹیڈ سیکٹرز پرسیلز ٹیکس میں اضافے کا امکان

    آئندہ بجٹ: زیرو ریٹیڈ سیکٹرز پرسیلز ٹیکس میں اضافے کا امکان

    اسلام آباد: حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں زیرو ریٹیڈ شعبہ جات پر سیلز ٹیکس میں اضافے کا عندیہ دے دیا۔

    زرائع کے مطابق پانچ زیرو ریٹیڈ برآمدی سیکٹرز پر سیلز ٹیکس میں تین فیصد تک اضافہ کئے جانے کا خدشہ ہے، ان سیکٹرز میں ٹیکسٹائل، گارمینٹس، چمڑے کی مصنوعات اور کھیل کا ساز وسامان شامل ہے ۔

    ان شعبہ جات سے وابستہ افراد کا کہنا ہےکہ حکومت کے اس اقدام سےبرامدات میں کمی متوقع ہے۔

    زیرو ریٹیڈ سیکٹرز کے مطابق تمام شعبے مقامی فروخت پر سیلز ٹیکس کی ادائیگیاں پہلے ہی کر رہےہیں۔

  • سونے اور چاندی پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ دیدی گئی

    سونے اور چاندی پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ دیدی گئی

    اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے زیورات میں استعمال ہونے والے سونے اور چاندی پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ دے دی ہے۔

     تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے زیورات میں استعمال ہونے والے سونے اور چاندی پر سیلز ٹیکس کو رواں مالی سال کے بجٹ سے پہلی والی سطح پر کر دیا ہے۔

    ایف بی آر کےترمیمی ایس آر او کے مطابق زیورات میں استعمال ہونے والی سونے اور چاندی پر سیلز ٹیکس وصول نہیں کیا جائے۔

    زیورات کی قیمت میں سے سونے اور چاندی کی قیمت منہا کرنے کے بعد جو رقم بچے گی اس پر سیلز ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

    قابل ٹیکس رقم ان میں استعمال ہونے والے سونے اور چاندی کی مالیت کی کم از کم دس فیصد کے برابر ہونی چاہیے۔

  • حکومت نے سیلز ٹیکس کی شرح بلندترین سطح پر پہنچادی

    حکومت نے سیلز ٹیکس کی شرح بلندترین سطح پر پہنچادی

    اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس کی شرح پانچ فیصد بڑھاکر ملکی تاریخ کی بلندترین سطح ستائیس فیصد پر پہنچادی۔ حکومت کو اب اٹھائیس ارب روپے اضافی ملیں گے۔عوام نے پیٹرولیم مصنوعات پر اضافی ٹیکس لگا کر عوام پر ایک اور بوجھ ڈال دیا۔

    تفصیلات کے مطابق جوں جوں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوتی گئیں اسحاق ڈار ٹیکس بڑھاتے گئے۔ابھی تیل کے ہر لیٹر پر سیلز ٹیکس کی شرح کو سترہ سے بائیس فیصد ہوئے ایک مہینہ ہی گذرا تھا کہ اس شرح میں مزیدپانچ فیصدکا یکدم اضافہ کردیاگیا۔

    شہری پیٹرولیم مصنوعات کےخریدے جانے والے ہر لیٹر پرستائیس فیصد سیلز ٹیکس ادا کریں گے۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں کمی کےباوجود حکومت عوام تک پورا فائدہ نہیں پہنچانا چاہتی۔

    فی لیٹر پیٹرول پر تیس روپے ٹیکس ہے۔ جبکہ خاص طبقوں کو ٹیکسوں پر چار سو ستتر ارب روپے کی چھوٹ ہے۔ معاشی ماہرین کا کہنا تھا کہ کل جب عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں پھر بڑھیں گی توکیا یہ ستائیس فیصد سیلز ٹیکس پھرسےسترہ فیصد تک آئےگا؟

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پانچ فیصد ٹیکس کا اضافہ

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پانچ فیصد ٹیکس کا اضافہ

    اسلام آباد : حکومت ہاتھ کرگئی ،عوام کو پانچ ارب روپےکےریلیف سےمحروم کردیا گیا۔پیٹرولیم مصنوعات پر عوام سےفی لیٹر لئے جانے والےسیلز ٹیکس کی شرح سترہ سےبڑھاکر بائیس فیصدکردی۔

    تفصیلات کے مطابق عوام کےووٹوں سےمنتخب حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی گرتی قیمت کےباعث عوام کو ملنےوالےریلیف کےخود ہی آڑے آگئی ہے۔حکومت نےپیٹرولیم مصنوعات پرسیلز ٹیکس کی شرح اچانک ہی سترہ سےبڑھاکر 22فیصدکردی ہےجس کےنتیجےمیں عوام پانچ ارب روپےکےریلیف سےمحروم ہوجائیں گے۔

    وزارت خزانہ کی ہدایت پر ایف بی آر نے اس اضافےکا فوری نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جنوری 2015 سے پیٹرول،ہائی اسپیڈ ڈیزل، لائٹ ڈیزل، مٹی کےتیل اور ایچ او بی سی پر سترہ کی بجائےبائیس فیصد ٹیکس وصول کیاجائیگا۔

    جی ایس ٹی میں اضافےکا مقصد تیل کی گرتی قیمت کےباعث اس پرعائد ٹیکس میں آنےوالی کمی کو عوام کی جیبوں سےوصول کرنا ہے۔اس فیصلےکےتحت حکومت آئندہ چھ ماہ کےدوران عوام پر تیس ارب روپےکا اضافی بوجھ ڈالےگی۔

  • تیل کی قیمتوں میں گراوٹ سے ایف بی آرمشکلات کا شکار

    تیل کی قیمتوں میں گراوٹ سے ایف بی آرمشکلات کا شکار

    اسلام آباد : عالمی سطح پر تیل کی گرتی قیمتوں کے باعث پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے فیڈرل بورڈ آف ریونیوکو سیلز ٹیکس میں ستر ارب روپےکی کمی کاسامنا ہے۔ایف بی آرنےنقصان پوراکرنےکےمتبادل منصوبےپرغورشروع کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی گرتی قیمت سے جہاں ملک بھر میں خوشی کا سماں ہے وہیں ایف بی آرکے حکام اس صورتحال سےٹیکس محصولات میں آنے والی کمی سے پریشان ہیں۔

    پیرکو اسلام آباد میں اس حوالےسے چئیرمین ایف بی آرنے وزیرخزانہ اسحاق ڈارکو ٹیکس ریونیو میں کمی پربریفنگ دی۔جس میں بتایاگیاہےکہ پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے سے اس پر وصول ہونےوالےسیلز ٹیکس میں 70 ارب روپےکی کمی آئے گی۔

    ایف بی آرکےمطابق نقصان پوراکرنےکیلئےایک متبادل پلان تیارکیاجارہا ہےجس کی سمری منظوری کیلئےوزیراعظم کو پیش کی جائیگی۔

  • سیلز ٹیکس کی شرح میں کمی:ٹریکٹرزکی فروخت میں اضافہ

    سیلز ٹیکس کی شرح میں کمی:ٹریکٹرزکی فروخت میں اضافہ

    کراچی: سیلز ٹیکس کی شرح کم ہونے کے باعث رواں مالی سال ٹریکٹر کی پیداوار بڑھ گئی ہے۔ جولائی سے ستمبر تک فروخت میں بھی پچاسی فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    پاکستان آٹو موٹو مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی تین ماہ کے دوران گیارہ ہزار آٹھ سو چھیانوے ٹریکٹر بنائے گئے جو پچھلے مالی سال کے اِسی عرصے کے مقابلے میں پچاسی فیصد زائد ہیں۔

    جولائی سے ستمبر تک نو ہزار تین سو تریسٹھ ٹریکٹر فروخت کئے گئے۔