Tag: salgira

  • آصف زرداری آج اپنی ساٹھویں سالگرہ منائیں گے

    آصف زرداری آج اپنی ساٹھویں سالگرہ منائیں گے

    کراچی : سابق صدر آصف علی زرداری 60 برس کے ہوگئے ، آصف علی زرداری اپنی سالگرہ اپنے بچوں کے ساتھ دبئی میں منائیں گے۔

    سابق صدر کو دوستوں، پارٹی رہنماؤں، کارکنوں نے دبئی میں پھول اور تحائف بھی بھیجے ہیں، سابق صدر 26 جولائی 1956ء میں پیدا ہوئے۔

    آصف علی زرداری کی والدہ کا تعلق آفندی گھرانے سے ہے، سابق صدر کے والد حاکم علی زرداری مرحوم زرداری بلوچ قبیلے کے سردار تھے۔

    آصف زرداری نے ابتدائی تعلیم سینٹ پیٹرکس اور بعد میں کیڈٹ کالج کراچی میں حاصل کی، سابق صدرنے سٹیزن اسکول آف اکنامکس اینڈ بزنس سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔

    آصف زرداری کی 18 دسمبر 1987ء کو بے نظیر بھٹو سے شادی ہوئی ، آصف زرداری نے بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد پیپلزپارٹی کی قیادت سنبھالی۔

    آصف زرداری ستمبر2008 میں صدر کے عہدے پر فائز ہوئے، اس وقت آصف زرداری پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر کے طور پر سیاست میں سرگرم ہیں۔

     

  • بے نظیربھٹو کی 62 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے

    بے نظیربھٹو کی 62 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے

     لاڑکانہ : پیپلز پارٹی کی سابق چیئرپرسن اور پاکستان کی سابق وزیراعظم بے نظیربھٹو کی 62 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے، بے نظیر کو 27 دسمبر 2007 میں لیاقت باغ راولپنڈی میں قتل کردیا گیا تھا۔

    اس موقع پر پیپلز پارٹی کے ضلعی اور مقامی تنظیموں کی جانب سے ملک بھرمیں سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اور مرکزی تقریب لاڑکانہ میں ہوگی۔

    پیپلزپارٹی نے اس بار سابق وزیراعظم بے نظیربھٹو کی سالگرہ بھرپورجوش و جذبے کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی قیادت کی طرف سے ضلعی تنظیموں کو ہدایت کی گئی ہے وہ ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر سالگرہ کی تقریبات کا اہتمام کریں۔

    پارٹی سے ناراض رہنما ناہید خان اور صفدر عباسی کل ایوان اقبال لاہور میں سہ پہر تین بجے سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔ پیپلزپارٹی سیکرٹریٹ کراچی میں سہ پہر تین بجے قرآن خوانی اور دعا ہوگی۔

    دوسری جانب بے نظیر بھٹو کی باسٹھ ویں سالگرہ کے موقع پرنوڈیرو میں پارٹی رہنماؤں کا اجلاس طلب کیا گیا ہے جہاں سالگرہ کی تقریب بھی انتہائی سادگی سے منائی جائے گی۔

     سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی  سالگرہ تقریب میں شرکت کیلئے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت لاڑکانہ پہنچ گئی ہے۔

    سالگرہ کی مرکزی تقریب نوڈیرو کے بھٹو ہاؤس میں ہوگی جس میں شرکت کے لئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، شریک چیئرمین آصف علی زرداری، بختاور بھٹو زرداری، سابق وزیر داخلہ رحمٰن ملک اور دیگر پارٹی رہنما نوڈیرو کے بھٹو ہاؤس میں پہنچ گئے ہیں ۔

     پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گڑھی خدابخش  پہنچ کر بینظیر بھٹو اور ذوالفقار علی بھٹو کے مزاروں پر حاضری دی اور پھول نچھاور کئے۔ اس موقع پر رحمٰن ملک بھی ان کے ہمراہ تھے۔

  • پیپلز پارٹی نے نصرت بھٹو کی سالگرہ کوفراموش کردیا

    پیپلز پارٹی نے نصرت بھٹو کی سالگرہ کوفراموش کردیا

    لاڑکانہ : 23مارچ 1929کو پیدا ہونے والی پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی والدہ مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹوکی سالگرہ پر پیپلز پارٹی کی جانب سے کوئی تقریب منعقد نہیں کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق بیگم نصرت بھٹو کی آج چھیاسویں سالگرہ کی تقریبات منعقد ہونا تھیں تاہم پاکستان پیپلز پارٹی اور بھٹو خاندان میں کسی بھی سطح پرلاڑکانہ اور گڑھی خدابخش بھٹو میں کوئی تقریب منعقد نہ کرکے ان کی سیاسی خدمات کو بھی یکساں فراموش کیاگیا۔

    جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کے صدر اور ایم این اے محمد ایاز سومرو نے پارٹی کے ہمراہ لاڑکانہ اور گڑھی خدابخش بھٹو میں موجود ہونے کے باوجود بھی کسی قسم کے تقریب کا انعقاد نہیں کیا۔

    جبکہ حسب روایت پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے آج مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی سالگرہ منانی جانی تھی۔

    ملکی سیا ست اورجمہوریت کیلئے  بھٹو خاندان کی سیاسی خدمات اور قربانیوں کا دم بھرنے والے پیپلز پارٹی کے کسی  رہنما نے ذوالفقارعلی بھٹو شہید کی اہلیہ کی سالگرہ کی تقریب منعقد نہیں کی۔

  • ڈاکٹرطاہرالقادری کی 64 ویں سالگرہ منائی گئی

    ڈاکٹرطاہرالقادری کی 64 ویں سالگرہ منائی گئی

    لاہور : پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری کی چونسٹھویں سالگرہ منائی گئی۔ اس موقع پرڈاکٹر طاہر القادری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

    منہاج القرآن علماء کونسل کے زیر اہتمام لاہور میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ مقررین نے ڈاکٹر طاہرالقادری کی سیاسی اور دینی خدمات کو سراہا۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ پنجاب حکومت کوسانحہ ماڈل ٹاون کا ذمہ دارقراردینے والے جوڈیشل کمیشن کو غیر قانونی قراردینے کے لئے سازشیں کی جارہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ملک میں مارشل لاء کی حمایت نہیں کریں گے مگر سانحہ ماڈل ٹاؤن  پر فوجی عدالت کا فیصلہ قبول ہوگا۔

  • الطاف حسین نے لندن میں اپنی بیٹی کی 13 ویں سالگرہ منائی

    الطاف حسین نے لندن میں اپنی بیٹی کی 13 ویں سالگرہ منائی

    لندن :متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے یورپ میں مقیم پاکستانیوں سے کہاہے کہ وہ اپنے بچوں کو انتہاءپسند تنظیموں سے دوررکھیں۔یہ بات انہوں نے اپنی صاحبزادی افضاء الطاف کی سالگرہ کے موقع پر کہی ۔

    اس سے قبل ایم کیو ایم کے قائد اپنی بیٹی افضا الطاف کی تیرہویں سالگرہ پر ان کے ہمراہ انٹرنیشنل سیکریٹریٹ پہنچے۔ جہاں موجود اراکین رابطہ کمیٹی،کارکنوں ،خواتین اوربچوں نے ان کاشاندار استقبال کیا۔

    الطاف حسین نے ہاتھ ہلا کر کارکنان کے نعروں کاجواب دیا۔ الطاف حیسن نے کارکنوں اوردیگرحاضرین کے ساتھ ٹی وی پر پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کرکٹ ورلڈکپ کا میچ بھی دیکھا۔اور میچ  میں فتح پر پاکاتانی قوم کو مبارک باد بھی دی۔

    بعد ازاں الطاف حسین نے اپنی بیٹی کی سالگر ہ کا کیک کاٹا اور مہمانوں میں تقسیم کیا،