Tag: Salim Khan

  • گائے کا گوشت کھاتے ہیں یا نہیں؟ سلمان خان کے والد نے بتادیا

    گائے کا گوشت کھاتے ہیں یا نہیں؟ سلمان خان کے والد نے بتادیا

    بھارتی فلم انڈسٹری کے دبنگ اداکار سلمان خان کے والد سلیم خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے خاندان نے کبھی گائے کا گوشت نہیں کھایا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ایک حالیہ گفتگو میں ماضی کے مشہور اداکار، فلم پروڈیوسر اور اسکرین رائٹر سلیم خان کا کہنا تھا کہ ہم تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں۔

    سلیم خان کا کہنا تھا کہ ان کے خاندان میں ہمیشہ سے یہ روایت ہے کوئی بھی گائے کا گوشت نہیں کھاتا اور ہندو تہوار بھی جوش و جذبے کیساتھ منائے جاتے ہیں جبکہ مسلم تہوار بھی منائے جاتے ہیں۔

    اُنہوں نے کہا کہ جب وہ اندور میں پیدا ہوئے اس زمانے سے آج تک پورے خاندان نے مسلمان ہونے کے باوجود کبھی بھی گائے کا گوشت نہیں کھایا، کیونکہ وہ اور ان کا خاندان ہر مذہب کا احترام کرتے ہیں۔

    دوسری جانب فلم سکندر کے فلمساز اے آر مروگادوس کا کہنا ہے کہ سلمان خان کو ہدایت کرنا آسان نہیں ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سال کی سب سے زیادہ متوقع فلموں میں سے ایک ہونے کے باوجود سلمان خان کی میگا ایکشن فلم ’سکندر‘ باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی۔

    اے آر مروگاداس بالی ووڈ میں تامل بلاک بسٹر فلموں کے ریمیک کے لیے مشہور ہیں جن میں گجنی، ہالیڈے اور اکیرا شامل ہیں۔

    ہدایت کار کا بیان فلم کی ناکامی میں سلمان کے اسٹارڈم کی جانب اشارہ کرتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایک اسٹار کے ساتھ شوٹنگ کرنا آسان نہیں یہاں تک کہ دن کے مناظر بھی ہمیں رات کو شوٹ کرنا پڑتا ہے کیونکہ وہ صرف 8 بجے تک سیٹ پر آتا ہے۔

    جھانوی کپور سری دیوی کی کس فلم کے ریمیک میں جلوہ گر ہوں گی؟

    اے آر مروگاداس نے کہا کہ ہم وہ لوگ ہیں جو صبح سویرے ہی شوٹنگ کے عادی ہیں لیکن وہاں چیزیں اس طرح نہیں چلتی ہیں اگر ایک سین میں چار بچے ہوتے ہیں تو ہمیں ان کے ساتھ 2 بجے شوٹ کرنا ہوتا ہے چاہے یہ ان کے اسکول سے واپس آنے کا ہی کیوں نہ ہو، وہ اس وقت تک تھک جائیں گے اور عام طور پر اونگھ جائیں گے۔

    واضح رہے کہ سکندر میں رشمیکا مندانا، کاجل اگروال، انجینی دھون، پرتیک ببر، شرمن جوشی اور ستیہ راج شامل تھے۔

  • سلیم خان نے مہمانوں کے سامنے سلمان خان کی توہین کردی

    سلیم خان نے مہمانوں کے سامنے سلمان خان کی توہین کردی

    بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سلمان خان ایک قابل احترام بیٹے کے طور پر جانے جاتے ہیں اور ان کے مطابق وہ اب بھی اپنے والد سے پاکٹ منی مانگتے ہیں۔

    با عزت باپ بیٹا ہونے کے باوجود کیا آپ جانتے ہیں کہ سلیم خان نے ایک بار اپنے مہمانوں کے سامنے سلمان خان کی توہین کی تھی؟ انہوں نے مہمانوں کے سامنے سلمان کو ڈانٹتے ہوئے کہا تھا کہ باڈی بنانے سے اداکار نہیں بن جاتے۔

    معروف اداکار ادی ایرانی نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ میں سلمان کو اس وقت سے جانتا تھا جب وہ فلموں میں بھی نہیں تھے، میری سابقہ گرل فرینڈ مجھے سلیم خان کے گھر لے جاتی تھی، وہ ان کی اچھی دوست تھی۔

    انہوں نے انکشاف کیا کہ ہم اکثر وہاں کھانا بھی کھایا کرتے تھے، میں سوچتی تھی کہ سلمان خان کے ساتھ ایسا سلوک کوئی کیسے کرسکتا ہے؟ کوئی اپنے بیٹے کے ساتھ ایسا کیسے کر سکتا ہے؟

    سلمان بھی اپنے والد کے رویے سے مایوس ہو جاتے تھے۔

    ایرانی نے مزید کہا، سلمان سوچتا تھا اور یہاں تک کہتا تھا کہ (میرے والد میری مدد کرنے کے بجائے ایسا کیوں کر رہے ہیں؟) میری گرل فرینڈ نے کہا کہ یہ نفسیات ہے، وہ یہ سب کچھ اسی کی بھلائی کے لئے کررہے ہیں۔

    سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی کے دوران ‘سکندر’ کی شوٹنگ کس طرح ہوئی؟

    کام کے محاذ پر، دبنگ خان اپنی آنے والی نئی فلم سکندر میں نظر آئیں گے، اس میں ان کے ہمراہ رشمیکا مندنا، کاجل اگروال، اور ستیہ راج مرکزی کرداروں میں شامل ہیں۔

    فلم سکندر کے حوالے سے ابھی سے پیش گوئیاں کی جارہی ہیں کہ کی یہ بھی ریکارڈ توڑ بزنس کرے گی، جبکہ فلم 30 مارچ کو سینیما گھروں کی زینت بنے گی۔

  • بالی ووڈ میں انٹری سے قبل سلیم خان نے سلمان سے کیا پوچھا تھا؟

    بالی ووڈ میں انٹری سے قبل سلیم خان نے سلمان سے کیا پوچھا تھا؟

    بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے کہا کہ بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے سے قبل والد سلیم خان نے مجھ سے کئی اہم سوال ہوچھے تھے۔

    سلمان خان آج ایک سپر سٹار ہیں لیکن بالی ووڈ میں جن انہوں نے قدم رکھا تو ان کے بارے میں شکوک تھے، جس پر ان کے والد اور مشہور اسکرین رائٹر سلیم خان نے بھی ان کی رہنمائی کی تھی۔

    حال ہی میں اداکار سلمان خان نے اپنے بھتیجے ارہان خان کے پوڈ کاسٹ ’دم بریانی ‘ میں پہلی بار شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے والد سے ملنے والا مشورہ اپنے بھتیجے تک پہنچایا۔

    سلمان خان کا ایک اور متنازع بیان سامنے آگیا

    فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری پرومو میں سلمان خان نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں سے متعلق بتایا کہ والد نے میری رہنمائی کی، لیکن انہوں نے اس دوران مجھ سے کچھ قیمتی سوالات پوچھے۔

    اداکار نے کہا کہ جب میں فلم انڈسٹری میں آیا، تو میرے والد نے مجھ سے پوچھا تھا کہ ’کیا تم ایکشن کر سکتے ہو؟’ میں نے کہا ہاں، پھر انہوں نے پوچھا، کیا تم 10 لوگوں کو مار سکتے ہو؟ میں نے کہا نہیں۔’

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by dumb biryani (@dumbbbiryani)

    سلمان کا مزید کہنا تھا کہ ’پھر سلیم خان نے  پوچھا کہ کیا تم وکیل بن سکتے ہو؟ میں نے کہا نہیں، کیا تم پولیس والا بن سکتے ہو؟ میں نے کہا نہیں، محلے کا دادا بن سکتے ہو؟ میں نے کہا نہیں تو انہوں نے کہا تو اس انڈسٹری مین زیادہ سے زیادہ تمہیں کوئی لو اسٹوری ملے گی‘۔

    سلمان خان نے کہا کہ والد کی یہ باتیں میرے ذہن میں بیٹھ گئیں جس کے بعد میں نے اپنے خواب کو پورا کرنے کیلئے سخت محنت کی۔

    ساتھ ہی سلمان خان نے ارہان کو ہر لمحے کیلئے تیار رہنے کی تلقین کی اور کہا کہ’تمہیں بھی انڈسٹری میں ان لوگوں کے ساتھ مقابلہ کرنا ہوگا، وہاں ٹائیگر شروف ہوگا، شاہد کپور ہوگا، ورون دھون ہوگا، سدھارتھ ملہوترا ہوگا کیا تم ابھی خود کو ان سے بہتر سمجھتے ہو؟

    سلمان خان کے اس سوال نے ارہان خان کو لاجواب کردیا تو ارہان نے کہا کہ ’بالکل نہیں ‘جس پر سلمان خان نے اپنے بھتیجے کو نصیحت کی کہ تمھیں کامیاب ہونے کے لیے اداکاروں کی اچھی خصوصیات سیکھنی چاہئیں اور خود کو مزید بہتر بنانے کے لیے محنت کرنی چاہیے۔

  • سلمان خان کیسی دلہنیا چاہتے ہیں؟ والد سلیم خان کا بڑا انکشاف

    سلمان خان کیسی دلہنیا چاہتے ہیں؟ والد سلیم خان کا بڑا انکشاف

    بالی ووڈ کے سینیئر اسکرین رائٹر سلیم خان نے اپنے بیٹے سلمان خان کی اب تک شادی ہونے کہ اہم وجہ سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

    بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کئی دہائیوں سے انڈسٹری پر راج کر رہے ہیں، تاہم، ان کی ذاتی زندگی، خاص طور پر ان کی شادی سے متعلق ان کے مداح بہت دلچسپی رکھتے ہیں، کترینہ کیف، سومی علی، اور سنگیتا بجلانی جیسی اداکاراؤں کے ساتھ تعلقات میں ہونے کے باوجود، 59 سالہ اداکار سنگل ہیں۔

    اس حوالے سے انکے والد سینیئر اسکرین رائٹر سلیم خان کی ایک پرانی انٹر ویو کی ویڈیو وائرل ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ سلمان کا پتہ نہیں کیا ہے، ایک تو اس وجہ سے بھی شادی نہیں ہوتی ہے کہ اسکی سوچ میں تھوڑا سا تضاد ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)

    سلیم خان نے کہا کہ سلمان کے لگاؤ یا محبت کی بات ہے تو وہ جس کے ساتھ بھی کام کرتا ہے، اس ہیرؤین کو متاثر کرتا ہے، سلمان عام طور پر فلم کے دوران ہیروئنوں کی طرف راغب ہوجاتے ہیں، کیونکہ وہ قریبی ماحول میں رہتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ سلمان کے جب کسی اداکارہ کے ساتھ تعلقات بنتے ہیں تو وہ پھر اس میں اپنی والدہ جیسی گھرداری کی صلاحیتیں دیکھنا شروع کردیتا ہے، اس کا یہ طریقہ اور توقع غلط ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کیریئر اورینٹڈ خواتین سے یہ توقع رکھنا صحیح نہیں ہے کہ وہ گھر داری کریں گی، وہ یہ سوچتا ہے کہ میں کسی سے شادی کرکے اسکے کیریئر سے ہٹا کر اسے گھر بٹھا دوں گا تو یہ ایک اس کا مسئلہ ہے۔

    جب اسکی کمٹمنٹ ہوجاتی ہے تو یہ اس کو کنورٹ کرنے کی کوشش کرتا ہے، ایک ورکنگ ایکٹریس گھر داری جیسے مکمل کام نہیں کرسکتی۔

  • سلیم خان نے بیٹے کو دھمکانے والوں کو سخت وارننگ دیدی

    سلیم خان نے بیٹے کو دھمکانے والوں کو سخت وارننگ دیدی

    تجربہ کار اسکرین رائٹر سلیم خان نے اپنے بیٹے و اداکار سلمان خان کو دھمکی دینے اور گھر پر ہونے والی فائرنگ پر حملہ آوروں کو وارننگ دیدی۔

    سلیم خان نے حال ہی میں ممبئی رہائش گاہ پر ہونے والی فائرنگ پر کھل کر بات کی، انڈیا ٹوڈے کے ساتھ ایک انٹرویو میں تجربہ کار اسکرین رائٹر نے اپنے بیٹے سلمان خان کو دھمکی دینے والوں کو ’جاہل‘ قرار دے دیا۔

    سلمان خان نے گلیکسی اپارٹمنٹ چھوڑ دیا، ویڈیو وائرل

    انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے پورے خان خاندان کو اضافی پولیس تحفظ فراہم کیا ہے۔

    تجربہ کار اسکرین رائٹر سلیم خان حملہ آوروں کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ’’یہ جاہل لوگ ہمیں کہتے ہیں آپ تب سبق سیکھو گے جب ہم آپ کو مار دیں گے، انہیں جلد سبق حاصل ہوگا‘‘۔

    سلمان خان کو وزیراعلیٰ نے یقین دہانی کرادی۔۔ ؟

    انکا کہنا تھا کہ چونکہ معاملہ پولیس کے پاس ہے اس لیے حکام نے ہم لوگوں کو اس پر بات کرنے سے روک دیا ہے۔

    واضح رہے کہ 15 ایریل اتوار کے روز سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ پہنے 2 افراد نے فائرنگ کی تھی، جنہیں 24 گھنٹے کے اندر کی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    جس کے بعد گینگسٹرلارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی اور ساتھ بھی بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو ایک اور بار قتل کی دھمکی دی ہے۔

  • بالی ووڈ کے دبنگ خان شاعر بن گئے

    بالی ووڈ کے دبنگ خان شاعر بن گئے

    ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار سلمان خان شاعر بن گئے، ان کے مداح بالی ووڈ کے دبنگ خان کا نیا انداز دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان ادکاری کے بعد اب شاعری کی دنیا میں قدم رکھ چکے ہیں، انہوں نے اپنی نئی فلم ’ریس تھری‘ کے گانے لکھنے کے لیے قلم اٹھا لیا ہے۔

    باصلاحیت اداکار اس سے قبل فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ میں ڈائیلاگ لکھ چکے ہیں جس پر انہوں نے بھرپور داد وصول کی تھی، سلمان خان اب فلم ’ریس تھری‘ کے گانے لکھ رہے ہیں، جس کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔

    سلمان خان’ریس تھری‘ کی شوٹنگ کے لیے کہاں چلے گئے

    خیال رہے کہ بھارتی اداکار کے والد سلیم خان بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اسکرپٹ رائٹر ہیں جو ماضی میں بلاک بسٹر فلم ’شعلے‘ کے لئے ڈائیلاگ لکھ چکے ہیں۔

    بالی وڈ سلطان ’’ ٹائیگر زندہ ہے‘‘ میں 300 کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے اور فلم نگری میں اپنی دھاک بٹھانے کے بعد اپنے مداحوں کے لیے ’’ریس تھری‘‘ پراجیکٹ پر مستقل مزاجی سے کام کرہے ہیں۔ ان کے دیگر پراجیکٹس میں فلم ’’بھارت‘‘ اور ’’ویلکم ٹو نیویارک‘‘ شامل ہیں۔ یاد رہے کہ ریس کے ابتدائی حصوں میں سیف علی خان نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔

    سلمان خان کے ٹوئیٹ نے تہلکہ مچا دیا

    ریمو ڈی سوزا کی ہدایت کاری میں بننے والے یہ فلم ریس کی تیسری کڑی ہے جس میں سلمان خان مرکزی کردار میں نظر آئیں گے، فلم کی دیگر کاسٹ میں انیل کپور، جیکولین فرنینڈس، بوبی دیول، ثاقب سلیم اور پوجا ہیج شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم ‘ریس تھری ‘اس سال عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔