Tag: salman ahmed

  • گلوکار سلمان احمد نے عمران خان کی حمایت ترک کردی

    گلوکار سلمان احمد نے عمران خان کی حمایت ترک کردی

    لاہور: معروف گلوکار سلمان احمد نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا ساتھ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ وہ گزشتہ 35 سال سے پارٹی کی حمایت کر رہے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں سلمان احمد کا کہنا تھا کہ گزشتہ 35 سال سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی حمایت اور دفاع کرنے کے بعد اب وہ مزید یہ کام نہیں کرسکتے۔

    اپنے ٹویٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ مجھے خوف ہے کہ عمران خان کو جانور نہ گھیر لیں۔

    یاد رہے کہ سلمان احمد 80 اور 90 کی دہائی میں وائٹل سائنز اور جنون بینڈ کا حصہ تھے۔ بینڈ سے علیحدہ ہوجانے کے بعد وہ انفرادی طور پر گانے گا رہے تھے۔

    گزشتہ کئی سالوں سے وہ سماجی خدمات میں بھی مصروف تھے اور خاص طور پر انسداد پولیو کے لیے بہت کام کر رہے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بنی گالہ: گلوکار سلمان احمد پولیس کی حراست سے فرار

    بنی گالہ: گلوکار سلمان احمد پولیس کی حراست سے فرار

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کے باہر معروف گلوکار سلمان احمد کو پولیس اہلکاروں نے اپنی حراست میں لے لیا، اور ان کو گھسیٹتے ہوئے وین میں ڈال دیا۔

    تفصیلات کے مطابق دو نومبر کو احتجاج کے حوالے سے جمع ہونے والے پی ٹی آئی کے کارکنان عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کے باہر موجود ہیں اور پولیس کی بھاری نفری بھی اسی مقام پر موجود ہے۔

    اس دوران معروف گلوکار سلمان احمد اپنی گاڑی میں وہاں عمران خان سے ملاقات کیلیے پہنچے تو اہلکاروں نے انہیں گاڑی سے باہر نکلنے کو کہا وہ جیسے ہی اپنی گاڑی سے باہر نکلے تو تین سے چار پولیس اہلکاروں نے انہیں دبوچ لیا اور گھسیٹتے ہوئے پولیس وین میں ڈال دیا۔

    بعد ازاں اے آر وائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سلمان احمد نے بتایا کہ مجھے لے جانے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی میں نے کہا میں عالمی سطح پر پہچانا جانا جانے والا فنکار ہوں میں نے دل دل پاکستان گا یا ہے۔

    پولیس وین کا دروازہ اہلکاروں نے صحیح طرح سے بند نہیں کیا تھا، مجھے جیسے ہی موقع ملا میں وین سے نکل کر فرار ہونے مین کامیاب ہوگیا۔

    انہوں نے بتایا کہ جب مجھے گرفتار کیا جارہا تھا تو میں نے پولیس اہلکاروں کو بتایا کہ میں انسداد پولیو مہم کا پاکستان میں ایمبیسیڈرہوں اوراس حوالے سے عمران خان سے ملاقات کیلیے جارہا ہوں لیکن انہوں نے میری ایک نہ سنی اور۔مجھے گرفتار کرلیا  لیکن میں موقع ملتے ہی فرارہوگیا۔

    سلمان احمد کا کہنا تھا کہ دو نومبر کوعوام کا سیلا ب آئے گا، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے درخواست کروں گا کہ یہ دہشت گردی ہے اس کا نوٹس لیا جائے۔

  • جنید جمشید ، سلمان احمد اور شاہی کا نیا نغمہ "چاند ستارہ” ریلیز ہوگیا

    جنید جمشید ، سلمان احمد اور شاہی کا نیا نغمہ "چاند ستارہ” ریلیز ہوگیا

    کراچی: دل دل پاکستان سے شہرت پانے والے جنید جمشید ، سلمان احمد اور شاہی کا نیا نغمہ چاند ستارہ ریلیز ہوگیا۔

    معروف پاکستانی میوزیشن سلمان احمد اور وائٹل سائنز کے جنید جمشید کا گزشتہ رات لاہور میں نیا نغمہ ریلیز کردیا۔
    پاکستانی شائقین کا جو خواب تھا پورا ہوگیا اور پاکستانی عوام کو کئی عرصے سے ایک معیاری نغمے کی تلاش تھی، پاکستان عوام آج پرانے نغمے یاد کرتے ہیں جسے کہ وائٹل سائنز کا دل دل پاکستان اور جنون گروپ کا اے جذبہ جنوں تو ہمت نہ ہار آج بھی لوگوں کے دلوں میں ڈھرکتا ہے ۔

    ایک بار پھر جنون گروپ کے سلمان احمد اور وائٹل سائن کے جنید جمشید نے مل کر ایک نغمہ چاند ستارہ تیار کیا ہے۔

    نغمہ ریلیز کرنے کی تقریب لاہور کے رائل پام ہوٹل میں منعقد ہوئی ، جس معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی ، انوشے اشرف ، شعیب ملک ، شاہد آفریدی عمر اکمل اور زوئی وکاجی سمیت مختلف مشہور و معروف شخصیات نے شرکت کی ۔

    Chand Sitara

    Chand Sitara

    Chand Sitara

    Chand Sitara

    CHand Sitara

    Chand Sitara

    Chand Sitara

    تقریب میں عوام نے جنید جمشید کی پرفارمنس پر خوشی کا اظہار کیا، ہم ہیں پاکستانی ہم تو جیتیں گے اور دل دل پاکستان سن کر ماضی کی یادیں تازہ ہوگئیں ۔