Tag: salman butt

  • سلمان بٹ پاکستانی فاسٹ بالرز پر پھٹ پڑے

    سلمان بٹ پاکستانی فاسٹ بالرز پر پھٹ پڑے

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ کا کہنا ہے کہ اگر 90 کی دہائی کی بات کریں تو پاکستان کے آل راؤنڈر بھی 145 کی اسپیڈ سے بال کراتے تھے، عبد الرزاق اور اظہر محمود 140 پلس کراتے تھے۔ مگر آج کل تو 140 کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جارہا ہے۔

    ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ ہم نے 140اسپیڈ کو پچھلے چند سالوں میں ’ہوا‘ بنایا ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان میں فاسٹ بالرز کی بات کی جائے تو صرف شعیب اختر اور محمد سمیع کا نام لیا جائے گا، جو 150پلس کراتے تھے۔

    سابق کپتان نے کہا کہ محمد رضوان اچھی کپتانی کرتا ہے لیکن اگر بولر منصوبہ بندی کے مطابق بولنگ نہ کرے تو کوئی بھی کپتان کچھ نہیں کرسکتا، اگر آپ کی بولنگ سے ڈیلیو نہیں ہوپارہا تو پھر کپتان بھی کچھ نہیں کرسکتا۔

    سلمان بٹ نے کہا کہ پانچویں بولر کے طور پر آغا سلمان اور خوشدل شاہ کو استعمال کیا جارہا ہے اور وہ دونوں فل فلیش بولر نہیں ہیں، تو ایسے میں کپتان وہاں پر بھی چانس لیتا ہے اور آپ کو اپنی ریسورس کے مطابق ہی چلنا ہوتا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ محمد حسنین نے وکٹیں ضرور لی ہیں ڈومیسٹک میں مگر ردھم ان کا کہیں پر بھی نظر نہیں آیا، ایسا نظر آیا کہ ان کے پاس میچ پریکٹس کی کمی ہے اور طویل اسپیل کی کمی ہے۔

    سلمان بٹ نے کہا کہ جب وہ بھاگتا ہے تو بہت ساری چیزوں کا جواب مل جاتا ہے، وہ فرسٹ کلاس کرکٹ نہیں کھیلتے، انھوں نے لسٹ اے کھیلا تھا اس کے بعد وہ ٹیم کے ساتھ رہے ہیں آسٹریلیا میں مگر وہاں پر بھی انھوں نے پورے اوورز نہیں کیے۔

    روی چندرن ایشون نے بابر اعظم کی بیٹنگ پر سوال اُٹھادیا

    سابق کپتا نے کہا کہ محمد رضوان اور آغا سلمان کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں نے ایک چوکا مارتے تھے پھر اس کے بعد رسک نہیں لیتے تھے وہ بڑا میتھڈ کے ساتھ کھیلے ہیں، یہ دونوں بہترین اننگزتھیں۔

  • ’لوگ چاہتے ہیں بابر اعظم ڈانس کرے تو مائیکل جیکسن اور گانا گائے تو نور جہاں لگے‘

    ’لوگ چاہتے ہیں بابر اعظم ڈانس کرے تو مائیکل جیکسن اور گانا گائے تو نور جہاں لگے‘

    قومی ٹیم کے سابق اوپنر سلمان بٹ پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر تنقید کرنے والے سابق کرکٹرز کو آئینہ دکھا دیا۔

    نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی سلمان بٹ نے کہا کہ قومی ٹیم کے کے خلاف باتیں وہ سابق کرکٹرز کررہے ہیں جن کا کرکٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے یا جنہوں نے زندگی میں کبھی 15 پلس اسکور نہیں کیا۔

    سلمان بٹ نے کہا کہ اسٹرائیک ریٹ ایک پروسس کا عمل ہے، جب آپ مسلسل کھیلتے ہیں تو آپ سیکھتے ہیں اور یہ آپ کی مَسل میموری کا حصہ بن جاتا ہے، جس کے بعد کھلاڑی ہر اچھے اور بُرے گیند کو بہترین طریقے سے کھیلتے ہیں، اور اگر سابق کرکٹرز تنقید کررہے ہیں تو طریقہ بھی بتائیں کہ اسٹرائیک ریٹ کیسے بہتر کیا جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسٹرائیک ریٹ بہتر کرنا ایک دن کا کام نہیں، وسیم اکرم کبھی شعیب اختر نہیں بن سکتے، ثقلین مشتاق کبھی عبدالقادر نہیں بن سکتے کیونکہ یہ تمام لوگ اپنی صلاحیت کی وجہ سے لیجنڈز ہے۔

    سلمان بٹ نے کہا کہ ٹیم میں 9 سے 10 لوگ موجود ہیں سب کی اپنی اپنی صلاحیت ہوگی، بابر اعظم بالکل درست کہہ رہا ہے کہ وہ نہ صائم بن سکتا ہے نہ صائم بابراعظم بن سکتا ہے۔

    سلمان بٹ نے مزید کہا کہ ٹیم میں بابر اعظم 10 میں سے 9 اننگز میں اسکور کرتا ہے جو ویرات کوہلی بھارت کے لیے کرتا ہے لیکن کوہلی  یوراج یا سوریا کمار یادیو نہیں بن سکتا وہ اچھا کھیلتے ہیں۔

    سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ ہمارے لوگ چاہتے ہیں کہ بابر ڈانس کرے تو مائیکل جیکسن اور گانا گائے تو نور جہاں لگے تو یہ ہو نہیں سکتا، ہر بندے کی ایک اپنی صلاحیت ہے۔

  • ’سلمان بٹ کو کرکٹ پر بات نہیں کرنی چاہیے‘

    ’سلمان بٹ کو کرکٹ پر بات نہیں کرنی چاہیے‘

    پی ایس ایل 8 میں کمنٹری کے فرائض انجام دینے والے بازید خان کا کہنا ہے کہ سلمان بٹ کو کرکٹ پر بات نہیں کرنی چاہیے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’دی فورتھ امپائر‘ میں کمنٹیٹر بازید خان نے شرکت کی اور میزبان فہد مصطفیٰ کی جانب سے پوچھے گئے سوالوں کے جواب دیے۔

    میزبان نے ان سے سوال کیا کہ ’ان میں سے کس کو اب کرکٹ پر بات نہیں کرنی چاہیے؟ ان سے یہ بھی کہا گیا کہ آپ سوال چھوڑ نہیں سکتے۔

    فہد مصطفیٰ نے بازید خان کو تین نام بتائے جن میں شعیب اختر، احمد شہزاد اور سلمان بٹ شامل تھے۔

    بازید خان نے جواب دیتے ہوئے سابق کپتان سلمان بٹ کا نام لیا۔

    ان سے دوسرا سول پوچھا گیا کہ کونسا کمنٹیٹر دوسروں کو بولنے کا موقع نہیں دیتا ہے؟ اس سوال میں بھی انہیں تین آپشن دیے گئے جن میں رمیز راجہ، وسیم اکرم اور وقار یونس شامل تھے۔

    بازید خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ تو بہت آسان ہے رمیز راجا دوسروں کو بولنے کا موقع نہیں دیتے ہیں۔

  • کیا سلمان بٹ نے کرکٹ کو مکمل طور پر خیر باد کہہ دیا؟

    کیا سلمان بٹ نے کرکٹ کو مکمل طور پر خیر باد کہہ دیا؟

    لاہور: میچ فکسنگ پر سزا پوری کرنے والے کرکٹر سلمان بٹ قومی ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے، اور اب انہوں نے اپنے کیریئر سے متعلق بڑا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کا لیول ون امپائرنگ اور میچ ریفری کورس جاری ہے، کورس میں پاکستان بھر سے چالیس سے زائد افراد شریک ہیں، جن میں قومی ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ، ٹیسٹ کرکٹر عبدالرؤف اور بلال آصف شامل ہیں۔

    کورس میں شامل افراد کو پی سی بی ایلیٹ اور سپلمنٹری پینل میں شامل میچ ریفریز کی جانب سے تربیت فراہم کی جارہی ہے، اس دوران شرکا کو امپائرنگ کے قوانین اور قواعد وضوابط سے متعلق معلومات فراہم کی جائیں گی ، کورس مکمل ہونے پر ان کا تحریری ٹیسٹ لیا جائے گا، کورس میں کامیاب امیدوار کلب اور اسکول کی سطح پر امپائرنگ کے اہل ہونگے۔

    یاد رہے کہ 2010 میں قومی ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے موقع پر لارڈزٹیسٹ میں اسپاٹ فکسنگ میں ملوث پائے جانے پر آئی سی سی نےسلمان بٹ، فاسٹ بولر محمد آصف پر پانچ سال کی پابندی عائد کی تھی جو کہ سال دوہزار سولہ میں ختم ہوگئی تھی تاہم دونوں کھلاڑی قومی ٹیم میں جگہ نہ بناسکے۔

    گذشتہ سال سلمان بٹ نے قائداعظم ٹرافی سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے کمنٹری میں مصروفیت تلاش کرلی تھی ، ان کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل رنز بنائے، اب اندازہ ہوگیا کہ مجھے قومی ٹیم میں شامل نہیں کیا جائے گا، ایسا سفر جاری رکھنے کا فائدہ نہیں جس کی منزل نہ ہو

  • سابق کپتان کو جعلی تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرنے کی کوشش

    سابق کپتان کو جعلی تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرنے کی کوشش

    لاہور: سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم سلمان بٹ کو جعلی تصاویر کے ذریعے بلیک میلنگ کی کوشش کی گئی ہے، کرکٹر نے سائبر کرائم سے رابطہ کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سائبر  مافیا سابق کپتان سلمان بٹ کے پیچھے پڑگیا ہے اور کرکٹر کو جعلی تصاویر کے زریعے بلیک میلنگ کی کوششیں کی جارہی ہے۔

    واقعے سے متعلق سابق کپتان نے ٹوئٹر پر پیغام شیئر کیا کہ کچھ دنوں سے ایک بلیک میلر شخص میری تصاویر کا غلط استعمال کررہا ہے، یہ وہ تصاویر ہیں جنہیں میں سوشل میڈیا پر شیئر کرتا رہا ہوں ۔

    https://twitter.com/im_SalmanButt/status/1380755050759397376?s=20

    سلمان بٹ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ مذکورہ بلیک میلر نے فحش مواد اور جعلی چیٹ لاگز کے ساتھ میری تصاویر شیئر کی اور اس کو ہٹانے کے عوض مجھے 900 ڈالر ٹرانسفر کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔

    سلمان بٹ نے بتایا کہ بلیک میلر نے دھمکی دی ہے کہ اگر ڈالر ٹرانسفر نہ کئے گئے تو دنیا میں بدنام کردوں گا، کتنی شرمناک حرکت ہے؟، کرکٹر سلمان بٹ نے بلیک میلر کی باضابطہ شکایت ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کو دے دی ہے۔

  • ’’ٹیم میں ایسے کھلاڑی بھی شامل ہیں جن کے نام نہیں جانتا‘‘

    ’’ٹیم میں ایسے کھلاڑی بھی شامل ہیں جن کے نام نہیں جانتا‘‘

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ کا کہنا ہے کہ ٹیم میں ایسے کھلاڑی شامل ہیں جن کے نام تک نہیں جانتا، انگلینڈ میں جو میچ جیتے اس میں حفیظ اور وہاب ریاض کی کارکردگی تھی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی اور جگہ کھیلنے کے بجائے میں تھوڑا انتظار ہی کرلوں، سینئر کھلاڑی ہوں بورڈ جو بھی فیصلہ کرے گا قبول ہوگا۔

    سابق اوپنر نے کہا کہ ٹی ٹوینٹی میں کامران اکمل کے ساتھ اوپننگ کرتا رہا ہوں، تحفظات ہیں لیکن بورڈ کو اعتماد میں لینے کی ضرورت ہے۔

    سلمان بٹ نے کہا کہ نئے کھلاڑی میچز میں نہیں چلتے تو ان سے کیا سوال کیا جاسکتا ہے، سینئر اور تجربہ کار کھلاڑی نہیں پرفارم کریں تو ان سے سوال کیا جاسکتا ہے۔

    مزید پڑھیں: سلمان بٹ نے صاف انکار کردیا

    انہوں نے کہا کہ ٹیم میں ایسے کھلاڑی بھی شامل ہیں کے نام تک نہیں جانتا ہوں، انگلینڈ میں جو واحد ٹی ٹوینٹی میچ جیتے اس میں محمد حفیظ اور وہاب ریاض کی کارکردگی تھی۔

    واضح رہے کہ ڈومیسٹک سیزن میں وسطی پنجاب کی فرسٹ الیون سے باہر ہونے پر سلمان بٹ نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ سینٹرل پنجاب کے ہیڈکوچ نے پیشکش کی تھی کہ سلمان بٹ کو سیکنڈ الیون کا کپتان بنا دیا جائے لیکن بعد میں فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے ان کی جگہ کسی نوجوان کھلاڑی کو موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

    پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے لیےچھ ایسوسی ایشنز کے اسکواڈز کا اعلان کر رکھا ہے۔

  • سلمان بٹ مستعفی، اشتراوصاف نئے اٹارنی جنرل مقرر

    سلمان بٹ مستعفی، اشتراوصاف نئے اٹارنی جنرل مقرر

    اسلام آباد : اشتراوصاف نئے اٹارنی جنرل مقرر کردیئے گئے، تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے اٹارنی جنرل سلمان بٹ کا استعفیٰ منظور کرکے اشتراوصاف کو نیا اٹارنی جنرل مقرر کردیا ہے۔

    ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی وزیر زاہد حامد کو ایک بار پھر وزارت قانون و انصاف کا قلمدان سونپ دیا ہے۔

    وزارت موسمیاتی تغیرات کا اضافی چارج بھی زاہد حامد کے پاس ہی رہے گا۔ واضح رہے وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید کے پاس وزیرقانون وانصاف کا اضافی چارج تھا۔

     

  • اسپاٹ فکسنگ کیس، بٹ،آصف اورعامر کی پابندی ختم، انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھل گئے

    اسپاٹ فکسنگ کیس، بٹ،آصف اورعامر کی پابندی ختم، انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھل گئے

    لاہور: اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں پابندی کا شکار ہونے والے تینوں پاکستانی کرکٹرز پر انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھل گئے۔

    انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان کے تین کرکٹرز سلمان بٹ، محمد آصف اور محمد عامر پر اسپاٹ فکسنگ کا الزام لگا، تینوں کرکٹرز پہلے معطل ہوئے اور پھر تحقیقات کے بعد پابندی عائد کردی گئی۔

    یاد رہے کہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل 2010 نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیائے کرکٹ میں ایک تہلکہ مچا دیا اور آئی سی سی نے 2ستمبر کو تینوں کھلاڑیوں کو معطل کیا، کیس کی باقاعدہ سماعت کے بعد سلمان بٹ کو 5سال معطل سمیت 10سال پابندی کی سزا سنائی، محمد آصف کو 2سال معطل سمیت 7 برس کی سزا ہوئی، محمد عامر کو 5سال کی سزا ہوئی، صرف اتنا ہی نہیں دھوکہ دہی کیس میں پاکستانی کھلاڑیوں کو برطانیہ میں جیل بھی کاٹنا پڑی۔

    لندن میں ساؤتھ ورک کراؤن کورٹ میں سماعت کے بعد سلمان بٹ کو 30ماہ اور محمد آصف کو ایک سال جیل کی سزا کھانا پڑی، محمد عامر کو 6ماہ کم عمر مجرموں کے بحالی مرکز میں گزارنے کے بعد رہائی ملی، محمد عامر نے اپنے گناہ کا اعتراف کرلیا اور پی سی بی کی کوششوں سے محمد عامر سے نرمی برتی گئی، آئی سی سی نے انھیں رواں سال 18جون کو ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کی اجازت دیدی۔

    جس کے بعد سلمان بٹ اور محمد آصف نے بھی باضابطہ طور اپنے جرم کا اعتراف کیا اور قوم سے معافی مانگی، آئی سی سی کو درخواست دینے کے بعد سلمان بٹ کی پانچ سال معطلی اور محمد آصف کی دو سال معطلی کی سزا ختم کردی گئی، 19 جون کو آئی سی سی نے اعلان کیا کہ تینوں کرکٹرز 5سال کی پابندی ختم ہونے پر انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کیلیے آزاد ہونگے۔

     تینوں کرکٹرز کی سزائیں گزشتہ رات 12 بجے ختم ہوگئیں اب تینوں کھلاڑی قومی اور بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کے اہل ہوگئے ہیں۔