Tag: Salman Khan

  • سلمان خان کا بھائی کے ہمراہ رکشے میں سفر

    سلمان خان کا بھائی کے ہمراہ رکشے میں سفر

    ممبئی: بالی ووڈ کے مشہور اداکار دبنگ خان نے ایک بار پھر لگژری گاڑی کو مسترد کر کے گھر جانے کے لیے رکشے میں سفر کیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی سلطان سلمان خان کی ایک تصویر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ آدھی رات کو رکشے میں اپنے بھائی کے ہمراہ بیٹھ سفر کررہے ہیں۔

    بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سلمان خان اپنی فلم ٹیوب لائٹ کی پروموشن کے لیے ممبئی مین منعقدہ ایک تقریب میں پہنچے، تقریب کے اختتام پر سلمان نے گاڑی میں سفر کرنے سے انکار کیا اور بھائی کے ہمراہ رکشے میں گھر روانہ ہوئے۔

    سلمان خان جیسے ہی رکشے میں بیٹھے وہاں موجود فوٹو گرافر نے اُن کی تصویر بنا لی اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر کردیا، جس کے بعد تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بہت تیزی سے وائرل ہوئی۔ قبل ازیں بھی سلمان خان نے اپنے بھائی سہیل خان کے ہمراہ سالگرہ میں شرکت کرنے کے لیے رکشے میں سفر کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق رکشہ ڈرائیور نے جب اپنی گاڑی میں دبنگ خان کو بیٹھتے ہوئے دیکھا تو اُس کی خوشی کی کوئی انتہاء نہ رہی اور اُس نے اداکار کا شکریہ ادا کیا، سلمان خان نے گھر پہنچنے کے بعد ڈرائیور کو ایک ہزار روپے کرایہ ادا کرنے کی کوشش کی تو ڈرائیور نے صاف انکار کردیا تاہم بعد میں اُس نے پیسے رکھ لیے اور دبنگ خان کا شکریہ ادا کیا۔

    یاد رہے دبنگ خان کا شمار اُن اداکاروں میں ہوتا ہے جو فلم میں کام کرنے کا خاصہ معاوضہ طلب کرتے ہیں۔

  • جو پاکستان سے جنگ چاہتے ہیں انہیں بارڈر پر بھیج دیا جائے، سلمان خان

    جو پاکستان سے جنگ چاہتے ہیں انہیں بارڈر پر بھیج دیا جائے، سلمان خان

    نئی دہلی: بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے کہا کہ جو لوگ پاکستان سے جنگ چاہتے ہیں انہیں سرحد پر بھیج دیا جائے، پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے صرف بات چیت اور مذاکرات ہی واحد راستہ ہے۔

    یہ بات انہوں نے نئی دہلی میں ایک ٹی وی شو میں ایک انٹرویو کے دوران کہی، اپنی نئی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ کی پرموشن کی تقریب میں صحافیوں نے جب سلمان خان سے پاک بھارت کشیدگی پر سوال کیا تو دبنگ خان نے کرارا جواب دیا۔

    پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے دبنگ خان نے جنگ کو غلط قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ جنگ کے شوقینوں کو بندوق دے کربارڈ پر بھیج دیں ان کے ہاتھ پیر کانپ جائیں گے اورجنگ ایک دن میں ہی ختم ہوجائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ ٹھیک نہیں ہے کیونکہ جب جنگ ہوتی ہے تو اس سے دونوں طرف کے لوگ مرتے ہیں سپاہی اپنی جان گنوا دیتے ہیں جبکہ مرنے والوں کے خاندان زندگی بھر کے لیے بے بس ہو جاتے ہیں۔

    بھا رتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کا یہ بیان سامنے آنے کے بعد ہندو انتہا پسند بھڑک اٹھے ہیں اور انہوں نے سلمان خان کو وارننگ دے دی۔

    ہندو انتہا پسند رہنماؤں نے سلمان خان کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی حدود میں رہیں۔

  • سلمان خان کے منہ پر بھانجے کے مکوں کی برسات

    سلمان خان کے منہ پر بھانجے کے مکوں کی برسات

    ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کے بھانجے نے منہ پر مُکوں کی بارش کردی ۔

    دبنگ خان کی منہ بولی بہن ارپیتا خان کے شوہر ایوشمان شرما نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جو سوشل میڈا پر بہت تیزی کے ساتھ وائر ہوگئی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سہیل خان نے ایک بچے کو گود میں اٹھا رکھا ہے جو سلمان خان کے منہ پر مُکے مار رہا ہے۔

    ویڈیو میں مزید دیکھا جاسکتا ہے کہ سہیل خان جیسے ہی گود میں آہل کو لے کر سلمان خان کے پاس آئے انہوں نے فلم سلطان کا گانا گنگنانا اوپر اللہ نیچے دھرتی، بیچ میں تیرا جنون‘‘ گن گنانا شروع کردیا۔

    ویڈیو دیکھیں

    گانا سنتے ہی آہل نے ماموں سے ہی باکسنگ کھیلنا شروع کی اور دبنگ خان کے منہ پر پہ در پہ مکے برسانے شروع کردیے، سلمان خان اور بھانجے کی محبت بھری ویڈیو سوشل پر بہت تیزی سے وائر ہورہی ہے اور اسے اب تک ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان اور اُن کی فیملی آہل سے بہت پیار کرتی ہے اسی وجہ سے دو ماہ قبل ہونے والی پہلی سالگرہ کے موقع پر دبنگ خان فلم کی شوٹنگ ادھوری چھوڑ کر سالگرہ منانے خصوصی طور پر مالدیپ پہنچے تھے۔

  • سلمان خان راج کپور کو خراج تحسین پیش کریں گے

    سلمان خان راج کپور کو خراج تحسین پیش کریں گے

    ممبئی: بالی وڈ اداکار دبنگ خان عید الفطر پر اپنی نئی آنے والی فلم ٹیوب لائٹ میں راج کپور کو خراج تحسین پیش کریں گے۔

    ٹیوب لائٹ کے نئے ریلیز ہونے والے گانے ’سجن ریڈیو بجایو‘ میں سلمان راج کپور کے مشہور گانے آوارہ، اور سری 420، کی طرز پر خراج تحسین پیش کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔


    سجن ریڈیو بجایو گانے میں کمال خان اور پریتم نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

    ٹیوب لائٹ کے ڈائریکٹر کبیر خان نے راج کپور کو خراج تحسین پیش کرنے کا ارادہ مشہور و معروف فلم بجرنگی بھائی جان میں کیا تھا تاہم اس وقت ایسا ممکن نہ ہوسکا، اب ٹیوب لائٹ کی ریلیز میں کبیر خان کی خواہش پر سلمان راج کپور کو خراج تحسین پیش کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ دبنگ خان کی فلم ٹیوب لائٹ، ہالی وڈ مشہور فلم لٹل بوائے کی نقل ہے ، ٹیوب لائٹ کی کہانی سن 1962ء میں ہونے والی انڈو چائنہ جنگ پر مبنی ہے۔ فلم کی زیادہ تر شوٹنگ لداخ اور منالی میں کی گئی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سلمان خان کی عید الفطر اسٹارر بجرنگی بھائی میں   ’منی کے مرکزی کردار‘ کی طرح ٹیوب لائٹ میں بھی ایک چائلڈ اداکار متین رائے کو کاسٹ کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ ٹیوب لائٹ میں بالی وڈ کے سلطان کے چھوٹے بھائی سہیل خان اور بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان بھی دکھائی دیں گے۔

  • سلمان خان کی سوتیلی ماں کا کردار کس کے نام؟

    سلمان خان کی سوتیلی ماں کا کردار کس کے نام؟

    ممبئی: بالی ووڈ کی 60 اور 70 کی دہائی کی معروف اداکارہ ہیلن خان کوئی انجانا نام نہیں۔ وہ اب بھی کئی فلموں میں معاون کرداروں میں جلوہ گر ہوچکی ہیں۔

    ہیلن خان بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کی سوتیلی والدہ بھی ہیں اور انہوں نے ان کے والد سلیم خان سے سنہ 1981 میں شادی کی تھی۔

    salman-1

    سلمان خان کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان اب ہیلن کی زندگی پر فلم بنانے جا رہے ہیں اور اس پر کام شروع کردیا گیا ہے۔

    اس فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے کے لیے فی الحال کسی اداکارہ کا انتخااب نہیں کیا گیا تاہم امکان ہے کہ اس کا قرعہ فال دپیکا پڈوکون کے نام نکلے۔

    helen-2

    کافی عرصہ قبل جب ایک ٹی وی شو میں ہیلن سے پوچھا گیا تھا کہ اگر ان کی زندگی پر فلم بنی تو وہ کس اداکارہ کو اپنے روپ میں دیکھنا چاہیں گی، تو انہوں نے فوراً ہی دپیکا پڈوکون کا نام لے ڈالا تھا۔

    اب دیکھنا یہ ہے کہ سلمان خان اپنی سوتیلی والدہ کی اس خواہش کو پورا کرتے ہیں یا عادت کے مطابق وہ کسی نئی اداکارہ کو سامنے لاتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سلمان خان کی پسند، سونم کپور بھی بول پڑیں

    سلمان خان کی پسند، سونم کپور بھی بول پڑیں

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے اس راز سے پردہ اٹھا دیا ہے کہ سلمان خان کس طرح کے کپڑوں کا انتخاب کرتے ہیں۔

    ایک انٹرویو کے دوران سونم کپور نے بتایا کہ سلمان خان اپنے برانڈ بینگ ہیومن کے علاوہ کسی دوسرے برانڈ کا انتخاب کم ہی کرتے ہیں۔

    سونم اور ریہا نے کہا کہ انہیں جیکٹس بہت پسند ہیں اور وہ زیادہ تر موم ڈینم جیکٹس استعمال کرتی ہیں۔

    SONAM POST 2

    سونم کا کہنا تھا کہ سلمان خان انسانیت کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں۔ دبنگ خان کی نظر میں کام کی اتنی اہمیت نہیں جتنی انسانیت کی خدمت ہے۔

    واضح رہے کہ سونم کپور نے فلم سانوریا سے دبنگ خان کے ساتھ اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا جس میں ان کے ہمراہ رنبیر کپور نے مرکزی کردار ادا کیا۔

    SONAM KAPOOR POST 1

    دوسری بار سونم اور سلمان خان فلم پریم رتن دھن پایو میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے تھے جو باکس آفس پر کامیاب رہی تھی۔

    یاد رہے کہ سونم کپور ان دنوں ششنکر گھوش کی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ کرینہ کپور بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • دبنگ خان کی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کا ٹیژر جاری

    دبنگ خان کی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کا ٹیژر جاری

    ممبئی: معروف بھارتی اداکار دبنگ خان کی نئی آنے والی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کا ٹیژر ریلیز کردیا گیا ہے‘  ٹیوب لائٹ عید الفطر کے موقع پرفلم بینوں کے سامنے نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

    ٹیوب لائٹ کی ڈائرکشن کے فرائض کبیر خان نے انجام دئیے ہیں، فلم کی خاص بات یہ ہے کہ سلمان خان کے ساتھ کوئی بھارتی اداکارہ نہیں بلکہ چینی اداکارہ ’زوہو زوہو‘ مرکزی کردار نبھا رہی ہیں، فلم کو انڈٰیا، کے علاوہ چین میں بھی نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

    اداکارہ زوہو زوہوکا کہنا ہے کہ ’’ امید ہے کہ ٹیوب لائٹ انڈیا اوردیگر ملکوں کے ساتھ ساتھ چین میں بھی اچھا بزنس کرے گی‘‘۔

    ٹیوب لائٹ کی کہانی سن 1962ء میں ہونے والی انڈو چائنہ جنگ پر مبنی ہے۔ فلم کی زیادہ تر شوٹنگ لداخ اور منالی میں کی گئی ہے۔


    فلم’ٹیوب لائٹ‘ نےریلیز سےقبل ہی دھوم مچادی


    دلچسپ بات یہ ہے کہ سلمان خان کی عید الفطر اسٹارر بجرنگی بھائی  میں ’منی کے مرکزی کردار‘ کی طرح ٹیوب لائٹ میں بھی ایک چائلڈ اداکار متین رائے کو کاسٹ کیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگ خان بھی فلم میں مہمان اداکار کے طور پر جلوہ گر ہوں گے۔ یہی نہیں سلمان خان کے چھوٹے بھائی سہیل خان بھی سولجر کے روپ میں دکھائی دیں گے۔

     بھارت کے ٹریڈ اینالسٹ ترن آدرش نے ٹیوب لائٹ فلم کو ریلیز سے  پہلے ہی کامیاب فلم قرار دے دیا ہے۔

     

  • دبنگ خان لیکس: سلمان نے باڈی گارڈز کو فارغ کردیا

    دبنگ خان لیکس: سلمان نے باڈی گارڈز کو فارغ کردیا

    بالی وڈ کے دبنگ خان اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے درمیان فاصلہ رکھنے کے قائل ہیں اور انہیں اس میں مداخلت بالکل بھی پسند نہیں۔

    اب ذرا تصور کیجئے دبنگ خان جیسے شخص کی ذاتی زندگی کی تفصیلات اگر کوئی میڈیا کو لیک کرنا شروع کردے اور میڈیا بھی بھارت جیسا جہاں رائی کو پہاڑ بنادیا جاتا ہے‘ تو سلمان خان کو ایسے شخص کے ساتھ کیسا سلوک کرنا چاہئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان خان نے حال ہی میں اپنے تین باڈی گارڈز کو فائر کیا ہے جن کے بارے میں انکشاف ہوا تھا کہ وہ انکی ذاتی زندگی کی تفصیلات میڈیا تک پہنچا رہے تھے۔

    کہا جارہا ہے کہ دبنگ خان کے علم میں جب یہ معاملہ آیا تو انہوں نے صورتحال کی باقاعدہ تفتیش کی اور پھر ایک حتمی نتیجہ نکال کر تینوں گارڈز کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا۔

    یقیناً باڈی گارڈ کسی بھی سیلیبریٹی کی زندگی کے بہت سے ذاتی لمحوں میں بھی ساتھ ہوتا ہے لیکن یہ اس کی پیشہ ورانہ اور اخلاقی ذمہ داری ہے کہ جس کی حفاظت پر وہ تعینات ہے اس کی جان کے ساتھ ذاتی معاملات کو بھی راز سمجھے اور کسی کے سامنے آشکار نہ کرے۔

    اب اگر کوئی سلمان خان کی سیکیورٹی ٹیم میں شامل ہونے جارہا ہے تو اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ کہیں جانے انجانے میں بھارتی میڈیا جیسے گدھ کا نوالہ بن کر دبنگ خان کے ہاتھوں اپنی نوکری اورعزت نہ گنوابیٹھے۔

    سلمان خان پہلی بار باپ کا کردار نبھائیں گے

    بالی ووڈ سپراسٹارسلمان خان اپنی نئی فلم میں پہلی بار نوجوان بیٹی کےباپ کا کردار نبھائیں گے۔فلم میں منفرد نظرآنے کے لیےوہ آج کل ٹریننگ میں مصروف ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق کروڑوں دلوں کی جان بالی ووڈ کےحقیقی سلطان سپراسٹار سلمان خان نےایک بار پھر ثابت کردیا کہ وہ باکس آفس پرصرف کمائی کےمعاملے میں ہی نہیں بلکہ ہمیشہ کچھ نیاکرنے کےحوالے سےبھی انڈسٹری کےحقیقی سلطان مانے جاتے ہیں۔

    یاد رہےکہ دبنگ خان کی گزشتہ دونوں فلموں ’بجرنگی بھائی جان‘ اور ’سلطان‘ نے باکس آفس پر600کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے تہلکہ مچادیاتھا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • بیمار صحافی کے علاج کا بیڑا سلمان خان نے اٹھالیا

    بیمار صحافی کے علاج کا بیڑا سلمان خان نے اٹھالیا

    ممبئی: دنیا میں بہت سے ایسے لوگ موجود ہیں جو انسانیت کی خدمت میں پیش پیش رہتے ہیں لیکن کچھ ایسے بھی ہیں جو بیش بہا دولت ہونے کے باوجود بھی انسانیت کی خدمت کرنے سے کتراتے ہیں۔

    مگر بالی وڈ کے سلطان سلمان خان نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ انسانیت کی خدمت میں وہ کس قدر آگے ہیں۔

    سلمان خان کو علم ہوا کہ لیلا وتی اسپتال میں ایک صحافی برین ہیمبرج کا شکار ہے، تو سلمان خان سے رہا نہ گیا اور انہوں نے اپنے چیریٹی ادارے بینگ ہیومن سے کہہ کر صحافی کے علاج کے لیے ایک لاکھ روپے بھجوا دیے۔

    مزید پڑھیں: اپنی زندگی کےبارے میں نہیں لکھ سکتا، سلمان خان

    صحافی کے اہل خانہ اس کے علاج پر پہلے ہی 5 لاکھ روپے خرچ کرچکے تھے اور انہیں مزید پیسوں کی ضرورت تھی ایسے میں سلمان خان ان کی مدد کو آگے آئے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ سلمان خان کی یہ مدد صحافی کے کام آئے گی اور وہ جلد صحت یاب ہوجائیں گے۔

    واضح رہے کہ دبنگ خان نے اس سے قبل بھی معروف کرکٹر یووراج سنگھ کی مالی مدد کی تھی جب وہ کینسر کی بیماری میں مبتلا تھے۔ تب سلمان خان نے ایک اشتہار کی تمام رقم یووراج کے علاج کے لیے بھجوا دی تھی۔

    سلمان خان نے گزشتہ دنوں سب سے زیادہ ٹیکس دے کر ریتھک روشن اور اکشے کمار کو بھی پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

  • اپنی زندگی کےبارے میں نہیں لکھ سکتا‘ سلمان خان

    اپنی زندگی کےبارے میں نہیں لکھ سکتا‘ سلمان خان

    ممبئی: بالی ووڈ سپراسٹار سلمان خان کاکہناہےکہ وہ اپنی زندگی کےبارے میں ایک لفظ بھی نہیں لکھ سکتے۔

    بالی ووڈ کےسلطان کروڑوں کی دلوں کی جان سلمان خان جن کےبارے میں فلم انڈسٹری میں مشہور ہےکہ جوکوئی نہیں کرسکتا وہ دبنگ خان کرلیتے ہیں لیکن ایساکیا ہےجودبنگ خان نہیں کرسکتےاوراس کا انکشاف انہوں نےاپنےحالیہ بیان میں بھی کیاہے۔

    بالی ووڈ سپراسٹار سلمان خان کےکیریئرپرایک نظرڈالی جائےتوانہوں نے ثابت کیاہےکہ بات اگر اچھی اداکاری،رقص اور گلوکاری کی ہو تو انڈسٹری میں ان کا کوئی ثانی نہیں اوراس کا اعتراف نہ صرف ان کے دوست بلکہ ان کےناقد بھی کرتے ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کےمطابق بالی ووڈ سپراسٹارسلمان خان نےحال ہی میں لیجنڈ اداکارہ آشا پاریکھ کی زندگی پر لکھی گئی کتاب کی تقریب رونمائی میں شرکت کی۔

    اس موقع پر سلمان خان سےسوال کیاگیاکہ کیا وہ خود بھی اپنی زندگی پرایک کتاب لکھیں گے؟جس پرانہوں نےکہاکہ وہ اپنی زندگی کےبارے میں نہیں لکھ سکتے۔


    والدین سےآج بھی ڈرتا ہوں‘ سلمان خان


    بالی ووڈ کےسلطان نےتقریب کےدوران لیجنڈ اداکارہ آشا پاریکھ کا شکریہ بھی ادا کیا اورکہا کہ وہ اس تقریب کا حصہ بننے کے اہل نہیں تھے لیکن وہ بہت خوش ہیں۔

    سلمان خان نے کہا کہ اداکارہ کی زندگی پرلکھی گئی یہ کتاب اقدار اوراصولوں کی کتاب ہوگی اور ہر کوئی یہ کتاب خریدےاورضرور پڑھے۔

    واضح رہےکہ اس موقع پر آشا پاریکھ کےساتھ متعدد فلموں میں کام کرنے والےسینئراداکار دھرمیندرا اور جیتندراسمیت دیگراداکار بھی موجود تھے۔