Tag: Salman Khan

  • سلمان خان کی فلم’ٹیوب لائٹ‘ نےریلیز سےقبل ہی دھوم مچادی

    سلمان خان کی فلم’ٹیوب لائٹ‘ نےریلیز سےقبل ہی دھوم مچادی

    ممبئی : بالی ووڈ سلطان سلمان خان کی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ نے ریلیزسے قبل ہی 132کروڑ کی ریکارڈ کمائی کرکےفلم انڈسٹری میں تہلکہ مچادیا۔

    تفصیلات کےمطابق کروڑوں دلوں کی جان سپراسٹار سلمان خان کی فلم’ٹیوب لائٹ‘ نے نمائش سے قبل ہی ڈسٹری بیوشن رائٹس کی مد میں 132 کروڑ کی کمائی کرثابت کردیاکہ فلم انڈسٹری کےحقیقی سلطان وہ ہی ہیں۔

    نریندرا ہیراوت اسٹوڈیوز نے فلم ساز کبیرخان کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم ’ٹیوب لائٹ‘کے ڈسٹری بیوشن رائٹس پورے بھارت کے لیے132کروڑ میں خریدے ہیں۔اوربالی ووڈ کی تاریخ کی یہ سب سے بڑی ڈیل بن چکی ہے۔

    سلمان خان کی فلم نے شاہ رخ خان کی فلم ’دل والے‘کو پیچھے چھوڑ دیا ہےجس نے ڈسٹری بیوشن رائٹس کی مد میں 125 کروڑ کا معاہدہ کیا تھا۔

    بالی ووڈ کےسلطان سے متعلق فلمی ناقد جےپرکاش چوکسے کاکہناہےکہ سلمان خان ’اس وقت بالی وڈ کےٹاپ اسٹار ہیں۔‘


    مزید پڑھیں:سلمان اور کترینہ کی کیمسٹری پھرملنے لگی؟


    یاد رہےکہ ان دنوں دبنگ خان اور باربی ڈول کترینہ کیف آسٹریا میں اپنی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

    واضح رہےکہ فلم ’ٹیوب لائٹ‘ میں سلمان خان اور چینی اداکارہ سمیت سہیل خان مرکزی کردار میں نظرآئیں گےاورفلم رواں سال عید الفطر پر مداحوں کے لیے ریلیز کی جائےگی۔

  • والدین سےآج بھی ڈرتا ہوں‘  سلمان خان

    والدین سےآج بھی ڈرتا ہوں‘ سلمان خان

    ممبئی : بالی ووڈ سپراسٹار سلمان خان کاکہناہےکہ وہ آج بھی اپنے والدین سے بہت ڈرتے ہیں اورکوشش کرتے ہیں کہ ان کےرویے سےفیملی اور دوستوں کا دل نہ دکھے۔

    تفصیلات کےمطابق بالی ووڈ کی پہچان کروڑوں دلوں کی جان خانوں کےخان سلمان خان کےبارے میں کہاجاتا ہےکہ اگر وہ کسی سے غصہ ہوجائیں تو پھرانڈسٹری میں اس کا کوئی دوست نہیں رہتا۔لیکن خود وہ کس سے ڈرتے اور کس کا خوف ان کے دل میں ہمیشہ رہتاہے،سپراسٹار نےانکشاف کردیا۔

    میڈیا رپوٹس کےمطابق حال ہی میں بالی ووڈ کےسلطان نےاپنی ایپ پر مداحوں سےبات کرتے ہوئے کہاکہ وہ آج بھی اپنے والدین سے بہت زیادہ ڈرتے ہیں اور انہیں ہمیشہ یہ خوف رہتاہےکہ کہ ان کے کسی بھی فعل سے ان کے خاندان یادوست احباب کا دل نہ دکھے۔


    مزید پڑھیں:کیاسدیپ’ٹائیگر زندہ ہے‘میں ولن کا کردارنبھائیں گے؟


    دبنگ خان کاکہناتھاکہ جب آپ بہت زیادہ کامیاب ہوجاتےہیں توسب کولگتا ہےکہ آپ جو کچھ کرتےیا کہتے ہیں وہ ٹھیک ہی ہوتا ہےلیکن اصل میں ایسا نہیں ہوتا ہے۔

    سلمان خان نےکہاکہ زندگی کے کسی بھی شعبے میں جب وہ کوئی غلط کام کرتے ہیں توان کاخاندان،دوست احباب انہیں بتاتے ہیں کیاصحیح ہےاور کیا غلط ہے۔

    واضح رہےکہ سپراسٹارسلمان خان ان دنوں اپنی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور مداحوں کے لیےفلم رواں سال کرسمس پرریلیز کی جائے گی۔

  • سلمان اور کترینہ کی کیمسٹری پھرملنے لگی؟

    سلمان اور کترینہ کی کیمسٹری پھرملنے لگی؟

    آسٹریا: سپراسٹار سلمان خان اور کترینہ کیف کا مداحوں کے لیے بڑاتحفہ فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ سے قبل دونوں اسٹارز کےنئےفوٹوشوٹ کی تصاویرمنظرعام پرآگئیں۔

    تفصیلات کےمطابق فلم انڈسٹری کےحقیقی سلطان کروڑوں دلوں کی جان سپراسٹارسلمان خان اور باربی ڈول کترینہ کیف ان دنوں آسٹریا میں اپنی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

    میڈیا رپوٹس کےمطابق حال ہی میں دونوں اسٹارز کی فلم شوٹنگ سے قبل کیے جانے والے فوٹوشوٹ کی تصاویر انٹرنیٹ پروائرل ہوچکی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیاگیاہے۔

    s3

    سلمان خان اور کترینہ کیف کی ان نئی تصاویر نےایک بار پھر قیاس آرائیوں کو جنم دیا کہ کیا دونوں ایک بار پھر ایک دوسرےکےقریب آگئےہیں؟۔

    مزید پڑھیں:سلمان خان کترینہ کیف پرایک بارپھرمہربان

    خیال رہےکہ حال ہی میں کترینہ کیف فلمی کیریئر میں مسلسل ناکام فلموں کے باعث شدیدپریشانی کا شکار تھیں اور شاید یہی وجہ تھی کہ ان کےدوست سلمان خان نےانہیں اپنی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘میں بطور ہیروئن لینے کافیصلہ کیاتھا۔

    s2

    سپراسٹار سلمان خان اس فلم میں ایکشن کردار نبھارہے ہیں اور فلم کے سب سے خوفناک منظر میں وہ بھیڑیوں کے ساتھ لڑتے ہوئےنظر آئیں گے۔

    یاد رہےکہ بالی ووڈ کےسپراسٹار سلمان خان اور باربی ڈول کتریہ کیف 4سال بعد ایک بار پھر’ایک تھا ٹائیگر‘ کے سیکوئل’ٹائیگر زندہ ہے‘میں جلوہ گرہوں گے۔

    s1

    واضح رہےکہ بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم’ٹائیگر زندہ ہے‘ رواں سال کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

  • بھارتی شاعر "گلزار” سے پاک بھارت کشیدگی پر سوال کرنا صحافی کو مہنگا پڑگیا

    بھارتی شاعر "گلزار” سے پاک بھارت کشیدگی پر سوال کرنا صحافی کو مہنگا پڑگیا

    نئی دہلی: معروف بھارتی شاعر نے فلم ’’مٹو پتلو کنگ آف کنگز‘‘ کے میوزک لانچنگ کی تقریب کے دوران پاک بھارت کشیدگی پر بھارتی صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں سخت ناراضی کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق نئی آنے والی انیمیٹڈ فلم ’’مٹو پتلو کنگ آف کنگز‘‘ کے میوزک لانچنگ تقریب کے دوران جنگی جنون میں مبتلا صحافی پر اُس وقت سخت اظہارِ برہمی کا اظہار کیا جب اُس نے پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے سوال پوچھا۔

    پاکستان اور بھارت کی کشیدگی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں بھارتی شاعر گلزار نے سخت برہمی میں صحافی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’کیا آپ کا سوال تقریب کی مناسبت سے ہے؟ یہ تقریب فوجیوں پر نہیں بلکہ مٹو پتلو کی ہے‘‘۔

    بھارتی شاعر نے خاتون صحافی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’اگر شادی میں فرنٹیئر کی بات کی جائے تو کیا یہ مناسب ہے یا اگر فرنٹیئر میں شادی کی بات کی جائے تو کیا یہ ٹھیک ہوگا؟‘‘۔صحافی کی جانب سے مسلسل غیر ضروری سوال کرنے پر بھارتی شاعر گلزار تقریب سے روانہ ہوگئے۔

    یاد رہے اڑی سیکٹر پر حملے کے بعد سے پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کے بعد ہندو انتہاء پسندوں کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کو دھمکیاں دی گئیں اور فوری طور پر بھارت چھوڑنے کا کہا گیا تھا۔

    پڑھیں:  شیو سینا کا سلمان خان کو پاکستان چلے جانے کا مشورہ

     ہندو انتہاء پسندوں کی دھمکیوں کے بعد بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے پاکستانی فنکاروں کے حق میں بیان دیا تو انہیں بھی انتہاء پسندوں کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں اور پاکستان منتقل ہونے کا مشورہ دیا گیا۔

    مزید پڑھیں:  پاکستان کی حمایت میں بیان، اوم پوری کے خلاف مقدمہ درج

    علاوہ ازیں بھارتی فنکار اوم پوری کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کی حمایت کرنے پر بھارت میں غداری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس کے بعد انہوں نے مجبور ہوکر بھارتیوں سے معافی مانگی۔

  • دبنگ خان نے اردو میں سوال کرنے پر صحافی کا تمسخر بنا ڈالا

    دبنگ خان نے اردو میں سوال کرنے پر صحافی کا تمسخر بنا ڈالا

    دبئی: بھارتی اداکار نے سلمان خان نے اپنی نئی آنے والی فلم ’’فریکی علی‘‘ کی پروموشن کے دوران پاکستانی صحافی کا تمسخر بنا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق خان برادرز  بھارتی اداکار نوازالدین صدیقی اور برطانوی اداکارہ ایمی جیکسن کے ہمراہ دبئی کے نجی ہوٹل اپنی نئی آنے والی فلم کی پروموشن کے لیے آئے اور انہوں نے پریس کانفرنس کی۔

    اس دوران پاکستان سے تعلق رکھنے والی صحافی غلام مصطفیٰ مہرہ نے فریکی علی میں کام کرنے والی برطانوی نژاد اداکارہ سے اردو میں فلم سے متعلق سوال کیا جس پر دبنگ خان نے صحافی کو طنزیہ انداز میں جواب دیا کہ ’’آپ انگریزی میں سوال کریں کیونکہ اداکارہ (ایمی) کو اردو نہیں آتی‘‘۔ سلمان خان کے جواب پر پنڈال میں موجود تمام ہی لوگوں نے اردو میں سوال کرنے کے باعث صحافی کا مذاق بنایا جس پر دبنگ خان اور اُن کے بھائی اسٹیج پر ہنستے نظر آئے۔

    اس تمام تر صورتحال کو دیکھتے ہوئے سلمان خان کے بھائی سہیل خان نے صحافی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’آپ کے سوال کا پورا جواب انگریزی میں دے دیا ہے اور سلمان نے اُس کا اردو ترجمہ بھی کردیا ہے جس پر صحافی نے پنجابی میں گفتگو شروع کردی‘‘۔

    بعد ازاں  پاکستانی صحافی نے دبنگ خان کو  جواب دیا کہ ’’میں انگریزی میں بات نہیں کرسکتا تاہم مجھے انگریزی بہت اچھی طرح سے سمجھ آتی ہے ‘‘۔

    Salman demands Pakistani journalist to ask… by arynews
    اس موقع پر ایک اور صحافی کی جانب سے فلم فریکی علی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار نواز الدین صدیقی سے بھارتی فلم بجرنگی بھائی جان میں نواز الدین کے کرداد کو ادا کرنے کا کہا ’’جس پر انہوں نے وہ کردار ادا کر کے دکھایا اور وہاں موجود لوگوں سے داد بھی وصول کی۔

    Nawazuddin repeats acting of Chand Nawab at… by arynews

    یاد رہے فلم فریکی علی رواں سال 9 ستمبر کو پیش کی جائے گی جس کے پرڈیوسر سہیل خان، نشان پتی ہیں اور سلمان خان کی جانب سے اس کی پیش کش کی جارہی ہے۔فلم میں بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی اہم کردار ادا کررہے ہیں جبکہ اُن کے ساتھ ارباز خان اور برطانوی اداکارہ ایمی جیکسن بھی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔

  • انوشکا شرما کے بیان پر سلمان خان ناراض

    انوشکا شرما کے بیان پر سلمان خان ناراض

    ممبئی: بالی وڈ اداکا سلمان خان انوشکا شرما کے دیئے گئے بیان سے ناراض ہوگئے ہیں، بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور اداکارہ انوشکا شرما نے فلم ’’سلطان‘‘ میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے، جسے شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق چند روز قبل ایک انٹرویو کے دوران انوشکا شرما سے سلمان خان سے متعلق سوال پوچھا گیا جس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ سلمان کو نہیں جانتی۔

    anuskha-2

    انوشکا شرما نے سلمان خان کے ’’زیادتی سے متاثرہ خاتون‘‘ کے بیان پر کہنا تھا کہ میں نے جب اس بیان کے بارے میں سنا تو مجھے یقین نہیں ہوا کیوں کہ سلمان سے مجھے ایسے کسی بیان کی توقع نہیں تھی، میں نے ان کے ساتھ صرف ایک فلم میں کام کیا ہے، اس کے علاوہ ہم نے ساتھ بیٹھ کر کبھی باتیں نہیں کی۔

    anuskha-1

    میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان کو انوشکا کا یہ بیان اچھا نہیں لگا اور وہ ایسا مان رہے تھے کہ ’سلطان‘ کی شوٹنگ کے دوران ان کی انوشکا سے اچھی بات چیت ہو چکی ہے۔

    sultan 2

    سلمان خان نے انوشکا کے بیان پر سخت ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے انوشکا سے دوری اختیار کرلی ہے جبکہ تقریبات میں بھی ساتھی اداکارہ کو نظر انداز کرنا شروع کردیا ہے، جس پر انوشکا بھی پریشان ہیں۔

    واضح رہے کہ سلمان خان سے ایک انٹرویو کے دوران جب پوچھا گیا کہ ’’سلطان‘‘ میں ان کا پہلوانوں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ کیسا رہا تو اس پر ان کا کہنا تھا کہ فلم میں کام کے دوران ان کی حالت زیادتی کا شکارعورت جیسی ہوگئی تھی جو نہ ٹھیک سے چل سکتی ہے۔

  • فلم سلطان کے ہدایتکار، سلمان‌ خان اور انوشکا کیخلاف مقدمہ درج

    فلم سلطان کے ہدایتکار، سلمان‌ خان اور انوشکا کیخلاف مقدمہ درج

    ممبئی: دبنگ خان کی نئی فلم ”سلطان“ کی کہانی چوری کرنے پر سلمان خان ، اداکارہ انوشکا شرما اور ہدایت کار علی عباس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی فلم ”سلطان“ نے باکس آفس پر دھوم مچا رکھا ہے اور فلم نے 6 دن میں ہی 200 کروڑ سے زائد کا بزنس بھی کرلیا ہے لیکن ایک تنازعہ نے فلم سازوں اور کاسٹ کو پریشان کردیا ہے۔

    sultan 1

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے شہری صابر انصاری نے فلم سلطان کے ہدایت کار علی عباس، اداکار سلمان خان اوراداکارہ انوشکا شرما کے خلاف فلم کی کہانی چرانے پر مقدمہ درج کرادیا۔

    sultan 2

    جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ فلم کی کہانی شروع سے آخر تک ان کی زندگی پر مبنی ہے جب کہ فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے سلمان خان اور ہدایت کار علی عباس نے 2010 میں میری زندگی پر فلم بنانے کا کہا تھا، جس کے لئے 20 کروڑ روپے رئیلٹی کی مد میں دینے کا وعدہ بھی کیا تھا۔

    sultan 3

    درخواست گزار نے کہا کہ فلم کی ہدایت کار کو رئیلٹی کی رقم نہ دینے پر فلم بنانے سے منع کردیا تھا جس کے باوجود میری زندگی پر فلم بنائی گئی ہے۔

    sultan 4

    جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے مقدمے کی سماعت 12 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے سلمان خان، انوشکا شرما اور فلم کے ہدایت کار علی عباس کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔

    واضح رہے علی عباس ظفر کی سلطان میں سلمان خان اور خوبرو اداکارہ انوشکا شرما نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں

  • سلمان خان کے متنازعہ بیان پر گرل فرینڈ کا مشورہ

    سلمان خان کے متنازعہ بیان پر گرل فرینڈ کا مشورہ

    ممبئی : بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی گرل فرینڈ لولیا وینتر نے انھیں بیان دیتے ہوئے احتیاط برتنے کا مشورہ دے دیا ہے۔

    Lulia-Vantur-post-2

    دبنگ خان کو آج کل ”جنسی ذیادتی سے متاثرہ خاتون“سے متعلق بیان پر شدید تنقید کا سامنا ہے، سلمان خان کے اس بیان پر بھارت میں خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیمیں معافی مانگنے کا مطالبہ کررہی ہیں۔تاہم اب متعدد بولی ووڈ شخصیات کی طرح سپر اسٹار کی گرل فرینڈ بھی انکی حمایت میں میدان میں آگئی ہیں۔

    Lulia-Vantur-post-4

    لولیا نے دبنگ خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ عوامی شخصیت ہیں، انہیں کسی بھی موضوع پربات کرتے ہوئے احتیاط برتنی چاہیے ، اگر انھوں آئندہ بیان دینے سے قبل احتیاط نہ کی تو انکی اپنی سماجی تنظیم ’’بینگ ہیومن‘‘ کے ذریعے جتنے بھی اچھے کام کیے ہیں ایسی غلطیاں انہیں ضائع کردیں گی۔

    Lulia-Vantur-post-3

    واضح رہے کہ سلمان خان سے ایک انٹرویو کے دوران جب پوچھا گیا کہ ’’سلطان‘‘ میں ان کا پہلوانوں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ کیسا رہا تو اس پر ان کا کہنا تھا کہ فلم میں کام کے دوران ان کی حالت زیادتی کا شکارعورت جیسی ہوگئی تھی ، جو ٹھیک سے چل بھی نہیں پاتی۔

    مزید پڑھیں :  سلمان خان کی شادی کی تاریخ طے ہوگئی، بھارتی میڈیا کا دعوی

    Lulia-Vantur-post-1

    واضح رہے کہ اداکار سلمان خان رومانیہ کی حسینہ لولیا کے ساتھ رشتے میں منسلک ہونے کی خبریں گردش میں تھیں کہ دبنگ خان رومانیہ کی حسینہ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے تاہم سلمان خان نے اپنی شادی کے حوالے سے اٹھنے والی خبروں کی تردید کردی تھی۔

  • راحت فتح سلمان خان کی دعوت پر بھارت پہنچ گئے

    راحت فتح سلمان خان کی دعوت پر بھارت پہنچ گئے

    لاہور:استاد راحت فتح علی خاں بھارتی اداکار سلمان خان کی دعوت پر بھارت پہنچ گئے جہاں وہ عیدالفطر پر ریلیز کی جانے والی بالی وڈ فلم سلطان کی تشہیری مہم میں حصہ لیں گے۔

    بھارت روانگی سے قبل میلوڈی کنگ راحت فتح علی خاں نے اے آر وائی کو بتایا کہ وہ سلمان خان کی خواہش پر دورہ بھارت پر جارہے ہیں جہاں وہ دوران فلم سلطان کی میوزک لانچنگ اور تشہیری مہم میں بھی حصہ لیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ بھارت میں قیام کے دوران کچھ نئے فلمی پراجیکٹس پر بھی کام کریں گے جن کی تفصیلات وہ عید الفطر کے موقع پر اے آر وائی نیوز پر اینکر عمرشریف اور وسیم بادامی کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں بتائیں گے۔

    واضح رہے کہ فلم سلطان میں اداکار سلمان خان اور انوشکا شرما پر فلمایا گیا گیت ‘‘جگ گھومیا ‘‘راحت فتح علی خاں کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جوفلم کی ریلیز سے قبل ہی میوزک اور فلمی حلقوں میں بے پناہ مقبولیت حاصل کررہا ہے۔

    سلماں خان کا شمار بھی راحت فتح کے مداحوں میں ہوتا ہے اور وہ کئی مرتبہ اس بات کا اعتراف بھی کر چکے ہیں کہ ان کی فلموں کی کامیابی میں پاکستانی گلوکار راحت فتح کے گیتوں کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔

    طویل بیڈ پیج کے بعد فلم دبنگ سے سلمان خان کا کم بیک ہوا تو اس کا کریڈٹ بھی انہوں نے راحت فتح علی کے گیت ‘‘تیرے مست مست دو نین ’’کو دیا۔

    ‘‘جگ گھومیا ‘‘کی ریکارڈنگ سے قبل فلم سلطان کی پوری ٹیم یہ گیت ارجیت سنگھ کی آواز میں ریکارڈ کرانا چاہتی تھی مگر صرف سلمان خان کا ووٹ راحت فتح علی خاں کی حمایت میں اس یقین کے ساتھ تھا کہ جگ گھومیا کو پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خاں سے بہتر کوئی نہیں گا سکتا۔

  • سلمان خان کو فون پر جان سے مار دینے کی ھمکی

    سلمان خان کو فون پر جان سے مار دینے کی ھمکی

    ممبئی: بالی ووڈ سپر سٹارسلمان خان کو گمنام شخص کی طرف سے فون پر جان سے مار دینے کی ھمکی دی گئی ہے ۔

    پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ انھوں نے سپر سٹار کو فون پر جان سے مار دینے کی دھمکیاں دینے والے شخص کی تلاش شروع کر دی ہے، انکا کہنا تھا کہ فون کرنے والی نے 16فروری کے روز پولیس کے کنٹرول روم سے کال کی ہے ۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ انھیں شبہ ہے کسی شخص نے انھیں چکمہ دینے کی کو شش کی تاہم وہ مشتبہ شخص کو جلد تلاش کر نے میں کامیاب ہو جائیں گے، پولیس مشتبہ شخص کی تلاش کیلئے سرکرداں ہے تاہم تاحال ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے ۔

    واضح رہے سپر سٹار آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ’’سلطان‘‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔ علی عباس ظفر کی سلطان میں سلمان خان ہریانہ کے ممتاز پہلوان سلطان علی خان کے کردار میں نظر آئیں گے ۔سلمان خان کی سلطان رواں سال عید کے موقع پر نمائش کیلئے پیش کی جائے گی ۔