Tag: Salman Khan

  • شادی ہوگی یا نہیں کچھ نہیں کہہ سکتا، سلمان خان

    شادی ہوگی یا نہیں کچھ نہیں کہہ سکتا، سلمان خان

    بالی ووڈ دبنگ ہیرو سلمان خان کہتے ہیں کہ پتہ نہیں وہ شادی کرتے بھی ہیں یا نہیں لیکن وہ یہ ضرور چاہتے ہیں کہ ان کے 3،4 بچے ہوں۔

    انڈین میڈیا کے مطابق سلمان خان نے ایک کالج کی تقریب میں شرکت کی، اس دوران ان سے سوال جواب کا سلسلہ بھی شروع ہوا، اسی دوران ہال میں شادی، شادی کی صدائیں بلند ہونے لگیں جس نے دیکھتے ہی دیکھتے نعروں کی شکل اختیار کرلی۔

    شادی کا شور کچھ تھما تو سلمان خان نے کہا کہ وہ اپنی شادی کے بارے میں اب تک شکوک و شبہات کا شکار ہیں لیکن وہ یہ ضرور چاہتے ہیں کہ ان کے 3،4 پیارے پیارے بچے ہوں، میں جانتا ہوں کہ شادی کے بغیرایسا نہیں ہو سکتا لیکن میں اس معاملے کو بھی دیکھ رہا ہوں۔

    اداکارکا کہنا تھا کہ پہلے شادی کرنے کی عمر نہیں تھی لیکن اب عمر گزر گئی ہے جس پر وہ خوش ہیں۔ ان سے ان کے مداحوں کی جانب سے کہا گیا کہ وہ تو ہٹ اینڈ رن کیس کے سلجھنے کے بعد شادی کرلیں گے جس پر اداکار نے کہا کہ کیس ابھی تک سلجھا نہیں ہے۔

  • سلمان خان کو اپنی فلم سلطان کیلئے ہیروئن مل گئی

    سلمان خان کو اپنی فلم سلطان کیلئے ہیروئن مل گئی

    ممبئی : سپر سٹار سلمان خان کا شمار بالی ووڈ کے ٹاپ ہیروز میں کیا جاتا ہے۔ انڈسٹری کی تقریباً ہر اداکارہ سلمان خان کی ہیروئن بننے کی خواہش رکھتی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ییش راج فلمز کے چیف آدتیہ چوپڑا اور سپرسٹار سلمان خان فلم میں ہیروئن کے انتخاب کیلئے کئی ہیروئنز اور نئے چہروں کے آڈیشن لے چکے تھے تاہم کوئی بھی انکے معیار پر پورا نہیں اتر پائی تھی، جس کے باعث سلمان خان اور آدتیہ چوپڑا پریشان تھے ۔

    بلاآخر یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم سلطان کیلئے ہیروئن کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق یش راج فلمز کی جانب سے اداکارہ انوشکا شرما کے نام کا اعلان کیا گیا جبکہ اداکارہ انوشکا شرما نے مائیکرولاگنگ سائٹ ٹویٹر پر سلمان خان کے ساتھ لی گئی تصویر ’’سلطان‘‘ کے کیپشن پیغام کے ساتھ شیئر کی۔

    سلمان خان فلم سلطان میں ہریانہ سے تعلق رکھنے والے مایہ ناز پہلوان سلطان علی خان کا کردار ادا کر رہے ہیں، علی عباس ظفر کی سلطان آئندہ سال عید کے موقع پر نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

  • شعیب اختراورشاہ رخ خان کی دلچسپ ویڈیوکی سوشل میڈیا پردھوم

    شعیب اختراورشاہ رخ خان کی دلچسپ ویڈیوکی سوشل میڈیا پردھوم

    پاکستان کے مایہ نازسابق فاسٹ باوٗلر شعیب اختر کی بھارتی اداکارہ شاہ رخ خان کے ہمراہ ایک انتہائی دلچسپ ویڈٰیو سوشل میڈیا پرتہلکہ مچارہی ہے۔

    ٹوئٹرپرجاری کی جانے والی اس ویڈیو میں شعیب اختر نےاپنے فینزسے کہا کہ وہ انہیں اپنے بڑے بھائی سے متعارف کرارہے ہیں اورپھرکنگ خان نے شعیب اختر کے بڑے بھائی کی حیثیت سے سرپرائز انٹری دےکرراولپنڈی ایکسپریس کابوسہ لیا۔

    کنگ خان نےشعیب اخترسےمحبت کا اظہار ہی نہیں کیا بلکہ ان کی ٹوئٹرپرآمد پرگرمجوشی سے ویلکم بھی کیا۔ جواب میں شعیب اختر نے’‘تھینک یو‘کاٹوئٹ کرکےمحبت کا جواب، محبت سےدیا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل شعیب اختردبنگ خان کے والد سلیم خان کی سالگرہ میں بھی شریک ہوچکے ہیں۔

  • سلمان خان کی فلم ’پریم رتن دھن پایو‘ نے شاہ رخ خان کی فلم کا ریکارڈ توڑ دیا

    سلمان خان کی فلم ’پریم رتن دھن پایو‘ نے شاہ رخ خان کی فلم کا ریکارڈ توڑ دیا

    ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی 12نومبر کے روز ریلیز کی جانے والی فلم ”پریم رتن دھن پایو“ کے متعلق کہا جا رہا ہے کہ وہ بولی ووڈ فلم انڈسٹری کے گزشتہ تمام تر ریکارڈز توڑنے میں کامیاب ہو چکی ہے.


    دیوالی کے موقع پر ریلیز ہونے والی سلمان خان کی فلم ’پریم رتن دھن پایو‘ نے شاہ رخ خان کا ریکارڈ توڑ دیا.


    بالی ووڈ اسٹار سلمان خان فلم ’پریم رتن دھن پایو‘ نے پہلے دن 40.35 کروڑ کی کمائی کر کے نیا ریکارڈ قائم کرلیا اور سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے.

    اس فلم کی کہانی ہے یوپی کے ایودھیا میں رہنے والے ’پریم‘ (سلمان خان) کی ہے، جو بڑا دل والا ہے. پریم کو رام لیلا زبانی یاد ہے. وہ ہر وقت اپنی دھن میں رہتا ہے، سورج برجاتیا کی رومان سے بھرپور ڈرامہ فلم ”پریم رتن دھن پایو“ کے نمایاں ستاروں میں سلمان خان ، سونم کپور، انوپم کھیر، نیل نتن مکیش، ارمان کھولی اور سورا بھاسکر کے نام شامل ہیں۔

    اس سے قبل شاہ رخ کی فلم ہیپی نیو ایئر نے گزشتہ سال دیوالی کے موقع پر پہلے دن 37 کروڑ کا بزنس کرکے نیا ریکارڈ قائم کیا تھا.

  • دبنگ خان بھارت میں جیمز بونڈ پر بھاری پر گئے

    دبنگ خان بھارت میں جیمز بونڈ پر بھاری پر گئے

    ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ’’پریم رتن دھن پایو‘‘ نے ریلیز سے پہلے ہی ہالی ووڈ پر اپنی دھاک بٹھا دی جس کے بعد 6 نومبر کو ریلیز ہونے والی ہالی ووڈ کی فلم ’’اسپیکٹر‘‘ کی بھارت میں نمائش کی تاریخ بھی بڑھادی گئی ہے۔

    بالی ووڈ اداکار سلمان خان اپنے جاندار اداکاری کے باعث شہرت رکھتے ہیں جب کہ ان کی متعدد باکس آفس پر بلاک بسٹر ثابت ہوئیں ہیں یہی نہیں ان کی رواں سال جولائی میں ریلیز ہونے والی فلم’’بجرنگی بھائی جان‘‘ باکس آفس پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والی دوسری بالی ووڈ فلم بن گئی ہے جس کے بعد دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹری ہالی ووڈ پر بھی بالی ووڈ اسٹار کی دھاک بیٹھ گئی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ہالی ووڈ کے شہرہ آفاق کردار جیمز بونڈ کی نئی آنے والی فلم ’’اسپیکٹر‘‘ بھارت میں 6 نومبر کو ریلیز کے لیے پیش کی جانی تھی۔

    تاہم دبنگ خان کی 12 نومبر کو ریلیز ہونے والی فلم ’’پریم رتن دھن پایو‘‘ سے باکس آفس پر مقابلے کے پیش نظر اب فلم ’’اسپیکٹر ‘‘ 20 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔

  • شاہ رخ خان اور سلمان خان کا ایک دوسرے کی فلموں پر ڈانس

    شاہ رخ خان اور سلمان خان کا ایک دوسرے کی فلموں پر ڈانس

    ممبئی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور سلمان خان اپنے مداحوں کیلئے ڈبشمس ویڈیو پوسٹ کی ، جس میں دونوں خانز نے ایک دوسرے کی آنے والی فلموں کے مشہور گانوں پر ڈانس کیا.

    بالی ووڈ کے دونوں خانز نے ویڈیوز شیئر کی ، شاہ رخ خان نے نئی آنے والی فلم ”دل والے “ کی ٹیم کے ساتھ سلمان خان کی فلم ”پریم رتن دھن پایو“ کے ٹائٹل سانگ کی ڈبشمس ویڈیو سماجی روابط کی سائٹس پر شیئر کی.

    دوسری جانب سلمان خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر “پریم دل والا سے راج دل والے تک” کے عنوان سے دو ویڈیوز پوسٹ کی ہیں.

    جس میں سونم کپور کے ساتھ ساتھ ان کی آنے والی فلم ” پریم رتن دھن پایو” کے دیگر ساتھی اداکار سوارا بھاسکر، نیل نیتن مکیش اور دیپک دوبریال بھی شاہ رخ خان کی مشہورِ زمانہ فلم “دل والے دلہنیا لے جائیں گے” کے گانے ” تجھے دیکھا تو یہ جانا صنم”پر ڈانس کرتے ہوئے نظر آئے.

    مذکورہ ویڈیو کے شیئر ہونے کے بعد سپر سٹار سلمان خان کی ”پریم رتن دھن پایو“ کی ٹیم نے شاہ رخ خان کی مقبول ترین فلم ”دل والے دلہنیا لے جائیں گے“ کے گانے ”تجھے دیکھا تو یہ جانا“ پراداکار کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

    واضح رہے ”دل والے“ رواں سال 18دسمبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی، جس میں شاہ رخ خان اور کاجل کی جوڑی پانچ سال کے طویل عرصے کے بعد ایک مرتبہ پھر ساتھ دکھائی دیں گی۔

    سلمان خان کی ”پریم رتن دھن پایو“ رواں سال دیوالی پر نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔

  • فلم ‘بجرنگی بھائی جان’ کی "منی” نئے انداز میں

    فلم ‘بجرنگی بھائی جان’ کی "منی” نئے انداز میں

    ممبئی: سپر سٹار سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ”پریم رتن دھن پایو“کا ٹائٹل سانگ بولی ووڈ میں مقبولیت کے گزشتہ تمام تر ریکارڈز توڑ چکا ہے ۔

    رپورٹ کے مطابق متعدد اداکارائیں ”پریم رتن دھن پایو “ پر ڈبسمش ویڈیوز سماجی روابط کی سائٹس پر اپلوڈ کر چکی ہیں۔سپر سٹار سلمان خان کی رواں سال جولائی میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی بلاک بسٹر فلم ”بجرنگی بھائی جان “ میں منی کو کردار ادا کرنے والی سات سالہ ہرشالی ملہوترا کی طرف سے حال ہی میں سونم کپور کے ”پریم رتن دھن پایو“ گانے میں رقص کی بھرپور نقل کی کوشش کی گئی ہے۔

    ہرشالی کی ”پریم رتن دھن پایو“سانگ پر پرفارمنس کی ویڈیو سپر سٹار سلمان خان کی طرف سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی گئی ۔علاوہ ازیں ویڈیو کے کیپشن میں سلمان خان کی طرف سے ”سو سویٹ منی “ بھی لکھا گیا ہے۔

    واضح رہے چائلڈ سٹار ہرشالی کی طرف سے متعدد بار کہا جا چکا ہے کہ وہ سلمان خان کی طرح سپر سٹار بنیں گی۔

  • سیاست اور آرٹ کبھی بھی ایک ساتھ نہیں چل سکتے، سلمان خان

    سیاست اور آرٹ کبھی بھی ایک ساتھ نہیں چل سکتے، سلمان خان

    ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان کا کہنا ہے کہ سیاست اور آرٹ کبھی بھی ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

    سلمان خان نے ایک انٹرویو کے دوران پاکستانی فنکاروں پر شیو سینا کی جانب سے لگائی گئی پابندی کے خلاف کہا کہ آرٹ کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، سلمان خان کا کہنا تھاکہ کسی فلم میں اداکاروں کی کاسٹ کا معاملہ مکمل طور پر تخلیقی عمل ہوتا ہے جسے کو ئی فلمساز ہی بہتر سمجھ سکتا ہے ۔ علاوہ ازیں اگر کسی فلمساز کے خیال کے مطابق کوئی پاکستانی اداکار اس کے منتخب کردہ کردار کو بہتر انداز میں اداکر سکتا ہے تو اس پر اعتراض کی کوئی معقول وجہ نہیں ہے۔

    دبنگ خان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی عوام میڈیا کی طرف سے دکھائے جانے والے پروگرامز سے لطف اٹھاتے ہیں یہ انکی مرضی پر منحصرہے کہ وہ پاکستانی شوز شوق سے دیکھیں یا بھارتی۔

    انہوں نے کہا کہ پڑوسی ملک میں ہماری فلموں کو بہت پسند کیا جاتا ہے اور ہمارے پرستاروں کی ایک بڑی تعداد سرحد کے اس پار رہتی جو ہمارے لیئے خاطر خواہ منافع کا باعث بھی بنتی ہے۔

    سلمان خان نے کہا کہ سیاستدانوں کو آرٹ سے الگ رہتے ہوئے اپنا کام کرنا چاہیے کیونکہ یہ دونوں ایک دوسرے کے مخالف سمت چلنے والی دو چیزیں ہیں۔

  • باڈی گارڈ کا کردار ادا کرنے والے سلمان خان کو حسیناوں نے لوٹ لیا

    باڈی گارڈ کا کردار ادا کرنے والے سلمان خان کو حسیناوں نے لوٹ لیا

    بولی ووڈ کے سپر ہیرو سلمان خان اگرچہ اپنی فلم باڈی گارڈ میں اچھے باڈی گارڈ کا کردار ادا کر چکے ہیں تاہم دبنگ اسٹار سلمان خان کو حقیقت میں لڑکیوں نے لوٹ لیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کے علاقے باندرا کے ایک نائٹ کلب میں 4 ڈاکو حسیناؤں نے انتظامیہ کو چکما دے کر اپنے آپ کو سلو میاں کا مداح ظاہر کیا اور سلمان خان کے بُک کروائے ہوئے میز پر پہنچ گئیں جہاں انہوں نے سلو میاں کو باتوں میں الجھا کر موقع پاتے ہی میز پر پڑا پرس ، چشمہ اور گلے کی چین اٹھا کر نکل گئیں۔

    واقع کے بعد اداکار کا کہنا تھا کہ لڑکیاں انکی جیب کا صفایا کرکے فوراً ہی کلب سے رفو چکر ہو گئیں۔سلو میاں کے باڈی گارڈ کا کہنا تھا کہ وہ واقعے کی اطلاع پولیس کو دیں۔تا ہم دبنگ اسٹار نے ایسا کرنے سے انکار کردیا۔

    سلمان خان کی بہن ارپتا خان کا کہنا ہے کہ اس خبر میں کو ئی صداقت نہیں ہے اور انکے بھائی کو لوٹنا اتنا بھی آسان نہیں،علاوہ ازین انکا یہ بھی کہنا ہے کہ اداکار گزشتہ ہفتے کسی نائٹ کلب میں گئے ہی نہیں اور نہ ہی وہ اپنی جیب میں والٹ رکھتے ہیں

  • سلمان خان نے برے وقت میں ساتھ دیا ، سنیل شیٹھی

    سلمان خان نے برے وقت میں ساتھ دیا ، سنیل شیٹھی

    ممبئی: بالی وڈ کے اداکار سنیل شیٹی کا کہنا ہے کہ سلمان خان نے برے وقت میں ان کا ساتھ دیا تھا۔

    سنیل شیٹی اور سلمان خان کے درمیان گہری دوستی ہے۔ سنیل شیٹي نے کہا کہ زندگی کے برے وقت میں سلمان نے ان کی مدد کی۔

    سنیل شیٹی نے کہا جس وقت میں نے شادی کی اس وقت انڈسٹری میں میرا ایک ہی دوست تھا،زندگی کے اس برے وقت میں اور اس سے پہلے بھی سلمان میرے ساتھ رہے، ان کے ساتھ سفر خوبصورت رہا۔

    خیال رہے کہ سلمان خان نے حال ہی میں سنیل شیٹی کی بیٹی عطیہ شیٹی کو اپنے پروڈکشن کے بینر میں بننے والی فلم ‘ہیرو میں بطور اداکارہ سائن کیا تھا۔