Tag: Salman Khan

  • کترینہ کیف نے سوشل میڈیا سے دور رہنے کی وجہ بتادی

    کترینہ کیف نے سوشل میڈیا سے دور رہنے کی وجہ بتادی

    ممبئی: بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ کترینہ کیف نے سوشل میڈیا استعمال نہ کرنے کے راز سے بھی پردہ اٹھا دیا ہے۔

    بھارتی نیوز ایجنسی کے مطابق کترینہ کیف نے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران مستقبل میں بھی سوشل میڈیا سے دور ہی رہنے کا عندیہ دیا ہے اور کہا ہے وہ بے عزتی برداشت نہیں کر سکتیں اس لئے سوشل میڈیا سے دور ہی رہناچاہتی ہیں۔

     ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے مداحوں کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنا پسند کرتی ہیں لیکن وہ سوشل میڈیا کے اس دوسرے چہرے سے بھی واقف ہو چکی ہیں جس پر وہ کچھ عرصہ قبل تک یقین بھی نہیں کرنا چاہتی تھیں۔

    اس موقع پر انہوں نے ابھیشک بچن کی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ ابھیشک بچن کے ایک فین نے ٹوئٹر پر ان کی بیٹی کے بارے میں مذاق کیا جس پر ابھیشک کو مجبوراً اس فین کو بلاک کرنا پڑا۔

    کترینہ کیف نے کہا کہ وہ بے عزتی برداشت نہیں کر سکتیں اور اسی لئے سوشل میڈیا سے دور ہی رہنا پسند کرتی ہیں۔

  • جب بھی میری شادی ہوگی سلمان خان ضرور آئیں گے، کترینہ کیف

    جب بھی میری شادی ہوگی سلمان خان ضرور آئیں گے، کترینہ کیف

    دبئی: بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ جب بھی میری شادی ہوگی سلمان خان ضرور آئیں گے ۔

    کترینہ کیف اور سلمان خان بالی ووڈ میں سب سے زیادہ مشہور جوڑوں میں سے ایک ہے، کترینہ کیف کو بھارتی فلم انڈسٹری میں متعارف کرانے کا سہرا بھی سلمان خان کے سر ہے، رنبیر کپورسے قبل کترینہ کیف کی سلمان خان سے گہری دوستی کے چرچے کئی برسوں تک زبان زد عام رہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کترینہ کیف سلمان خان کی بجرنگی بھائی جان کو دیکھنے کے بعد اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں، کترینہ کیف نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بجرنگی بھائی جان تاخیر سے دیکھی لیکن وہ اسے دیکھ کر بہت لطف اندوز ہوئیں، انہیں سلمان خان کو بجرنگی بھائی جان کی کامیابی پر مبارک باد دینی چاہیئے تھی جو وہ نہیں دیکھ سکیں اور اس پر انہیں افسوس ہے۔

    فلم میں سلمان خان کی اداکاری لاجواب ہے اور اس میں انہوں نے ’’ہم دل دے چکے صنم ‘‘ کی یاد تازہ کردی  لیکن اس کے ساتھ ہی اس کی کامیابی کا سہرا فلم کے ڈائریکٹر کبیر خان کو بھی جاتا ہے، جنہوں نے بہت خوبصورت انداز میں حساس موضوع پر فلم بنائی۔

     انہوں نے کہا کہ فلمساز کبیر خان کی ایک تھا ٹائیگر کی مختلف تصویر کشی اور بجرنگی بھائی جان کبیر خان کی فلمسازی کے سٹائل کو منعکس کرتی ہے۔

  • بالی ووڈ اداکار سلمان خان بھی عبدالستارایدھی کی تعریف کرنے پر مجبو رہوگئے

    بالی ووڈ اداکار سلمان خان بھی عبدالستارایدھی کی تعریف کرنے پر مجبو رہوگئے

    ممبئی: بالی ووڈ دبنگ اسٹار سلمان خان نے ایدھی فاؤنڈیشن میں گزشتہ 13 سال سے قیام پذیر بھارتی لڑکی گیتا کی دیکھ بھال پر کہا ہے کہ بھارت کو عبدالستار ایدھی کا شکر گزار ہونا چاہیئے۔

    سلمان خان نے این ڈی ٹی وی سے اپنی فلم بجرنگی بھائی جان سے متعلق بات کرتے ہوئے کہاکہ ہر” مُنی “کی قسمت میں سلمان خان نہیں جو اسے اسکے گھر تک بحفاظت پہنچادے۔انہوں نے کہا کہ ہم عبدالستار ایدھی کے مشکور ہیں جنہوں نے گیتا کو 13سال سے بحفاظت رکھا ہوا ہے ۔

    اداکار کا کہنا تھا کہ بھارت میں سب کو اس حقیقت کو قبول کرنا چاہیئے کہ پاکستان میں ایدھی فاؤنڈیشن نے ایک بھارتی لڑکی کو اچھے اندازمیں رکھا لیکن گیتا کو بہترین زندگی بھارت میں بھی مل سکتی ہے اوراس کا پاکستان سے بھی اچھا خیال رکھا جائے گا کیونکہ وہ ایک بھارتی ہے اور اس کے اہل خانہ اور دوست یہاں ہیں۔

    سلمان خان نے بھارتی حکومت پر زور دیا کہ بحیثیت بھارتی شہری گیتا کے اہلخانہ کو تلاش کیا جانا چاہیئے تاہم اگر گیتا مجھ سے ملنا چاہتی ہے تو مجھے بھی اس سے مل کر بہت خوشی ہوگی۔

  • بھارتی ہائی کمشنر گیتا سے ملنےایدھی سینٹر کراچی پہنچ گئے

    بھارتی ہائی کمشنر گیتا سے ملنےایدھی سینٹر کراچی پہنچ گئے

    کراچی : بھارتی ہائی کمشنرڈاکٹر ٹی سی اے راگھوان اپنی اہلیہ کے ہمراہ  ہندوستانی لڑکی گیتا  سے ملاقات کیلئے ایدھی سینٹر کراچی پہنچ گئے۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ٹی سی اے راگھوان نے کہا کہ میں ایدھی ٹرسٹ اور خصوصی طور پر عبدالستار ایدھی کا مشکور ہوں۔

    انہوں نہ کہا کہ میں ہندوستان حکومت کی جانب سے امن کا پیغام لے کر آیا ہوں، انہوں نے کہا کہ بھارتی لڑکی گیتا کے خاندان کو تلاش کرنے کی کوشش کریں گے۔ یمن سے بھارتی شہریوں کو لانے میں بھی پاکستان نے تعاون کیا تھا۔

    ہندوستانی وزیر خارجہ ششما سوراج نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ ہم ان افراداور ان اداروں کے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے  گیتا کو تحفظ فراہم کیا اور اس کی دیکھ بھال کی۔

     

     

     

     

     

     

    علاوہ ازیں انصار برنی نے اداکار سلمان خان سے بھارتی لڑکی گیتا کے خاندان کی تلاش کیلئے تعاون کی درخواست کردی۔

     

    تفصیلات کے مطابق انصار برنی ویلفئیر ٹرسٹ کے سربراہ انصار برنی نے بھارتی فلموں کے سپر اسٹاراور فلم بجرنگی بھائی جان کے ہیرو سلمان خان سے اپیل کی ہے کہ پاکستان میں موجود بھرتی لڑکی گیتا عرف گڈی کے گھر والوں کی تلاش میں ان کا ساتھ دیں۔

    Pakistan’s real Bajrangi Bhaijan appeals to… by arynews

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انصار برنی کا کہنا ہے کہ گیتا صرف سات یا آٹھ سال کی تھی جب اسے واہگہ بارڈر پولیس اسٹیشن سے کراچی لا کراسے ایک شیلٹر ہوم میں رکھا گیا، اور انصار برنی ٹرسٹ گزشتہ تین سال سے اس کے اہل خانہ کی تلاش میں ہے۔

     

    اوراس سلسلے میں میں اسی سال ستمبر  میں بھارت کا دورہ بھی کروں گا، بھارتی فلم بجرنگی بھائی جان کے حوالے سے ان کا کہناتھا کہ مذکورہ فلم بجرنگی بھائی جان  دراصل اسی گیتا کی کہانی پر مبنی ہے۔

    فلم میں جو کردار ہیں وہ ان کا تعلق بھی پاکستان سے ہے،فلم کی اسٹوری پاکستان، انصار برنی ٹرسٹ اور پاکستانی صحافی کے گرد گھومتی ہے۔

     

    انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ اس  کا کریڈٹ ہمیں کیوں نہیں دیا گیا، ہم  معاوضہ کے حصول کیلئے بھارتی عدالت سے بھی رجوع کرسکتے ہیں مگر ہم ایسا نہیں کریں گے۔کیوں کہ ہمارا مقصد پیسہ حاصل کرنا نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم سلمان خان سے صرف اتنا کہیں گے کہ وہ گڈی کو اس کے گھر تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں۔ آپ نے فلم بنائی بہت اچھی بات ہے اس سے دونوں ممالک کے لوگو کے درمیان محبتیں بڑھیں گی۔

     

    کیا ہی اچھا ہوتا کہ آپ فلم کا کریڈٹ ہم کو بھی دیتے تاکہ دنیا کو بھی پتہ چلے کہ ہم پاکستانی دہشت گرد نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میں بھارت جا کردلائی لامہ سے ملاقات کروں گا اس کے بعد اس بچی کے خاندان کی تلاش کیلئے جاؤں گا۔

     

    میری سلمان خان سے گذارش ہے کہ وہ بھی ہمارا ساتھ دیں تاکہ گڈی کو بھی پتہ چل سکے کہ صرف پاکستان میں ہی نہیں بھارت میں بھی اس کے اپنے موجود ہیں۔

     

    واہگہ سے بارہ سال قبل ملنےوالی لڑکی گیتا بھارت کو یاد آ ہی گئی، گیتا کو وطن واپس بھجوانے کیلئے بھارتی حکام نے ایدھی فاؤنڈیشن سے رابطہ کر لیا ہے۔

     

    ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق  ہندوستانی وزیر خارجہ ششما سوراج نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ میں نے پاکستان میں موجود ہندوستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر ٹی سی اے راگھوان سے کہا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ کراچی جا کر ہندوستانی لڑکی سے ملاقات کریں۔

     

    ششما سوراج نے مزید کہا کہ ایک  بھارتی وفد آج کراچی میں گیتا سے بھی ملاقات کرے گا

     

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بھارتی اداکار سلمان خان نے اے آر وائی نیوز پر انصار برنی کی اپیل کے حوالے سے خبر کی اشاعت کے بعد اپنی فلم بجرنگی بھائی جان کے ڈائریکٹر کبیرخان سے رابطہ کرکے گیتا عرف گڈی کے اہل خانہ کی تلاش کے سلسلے میں مدد کی درخواست کی ہے۔

    …………………………………………………………………………………………………………………………

    گیتا عرف گڈی کی ڈائری سے لئے گئے اقتباس

    …………………………………………………………………………………………………………………………..

     

  • سلمان خان نے ممبئی بلاسٹ کے مجرم کی حمایت پرمعافی مانگ لی

    سلمان خان نے ممبئی بلاسٹ کے مجرم کی حمایت پرمعافی مانگ لی

    ممبئی: مایہ ناز بھارتی اداکار سلمان خان کو ممبئی دھماکوں کے الزام میں سزا یافتہ یعقوب میمن کی حمایت کرنا مہنگا پڑگیا۔ سخت تنقید کا سامنا کرنے پرانہوں نے اپنے موقف کی صفائی بھی پیش کی اور پرانے ٹویٹس بھی ڈیلیٹ کئے۔

    انہوں مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ پر لکھا کہ ’’میں نے کہا تھا کہ ٹائیگر میمن کو اس کے جرائم کی سزا ملنی چاہئے اور میں آج بھی یہی کہہ رہا ہوں۔ میں یہ کہنا چاہتا تھا کہ یعقوب میمن کو ٹائیگر کے گناہوں کے سزا نہ دی جائے اس کا مطلب یہ نہیں کہ یعقوب معصوم ہے۔ مجھے اپنے ملک کے انصاف کے نظام پر مکمل اعتماد ہے‘‘۔

    انہوں نے مزید کہا کہ’’ممبئی دھماکوں میں بے شمار جانوں کا ضیاع ہوا اورمیں کئی بار کہہ چکا ہوں کہ ایک بے گناہ کی جان کا نقصان پوری انسانیت کا نقصان ہے۔ میرے والد نے مجھے فون کرکے کہا ہے کہ مجھے اپنے ٹویٹس ڈیلیٹ کرنے چاہئیے کیونکہ ان سے غلط فہمی پیدا ہونے کا اندیشہ ہے‘‘۔

    ان کا کہنا تھا کہ ’’ میں اپنے مداحوں سے اس غلظ فہمی کی غیر مشروط معافی مانگتا ہوں اور ساتھ ساتھ ان عناصر کی بھی مذمت کرتا ہوں جو کہ میرے ٹویٹس کو مذہب کے مخالف قرار دے رہے ہیں۔ میں نے ہمیشہ تمام مذاہب کا احترام کیا ہے اور کرتا رہوں گا‘‘۔

    واضح رہے کہ سلمان خان نے گزشتہ روز اپنے ٹویٹس میں ٹائیگر میمن کو بری طرح لتاڑا تھا اور پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف سے بھی ٹائیگر کی پاکستان میں موجودگی سے متعلق افواہوں کے بارے میں استسفار کیا تھا۔

    دوسری جانب یعقوب میمن ایک چارٹرڈ اکاوئنٹنٹ ہے اور میمن خاندان کا واحد تعلیم یافتہ فرد ہے اور اسے ممبئی دھماکوں میں مجرموں کو گاڑیاں خریدنے کے لئے رقم مہیا کرنے اور ان میں سے کچھ کے لئے دبئی کے ٹکٹس مہیا کرنے کے الزام میں 30جولائی 2015 کو سزائے موت دی جارہی ہے۔

    دریں اثنا یعقوب میمن طویل عرصے سے کہتا چلا آرہاہے کہ دہشت گردوں کی معاونت اور منصوبہ بندی سے لے کر دھماکوں کے اثر پذیر ہونے تک وہ کہیں بھی براہ راست ملوث نہیں ہے۔

  • سلمان خان کا ممبئی دھماکوں کے مجرم کے بارے میں وزیراعظم نوازشریف سے سوال

    سلمان خان کا ممبئی دھماکوں کے مجرم کے بارے میں وزیراعظم نوازشریف سے سوال

    ممبئی: بھارتی سپراسٹار سلمان خان یعقوب میمن کے دفاع میں بول جسے 1993 کے ممبئی بم دھماکوں میں معاونت کے جرم میں پھانسی کی سزا دی جارہی ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس کے بھائی اور اصل مجرم ٹائیگر میمن کو پکڑ کر تختہ دار کے حوالے کیا جائے۔

    سلمان خان نے ٹویٹرپر متواترٹویٹ کرتے ٹائیگر میمن پر سخت تنقید کرتے ہوئے پاکستانی وزیراعظم نواز شریف سے اصل مجرم ٹائیگر میمن کی پاکستان میں موجودگی کی بابت افواہوں کے متعلق استسفار کیا۔

    واضح رہے کہ ٹائیگر میمن ممبئی دھماکوں کے بعد سے مفرور ہے جن میں 257 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے تھے جبکہ1400 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ سلمان خان کا کہنا تھا کہ ٹائیگر میمن کو گرفتار کرکے اسے سزا دی جائے اس کے بھائی کو نہیں۔

     

     

     

    سپریم کورٹ کی جانب سے پٹیشن خارج ہونے کے بعد یعقوب میمن نے مہاراشتر کے گورنر سے رحم کی اپیل کی ہے۔ یعقوب نے سپریم کورٹ سے پھانسی کی سزا روکنے کی بھی درخواست کی ہوئی ہے اور اگر اس کی درخواست مسترد ہوجاتی ہے تو اسے 30 جولائی کو ناگ پورسنٹرل جیل میں سزائے موت دے دی جائے گی۔

  • سلمان خان کا نواز شریف اور مودی کے لئے پیغام

    سلمان خان کا نواز شریف اور مودی کے لئے پیغام

    بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور ان کے پاکستانی ہم منصب محمد نواز شریف کو فلم بجرنگی بھائی جان دیکھنی چاہیے۔

    حال ہی میں سلمان نے پاکستان سینسر بورڈ کی جانب سے عید پر فلم کی پاکستان میں نمائش کی منظوری پر شکریہ ادا کیا۔

    سلمان خان نے ٹوئیٹر کے ذریعے حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلم دونوں ممالک کے وزیر اعظم کو دیکھنی چاہیے کیونکہ اس فلم سے دونوں ممالک کے درمیان کا رشتہ بہتری کی جانب جاسکتا ہے۔

     

  • امیتابھ ،سلمان خان اور اکشے کمار دنیا کی سب سے زیادہ پیسے کمانے والی شخصیات میں شامل

    امیتابھ ،سلمان خان اور اکشے کمار دنیا کی سب سے زیادہ پیسے کمانے والی شخصیات میں شامل

    نیویارک : فوربز میگزین نے "دنیا کی سب سے زیادہ پیسے کمانے والی 100 شخصیات” کی فہرست جاری کردی ہے۔

    بالی ووڈ اداکار اکشے کمار ، سلمان خان اور امیتابھ بچن جبکہ بھارتی کرکٹر ایم ایس دھونی بھی  دنیا کی سب سے زیادہ پیسے کمانے والی 100 شخصیات کی فہرست میں شامل ہیں۔

    امریکی باکسر فلوئیڈ میے ویتھدر تین سو ملین ڈالر کی آمدنی کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہیں، اس فہرست میں بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن اور سلمان خان کے درمیان 71 ویں پوزیشن کیلئے مقابلہ ہے، دونوں نے ساڑھے 33 ملین ڈالر کمائے۔

    اکشے کمار نے ساڑھے 32 ملین ڈالر کے ساتھ فہرست میں 76 ویں پوزیشن پر ہے، جبکہ ہندوستانی کھلاڑی مہیندرا سنگھ دھونی 31 ملین ڈالر کما کر 82 ویں نمبر پر ہے۔

    بولی وڈ اداکاروں نے ہولی وڈ کے ٹاپ اداکاروں لیونارڈی ڈی کیپریو اور چیننگ ٹیٹم کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جن کی کمائی 29 ملین ڈالر ہے، بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کا نام اس فہرست میں  نہ ہونا حیرت انگیز بات ہے۔

    بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن جنھوں نے 150سے زائد فلموں میں کام کیا حال ہی میں فلم ‘پیکو’ میں اداکاری ایسے جوہر دکھائے اور کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کردیئے، سلمان خان بھی بولی وڈ کے میگا اسٹار شمار کیے جاتے ہیں جو اب تک 80 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں، تاہم اس فہرست میں اکشے کمار کا نام شامل ہونا حیرانگی کا باعث ہے، جو پورے سال میں صرف 4 فلمیں کرتے ہیں۔

    فوربز کے مطابق یہ نتائج موجودہ انٹرٹینمنٹ کے میدان کی بالکل درست عکاسی کرتے ہیں جہاں بولی وڈ کے بڑے اداکاروں (سلمان خان اور امیتابھ بچن نے ساڑھے 33 ملین ڈالر کمائی کے ساتھ) ہولی وڈ کے ‘اے’ لسٹ اداکاروں لیونارڈی ڈی کیپریو اور چیننگ ٹیٹم کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، جن کی کمائی 29 ملین ڈالر ہے۔

    ٹاپ ٹین کی فہرست میں 2 خواتین گلوکارائیں بھی شامل ہے، کیٹی پیری دوسرے جبکہ ٹیلر سوئفٹ 9 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

  • بھردو جھولی میری ایک نئے انداز میں

    بھردو جھولی میری ایک نئے انداز میں

    کراچی: صابری برداران کی شہرہ آفاق قوالی بھر دو جھولی کو عدنان سمیع خان نے بجرنگی بھائی جان میں پھر سے گایا ہے۔

    عدنان سمیع خان ہیں اور ان کے ساتھی، بھردو جھولی کی پکار  لگائی ہے اور دکھوں سے چھٹکارہ  چاہتے ہیں۔

    یہی قوالی جوش بڑھا رہی ہے سلمان خان کا،جو بھٹکی ہوئی پری کو اس کے اپنوں سے ملانے کی لگن میں ہیں ۔بجرنگی بھائی جان اس عید پر سنیما گھروں کی زینت بننے جارہی ہے۔

    اس قوالی کے حوالے سے سلمان خان نے خود سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ بھی کیا کہ

  • سلمان خان  نے ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کو دھمکی دے دی

    سلمان خان نے ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کو دھمکی دے دی

    ممبئی: بالی ووڈ کے سپر ہیرو سلمان خان نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو دھکی دی ہے کہ اگر انہوں نے عامر خان اور شاہ رخ خان سے مقابلے کو بند نہ کیا تو وہ اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کردیں گے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں سلمان خان کا کہنا تھا کہ وہ ٹوئٹر پر محبت پھیلانے،اپنے خیالات کا اظہار کرنے اور تفریح کی غرض سے آتے ہیں، اپنی برادری کی توہین دیکھنے نہیں، شاہ رخ خان اورعامر خان ان کے دوست ہیں، ان کے پرستار انہیں اپنے دوستوں کے سامنے شرمندہ نہ کریں۔

    مداح ہم تینوں کے درمیان درجہ بندی کرنا چھوڑ دیں، یہ بات نہ انہیں خود اچھی لگتی ہے اورنہ ہی شاہ رخ خان اورعامر خان کو پسند ہے۔

    اگر سوشل میڈیا پر بالی ووڈ کے نمبر ایک، دو یا تین کے حوالے سے جنگ مزید جاری رہی تو وہ ٹوئٹرکواستعمال کرنا چھوڑدیں گے۔

    واضح رہے کہ سلمان خان اور شاہ رخ خان کے درمیان رنجشیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں تاہم اس کے باوجود دونوں نے کبھی اپنے اختلافات کا سب کے سامنے اظہار نہیں کیا بلکہ دونوں ستارے ایک دوسرے کو فلموں کی کامیابی پر مبارک باد بھی دیتے ہیں۔