Tag: Salman Khan

  • سلمان خان ساتھی اداکاروں سے نازیبا گفتگو کرنے والے مداحوں سے ناراض

    سلمان خان ساتھی اداکاروں سے نازیبا گفتگو کرنے والے مداحوں سے ناراض

    سلمان خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں ان کے دوستوں اور ساتھی اداکاروں کے ساتھ ناروا سلوک روا رکھنے والے جعلی اکاؤنٹس کے خلاف ناراضگی کا اظہار کردیا۔

    بالی وڈ اداکار سلمان خان کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہیں اور حقیقی زندگی کی طرح ٹویٹراورفیس بک پربھی ان کے مداح بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ دبنگ خان کے نام سے پہچانے جانے والے بجرنگی بھائی جان اپنے مداحوں کی بے پناہ قدر کرتے ہیں اور ان کی عزت بھی کرتے ہیں لیکن وہ افراد جو کہ سوشل میڈیا پرجعلی اکاؤنٹس رکھتے ہیں اور ان کے ساتھ اداکاروں اور حریفوں کے لئے نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہیں ان کے لئے سلمان خان کے دل میں کوئی عزت نہیں ہے۔

    سلمان خان کے میڈیا انڈسٹری میں بھی کئی دوست ہیں اور وہ ان سب کو بھی عزیز رکھتے ہیں اور اپنے اور ان کے درمیان رشتے کو انتہائی سنجیدگی سے لیتے ہیں۔

    سلمان خان کے مداحوں کو احساس کرنا چاہیئے کہ جس طرح دبنگ خان ان کی عزت کرتے ہیں ایسے ہی اپنی ساتھی فنکاروں سے بھی انہیں بے پناہ محبت ہے لہذا جب ان کا کوئی خیرخواہ ان کے کسی ساتھی اداکار کے لئے نازیبا الفاظ استعمال کرتاہے تو بحیثیت انسان انہیں تکلیف ہوتی ہے۔

  • تین خان ہوں گے ایک فلم میں جلوہ گر

    تین خان ہوں گے ایک فلم میں جلوہ گر

    ممبئی : بولی وڈ کے مداحوں کا دیرینہ خواب اب پورا ہونے والا ہے۔ جی ہاں بالی وڈ پر راج کرنے والے تین اداکارشاہ رخ خان، عامر خان اور سلمان خان کو ان کے پرستار کافی عرصے سے ایک ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں مگر تینوں اداکاروں کے درمیان سرد جنگ وجہ سے کبھی ایسا ممکن نہیں ہو سکا تاہم اب ان کے پرستاروں کا یہ خواب پورا ہوتا نظرآرہا ہے۔

    بھارتی میڈیا سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پروڈیوسر ساجد نادیہ والا تینوں اداکاروں کو ایک ساتھ لانے میں کامیاب ہوگئے ہیں اور یہ پہلی بار ہوگا جب تینوں خان ایک ساتھ کسی فلم میں نظر آئیں گے۔

    ابھی یہ واضع نہیں ہو پایا ہے کہ فلم کی ہدایات کون دے گا تاہم رپورٹس کے مطابق اس فلم کی شوٹنگ سال 2017 جنوری میں شروع کی جائے گی اور اس ہی سال دسمبر کے مہینے میں ریلیز کردی جائے گی۔

    ساجد نادیہ والا اداکار سلمان خان کے قریبی دوست ہیں اور تینوں خان کی بڑھتی ہوئی دوستی سے اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ ایک ساتھ فلم میں خوشی سے کام کریں گے۔

    یاد رہے کہ حال ہی میں سلمان خان کی آنے والی فلم ‘بجرنگی بھائی جان’ کا پہلا پوسٹر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پہلے اداکار شاہ رخ خان اور پھرعامر خان نے شیئر کیا تھا۔

  • جیل کی ہوا کھانے والے بالی وڈ کے مشہورفلمی ستارے

    جیل کی ہوا کھانے والے بالی وڈ کے مشہورفلمی ستارے

     بالی وڈ کی فلم نگری کے ستارے آئے دن ہی گردش میں رہتے ہیں کبھی کسی کے خلاف کوئی مقدمہ تو کبھی کسی کوسزا مل رہی ہوتی ہے۔ ایسا لگتا ہے جیسے بالی وڈ کے فلمی ستاروں اور بھارتی عدالتوں کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ یہاں ہم تذکرہ کررہے ہیں ان مشہور فنکاروں کا جنہیں مختلف جرائم میں سزا سنائی جاچکی ہے۔

     سلمان خان

    بالی وڈ کی شان سمجھے جانے والے دبنگ سلمان خان کے لئے آج کادن کافی بھاری رہا کہ ممبئی کے سیشن کورٹ نے 2002سے جاری کار حادثہ کیس میں بالاخر مجرم قرار دے دیا ہے۔ سلمان خان نے 2002 میں ایک رات نشے کی حالت میں فٹ پاتھ پرسونے والے بے گھر مزدوروں پرگاڑی چڑ ھادی تھی جن میں سے ایک جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوا تھا۔

    سنجے دت

    نوے کی دہائی میں بالی وڈ ایکشن کی دنیا پر راج کرنے والے سنجو بابا آج کل جیل میں اپنی سزا بھگت رہے ہیں۔ سنجے دت 1993 میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے کے مرتکب ہوئے تھے۔ سنجے دت کو تاڈا ایکٹ کے تحت سزاسنائی گئی تھی جس میں سے 18 ماہ وہ پہلے ہی جیل میں گزارچکے ہیں۔ سنجے دت کے پاس سے 9 ایم ایم پسٹل اور اے کے 56 رائفل برآمد ہوئی تھی۔ سنجے دت پرداؤد ابراہیم کے گروپ سے تعلق رکھنے والے ابوسلیم کی معاونت کا الزام تھا۔

    شنے اہوجا

    شنے اہوجا نامی بالی وڈ ایکٹر کے خلاف ان کی 20 سالہ ملازمہ نے جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کرایا شروع میں تو شنے نے الزام کی تردید کی لیکن میڈیکل رپورٹ سے جرم ثابت ہونے پر الزام قبول کرلیا تھا۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق ملازمہ کے جسم کے نازک حصوں پر تشدد کے نشانات بھی تھے۔ شنے اہوجا کو عدالت نے سات سال کی سزا سنائی تھی۔

    مونیکا بیدی

    مونیکا بیدی نامی بالی وڈ ایکٹریس بدنامِ زمانی انڈر ورلڈ ڈان ابو سلیم کے ہمراہ غیر قانونی دستاویزات پر پرتگال جانے کی کوشش کے دوران گرفتار ہوئیں۔ ابو سلیم 1993 میں ممبئی بم دھماکوں کے کیس میں مطلوب تھا۔
    مونیکا اور ابوسلیم سلیم کوپرتگال کی عدالت نے سزا سنائی جسے مکمل کرنے کے بعد 2005 میں دونوں کو انڈیا ڈی پورٹ کردیا گیا۔ ابو سلیم ابھی بھی جیل میں ہے جبکہ مونیکا اب ایک آزاد شہری ہیں۔

    اس کے علاوہ فردین خان، سیف علی خان، جان ابراہم، گوندا، سورج پنچولی اور کئی دیگر اداکار چند دن حراست میں رہنے کے بعد ضمانت پر رہا ہوچکے ہیں اور ان کے مقدمات کے فیصلے ابھی باقی ہیں۔

  • سلمان خان نے بلاگر کے لگائے گئے الزام کی تردید کردی

    سلمان خان نے بلاگر کے لگائے گئے الزام کی تردید کردی

    ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے بلاگر کو دھمکیاں دینے سے متعلق اپنے اوپر لگائے گئے الزام کی تردید کرتے ہوئے بلاگر کو قانونی نوٹس بھجوادیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی جانب سے بھیجے گئے قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ان کی کبھی اس بلاگر سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی اور نہ ہی انہوں نے کبھی بلاگ ہٹانے سے متعلق کچھ کہا ہے۔

    نوٹس کے مطابق سلمان خان پر چلنے والے کار حادثہ کیس میں 2 بلاگ کے ذریعے اثرانداز ہونے کی کوشش کی گئی ہے جب کہ بلاگ میں کیس کے حقائق کو بھی مسخ کرکے پیش کیا گیا ہے۔

  • سلمان ایک بار پھر ’دبنگ‘خان کا کردارنبھائیں گے

    سلمان ایک بار پھر ’دبنگ‘خان کا کردارنبھائیں گے

    ممبئی: سپر ہٹ بالی وڈ فلم ’دبنگ‘ کے فلمساز نے فلم کے تیسرے پارٹ کا اعلان کردیا ہے جس میں سلمان خان ایک بار پھر ہر دلعزیز کردار ’چلبل پانڈے‘ کے طور پر اسکرین پر نظر آئیں گے۔

    فلمساز ارباز خان کے اس اعلان سے فلم کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے فلم بینوں نے فلم کے دوسرے پارٹ ’دبنگ 2‘ کے بھی بے پناہ سراہا تھا۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارباز خان کا کہنا تھا کہ فلم کی تکمیل میں ایک سےدوسال لگ سکتے ہیں لیکن یہ اطلاع مستند ہے کہ وہ اس فلم پر کام کررہے ہیں۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ جلد ہی سلمان خان سے فلم کے اسکرپٹ کے حوالے سے گفتگو کریں گے۔

    اطلاعات کے مطابق ارباز نے دبنگ تھری کے لئے کئی بڑے ناموں کاانتخاب کیا ہے اور یہ فلم گذشتہ دو فلموں کا تسلسل ہوگی۔

    سال 2010 کی سپر ہٹ فلم دبنگ میں سوناکشی سنہا پہلی بار پردہ سیمیں پر جلوہ گر ہوئیں تھی، فلم کے ڈائریکٹر کیشپ تھے جبکہ ملائکہ اڑوڑا نے فلم میں آئٹم سانگ ’منی بدنام ہوئی‘ کیا تھا۔

  • سلمان خان سال 2014 میں انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ سرچ ہونے والے اسٹار بن گئے

    سلمان خان سال 2014 میں انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ سرچ ہونے والے اسٹار بن گئے

    ٹائمز سلیبکس کے آن لائن سروے کے نتیجے کے مطابق سلمان خان سال 2014 میں انٹرنیٹ پر سرچ ہونے والے مشہور انڈین اسٹارہے۔

    بالی ووڈ اسٹار سلمان خان سے مقبولیت سے کون واقف نہیں ہے،پورے سال کے دوران سلو میاں انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے ہیرو قرار دے دیئے گیے۔

     فلم انڈسٹری میں نمبر ون اسٹار ہونے کی وجہ سے تو جانے جاتے ہیں مگر اس کے ساتھ ساتھ وہ کافی نرم طبیعت کے بھی واقع ہوئے ہیں اور آئے روز سماجی کاموں میں بھی حصہ لینے میں شہرت رکھتے ہیں۔

    سلمان خان کی انٹرنیٹ پر مقبولیت کی وجہ ان کی مختلف اداکاری اور گلی گلی گھر گھر مشہوریت ہے۔سال 2014 کے بیشتر اشتہارات میں نمایاں رہے جن میں زیرِجامہ، ڈٹرجنٹ، ماونٹین ڈیو، سوزوکی اور ٹریول کمپنی یاترا کے علاوہ درجنوں اشتہار نے دھوم مچائی۔

    دبنگ خان کی جو جو فلم آتی ہے وہ باکس آفس پر چھا جاتی ہے کبھی سلو بھیا اپنے چاہنے والوں کو ہنسنے پر مجبور کردیتے ہیں، تو کبھی ایکشن سپر ہیرو بن کر بٹھادیتے ہیں۔

    سلمان خان کے لئے یہ سروے اس سے زیادہ بہتر نہیں ہوسکتا امید کی جاتی ہیں کہ سلمان آنے والے دنوں میں مزید مقبولیت حاصل کریں گے اور اپنے چاہنے والوں کو مایوس نہیں کریں گے۔

  • سلمان خان کو بھی پرانے پاکستانی کرکٹرز کی یاد آگئی

    سلمان خان کو بھی پرانے پاکستانی کرکٹرز کی یاد آگئی

    کراچی: بالی ووڈسپراسٹارسلمان خان کوبھی پرانےپاکستانی کرکٹرزیاد آنے لگے، سلمان خان نے کہا ہے کہ وسیم اکرم اورشعیب اخترسےدنیا ڈرتی تھی،عمران خان اورمیاں دادشاندارکھلاڑی تھے۔

    بالی ووڈسپراسٹارکرکٹ کے بھی بہت بڑے فین ہیں، انہیں بھی کسی نئے پاکستانی کھلاڑی سے شاید کوئی توقع نہیں ہے۔

    دبئی میں ایک تقریب میں پاکستانی قوم کی طرح انہیں بھی پرانے کھلاڑی یاد آگئے، سلمان خان کوپرانےپاکستانی کرکٹرز کی تعریف کی جبکہ کسی نئے کاذکرتک نہیں کیا۔

     پاکستانی قوم بھی وہی دن ڈھونڈتےہیں اور یاد کرتے ہیں جب ہماری ٹیم جان مارتی تھی اور فاتح ہوتی تھی، وسیم اورشعیب کی دہشت سے دوسری ٹیمیں تھرتھرکانپتی تھیں۔

    سلمان خان سے شادی کےبارےمیں پوچھا توانہوں نے کہا کئی باربال بال بچے جس پرخدا کرشکراداکرتے ہیں  قومی ٹیم کی کارکردگی پراپنےتواپنےپرائےبھی افسردہ ہیں۔

  • ہرن کا شکار: سلمان خان کی سزا دوبارہ بحا ل کردی گئی

    ہرن کا شکار: سلمان خان کی سزا دوبارہ بحا ل کردی گئی

    دہلی: بھارتی مودی سرکار میں مسلمان اداکار سلمان خان پر گہرا وار ہوا، کالے ہرن کیس میں بھارتی سپریم کورٹ نے سلمان خان کو دی گئی پانچ سال سزا کا فیصلہ بحال کردیا ہے، فیصلے کے بعد سلمان خان برطانیہ کا سفر نہیں کرسکیں گے۔

    کالے ہرن کے شکار نے سلمان خان کی زندگی دوبھر کردی ہے،  انیس سو اٹھانوے میں سلمان خان کو نایاب نسل کے کالے ہرن کے شکار میں جے پور کی عدالت نے  پانچ سال قید کی سزا سنائی تھی، جب وہ فلم ’’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘‘ کی عکس بندی کے لیے راجستھان میں موجود تھے ، جسے راجھستان ہائیکورٹ نے معطل کردیا تھا، جس کے بعد سلمان خان ضمانت پر تھے، اس کیس میں سیف علی خان، سونالی بیندرے، تبو اور نیلم کو بھی ملزم بنایا گیا تھا۔

    اب بھارتی سپریم کورٹ نے سزامعطل کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے، سپریم کورٹ نے سلمان خان کو فیصلے پر دوبارہ ہائی کورٹ سے رجوع کا حق بھی دیا ہے۔

    سلمان خان نے عدالت سے اپیل کی کہ اگر سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار نہ رکھا  تو وہ شوٹنگ کے لیے برطانیہ نہیں جاسکیں گے کیونکہ برطانوی قوانین کے مطابق کسی بھی ایسے شخص کو ویزا نہیں جاری کیا جاتا جسے کسی کیس میں چار سال سے زیادہ کی سزا سنائی گئی ہو۔

    بھارتی اداکار سلمان خان کو دو مقدمات کا سامنا ہے ،ایک سلمان خان پر نایاب نسل کے کالے ہرن کے شکار کا الزام ہے جبکہ سلمان خان کو سڑک کے حادثے میں ایک شخص کو ہلاک کرنے کے الزام کا بھی سامنا ہے، سلمان رات میں شراب پی کر گاڑی چلا رہے تھے، جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔

  • پی کے: سلمان خان اورشاہ رخ خان بھی حمایت میں بول پڑے

    پی کے: سلمان خان اورشاہ رخ خان بھی حمایت میں بول پڑے

    ممبئی : بالی ووڈ کے سپراسٹارعامر خان کی فلم "پی کے” نے بھارت کے مذہبی انتہاءپسندوں پنڈتوں اور شعبدہ بازوں کو برہم کیا ہوا ہے، وہ اس فلم اور عامر خان کیخلاف سڑکوں پر نکل آئےہیں اور شدید ردعمل کا اظہار کیا ۔

    لیکن دوسری طرف عامرخان کے قریبی دوست سلمان خان کے بعد اب کنگ سپراسٹار شاہ رخ خان نے بھی”پی کے”کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

    واضح رہے کہ پی کے فلم کیخلاف بھارتی سپریم کورٹ میں بھی اپیل دائر کی گئی تھی،جس پر عدالت نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ جس کو مذکورہ فلم دیکھنی ہو تو دیکھے اور نہیں دیکھنی تو نہ دیکھے۔

    فلم کے خلاف زہر اگلنے والوں کو جواب دیتے ہوئے شاہ رخ کا کہنا تھا کہ جب سنسر بورڈ نے فلم پاس کر دی ہے تو اس پر تنقید کرنے اور اسے دیوتاﺅں کی توہین قرار دینے کا کوئی جواز نہیں۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مخالفین کی بے جا باتوں پر توجہ دینے کی قطعاً کوئی ضرورت نہیں۔ اس سے پہلے عامر خان خود بھی سوالات اٹھانے والوں کو کرارے جواب دے چکے ہیں۔

    جب ان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے صرف بتوں، دیوتاﺅں، مندروں اور پجاریوں کا مذاق کیوں اڑایا ہے اور اسلام کو نشانہ کیوں نہیں بنایا تو ان کا کہنا تھا کہ اسلام میں خدا کے بت بنا کر ان کی پوجا نہیں کی جاتی اور اسے لوٹ مار کا ذریعہ نہیں بنایا جاتا۔

    عامر خان کے ان جوابات نے بھارتی انتہاءپسندوں کے زخموں پر نمک چھڑک دیا ہے اور وہ پہلے سے بھی زیادہ تڑپنے لگے ہیں۔

  • سلمان خان نے بہن کی شادی میں دھماکہ کردیا

    سلمان خان نے بہن کی شادی میں دھماکہ کردیا

    ممبئی: بالی وڈ کی جان سلمان خان نے ایک بار پھر میڈیا میں تہلکہ مچادیا ہے۔ جی ہاں موقع تھا ارپیتا خان کی شادی کااور میڈیا کی نظروں کا مرکز تھا ارپیتا کا لہنگا اور مہمانوں کی لسٹ کہ سلمان نے سب کی توجہ کھینچ لی اپنی جانب۔

    بھارت کے ایک نمایاں جریدے کے مطابق سلمان خان نے اپنے اہلِ خانہ اور قریبی دوستوں کی ملاقات کرائی ’لولیا وینٹر‘سے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان اور لولیا پوری تقریب میں رہے ساتھ ساتھ اورلولیابھی خان کی فیملی کے ساتھ کافی مطمئن نظر آئیں۔

    واضح رہے کہ سلمان خان کی ملاقات لولیا سےڈبلن میں کبیرخان کی فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ کے سیٹ پر ہوئی تھی جبکہ لولیا بھی اتل اگنی ہوتری کی فلم ’او تیری‘ سے اداکاری کے کیریئر کا آغاز کر رہی ہیں۔