Tag: Salman Khan

  • سلمان خان کا بہن کو شادی پر انتہائی مہنگے فلیٹ کا تحفہ

    سلمان خان کا بہن کو شادی پر انتہائی مہنگے فلیٹ کا تحفہ

    ممبئی :بھارتی اداکارسلمان خان نے اپنی بہن ارپیتاخان کی شادی کے موقع پر اُسے 16کروڑروپے کا انتہائی مہنگافلیٹ بطور تحفہ دیا ہے۔

    فلیٹ ممبئی کے پوش علاقے کارٹرروڈپر واقع ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیرس فلیٹ کہلانے والے مکان سے ممبئی کا شاندار نظارہ کیا جا سکتا ہے اور ایک خاص بات یہ ہے کہ سلمان خان کی رہائش گاہ گلیکسی اپارٹمنٹ سے صرف پانچ منٹ کی مسافت پر ہے ۔

    سلمان ارپتیا کو خود سے زیادہ دورنہیں کرنا چاہتے تھے اور اِسی لیے فلیٹ بھی قریبی علاقے میں خریدا ہے۔

  • دپیکا اور سلمان خان پہلی بار سینما سکرین پر جلوہ گر ہونگے

    دپیکا اور سلمان خان پہلی بار سینما سکرین پر جلوہ گر ہونگے

    ممبئی: دپیکا پڈوکون سلمان خان کیساتھ پہلی بار سینما سکرین پر جلوہ گر ہونے کو تیار ہے، دپیکا کا کہنا تھا کہ سلمان کیساتھ کام کرنا میری ہمیشہ سے خواہش تھی جوکہ پوری ہونے جا رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ حسینہ دپیکا پڈوکون کا ستارہ آج کل عروج پر ہے، ان کی تقریباً ہر فلم ہی 100 کروڑ کلب کا حصہ بن رہی ہے، اب وہ یشراج فلمز کے بینر تلے بنائی جانے والی نئی فلم میں سلمان خان کیساتھ رومانس کریں گی، دپیکا پڈوکون کی عرصہ سے خواہش تھی کہ وہ سلمان خان کیساتھ کام کریں مگر انھیں موقع نہیں مل رہا تھا مگر اب توقع کی جا رہی ہے کہ فلم بین دونوں کو پہلی مرتبہ ایک ساتھ کسی فلم میں کام کرتے دیکھ سکیں گے –

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلم کی ہدایات ”غنڈے” کے ہدایتکار علی عباس ظفر دیں گے۔ دونوں اداکاروں نے فلم میں کام کرنے کی حامی بھر لی ہے، تاہم ابھی انھوں نے باقاعدہ طور پر فلم کو سائین نہیں کیا ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ اس مرحلہ کو جلد ہی مکمل کر لیا جائے گا۔

    دپیکا پڈوکون ماضی میں سلمان خان کیساتھ کام کرنے سے انکار کر چکی ہیں اور اس سلسلہ میں انھوں نے کہا ہے کہ سلمان خان کی طرف سے مجھے فلم کی پیشکش کرنا میرے لئے بہت بڑی بات ہے مگر جب انھوں نے مجھے پہلی مرتبہ کام کرنے کی آفر کی تو میری سوچ تھی کہ میں ابھی چھوٹی اور کیمرے کا سامنا کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار نہیں ہوں، مگر اب ہمیں ایک عرصے بعد پہلی مرتبہ کام کرنے کا موقع مل رہا ہے تو میں سوچتی ہوں کہ اس میں کچھ خاص ہو گا۔

    اداکارہ نے کہا کہ میری ہمیشہ سے ان کیساتھ کام کرنے کی خواہش تھی اور ایسا لگتا ہے کہ یہ اب پوری ہونے جا رہی ہے اور شائقین ہمیں ایک ساتھ سینما اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔

  • شاہ رخ خان اور سلمان خان کے درمیان اختلافات دور ہونے لگے

    شاہ رخ خان اور سلمان خان کے درمیان اختلافات دور ہونے لگے

    ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور سلمان خان کے درمیان اختلافات سے بھلا کون واقف نہیں  لیکن شاہ رخ خان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’’ہیپی نیو ایئر‘‘ دونوں سخت ترین حریفوں کو ایک دوسرے کے قریب لے آئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان نے اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ہیپی نیو ایئر کی پروموشن کرنے پر سلمان خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں دل کی گہرائیوں سے سلمان خان کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میری فلم کی پروموشن کی اور یہ اس بات کو بھی ظاہر کرتا ہے کہ ہمارے درمیان کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جب کبھی ہمیں موقع ملتا ہے تو ہم اپنے کام اور اپنی فلموں کی پروموشن کے حوالے سے ایک دوسرے سے بات کرتے ہیں۔

    بالی ووڈ فلم ہیپی نیو ایئر کی ہدایتکارہ فرح خان نے کہا کہ سلمان خان ہمیشہ سے ہمارا دوست رہا ہے، وہ دوسروں کی حوصلہ افزائی کرنے والا اور ہماری فلموں کے جنون کو پسند کرتا ہے۔

    واضح رہے کہ سلمان خان نے اپنے ریئلٹی شو بگ باس کے دوران شاہ رخ خان کی ہلکی پھلکی اداکاری کے ذریعے ان کی فلم ہیپی نیو ایئر کی پروموشن کی تھی۔

  • گووندا نے سلمان خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا

    گووندا نے سلمان خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار گووندا نے سلمان خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا، سلمان خان گاڈ فادر کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں اور جو اداکار ان کے ساتھ کام کرلے تو اس کے لئے فلم نگری کے دروازے کھل جاتے ہیں

    بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان مراٹھی سپر ہٹ فلم ’’سکشاناچیا آئیچا گو‘‘ کا ہندی ری میک بنانا چاہتے تھے، جس میں انہوں نے اپنے ساتھ گووندا کو کام کرنے کی پیشکش کی، اس سلسلے میں وہ خود گووندا کے پاس گئے اور انہیں فلم کا اسکرپٹ پیش کیا جسے دیکھ کر انہوں نے فلم میں کام کرنے سے معذرت کردی، سلو میاں نے گووندا کو فلم میں کردار ادا کرنے کے لئے اسکرپٹ میں تبدیلی کی بھی آفر کرڈالی لیکن گووندا تھے کہ ٹس سے مس نہ ہوئے۔

    گووندا نے فلم میں کام کرنے سے انکار کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان خان ان کے بہت اچھے دوست ہیں اوران کے پاس فلم کا اسکرپٹ لے کر آئے تھے لیکن وہ انہیں پسند نہیں آیا کیونکہ وہ کم از کم سلمان خان کے ساتھ اس قسم کے کردار نبھانا نہیں چاہتے جو انہیں پیش کیا جارہا تھا۔

  • بالی ووڈ اداکار سلمان خان بہترین میزبان قرار

    بالی ووڈ اداکار سلمان خان بہترین میزبان قرار

    ممبئی : بھارتی سروے کی رپورٹ کے مطابق سلمان خان کو 61 فیصد عوام نے بہترین میزبان قرار دیا ہے۔

    بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے دبنگ خان جو کہ اپنی اداکاری کی وجہ سے دنیا میں جانے جاتے ہیں مگر سلمان خان نے ٹی وی شوز میں میزبانی کر کے بالی ووڈ فلم اسٹار عامر خان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

    بھارت میں عوامی سروے  کیا گیا ، جس کے مطابق سلمان خان 61 فیصد،عامر خان 24 فیصد اورآمیتا باچان کی میزبانی کو 10 فیصد پسند کیا گیا ہے۔