Tag: Salman Khan

  • سلمان خان نے اپنے والد کی پہلی کلاسک بائیک کی دلکش تصاویر شیئر کردی

    سلمان خان نے اپنے والد کی پہلی کلاسک بائیک کی دلکش تصاویر شیئر کردی

    بالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار سلمان خان نے اپنے والد سلیم خان کی پہلی کلاسک بائیک کی دلکش تصاویر شیئر کردی۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اداکار سلمان خان نے ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہیں اپنے والد اسکرین رائٹر سلیم خان کے ہمراہ ان کی پہلی بائیک کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

    تصاویر میں سلمان جینز کے ساتھ گرے ٹی شرٹ اور کالی ٹوپی پہنے نظر آ رہے ہیں جبکہ ان کے والد سلیم سفید شرٹ اور ٹراؤزر میں نظر آ رہے ہیں، اور دونوں ایک باغ میں موٹر سائیکل پر پوز دے رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)

    سلمان خان نے دو تصاویر شیئر کی، پہلی تصویر میں سلیم خان اپنی 1956 ماڈل کی Triumph Tiger 100 پر بیٹھے نظر آرہے ہیں، جب کہ سلمان ان کے پاس کھڑے ہیں۔

     دوسری تصویر میں سلمان خود اس کلاسک بائیک پر بیٹھے نظر آتے ہیں، جیسے ماضی کے سنہری لمحے کو دوبارہ زندہ کر رہے ہوں، سلمان نے پوسٹ کے ساتھ کیپشن میں لکھا والد کی پہلی بائیک، Triumph Tiger 100، 1956۔

    تصاویر دیکھ کر مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا، اداکار امیت سدھ نے ہارٹ ایموجی کمنٹ کیا، اور اداکار سنگیتا بجلانی نے لکھا، سلیم انکل بہترین ہیں، ایک مداح نے لکھا بالی ووڈ کا باپ، دو شیر ایک فریم میں۔

  • ایشوریا کی ابھیشیک سے شادی، سلمان خان کا کیا ردعمل تھا؟

    ایشوریا کی ابھیشیک سے شادی، سلمان خان کا کیا ردعمل تھا؟

    کئی ماہ سے بھارتی میڈیا پر بالی ووڈ جوڑی ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کے درمیان طلاق کی افواہوں نے زور پکڑ لیا تھا اور یہ دعویٰ کیا جارہا تھا کہ دونوں کے درمیان طلاق ہوچکی ہے لیکن اس حوالے سے کسی کا باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

    اسی دوران سوشل میڈیا سمیت بھارتی میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی جو کہ پرانی ہے، ویڈیو بھارتی پروگرام ‘آپ کی عدالت’ کی ہے جس میں سلمان خان بطور مہمان شریک ہوئے تھے۔

    اس شو میں میزبان نے سلمان خان سے ماضی میں ان کے ایشوریا رائے سے تعلقات سے متعلق سوالات کیے اور ابھیشیک سے شادی ہونے پر ان کا ردعمل پوچھا تھا۔

    ایشوریا رائے بچن کی ابھیشیک کے ساتھ شادی کے سوال پر سلمان خان اپنی دلی خوشی کا اظہار کرتے نظر آئے، انہوں نے ابھیشیک کی تعریف کی اور انہیں ایک ’عظیم آدمی‘ کہا۔

    بالی ووڈ کے اداکار سلمان خان نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ ایشوریا کی شادی ابھیشیک بچن سے ہوئی ہے اور مجھے لگتا ہے کہ ابھیشیک ایک عظیم آدمی ہے، ایشوریا کی شادی ایک بڑی فیملی میں ہوئی ہے اور سب بہت خوشی سے رہ رہے ہیں، یہ بہترین چیز ہے جو کہ کوئی بھی سابق بوائے فرینڈ چاہے گا۔

    سلمان خان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی سابق بوائے فرینڈ یہ نہیں چاہے گا کہ جب آپ کی دوستی ختم ہوجائے تو وہ انسان آپ کے بغیر رہ نہ سکے، بلکہ وہ چاہے گا کہ سابقہ گرل فرینڈ یا دوست بہت خوش رہے۔

    واضح رہے کہ ماضی میں فلم کرنے کے بعد بالی ووڈ کی سپر ہٹ جوڑی سلمان خان اور ایشوریا رائے میں گہری دوستی تھی جبکہ ان کی بات شادی تک بھی جاپہنچی تھی۔

  • سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ کے سیٹ سے پہلی جھلک وائرل

    سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ کے سیٹ سے پہلی جھلک وائرل

    بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سلمان خان ان دنوں حیدرآباد میں اپنی آنے والی فلم ’سکندر‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ جبکہ اداکار کو جان سے مارنے کی دھمکیوں کا بھی سامنا ہے۔

    حال ہی میں فلم سکندر کے سیٹ سے سلمان خان کے لُک کی پہلی جھلک سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جوکہ مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

    اپنے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار ارون مہشیٹی نے فلم سکندر کے سیٹ سے دبنگ خان اور اپنی اہلیہ مالیک کی ایک تصویر شیئر کی۔

    انسٹاگرام پر ارون کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں انہیں کو ڈرائیور کی وردی میں ملبوس، دبنگ خان کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بگ باس 17 سے شہرت پانے والے ایکٹر ارون، دبنگ خان کی فلم‘سکندر‘ کے ساتھ بڑے پردے پر ڈیبیو کرنے میں مصروف ہیں جس کے لئے وہ بہت پر جوش ہیں۔

    ہانیہ عامر شادی کب کر رہی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

    دوسری جانب دبنگ خان کے چاہنے والے، جو فلم سکندر کی پہلی جھلک دیکھنے کیلئے بے چین تھے، سیٹ سے اداکار کے فلم کیلئے اپنائے گئے لُک کو دیکھ کر اب بالی وڈ کے دبنگ اداکار کو دوبارہ بڑی اسکرین پر دیکھنے کے لیے تڑپ رہے ہیں۔

  • ’گانا لکھنے والے کو ایک ماہ کے اندر مار دیا جائے گا‘ سلمان خان کو نئی دھمکی مل گئی

    ’گانا لکھنے والے کو ایک ماہ کے اندر مار دیا جائے گا‘ سلمان خان کو نئی دھمکی مل گئی

    بالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار سلمان خان کو ایک بار پھر سے لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو گینگسٹر لارنس بشنوئی کی جانب سے ممبئی کے ٹریفک کنٹرول روم میں دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا ہے۔

     بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی رات پیش آیا، بتایا جاتا ہے کہ سلمان خان اور لارنس بشنوئی پر ایک گانا لکھا گیا ہے، دھمکی دینے والے نے کہا ہے کہ گانا لکھنے والے کو بخشا نہیں جائے گا۔

    سلمان خان کو قتل کی دھمکی دینے والا ملزم راجستھان سے گرفتار

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھمکی میں لکھا تھا ہے ’ایک ماہ کے اندر گانا لکھنے والے کو مار دیا جائے گا، گانا لکھنے والے کی حالت ایسی ہو جائے گی کہ وہ اپنے نام سے گانا نہیں لکھ سکے گا اور اگر سلمان میں ہمت ہے تو اسے بچالے‘۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس معاملے میں ممبئی کی ورلی پولیس نے ایک نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے، پولیس اس نمبر کو ٹریس کرنے میں مصروف ہے جس سے دھمکی آئی تھی، تاہم یہ کون سا گانا ہے اور کس نے لکھا ہے، یہ معلومات دھمکی آمیز پیغام میں نہیں دی گئی ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل 5 نومبر کو ممبئی پولیس کو سلمان خان کے لئے ایک اور دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا تھا جس میں انہیں یا تو معافی مانگنے یا اپنی حفاظت کے لئے 5 کروڑ روپے ادا کرنے کا کہا گیا تھا۔

    اس سلسلے میں ایک 32 سالہ شخص کو راجستھان کے علاقے جالور سے گرفتار کیا گیا اور بدھ کے روز اسے مہاراشٹر پولیس کے حوالے کر دیا گیا تھا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت بھیکھا رام عرف وکرم کے طور پر کی گئی ہے جو کہ یومیہ اجرت پر کام کرنے والا مزدور ہے اور لارنس بشنوئی کا مداح ہونے کا دعویٰ کرتا ہے۔

  • سلمان خان کو قتل کی دھمکی دینے والا کون ہے؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

    سلمان خان کو قتل کی دھمکی دینے والا کون ہے؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

    بالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے شخص کو پولیس نے راجستھان سے گرفتار کرلیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے الزام میں 32 سالہ بھیکھا رام کو راجستھان سے گرفتار کرکے مہاراشٹرا پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم کی شناخت بھیکھا رام کے نام سے ہوئی ہے جسے وکرم کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، ملزم ڈیڑھ ماہ قبل ہاویری منتقل ہونے سے قبل کرناٹک کے مختلف مقامات پر قیام پذیر تھا۔

    راجستھان پولیس ملزم نے ممبئی پولیس کے کنٹرول روم کو فون کرکے سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی، ملزم یومیہ اجرت پر کام کرنے والا ہے اور گینگسٹر لارنس بشنوئی کا مداح ہونے کا دعویٰ کررہا ہے۔

    راجستھان پولیس کا مزید کہنا ہے کہ یہ بیان ملزم نے دیا لیکن اس سے تفصیلی پوچھ گچھ اور مزید تفتیش ممبئی پولیس کرے گی، ہماری ٹیم نے ملزم کو گرفتار کر کے ممبئی پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

    واضح رہے کہ 31 اکتوبرکو ممبئی پولیس نے سلمان خان کو 2 کروڑ تاوان اور قتل کی دھمکیاں دینے والے ملزم کو گرفتار کیا تھا جبکہ اس گرفتاری سے 2 روز قبل بھی بالی وڈ اسٹار سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں دینے والے 20 سالہ نوجوان کو ریاست اترپردیش کے شہر نوائیڈہ سے گرفتار کیا گیا تھا جس نے مرحوم بابا صدیقی کے بیٹے ذیشان صدیقی کو بھی دھمکیاں دی تھیں۔

  • سیکیورٹی کے بڑھتے خدشات، سلمان خان کا بڑا فیصلہ

    سیکیورٹی کے بڑھتے خدشات، سلمان خان کا بڑا فیصلہ

    بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سلمان خان نے جیل میں قید گینسگٹر لارنس بشنوئی کے گینگ کی جانب سے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر اپنی سیکیورٹی مزید بڑھادی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دبنگ خان نے لگ بھگ دو کروڑ روپے کی ایس یو وی براہ راست دبئی سے ممبئی امپورٹ کروائی ہے۔

    معروف اداکار کو گینگسٹر کی جانب سے دھمکیوں کا سلسلہ کافی عرصے سے جاری تھا مگر قریبی دوست بابا صدیق کے قتل کے بعد انھوں نے اپنی سیکیورٹی میں زیادہ اضافے کیلیے سنجیدہ قدم اُٹھانے کا فیصلہ کیا۔

    دبنگ خان نے اپنے بگ باس 18 کے ویک اینڈ کا وار پر مبنی قسط کی فلمنگ جاری رکھی ہوئی ہے، تاہم اس کے باوجود انھوں نے سیکیورٹی کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بشنوئی گینگ کے ایک مبینہ رکن کی جانب سے ممبئی ٹریفک پولیس کو دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا تھا، جس میں لارنس بشنوئی کے ساتھ دیرینہ دشمنی ختم کرنے کے لیے سلمان خان سے 5 کروڑ کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

    دھمکی آمیز پیغام میں دبنگ خان کو متنبہ کیا گیا کہ 5 کروڑ ادا نہ کیے تو ان کا انجام بھی بابا صدیقی سے بدتر ہوگا، جنہیں حال ہی میں ٹارگٹ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

    صومی علی نے گینگسٹر لارنس بشنوئی کو زوم کال کی آفر کردی

    دھمکی آمیز پیغام میں کہا گیا ہے کہ اگر اداکار زندہ رہنا چاہتے ہیں اور لارنس بشنوئی سے دشمنی ختم کرنا چاہتے ہیں تو انہیں 5 کروڑ روپے ادا کرنے ہوں گے، اِس دھمکی کو ہلکا نہ لینا، ورنہ تمہارا کا حال بابا صدیقی سے بھی برا ہوگا۔

  • سلمان خان کو نئی دھمکی موصول، کتنی رقم کا مطالبہ کیا گیا؟

    سلمان خان کو نئی دھمکی موصول، کتنی رقم کا مطالبہ کیا گیا؟

    بھارت میں لارنس بشنوئی گینگ کے ایک مبینہ رکن کی جانب سے ممبئی ٹریفک پولیس کو دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا ہے، جس میں لارنس بشنوئی کے ساتھ دیرینہ دشمنی ختم کرنے کے لیے سلمان خان سے 5 کروڑ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھمکی آمیز پیغام میں دبنگ خان کو متنبہ کیا گیا کہ 5 کروڑ ادا نہ کیے تو ان کا انجام بھی بابا صدیقی سے بدتر ہوگا، جنہیں حال ہی میں ٹارگٹ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

    دھمکی آمیز پیغام میں کہا گیا ہے کہ اگر اداکار زندہ رہنا چاہتے ہیں اور لارنس بشنوئی سے دشمنی ختم کرنا چاہتے ہیں تو انہیں 5 کروڑ روپے ادا کرنے ہوں گے، اِس دھمکی کو ہلکا نہ لینا، ورنہ تمہارا کا حال بابا صدیقی سے بھی برا ہوگا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس کی جانب سے اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ بابا صدیقی، سلمان خان کے قریبی دوست تھے، جنہیں رواں ماہ 12 اکتوبر کو باندرہ میں ان کے ایم ایل اے بیٹے ذیشان صدیقی کے دفتر کے باہر گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔

    برطانوی گلوکار کی موت سے کچھ دیر قبل کی آخری تصویر وائرل

    پولیس نے بابا صدیقی کے قتل کے الزام میں اب تک 4 افراد کو حراست میں لیا ہے، شبھم لونک (جسے مرکزی ملزم سمجھا جارہا ہے) نے سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ بابا صدیقی کے قتل کے پیچھے لارنس بشنوئی گینگ ہے۔

  • سلمان خان کا فلم ’کِک‘ کا سیکوئل بنانے کا اعلان

    سلمان خان کا فلم ’کِک‘ کا سیکوئل بنانے کا اعلان

    بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سلمان خان نے فلم کِک کا سیکوئل بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پروڈیوسر ساجد ناڈیا والا نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے جس کے بعد دبنگ خان کے چاہنے والوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، فی الحال ریلیز کی تاریخ یا دیگر کاسٹ کے نام ابھی ظاہر نہیں کئے گئے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ فلم ’کِک‘ 2014ء میں باکس آفس پر بہترین فلم ثابت ہوئی تھی، اس فلم سے 200 کروڑ سے زائد کی آمدنی حاصل ہوئی تھی۔

    فلم میں سلمان خان کے ساتھ جیکلین فرنینڈس، رندیپ ہودا اور نواز الدین صدیقی نے مرکزی کردار ادا کئے تھے۔

    اس سے قبل بالی ووڈ کے دبنگ اداکار کی اپنی نئی فلم ’سکندر‘ سے متعلق انسٹاگرام پوسٹ وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بالی ووڈ سپر اسٹار نے تصویر شیئر کی جس میں انہیں ایکسرسائز کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’سکندر‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا ہے۔

    واضح رہے کہ فلم سکندر سے متعلق اعلان کیا گیا تھا یہ آئندہ سال عید پر ریلیز کی جائے گی۔

    فلم میں رشمیکا مندانہ، شرمن جوشی ودیگر اداکاری کے جوہر دکھائیں گے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض اے آر مروگادوس نے انجام دیے ہیں۔

  • سلمان خان اور ایشوریہ کی دوستی میں دراڑ کیوں آئی ؟ حقیقت سامنے آگئی

    سلمان خان اور ایشوریہ کی دوستی میں دراڑ کیوں آئی ؟ حقیقت سامنے آگئی

    بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کی مشہور جوڑی سلمان خان اور ایشوریہ رائے ہمیشہ سے ہی خبروں میں رہے ہیں، ان دونوں اداکاروں کی دوستی فلمی حلقوں میں زیر گردش رہی۔

    تاہم کچھ واقعات اور باتیں ایسی ہوئیں کہ جو بعد ازاں ان دونوں کی علیحدگی کا باعث بنیں، اور آخر کار ان دونوں شخصیات کا رشتہ کچھ تلخ یادوں کے بعد سال 2001 میں ختم ہوگیا تھا۔

    اس حوالے سے مختلف باتیں اور افواہیں میڈیا کی زینت بنتی رہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے مداحوں میں دونوں کے علیحدہ ہونے کے باوجود دلچسپی قائم رہی۔

    سلمان خان

    بالی ووڈ کی ایک نیوز ویب سائٹ کے مطابق سلمان اور ایشوریہ کے تعلقات میں دراڑ آنے سے قبل کچھ ایسے واقعات پیش آئے تھے جو ان کی مضبوط دوستی کے خاتمے کا باعث بنے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان کو مبینہ طور پر2001میں ایشوریہ کے گھر کے باہر دیکھا گیا تھا، جہاں انہوں نے کافی ہنگامہ کیا تھا اور انہوں نے ایشوریا کے گھر جانے کی بھی کوشش کی تھی۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق دبنگ خان ایشوریا کو پرپوز کرنے کیلئے ان کے گھر کے باہر آئے تھے جس پر کافی شور شرابا بھی ہوا لیکن ایشوریہ اس شادی کیلئے تیار نہیں تھیں، اس سب تماشے کے باوجود ایشوریہ نے سلمان خان کو اپنے گھر میں آنے دیا لیکن جب تک ان کے رشتے میں دراڑ آچکی تھی۔

    سلمان خان ایشوریا رائے

    سال2002میں ایشوریہ رائے بچن نے عوامی سطح پر سلمان خان سے اپنی باقاعدہ علیحدگی کی تصدیق کی اور اداکار پر کئی سنگین الزامات بھی عائد کیے۔

    اپنے بیان میں ایشوریا رائے کا کہنا تھا کہ وہ سلمان کے بدترین دنوں میں بھی ان کے ساتھ رہیں لیکن بدلے میں ان کو زبانی، ذہنی بدسلوکی اور ذلت کا سامنا کرنا پڑا۔

    اپنے دور کی خوب صورت ترین اداکارہ شمار کی جانے والی ایشوریہ نے سلمان خان کے ساتھ اپنے رشتے کو ناخوشگوار تجربہ قرار دیا تھا۔

    اس حوالے سے ایشوریہ کا دعویٰ تھا کہ سلمان خان کے رشتے دار اور دوست ان کی ساکھ اور کاروباری رابطوں کو نقصان پہنچانے کے لیے غلط معلومات پھیلا رہے تھے۔

  • سلمان خان کی نئی ویڈیو دیکھ کر مداح افسردہ ہوگئے

    سلمان خان کی نئی ویڈیو دیکھ کر مداح افسردہ ہوگئے

    ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار سلمان خان کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جسے دیکھ کر ان کے مداح افسردہ ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز سپر اسٹار سلمان خان نے ممبئی میں ایک تقریب میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی سُپر ہٹ فلم ‘وانٹڈ’ کے گانے ‘تیرا ہی جلوہ’ پر ڈانس کیا اور اپنے نو عمر مداح سے بھی ملاقات کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

    اسی تقریب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس نے سلمان خان کے لاکھوں مداحوں کو تشویش اور پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔

    وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان صوفے پر بیٹھے ہوتے ہیں تو اسی دوران، اداکارہ سونالی بیندرے اُن سے ملاقات کے لیے آتی ہیں، اداکار صوفے کی پُشت کا سہارا لیتے ہوئے بڑی ہی مشکل سے کھڑے ہوتے ہی اور پھر سونالی سے ملاقات کرتے ہیں۔

    یہ ویڈیو جیسے ہی وائرل ہوئی تو مداحوں نے کمنٹ سیکشن میں سلمان خان کی محبت میں تبصروں کی لائن لگا دی، ایک مداح نے کہا کہ ہمارے بچپن کے پسندیدہ ہیرو بوڑھے ہورہے ہیں جبکہ ایک مداح نے کہا کہ بیماری ہو یا جوانی، ہمیشہ باقی نہیں رہتی۔

    دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سلمان خان نے طبیعت ناساز ہونے کے باوجود تقریب میں شرکت کی، انہیں حال ہی میں پسلی کی چوٹ لگی تھی۔