Tag: Salman Khan

  • ’ہر جگہ بیس بیس سیکنڈ میں ناک آؤٹ کردیتے ہو یار‘ سلمان خان کا شاہ زیب رند سے مکالمہ

    ’ہر جگہ بیس بیس سیکنڈ میں ناک آؤٹ کردیتے ہو یار‘ سلمان خان کا شاہ زیب رند سے مکالمہ

    کراٹے کامبیٹ مقابلوں میں بھارتی حریف کو چاروں شانے چت کرنے والے پاکستانی کپتان شاہزیب رند نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان سے ملاقات کی۔

    گزشتہ روز بھارت کے رانا سنگھ کو شکست دینے کے بعد شاہزیب رند اور سلمان خان کی ملاقات ہوئی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by “” (@shahzaibrindofficial)

    وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان شاہزیب رند سے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں اور انہیں بھارت کے خلاف جیت پر مبارک باد دے رہے ہیں۔

    اس دوران بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے پاکستانی کپتان کو گلے مل کر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ہر جگہ 20، 20 سیکنڈ میں ناک آؤٹ کردیتے ہو یار۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by “” (@shahzaibrindofficial)

    شاہ زیب رند نے فائٹ جیتنے کے بعد سلمان خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پچپن سے آپ کو دیکھ کر بڑا ہوا ہوں، آپ سُپر اسٹار ہیں۔

    واضح رہے کہ کراٹے کومبیٹ مقابلوں میں پاکستان نے بھارت کو 1-2 سے شکست دے دی تھی۔

  • سلمان خان اس وقت کہاں ہیں؟ ویڈیو سامنے آگئی

    سلمان خان اس وقت کہاں ہیں؟ ویڈیو سامنے آگئی

    ممبئی: بالی ووڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان اپنی رہائش گاہ پر فائرنگ کے واقعے کے بعد پہلی بار منظر عام پر آگئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ ادکار سلمان خان اس وقت دبئی میں موجود ہیں، وہ  آج صبح ممبئی سے دبئی روانہ ہوئے ہیں جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    سلمان خان کی اگلی فلم سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی

    اداکار کی ایک ویڈیو ممبئی ایئرپورٹ سے سامنے آئی ہے جس میں انہیں سخت سیکیورٹی کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے، اس موقع پر سلمان خان نے بھارتی میڈیا سے گفتگو نہیں کی تاہم، اُنہوں نے دور سے صحافیوں کو ہاتھ کے اشارے سے ‘ہیلو’ کہا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Varinder Chawla (@varindertchawla)

     جبکہ اب ان کی دبئی پہنچنے کے بعد ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے، ویڈیو میں سلمان خان کو اپنے باڈی گارڈ شیرا سمیت دیگر سیکیورٹی اہلکاروں کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اداکار گاڑی میں بیٹھنے سے پہلے مسکراتے ہوئے بھی نظر آئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Varinder Chawla (@varindertchawla)

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سلمان خان کے یوں اچانک دبئی جانے کی وجہ سامنے نہیں آسکی لیکن فائرنگ کے واقعے کے بعد اداکار کو دیکھ کر اُن کے مداح خوش ہوگئے ہیں۔

    واضح رہے کہ 14 اپریل کی صبح ممبئی کے علاقے باندرہ میں سلمان خان کی رہائش گاہ گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر موٹر سائیکل سوار 2 مسلح افراد نے تین راؤنڈز فائرنگ کیے تھے اور پھر دونوں افراد فرار ہوگئے تھے۔

  • شلپا شیٹی فائرنگ اور دھمکی کے بعد سلمان خان کے گھر پہنچ گئیں

    شلپا شیٹی فائرنگ اور دھمکی کے بعد سلمان خان کے گھر پہنچ گئیں

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی فائرنگ کے واقعے پر اظہار ہمدردی کے لیے بالی ووڈ استار سلمان خان کے گھر پہنچ گئیں۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شلپا شیٹی کی ایک ویڈیو زیر گردش ہے جس میں انہیں اپنی والدہ کے ہمراہ سلمان خان کی رہائشگاہ گیلکسی اپارٹمنٹ کے باہر دیکھا جاسکتا ہے۔

    ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد یہ کہا جارہا ہے کہ سلمان خان کے اس بُرے وقت میں بالی ووڈ سیلیبریٹی ان کے ساتھ کھڑے ہیں، جبکہ بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ شپلا شیٹی سلمان خان کے پرانے دوستوں میں سے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

    دوسری جانب بالی ووڈ کے دونوں اسٹار  متعدد فلموں میں ساتھ کام کرچکے ہیں جس میں ’پھر ملیں گے، گرو، شادی کرکے پھنس گیا یار، دس اور اوزار جیسی مشہور شامل ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سپر اسٹار سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں ملوث ملزمان کو پکڑا جاچکا ہے۔

    ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ سلمان خان کو قتل کرنا چاہتے تھے جس کے بعد سے سلمان خان کے گھر پر ان سے اظہار ہمدردی کرنے کے لیے آنے والوں کا سلسلہ جاری ہے۔

  • سلیم خان نے بیٹے کو دھمکانے والوں کو سخت وارننگ دیدی

    سلیم خان نے بیٹے کو دھمکانے والوں کو سخت وارننگ دیدی

    تجربہ کار اسکرین رائٹر سلیم خان نے اپنے بیٹے و اداکار سلمان خان کو دھمکی دینے اور گھر پر ہونے والی فائرنگ پر حملہ آوروں کو وارننگ دیدی۔

    سلیم خان نے حال ہی میں ممبئی رہائش گاہ پر ہونے والی فائرنگ پر کھل کر بات کی، انڈیا ٹوڈے کے ساتھ ایک انٹرویو میں تجربہ کار اسکرین رائٹر نے اپنے بیٹے سلمان خان کو دھمکی دینے والوں کو ’جاہل‘ قرار دے دیا۔

    سلمان خان نے گلیکسی اپارٹمنٹ چھوڑ دیا، ویڈیو وائرل

    انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے پورے خان خاندان کو اضافی پولیس تحفظ فراہم کیا ہے۔

    تجربہ کار اسکرین رائٹر سلیم خان حملہ آوروں کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ’’یہ جاہل لوگ ہمیں کہتے ہیں آپ تب سبق سیکھو گے جب ہم آپ کو مار دیں گے، انہیں جلد سبق حاصل ہوگا‘‘۔

    سلمان خان کو وزیراعلیٰ نے یقین دہانی کرادی۔۔ ؟

    انکا کہنا تھا کہ چونکہ معاملہ پولیس کے پاس ہے اس لیے حکام نے ہم لوگوں کو اس پر بات کرنے سے روک دیا ہے۔

    واضح رہے کہ 15 ایریل اتوار کے روز سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ پہنے 2 افراد نے فائرنگ کی تھی، جنہیں 24 گھنٹے کے اندر کی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    جس کے بعد گینگسٹرلارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی اور ساتھ بھی بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو ایک اور بار قتل کی دھمکی دی ہے۔

  • سلمان خان کو وزیراعلیٰ نے  یقین دہانی کرادی۔۔ ؟

    سلمان خان کو وزیراعلیٰ نے یقین دہانی کرادی۔۔ ؟

    وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے سلمان خان کی رہائش گاہ گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر فائرنگ کے بعد کل بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان سے ملاقات کی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اس دوران وزیر اعلیٰ شندے نے فائرنگ کے واقعہ کے پیش نظر سلمان اور ان کے اہل خانہ کو سخت سیکورٹی کی یقین دہانی کرائی۔

    میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایکناتھ شندے کا کہنا تھا کہ میں نے سلمان خان سے ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا ہے کہ حکومت ان کے ساتھ ہے۔ وزیر اعلیٰ شندے نے جیل میں بند گینگسٹر لارنس بشنوئی کو بھی خبردار کردیا۔

    انہو ں نے کہا کہ میں نے پولیس کو بھی اس معاملے میں فوری کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ معاملے میں دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت کے معروف اداکار سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ میں لارنس بشنوئی گینگ کا ہاتھ بتایا جا رہا ہے۔

    وزیر اعلیٰ شندے سے جب اس حوالے سے معلوم کیا گیاتو اُن کا کہنا تھا کہ مہاراشٹر میں ابھی بھی گینگ باقیات موجود ہیں، انہیں جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔

    سلمان خان نے گلیکسی اپارٹمنٹ چھوڑ دیا، ویڈیو وائرل

    انہوں نے کہا کہ ہم ان تمام غنڈوں اور غنڈوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے جنہیں گرفتار کیا گیا ہے۔ میں نے پولس کمشنر سے بھی کہا ہے کہ وہ سیکورٹی فراہم کریں۔ انہو ں نے کہا کہ یہاں گینگ اور غنڈوں کو چلنے نہیں دیا جائے گا۔

  • ’ایک تھا ٹائیگر‘ کے ہدایتکار کا سلمان اور کترینہ سے متعلق اہم انکشاف

    ’ایک تھا ٹائیگر‘ کے ہدایتکار کا سلمان اور کترینہ سے متعلق اہم انکشاف

    ممبئی: بالی ووڈ کی سُپر ہٹ فلم ‘ایک تھا ٹائیگر’ کے ہدایتکار کبیر خان نے انکشاف کیا ہے کہ سلمان خان اور کترینہ کیف فلم میں ساتھ کرنے پر خوش نہیں تھے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار سلمان خان سے بریک اپ کے بعد کترینہ کیف نے ایک فیشن میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ سلمان خان کے ساتھ تعلقات میں کافی سنجیدہ تھیں لیکن اس کے باوجود اُن کا تعلق ٹوٹ گیا۔

    تاہم بریک اپ کے فوراً بعد سلمان اور کترینہ ’ایک تھا ٹائیگر ‘ میں نظر آئے، بالی ووڈ کی اس سُپر ہٹ فلم میں دونوں نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

    ’ٹائیگر 3‘ کی ریلیز کے ساتھ ہی فلم کے لیے بری خبر آگئی

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اب فلم کی ریلیز کے تقریباً 11 سال بعد ’ایک تھا ٹائیگر ‘ کے ہدایتکار کبیر خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ بریک اپ کے فوراً بعد سلمان خان اور کترینہ کیف کو ایک ساتھ فلم میں کاسٹ کرنا بہت مشکل تھا۔

    ہدایتکار کبیر خان نے کہا کہ فلمسازوں نے سلمان خان سے رابطہ کرنے سے پہلے ہی کترینہ کیف کو زویا کے کردار کے لیے سائن کر لیا تھا اور اس کے بعد سلمان خان سے ٹائیگر عرف اویناش سنگھ راٹھور کے مرکزی کردار کے لیے رابطہ کیا گیا تھا۔

    سلمان خان کی فلم ’ ٹائیگر 3‘ کے حوالے سے اہم خبر

    ہدایتکار نے مزید بتایا کہ سلمان خان اور کترینہ کیف کے لیے فلم میں ساتھ کام کرنا آسان نہیں تھا، وہ دونوں خوش نہیں تھے کیونکہ فلم کی کاسٹنگ سے کچھ عرصہ پہلے ہی دونوں کا بریک اپ ہوا تھا۔

    واضح رہے کہ ٹائیگر فرنچائز کی جانب سے اب تک تین فلمیں ریلیز ہوچکی ہیں، تینوں فلموں میں سلمان خان اور کترینہ کیف نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔

    یاد رہے کہ ماضی میں سلمان خان اور کترینہ کیف نے کئی سال تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کیا، اس عرصے کے دوران دونوں کی شادی سے متعلق بھی خبریں سامنے آئی تھیں لیکن 2009 میں دونوں کا بریک اپ ہوگیا تھا۔

  • سلمان خان ممبئی ایئر پورٹ پر چلتے چلتے کیوں رُک گئے؟ ویڈیو وائرل

    سلمان خان ممبئی ایئر پورٹ پر چلتے چلتے کیوں رُک گئے؟ ویڈیو وائرل

    بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سلمان خان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ممبئی ایئر پورٹ پر ننھے مداحوں کو دیکھ کر رک گئے اور ان سے ہاتھ بھی ملایا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق دبنگ خان دبئی سے ممبئی پہنچنے تو ائیرپورٹ سے باہر نکلتے وقت ننھے مداح ان کے استقبال کے لئے کھڑے تھے، جنہیں دیکھ کر سلمان خان رک گئے۔

    سلمان خان نے اپنی سیکورٹی کو ایک طرف کرتے ہوئے بچوں کو پیار کیا اور ان سے ہاتھ بھی ملایا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ETimes (@etimes)

    سلمان خان کی اپنے ننھے مداحوں سے ملنے کی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے، جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔

    ایک صارف نے کہا کہ سلمان خان کو دیکھ کر دوسرے اسٹارز کو بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے کہ اپنے چاہنے والوں (مداحوں) سے کس طرح کا برتاؤ کیا جاتا ہے۔

  • گینگسٹر کی دھمکیاں، سلمان خان کے اہل خانہ کی سیکورٹی بڑھا دی گئی

    گینگسٹر کی دھمکیاں، سلمان خان کے اہل خانہ کی سیکورٹی بڑھا دی گئی

    بالی وڈ اسٹار سلمان خان کے اہلخانہ کی سکیورٹی میں گینگسٹر لارنس بشنوئی کی مسلسل دھمکیوں کے بعد اضافہ کردیا گیا۔

    لارنس بشنوئی کی جانب سے سلمان خان کو 2022 میں جان سے ماردینے کی دھمکیاں ملنے کے بعد سکیورٹی فراہم کی گئی تھی اور 2023 کے آخر میں ملنے والی دھمکیوں کے بعد ان کی سکیورٹی مزید بڑھادی گئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق دبنگ خان کے ساتھ ساتھ ان کے اہلخانہ کی سکیورٹی بھی بڑھادی گئی ہے، جس میں ان کے بہنوئی آیوش شرما کی سکیورٹی خاص طور پر شامل ہے۔

    سلمان خان نے حال ہی میں سکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے بلٹ پروف گاڑی خریدی تھی تاہم اب پولیس کی جانب سے سلمان خان کے اہلخانہ کی بھی سیکورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سلمان خان کے بہنوئی آیوش شرما اپنی آنے والی ایکشن تھرلر فلم ‘رسلان’ کی تشہیر کا ارادہ کررہے ہیں، جس کیلئے رواں ماہ شیڈول میڈیا پروگراموں کے دوران آیوش کے ہمراہ سیکورٹی اسکواڈ موجود ہوگا۔

    طلاق کے بعد ایشا دیول پہلی بار میڈیا کے سامنے آگئیں

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آیوش اضافی سکیورٹی کے لیے سلمان خان کی بلٹ پروف گاڑی میں سفر کریں گے، یاد رہے کہ اس سے قبل سلمان خان کو ذاتی طور پر ہتھیار رکھنے کی اجازت بھی مل چکی ہے۔

  • شاہ رخ خان کی ’چائنہ کاپی‘ دیکھ کر سلمان خان کی ہنسی چھوٹ گئی، دلچسپ ویڈیو وائرل

    شاہ رخ خان کی ’چائنہ کاپی‘ دیکھ کر سلمان خان کی ہنسی چھوٹ گئی، دلچسپ ویڈیو وائرل

    بالی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کی ’ چائنہ کاپی‘ دیکھ کر سلمان خان کی ہنسی چھوٹ گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    فوٹو انڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھارتی اداکار سلمان خان کی ’شاہ رخ خان‘ کے کاپی  سے ملاقات کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہے، جس میں ٹائیگر 3 کے اداکار کو ایک سیاہ عینک لگائے شخص کے ساتھ کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔

    مزکورہ ویڈیو میں سلمان خان کے برابر میں کھڑا شخص بالی وڈ بلاک بسٹر فلم ’پٹھان‘ کا مقبول ترین ڈائیلاگ بولتا نظر آرہا ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈائیلاگ ادا کرنے والا شخص کنگ خان کی ہی نقل کررہا ہے جبکہ اس نے اپنا حُلیہ بھی اداکار جیسا ہی بنا رکھا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

    مذکورہ شخص اپنے موبائل میں سیلفی موڈ پر ویڈیو بناتے ہوئے کہتا سنائی دیتا ہے کہ ’ پٹھان اور ٹائیگر ایک ہی ہیں‘، یہ ڈائیلاگ سن کر سلمان خان پہلے اپنی ہنسی روکنے کی کوشش کرتے نظر آتے ہیں لیکن پھر بے ساختہ ہنس پڑتے ہیں۔

    اس کے بعد ویڈیو میں شاہ رخ خان کی نقل کرنے والا شخص اسی ڈائیلاگ کو ادا کرتے ہوئے مزید تین ری ٹیکس لیتا ہے لیکن ہر مرتبہ سلمان خان کے ہنس پڑتے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by srk_and_salman_ (@srk_and_salman_)

    ایک ری ٹیک میں سلمان خان ہنستے ہوئے اشارہ کرتے ہیں کہ میں اس ویڈیوکے فریم سے باہر نکل رہا ہوں، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس مضحکہ خیز ویڈیو کو بے حد پسند کیا جارہا ہے اور اس شخص کو شاہ رخ خان کا ’چائنا کاپی‘ بھی قرار دے رہے ہیں۔

  • تمھیں سلمان خان بھی نہیں بچا سکتا، بھارتی گینگسٹر نے کینیڈا میں گپی گریوال پر حملہ کروا دیا

    تمھیں سلمان خان بھی نہیں بچا سکتا، بھارتی گینگسٹر نے کینیڈا میں گپی گریوال پر حملہ کروا دیا

    وینکوور: مشہور پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے الزام میں بھارت میں قید گینگسٹر لارنس بشنوئی نے کینیڈا میں ایک اور مشہور پنجابی گلوکار گپی گریوال کے گھر پر فائرنگ کروا دی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے وائٹ راک میں گزشتہ روز ہفتے کو گولیوں کی تڑتڑاہٹ نے ہلچل مچا دی تھی، معلوم ہوا کہ پنجابی گلوکار گپی گریوال کے گھر کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

    فائرنگ کے واقعے کے بعد بدنام زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر اپنے اس مجرمانہ فعل کی ذمہ داری قبول کی، بشنوئی نے دعویٰ کیا کہ اس حملے کی منصوبہ بندی اسی نے کی ہے۔

    گینگسٹر نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ سلمان خان سے تمھارے قریبی تعلقات بھی تمھیں نہیں بچا سکیں گے، یہ تمھارے ’بھائی‘ کے لیے تمھارے دفاع میں قدم اٹھانے کا وقت ہے، یہ پیغام سلمان خان کے لیے بھی ہے، اور یہ سوچ کر بے وقوف نہ بننا کہ داؤد ابراہیم تمھیں ہماری پہنچ سے بچا سکتا ہے۔

    لارنس بشنوئی نے مزید لکھا ’’تمھیں کوئی نہیں بچا سکتا، سدھو موسے والا کی موت پر تم نے جو بڑھ چڑھ کر ردعمل دیا تھا وہ ہماری نظر میں رہا، ہم اس کے کردار اور اس کے مجرمانہ روابط سے بخوبی واقف ہیں۔‘‘

    واضح رہے کہ لارنس بشنوئی کو کئی مجرمانہ مقدمات کا سامنا ہے، جن میں بھتہ خوری اور قتل کے مقدمات شامل ہیں، پولیس حکام کے مطابق دنیا بھر میں تقریباً 700 مسلح افراد کے ساتھ اس کا رابطہ ہے۔