Tag: Salman Khan

  • سلمان خان کے والد کی اپنے بیٹے کی فلم "رادھے” پر کڑی تنقید

    سلمان خان کے والد کی اپنے بیٹے کی فلم "رادھے” پر کڑی تنقید

    ممبئی : بھارتی فلم "رادھے” پر تنقید کرنے والوں میں سلمان خان کے مداح اور دیگر لوگ ہی نہیں بلکہ اب خود ان کے والد سلیم خان بھی شامل ہوگئے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ یہ ایک ناکام ترین فلم ہے۔

    بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی نئی فلم "رادھے ” مداحوں کے دل نہ جیت سکی اور تنقید کا نشانہ بنی اب سلمان خان کے والد نے ہی اس فلم کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

    دبنگ خان کے والد نامور اسکرین رائٹر سلیم خان نے بھی اپنے بیٹے کی فلم "رادھے” کو ناکام قرار دے دیا، اپنے ایک انٹرویو کے دوران سلیم خان نے کہا کہ دبنگ تھری سے پہلے یہ فلم ایک علیحدہ فلم ہے جبکہ "بجرنگی بھائی جان” ایک علیحدہ فلم تھی۔

    سلیم خان نے کہا کہ فلموں کی کہانی سے متعلق سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے لکھنے والے اب پڑھتے نہیں، فلم انڈسٹری کے لیے اچھے لکھاری نہیں رہے۔سلیم خان نے فلم "زنجیر” کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ فلم نے ہندی سینیما کی تقدیرپلٹ دی تھی۔ اس فلم کی مدد سے فلم انڈسٹری مستحکم ہوگئی تھی لیکن اب ایسا نہیں۔

    انھوں نے کہا کہ رادھے اچھی فلم نہیں ہے، لیکن کمرشل سنیما کی یہ ذمہ داری ہے اس کی وجہ سے فلم سے جڑے لوگ پیسے بناسکیں۔ سنیما لائف سائیکل اسی سے چلتی ہے اور اسی کی بنیاد پر سلمان خان نے پرفارمنس دی۔ ساتھ میں انھوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ فلم کے اسٹیک ہولڈرز کو اس میں نقصان نہیں ہوا۔

    خیال رہے کہ فلم” رادھے” میں سلمان خان ایک پولیس افسر کا کردار ادا کرتے نظر آرہے ہیں جو اپنے طریقے سے کام کرتا ہے وہ اس فلم میں بنیادی طور پر ‘انکاؤنٹر اسپیشلسٹ’ کا کردار ادا کررہے ہیں اور ان کی اس فلم میں "وانٹڈ” کی جھلک اور "دبنگ” کے ڈائیلاگز کا حوالہ بھی نظر آئے گا۔

    شائقین کی جانب سے پسند نہ کی جانے والی دبنگ خان کی فلم "رادھے” کو شروع سے ہی مشکلات کا سامنا رہا، جیسا کہ فلم کا کورونا وبا کے باعث متاثرچہونا ہو یا ریلیزچہوتے ہی لیک ہوجانا۔

    صرف یہ ہی نہیں فلم کے ریلیز ہونے کے بعد مداحوں اور انڈسٹری کے لوگوں کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا جب کہ کچھ مداحوں نے تو سلمان خان سمیت فلم کی کہانی کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا اوریہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔

  • سلمان خان کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی

    سلمان خان کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی

    نئی دہلی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے اہلخانہ نے کورونا ٹیسٹ کروائے تھے جس کی رپورٹ آج سامنے آگئی، دبنگ خان سمیت ان کی فیملی کے تمام لوگوں کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

    سلمان خان اور ان کی پوری فیملی گزشتہ ایک ہفتے سے قرنطینہ میں تھے، سلمان خان کے اسٹاف ممبران کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے، دبنگ خان کے ذاتی ڈرائیور بھی مہلک وبا کی زد میں آگئے تھے جس کے بعد سے خان فیملی نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔

    دبنگ خان کے قرنطینہ میں جانے کے بعد متنازع شو بگ باس 14 کی شوٹنگ بھی کھٹائی میں پڑ گئی تھی لیکن اب کہا جارہا ہے کہ سلمان خان کل سے اس شو کی شوٹنگ شروع کردیں گے۔

    مزید پڑھیں: سلمان خان نے کرونا کے پیش نظر خود کو قرنطینہ کرلیا

    واضح رہے کہ بھارتی اداکار اپنے ملازمین کے علاج کا خرچہ برداشت کررہے ہیں، سلمان خان نے ازخود کرونا کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا تھا اور نہ ہی خود کے قرنطینہ سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا تھا۔

    خیال رہے کہ 18 نومبر کو سلمان خان کے والد سلیم خان اور ان کی والدہ سلمیٰ کی شادی کی 56ویں سالگرہ تھی لیکن گھر میں کرونا کی مذکورہ صورت حال کے باعث کسی قسم کی کوئی تقریب نہیں ہوئی تھی۔

  • مودی کے لیے مشکلات، سلمان خان کی کانگریس میں شمولیت کا امکان

    مودی کے لیے مشکلات، سلمان خان کی کانگریس میں شمولیت کا امکان

    ممبئی: بھارت کی اپوزیشن جماعت کے رہنما نے اشارہ دیا ہے کہ بالی ووڈ کے اداکار سلمان خان لوک سبھا کے الیکشن سے قبل اُن کی جماعت میں شمولیت اختیار کرلیں گے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن سے قبل سلمان خان کی اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت کانگریس میں متوقع ہے اور اگر ایسا ہوگیا تو راہول گاندھی کو  بھارت کا  وزیراعظم بننے سے کوئی روک نہیں سکتا۔

    بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ کمال ناتھ نے اشارہ دیا جس سے یہ تاثر پیدا ہوگیا کہ جلد سلمان خان کانگریس میں شمولیت اختیار کرلیں گے۔

    کمال ناتھ کا کہنا تھا کہ سلمان خان آئندہ ماہ مدھیہ پردیش آئیں گے اور 18 روز تک رابطے میں رہیں گے۔ بھارتی تجزیہ نگاروں کا ماننا ہے کہ سلمان خان کانگریس کے ٹکٹ پر الیکشن یا اُن کی انتخابی مہم کا حصہ بنا سکتے ہیں‘۔

    مزید پڑھیں: بھارتی الیکشن، ووٹرز کی سوچ فلموں کے ذریعے تبدیل کرنے کی تیاری

    یاد رہے کہ بھارت میں اپریل مئی کے دوران لوک سبھا کے انتخابات ہوں گے جس میں فتح حاصل کرنے کے لیے سیاسی جماعتوں نے تیاریاں شروع کردیں جبکہ حکمراں جماعت اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہی ہے۔

    مجموعی طور پر کانگریس نے مختلف علاقوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو بہت ٹف ٹائم دیا ہوا ہے جبکہ سابق حکمراں جماعت نے سیاسی افق پر نیا چہرہ پریانکا گاندھی کی صورت میں بھی متعارف کرایا جنہوں نے بی جے پی کے گڑھ میں اپنا پہلا بھرپور سیاسی شو کیا تھا۔

    پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے کانگریس رہنما راہول گاندھی نے مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ حکومت جارحیت اور فوجیوں کو استعمال کر کے دوبارہ اقتدار حاصل کرنے کی خواہش مند ہیں۔

    سیاسی میدان میں انٹری یا کانگریس میں شمولیت کے حوالے سے سلمان خان کے مینیجر کا کہنا تھا کہ دبنگ خان سیاست میں حصہ لینے نہیں بلکہ مدھیہ پردیش میں سیاحت اور ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے کے حوالے سے منعقدہ پروگرام میں شرکت کرنے آرہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: ’واہگہ بارڈر‘ پر پاکستانی جھنڈا کیوں لہرایا؟ سلمان خان کا پرچہ کٹ گیا

    اُن کا کہنا تھاکہ سیاحت اور مذہبی و قومی ثقافتی ورثے کو فروغ دینے کے لیے ریاستی حکومت نے 18 روزہ پروگرام ترتیب دیا جس میں سلمان خان بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

    دوسری جانب کانگریس کے مقامی رہنما کا کہنا تھا کہ اُن کی جماعت اور قیادت اندور کی نشست سے سلمان خان کو ٹکٹ دینے کی خواہش مند ہے جس کے لیے بات چیت جاری ہے۔

    یاد رہے کہ 2013 میں ہونے والے عام انتخابات میں بی جےپی نے سلمان خان کو مدھیہ پردیش کی نشست سے الیکشن لڑنے کی پیش کش کی تھی جسے انہوں نے مسترد کردیا تھا۔

  • کیا سلمان خان اور شاہ رخ خان پھر دشمن بن جائیں‌ گے؟

    کیا سلمان خان اور شاہ رخ خان پھر دشمن بن جائیں‌ گے؟

    ممبئی: بالی وڈ کے دو سپر اسٹار شاہ رخ اور سلمان خان ایک بار پھر دشمن بننے کے لیے تیار ہیں.

    تفصیلات کے مطابق بالی وڈ میں کنگ خان اور دبنگ خان کے پھر دشمن بننے کی خبریں گردش کر رہی ہیں، البتہ یہ دشمنی حقیقی نہیں، بلکہ فلمی دنیا میں ہوگی.

    بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں سپر اسٹار  معروف ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم میں ایک ساتھ دکھائی دے سکتے ہیں.

    خبروں کے مطابق بالی وڈ کو کئی بلاک بسٹر دینے والے سنجے لیلا بھنسالی دونوں سپر اسٹارز کو ایک ساتھ کاسٹ کرنے پر غور کر رہے ہیں، اس کے لیے ایک ایسا اسکرپٹ تیار کیا جارہا ہے، جو فلم سوداگر کی تھیم پر ہوگا.

    یاد رہے کہ فلم سوداگر میں ممتاز اداکار دلیپ کمار  اور راج کمار ایک ساتھ دکھائی دیے تھے، یہ دو دوستوں کی کہانی تھی، جن کے مابین ایک غلط فہمی کی وجہ سے دشمنی پیدا ہوجاتی ہے، مگر آخر  ایک مشترکہ دشمن انھیں‌ پھر دوست بنا دیتی ہیں.

    مزید پڑھیں: سلمان خان کی نئی فلم کا ٹریلر ریلیز

    توقع کی جارہی ہے کہ سنجے لیلا بھنسالی اسی کہانی کو ماڈرن انداز میں پیش کریں گے، جس میں شاہ رخ اور سلمان خان کو کاسٹ کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ رواں‌ برس عید کے موقع پر سلمان خان کی میگا بجٹ فلم بھارت ریلیز ہوگی، جس کا ٹریلر گذشتہ دونوں سامنا آیا، جسے انٹرنیٹ پر بہت پسند کیا گیا.

  • سلمان خان کی نئی فلم  کا ٹریلر ریلیز

    سلمان خان کی نئی فلم کا ٹریلر ریلیز

    ممبئی: بالی ووڈ کے نامور اداکار سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ’بھارت‘ کا ٹریلر ریلیز ہوگیا جس میں وہ مختلف کردار ادا کرتے نظر آرہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق علی عباس ظفر کی ہدایت کاری میں بنائی جانے والی فلم میں سلمان خان، کترینہ کیف مرکزی جبکہ تبو، ڈیشا پٹنی، سنیل گرور اور جیکی شرف بھی کردار ادا کررہے ہیں۔

    فلم کی ٹیگ لائن ’ایک شخص کی زندگی اور قوم کا اتحاد‘ رکھی گئی۔

    فلم کا ٹریلر بھارت کے یوم جمہوریہ سے ایک روز پہلے ریلیز کیا گیا۔ سلمان خان اس ٹریلر میں نیوی افسر، کان کن، سرکس میں بائیک چلانے والے  شخص کا کردار ادا کررہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: ’واہگہ بارڈر‘ پر پاکستانی جھنڈا کیوں لہرایا؟ سلمان خان کا پرچہ کٹ گیا

    ایک منٹ کے ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان نے اپنے ساتھ کوئی اور سر نیم نہیں بلکہ بھارت جوڑا، ویڈیو میں سلمان خان کے علاوہ کسی اور کردار کو نہیں دکھایا گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت فلم 2014 میں ساؤتھ کوریا میں بننے والی فلم ’اوڈی ٹو مائی فادر‘ کی کاپی ہے۔ یاد رہے کہ فلم بھارت رواں سال عید الفطر پر پوری دنیا میں ریلیز کی جائے گی۔

    یہ بھی یاد رہے کہ چند روز قبل بھارت کے سیٹ پر سلمان خان اور کترینہ نے کرکٹ کھیلا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ مداحوں نے دونوں اداکاروں کے نئے روپ کو دیکھ کر انہیں سراہا تھا۔

    دبنگ خان اور کترینہ کیف کو فلم ’بھارت‘ کا ایک سین واہگہ بارڈر کے مقام پر عکس بند کروانا تھا مگر سیکیورٹی صورتحال کی وجہ سے حکومت نے کاسٹ کو شوٹنگ کی اجازت نہیں دی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں:  سلمان اور کترینہ کی سیکیورٹی فوج نے سنبھال لی

    فلم ڈائریکٹر  نے سین کو عکس بند کرنے کے لیے بھارتی پنجاب کے ایک گاؤں میں ’واہگہ بارڈر‘ کا سیٹ تیار کیا مگر وہاں کی مقامی پنجائیت نے اس پر اعتراض اٹھایا۔ علی عباس ظفر نے مقامی کسانوں اور تاجروں کے نقصانات کا ازالہ کیا اور شوٹنگ کے لیے جگہ فراہم کرنے کے پیسے بھی ادا کیے مگر وہ  سیٹ پر پاکستانی پرچم لگانے پر کسی صورت رضا مند نہیں تھے۔

    شوٹنگ مکمل کے بعد سلمان خان اور فلم ڈائریکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا تھا جس میں پنجائیت نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ اُن کے علاقے میں علی عباس ظفر اور کاسٹ نے پاکستانی پرچم لہرایا۔

  • ’ دبنگ ‘ !!! بھائی نے تصدیق کردی

    ’ دبنگ ‘ !!! بھائی نے تصدیق کردی

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے کہ سلو میاں اور سوناکشی سنہا کی مشہور زمانہ فلم دبنگ کا تیسرا پارٹ بننے جارہا ہے جس کی شوٹنگ کا آغاز اپریل سے ہوگا۔

    بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان خان کے بھائی اور فلم کے پروڈیوسر ارباز خان نے تصدیق کی کہ دبنگ تھری کا اسکرپٹ مکمل ہوچکا جس کی شوٹنگ اپریل 2019 سے شروع ہوگی۔

    اُن کا کہنا تھاکہ ’دبنگ تھری میں ہم شائقین کی توقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے اداکاروں کو کاسٹ کریں گے‘۔ انہوں نے تصدیق کی کہ چلبل پانڈے کا مرکزی کردار دبنگ خان ہی ادا کریں گے۔

    مزید پڑھیں: ’واہگہ بارڈر‘ پر پاکستانی جھنڈا کیوں لہرایا؟ سلمان خان کا پرچہ کٹ گیا

    یاد رہے کہ بالی ووڈ کی فلم ’دبنگ‘ 2010 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں سلمان خان کے ساتھ سوناکشی سنہا نے ڈیبیو کیا تھا بعد ازاں دو برس بعد 2012 میں دبنگ پارٹ 2 ریلیز کی گئی جس میں سلمان  خان اور سوناکشی نے ہی مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

    دبنگ کے پہلے دو پارٹس میں سلمان خان بہادر پولیس افسر ’چلبل پانڈے‘ کے روپ میں نظر آئے تھے جبکہ سوناکشی سنہا نے اُن کی بیوی ’رجو‘ کا کردار ادا کیا تھا۔

    یہ بھی یاد رہے کہ سلمان خان آج کل اپنی نئی آنے والی فلم ’بھارت‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں اُن کے ساتھ کترینہ کیف مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔

    اسے بھی پڑھیں: سلمان اور کترینہ کی سیکیورٹی فوج نے سنبھال لی

    علی عباس کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کے ایک منظر کو شوٹ کرنے کی وجہ سے ہندو انتہاء پسندوں نے دبنگ خان کے خلاف پرچہ درج کرواتے ہوئے انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں تھیں۔

    دوسری جانب سوناکشی اپنی نئی آنے والی فلم ’ویلکم ٹو نیویارک‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں اُن کے ساتھ دلجیت ووسنج، بومن ایرانی، کرن جوہر، رتیش دیش مکھ اور لارا دتہ کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

    چکری تولیتی کی ہدایت کاری میں بنائی جانے والی ’ویلکم ٹو نیویارک‘ 23 فروری کو ریلیز کی جائے گی، فلم میں سلمان خان اداکارہ سوناکشی سنہا کے ساتھ ’نین پھسل گئے‘ گانے میں بھی نظر آئیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: مسلمان اداکار سے محبت، سوناکشی نے تردید کردی

    بھارتی میڈیا کے مطابق سوناکشی سنہا کو دبنگ کے تیسرے سیکوئل میں بھی اداکاری کے جوہر دکھانے کی پیش کش کی جاچکی ہے، فلم کے پروڈیوسر ارباز خان کا کہنا تھا کہ دبنگ تھری کا اسکرپٹ تیار ہے اور جلد ہی اس کی شوٹنگ کا آغاز کردیا جائے گا۔

  • سوناکشی سنہا مسلمان لڑکے کی محبت میں گرفتار

    سوناکشی سنہا مسلمان لڑکے کی محبت میں گرفتار

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا انڈسٹری میں ڈیبیو کرنے والے مسلمان اداکار کی محبت میں گرفتار ہوگئیں۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دبنگ اداکارہ سلمان خان کی نئی فلم ’نوٹ بک‘ میں ڈیبیو کرنے والے مسلمان اداکار ظہیر اقبال کے ساتھ نظر آرہی ہیں اور دونوں اداکاروں کے درمیان قربتیں بڑھ گئیں۔

    رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سوناکشی سنہا ظہیر اقبال کی محبت میں گرفتار ہوچکیں اور وہ اُن سے شادی کرنا چاہتی ہیں۔

    بالی ووڈ میں یہ خبریں بھی زیرگردش ہیں کہ سوناکشی اور ظہیر کی دوستی کروانے میں دبنگ خان نے اہم کردار ادا کیا کیونکہ دونوں کو پہلی بار سلمان خان کے گھر پر ہی ایک ساتھ دیکھا گیا۔

    ویڈیو دیکھیں: سلمان خان اور انوشکا کے ’نین پھسل گئے‘

    سلمان خان نے گزشتہ ماہ اپنی سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا تھا جس میں بالی ووڈ کی معروف شخصیات نے بھی شرکت کی تھی۔

    تقریب میں سوناکشی اور ظہیر اقبال بھی شریک تھے اور دونوں ایک دوسرے کے ساتھ ہی نظر آرہے تھے۔

    یاد رہے کہ ظہیر اقبال نئی آنے والی فلم ’نوٹ بک‘ سے انڈسٹری میں ڈیبیو کرررہے ہیں جبکہ اُن کی سلمان خان سے بہترین دوستی بھی ہوچکی۔

    نوٹ بک رومانوی فلم ہے جس میں ظہیر اقبال اور منیش بہل کی صاحبزادی پرانوتن مرکزی کردار ادا کریں گے، فلم 29 مارچ کو ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

    دوسری جانب سوناکشی اپنی نئی آنے والی فلم ’ویلکم ٹو نیویارک‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں اُن کے ساتھ دلجیت ووسنج، بومن ایرانی، کرن جوہر، رتیش دیش مکھ اور لارا دتہ کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: فلموں میں بوس و کنار کے مناظر کیوں ادا نہیں کرتی، سوناکشی نے بتادیا

    چکری تولیتی کی ہدایت کاری میں بنائی جانے والی ’ویلکم ٹو نیویارک‘ 23 فروری کو ریلیز کی جائے گی، فلم میں سلمان خان اداکارہ سوناکشی سنہا کے ساتھ ’نین پھسل گئے‘ گانے میں بھی نظر آئیں گے۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ 2010 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم’’دبنگ‘‘ سے اپنے کیرئیر کی شروعات کی تھی اور فلم کے سیکوئل ’’ دبنگ 2‘‘ میں بھی اداکارہ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سوناکشی سنہا کو دبنگ کے تیسرے سیکوئل میں بھی اداکاری کے جوہر دکھانے کی پیش کش کی جاچکی ہے، فلم کے پروڈیوسر ارباز خان کا کہنا تھا کہ دبنگ تھری کا اسکرپٹ تیار ہے اور جلد ہی اس کی شوٹنگ کا آغاز کردیا جائے گا۔

  • سلمان خان کی موجودگی میں کترینہ کیف کو شادی کی پیش کش۔۔۔ ویڈیو دیکھیں

    سلمان خان کی موجودگی میں کترینہ کیف کو شادی کی پیش کش۔۔۔ ویڈیو دیکھیں

    ممبئی: بالی ووڈ فلم ’سنجو‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے نوجوان اداکار وکی کوشال نے سلمان خان کی موجودگی میں کترینہ کیف کو شادی کی پیش کش کر کے سب کو حیران کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی فلم گینگ آف واسع پور سے انڈسٹری میں قدم رکھنے والے نوجوان اداکار نے گزشتہ برس ریلیز ہونے والی دو بڑی فلموں’راضی‘ اور ’سنجو‘ میں کردار ادا کیا جس کے بعد اُن کی بلند پرواز کا سفر شروع ہوگیا۔

    تیس سالہ اداکار کا چرچا اتنا عام ہوگیا کہ بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے اُن کے ساتھ فلم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ وکی کو جب اس بات کا علم ہوا تو انہوں نے تعجب کا اظہار کیا۔

    یاد رہے کہ ہدایت کار راج کمار ہیرانی نے گزشتہ برس سنجے دت کی زندگی پر ایک فلم ’سنجو‘ کے نام سے بنائی تھی جس نے نہ صرف باکس آفس پر ریکارڈ بزنس کیا بلکہ رنبیر کپور سمیت دیگر کرداروں کی ترقی کا سفر بھی شروع کروایا۔

    تیس سالہ اداکار انڈسٹری میں سنجو سے قبل چھوٹے کردار ادا کرتے تھے البتہ اب انہیں لوگ ’وکی کوشال‘ کے نام سے جاننے لگے ہیں۔

    کترینہ کی ساتھ کام کرنے کی خواہش کا سُن کر وکی کوشال نے دلچسپ جواب دیا کہ ’میں اس بات پر حیران ہوں بالی ووڈ کی باربی ڈول میرے نام سے واقف ہیں، میں اُن کا بہت زیادہ احترام کرتا ہوں‘۔

    حال ہی میں ایک ایوارڈ شو کی تقریب میں وکی کوشال نے سلمان خان کی موجودگی میں کتریبہ کیف کو شادی کی پیش کش کر کے اداکارہ اور تمام شائقین کو حیران کردیا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وکی کوشال نے جب اداکارہ کو شادی کی پیش کش کی تو پس منظر میں سلمان خان کی فلم ’مجھ سے شادی کرو گی‘ کا ٹائٹل سانگ چل رہا تھا۔

    کترینہ نے اداکار کی پیش کش سنی تو وہ چند لمحے کے لیے ہکا بکا رہ گئیں البتہ انہوں نے جواب دیا کہ ’ہمت نہیں ہے‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    😍👌 . . . #instabolly #bollyinsta

    A post shared by Bollywood💎725k🙏 (@bollylnsta) on

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس موقع پر سلمان خان بھی بیٹھے ہوئے تھے جنہوں نے بہت دلچسپ اور حیران کن رد عمل دیا۔ وکی کی خواہش کو سُن کر دبنگ خان نے اپنی بہن ارپیتا خان کے کاندھے پر سر رکھا اور ہنسنے لگے۔

  • بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان 53 ویں سالگرہ منا رہے ہیں

    بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان 53 ویں سالگرہ منا رہے ہیں

    ممبئی: بالی ووڈ کے سلطان کروڑوں دلوں کی جان سپراسٹار سلمان خان آج اپنی 53 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

    سلمان خان نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سے لےکربالی ووڈ کےسلطان بننے کے سفر میں کئی کامیابیوں اور ناکامیوں کا سامنا کیا لیکن ہمت نہیں ہاری اور فلم ’ تیرے نام ‘ کے بعد تو وہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئےاور پھر انہوں نے پیچھے مڑکرنہیں دیکھا۔

    بالی ووڈ کے دبنگ خان نے بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہراندور میں 27 دسمبر 1965 کو ناموررائٹر سلیم خان کے گھرآنکھ کھولی اور نام عبدالرشید سلیم سلمان خان رکھا گیا لیکن فلمی دنیا میں وہ سلمان خان کے نام سے مشہور ہوئے۔

    سلمان خان کے دو بھائی ارباز خان اور سہیل خان ہیں اور ان کی دو بہنیں الویرہ خان اور لے پالک ارپیتاخان ہیں۔

    سپراسٹار سلمان خان اپنے کیریئرکی شروعات سےبطوررائٹر، ڈائریکٹرکام کرنا چاہتےتھےاورانہوں نے 1988 میں فلم’ فلک‘ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرکے طور پر کام بھی کیا تھا تاہم وہ فلم باکس آفس پرنہیں چل سکی۔

    انہوں نے ڈائریکشن کے شعبے میں ناکامی کےبعد اداکاری کےمیدان میں اپنی قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا اور 1988میں بننے والی فلم ’ بیوی ہو توایسی ‘ سےاپنےفلمی کیریئرکا آغاز کیا، لیکن پہلی کامیابی انہیں فلم ’میں نے پیار کیا‘ سےملی۔

    سلمان خان نے فلم ’ ساجن ‘ ، ’ ہم آپ کے ہیں کون ‘ ، ’ ہم دل دے چکے صنم ‘ میں رومانوی کردار نبھا کرعوام کو اپنا گرویدہ بنایا۔

    دبنگ خان نے اپنے فلمی کیریئر میں کئی عروج وزوال دیکھے اور ایک وقت ایسا بھی آیا کہ جب کہا جانے لگا کہ اب شاید وہ دوبارہ بڑے پردے پراداکاری کے جوہر نہ دکھا سکیں، لیکن 2003 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ تیرے نام ‘ میں انہوں نے اپنی اداکاری ثابت کردیا کہ فلمی دنیا میں ان کا سفرختم نہیں ہوا یہ تو شروعات ہے۔

    بالی ووڈ کےسلطان کی فلم ’ پارٹنر‘ ، ’ وانٹڈ ‘ ، ’ ریڈی ‘ ، ’ باڈی گارڈ ‘ ، ’ دبنگ‘ ، ’کک ‘ ، ’ پریم رتن دھن پایو‘، ’بجرنگی بھائی جان ، ’ ایک تھا ٹائیگر‘ ’دبنگ ٹو‘ نے دنیا بھر میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے۔

    بھارتی فلم انڈسٹری میں غیرملکی اداکاراؤں کو متعارف کرانے کا سہرا بھی سلمان خان کو جاتا ہے ان میں سے باربی ڈول کتریہ کیف، جیکولین فرنینڈس کا شمار بالی ووڈ کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔

    عدالت میں کئی سالوں سے جاری قانونی جنگ کے بعد ممبئی کی سیشن کورٹ کے جج ڈی ڈبلیو دیش پانڈے نے سلمان کو ہٹ اینڈ رن کیس 2002 میں مجرم قرار دے کر 5 سال قید کی سزا سنائی تھی جسے بعد میں ممبئی ہائی کورٹ نے کالعدم قرار دیا تھا۔

  • ’بھائی جان، شادی کب کرو گے؟‘: کنگ خان کا بگ باس میں دبنگ خان سے دلچسپ سوال

    ’بھائی جان، شادی کب کرو گے؟‘: کنگ خان کا بگ باس میں دبنگ خان سے دلچسپ سوال

    نئی دہلی : معروف بھارتی اداکار شاہ رخ خان ریلیٹی شو بگ باس کے میزبان کو فون کرکے شادی سے متعلق گفتگو کرنے پر کالر آف دی ویک بن گئے۔

    بھارت کے معروف ٹی وی پروگرام بگ باس کے سیزن 12 کی قسط ’ویک اینڈ کا وار‘ میں کنگ خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کرکے پروگرام کی شان بڑھا دی۔

    بگ باس سیزن 12 کی جھلکیوں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہ رخ خان پروگرام کے میزبان دبنگ خان کو فون کرکے کچھ وقت پہلے موصول ہونے والی شادی کی تجاویز پر گفتگو کرتے ہیں۔

    پرومو میں کنگ خان نے شو کے میزبان سلمان کو کال کی اور بگ باس کے گھر میں موجود دیگر افراد سے بھی بات چیت کی جنہیں نہیں معلوم تھا کہ وہ کس سے بات کررہے ہیں تاہم جب انہیں اس بات کا پتہ چلا وہ شاہ رخ خان سے گفتگو کررہے تھے تو ان کی خوشی دیدنی تھی۔

    دوسری جھلکیوں میں گھر میں موجود افراد کو ایک مشن پر کام کرتے دیکھا جاسکتا ہے جو انہیں شو کے مہمان خصوصی سویرا بھاسکر اور سومیت ویاس نے انہیں دیا تھا۔

    دونوں مہمان خصوصی نے مقابلے کے شرکاء اور گھر کے افراد کو کچھ جملے دئیے تھے جس کا استعمال گھر کی صورتحال دیکھتے ہوئے کرنا تھا اور اپنے چہرے پر مٹی لگانی تھی۔

    مشن کی تکمیل کے دوران دیپیکا اور سومی نے دیپک اور روہت پر لڑکیوں پر غصّہ کرنے اور صنفی تعصب رکھنے کا الزام عائد کیا اور دوسری جانب شری شانت اور رومل کسی بات پر بحث کررہے ہوتے ہیں۔

    آخری قسط میں شری شانت کو بہترین کارکردگی پر منتخب کیا جاتا ہے اور اسے تین افراد کو جیل بھیجنے کی ویٹو پاور دی جاتی ہے جس کے بعد وہ روہت، دیپک اور رومل کا نام دیتا ہے۔