Tag: Salman Khan’s

  • سلمان خان کا 1990 میں اپنے ہاتھوں سے لکھا گیا خط منظر عام پر آگیا

    سلمان خان کا 1990 میں اپنے ہاتھوں سے لکھا گیا خط منظر عام پر آگیا

    ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے 1990 میں اپنے ہاتھوں سے ایک خط لکھا تھا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کے ہاتھ سے لکھا گیا خط خوب وائرل ہورہا ہے جوکہ اُنہوں نے 1990 میں اپنی فلم ’میں نے پیار کیا ‘ کی ریلیز کے چار ماہ بعد اپنے مداحوں کے نام لکھا تھا۔

    سلمان خان نے یہ خط اپنے مداحوں کے لیے لکھا تھا، اداکار نے لکھا کہ ’سب سے پہلے تو مجھے قبول کرنے اور میرے پُرستار ہونے کے لیے میں آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، میں پوری محنت اور لگن سے کام کررہا ہوں، میں اپنی ساری توجہ اپنے کام پر مرکوز کررہا ہوں‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)

    سلمان خان نے خط میں لکھا تھا کہ میں اگلی فلموں کے لیے بہترین اسکرپٹ کا انتخاب کروں گا کیونکہ میں یہ جانتا ہوں کہ اب میری ہر فلم کا موازنہ میری فلم ’میں نے پیار کیا ‘ سے کیا جائے گا۔

    انہوں نے لکھا کہ لہٰذا آپ جب بھی میری نئی فلم سے متعلق کوئی اعلان سُنیں تو یقین رکھیں کہ یہ ایک اچھی فلم ہوگی، میں آپ سے پیار کرتا ہوں اور مجھے امید ہے کہ آپ مجھ سے محبت کرتے رہیں گے کیونکہ جس دن آپ مجھ سے محبت کرنا چھوڑ دیں گے اور آپ میری فلمیں دیکھنا چھوڑ دیں گے تو اُس دن میرے کیریئر کا اختتام ہوگا۔

    سوناکشی سنہا نے سلمان خان کو ’لاپرواہ ‘ قرار دے دیا

    سلمان خان نے مزید لکھا کہ آپ لوگوں کی وجہ سے ہی ہم اسٹار بنتے ہیں، آپ میری ذاتی زندگی کے بارے میں سب کچھ ہی جانتے ہیں، اسی لیے میرے پاس اس حوالے سے کہنے کے لیے بہت کچھ نہیں ہے، میں صرف ایک بات جانتا ہوں کہ آپ نے مجھے قبول کر لیا ہے۔

    واضح رہے کہ سلمان خان نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1988 میں کیا ان کی دوسری فلم ’میں نے پیار کیا‘ تھی جس میں انہوں نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔

  • سلمان خان کے گھر فائرنگ کی منصوبہ بندی کہاں ہوئی؟ اہم انکشافات

    سلمان خان کے گھر فائرنگ کی منصوبہ بندی کہاں ہوئی؟ اہم انکشافات

    نئی دہلی: بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کے گھر فائرنگ کی منصوبہ بندی سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر گزشتہ روز موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ پہنے 2 افراد نے فائرنگ کی تھی جس کی منصوبہ بندی امریکا میں کی گئی۔

    اداکار سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ

    بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی نے فائرنگ کے لیے شوٹرز کے انتخاب کی ذمہ داری راجستھان میں بشنوئی گروپ کو آپریٹ کرنے والے امریکا میں مقیم روہت گودارا کو دی۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ حملہ روہت گودارا نے کیا تھا جو راجستھان میں بشنوئی کے گینگ کو چلاتا ہے جبکہ ایک ملزم کی شناخت وشال عرف کالو کے نام سے ہوئی ہے، جو راجستھان کے ایک گینگسٹر روہت گودارا کے لیے کام کرتا ہے اور راجستھان میں بشنوئی گینگ چلاتا ہے۔

    ’یہ صرف ٹریلر ہے‘ گینگسٹر کی سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کے بعد دھمکی

    دوسری جانب لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی نے سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کی ذمہ داری قبول کرلی ہے اور ساتھ ہی اداکار کو ایک اور بار جان سے مارنے کی دھمکی بھی دیدی۔

  • دو مشتبہ افراد کی سلمان خان کے فارم ہاؤس میں گھسنے کی کوشش

    دو مشتبہ افراد کی سلمان خان کے فارم ہاؤس میں گھسنے کی کوشش

    نئی دہلی: مہاراشٹر میں بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے فارم ہاؤس میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

     بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ 4 جنوری کو اس وقت پیش آیا جب مہاراشترا کے شہر پنویل میں واقع فارم ہاؤس کے سیکیورٹی گارڈ نے دو افراد کو باونڈری وال کود کر کمپاؤنڈ میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فارم ہاؤس کے منیجر نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ شام 4 بجے کے قریب فارم ہاؤس کے سیکیورٹی گارڈ محمد حسین نے فون کیا اور فوری طور پر مین گیٹ پر پہنچنے کو کہا۔

    تمھیں سلمان خان بھی نہیں بچا سکتا، بھارتی گینگسٹر نے کینیڈا میں گپی گریوال پر حملہ کروا دیا

    پولیس نے بتایا کہ وہاں پہنچ کر ہم  نے دیکھا کہ دو نامعلوم افراد مین گیٹ کے بائیں جانب جھاڑیوں اور باؤنڈری وال کو پھلانگ کر کمپاؤنڈ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

    ہندوستان ٹائمز کے مطابق مشتبہ افراد نے اپنی جعلی شناخت مہیش کمار رام نواس اور اتر پردیش کے ونود کمار رادھیشم کے طور پر کرائی، دونوں ملزمان سے جعلی شناختی کارڈ برآمد ہوئے ہیں۔

    تازہ دھمکیوں کے بعد ممبئی پولیس کا سلمان خان کی سکیورٹی کے لیے اہم قدم

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت 23 سالہ اجیش کمار اور گرو سیوک سنگھ کے نام سے ہوئی جو کارپنٹر اور فرنیچر کا کام کرتے ہیں، دونوں افراد کے خلاف دھوکا دہی، جعل سازی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    پولیس افسر کا کہنا تھا کہ سلمان خان فارم ہاؤس کےاندر موجود تھے، ملزمان نے دعویٰ کیا کہ وہ اداکار سے ملنا چاہتے تھے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ کچھ ماہ کے دوران اداکار سلمان خان کو دھمکی آمیز فون کالز موصول ہورہی تھیں جس میں نامعلوم شخص نے اداکار کو قتل کرنے کی دھمکی دی۔

  • شاہ رخ اور سلمان خان کی فلم "ٹائیگر بمقابلہ پٹھان” دنیا کو حیران کردے گی

    شاہ رخ اور سلمان خان کی فلم "ٹائیگر بمقابلہ پٹھان” دنیا کو حیران کردے گی

    بالی ووڈ کنگ خان شاہ رخ خان اور دبنگ اسٹار سلمان خان کی سپرہٹ جوڑی ان کے مداحوں کو آنے والی فلم "ٹائیگر بمقابلہ پٹھان” میں نظر آئے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حقائق جان کر سب حیرتے زدہ رہ جائیں گے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ فلم ساز آدتیہ چوپڑا "ٹائیگر بمقابلہ پٹھان” بنانے کی تیاری کرچکے ہیں جبکہ اس فلم کے ہدایت کار سدھارتھ آنند ہوں گے اس فلم پر جو اخراجات آئیں گے ان کی تفصیل قارئین کو حیرت زدہ کردے گی۔

    ٹائیگر بمقابلہ پٹھان میں شاہ رخ خان اور سلمان خان پٹھان اور ٹائیگر کے جاسوس کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، فلم میں مبینہ طور پر دونوں ایجنٹوں کا آمنا سامنا ہوگا۔

    سلمان اور شاہ رْخ 2024 میں فلم ٹائیگر بمقابلہ پٹھان کی شوٹنگ کا آغاز کریں  گے – Kaumi Manzil | قومی منزل | कौमी मंजिल

    کاروباری تجزیہ کار ترن آدرش نے ٹویٹ کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ بڑی پیش رفت یہ ہے کہ سلمان خان اور شاہ رخ خان اسٹارز اداکاری والی فلم کو سدھارتھ آنند ڈائریکٹ کریں گے، اسے آدتیہ چوپڑا پروڈیوس کریں گے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان اور سلمان خان کی ٹائیگر بمقابلہ پٹھان کتنے کروڑ روپے کے بجٹ میں بنائی جائے گی؟ فلم کا بہت انتظار کیا جا رہا ہے جس کا بجٹ آپ کو مکمل طور پر حیران کر دے گا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ بھی ہو تو سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم کافی مہنگی ثابت ہوگی، ذرائع کا کہنا ہے کہ آدتیہ چوپڑا اور ان کی ٹیم نے ٹائیگر بمقابلہ پٹھان کے بجٹ کو 300 کروڑ روپے تک محدود کردیا ہے۔

    شاہ رخ خان اور سلمان خان ٹائیگر بمقابلہ پٹھان میں ایک ساتھ نظر آئیں گے –  Baaghi TV

    ان اعداد و شمار میں اسٹار فیس شامل نہیں ہے کیونکہ ان دونوں نے منافع میں حصہ لینے کا انتخاب کیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ٹائیگر بمقابلہ پٹھان کی لاگت پٹھان اور ٹائیگرتھری سے زیادہ ہوگی۔ اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ ٹائیگر بمقابلہ پٹھان بالی ووڈ سے آنے والی سب سے مہنگی فلموں میں سے ایک ہوگی۔