Tag: Salman Mujahid

  • سلمان مجاہد کے خلاف ایک اورمقدمہ درج

    سلمان مجاہد کے خلاف ایک اورمقدمہ درج

    کراچی: رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ کے خلاف تھانہ تیموریہ میں ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا‘ مقدمے میں اغوا،دست درازی اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کے حوالے سے دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق علینہ نامی خاتون نے شہر قائد کے تھانہ تیموریہ میں رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرادیا۔ اس سے قبل کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں مبینہ طور پر متاثرہ لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں ایک مقدمہ درج کیا جاچکا ہے۔

    متاثرہ لڑکی نے اس معاملے میں ممتاز سماجی رہنما صارم برنی سے مدد کی اپیل کی جن کی کوششوں سے پولیس نے متحدہ قومی موومنٹ سےتعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

    صارم برنی کا کہنا ہے کہ لڑکی نے کئی بار مقدمہ درج کرنے کی کوشش کی مگر کئی ماہ گزر جانے کے باوجود بھی پولیس نے کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی زور دینے پر پولیس نے لڑکی کو الٹا گرفتار کرلیا تھا۔

    دوسری جانب ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ نے مؤقف اختیار کیا کہ ’میری درخواست عدالت میں زیر سماعت ہے، خاتون نے ماں کے کینسر کا کہہ کر 40 لاکھ روپے لیے اور اب ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ خاتون نے 4 جنوری کو میرے خلاف درخواست جمع کرائی جبکہ میں نے خاتون کیخلاف درخواست 16جنوری کو جمع کرائی تھی ، میرے خلاف خاص مقصد کے تحت سازش کی جارہی ہے۔

    وزیرداخلہ سندھ کا نوٹس

    اے آر وائی پر خبر نشر ہوئی تو وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے صارم برنی سے رابطہ کیا تھااور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی تھا۔

    وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی واقعے کی مکمل تفتیش کر کے رپورٹ پیش کرے گی جس کے بعد تمام تر حقائق جلد سامنے لائے جائیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • رکن قومی اسمبلی پر خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام، انصاف کی اپیل

    رکن قومی اسمبلی پر خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام، انصاف کی اپیل

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ پر ایک لڑکی نے ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے، متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ یہ درندہ میرے پیچھے پڑا ہے، انسانیت کے ناطے مجھے انصاف دلایا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں پاک سرزمین پارٹی کو خیرباد کہہ کر ایک بار پھر ایم کیو ایم پاکستان (فاروق ستار) میں شمولیت اختیار کرنے والے رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ کی مشکلات میں روز بہ روز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

    تحریک انصاف کے مرکزی کارکن پر اسلحہ تاننے کے بعد رکن قومی اسمبلی کے خلاف نیا تنازع اُس وقت سامنے آیا کہ جب ایک لڑکی انصاف کی فریاد لے کر انسانی حقوق کے سرگرم ادارے کے سربراہ صارم برنی کے پاس پہنچی۔

    مذکورہ خاتون نے صارم برنی کو درخواست دی کہ سلمان مجاہد نے مجھے بلیک میل کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا اور 30 اکتوبر 2017 کو اغوا بھی کیا، میرے بھائی کو بھی گھر سے لے جاکر تشدد کر کے باہر پھینک گئے۔

    مزید پڑھیں: قاتل کے ساتھ نہیں فاروق ستار کے ساتھ ہوں، سلمان مجاہد کی دوبارہ شمولیت

    خاتون نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ سلمان مجاہد بلوچ نے کہا اگر کہیں آواز اٹھائی تو تمھاری ویڈیو وائرل کردوں گا اور والدہ پر پستول رکھ کر کہا کہ یہ میری بات کیوں نہیں مان رہی؟۔

    درخواست میں لڑکی نے صارم برنی سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے قانونی مدد طلب کی اور یہ بھی انشاف کیا کہ کچھ لوگ 17 جنوری 2018 کو میرے گھر میں زبردستی داخل ہوئے جبکہ اس سے قبل 30 اکتوبر کو میرے بھائی پر بھی تشدد ہوچکا ہے۔

    صارم برنی ٹرسٹ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ مذکورہ لڑکی کی درخواست موصول ہوگئی ہے جس میں اُس نے رکن قومی اسمبلی کو درندہ قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وہ شخص اس بچی کو زیادتی کا نشانہ بھی بناتا رہا۔

    اُن کا کہنا ہے کہ لڑکی نے یہ بات بھی بتائی کہ سلمان مجاہد نے خفیہ طور پر شادی کی اور پھر کچھ عرصے بعد ہوس پوری کرنے کے ساتھ ہی طلاق بھی دے دی، اگر منتخب نمائندے عوام کے ساتھ یہ رویہ رکھیں گے تو قوم کا کیا ہوگا؟۔

    متاثرہ خاتون کی جانب سے گلشن اقبال تھانے میں مقدمہ درج کروایا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں: فاروق ستار کو کل تھپڑ مارا گیا، سلمان مجاہد بلوچ کا دعویٰ

    صارم برنی کا کہنا ہے کہ لڑکی نے کئی بار مقدمہ درج کرنے کی کوشش کی مگر کئی ماہ گزر جانے کے باوجود بھی پولیس نے کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی زور دینے پر پولیس نے لڑکی کو  الٹا گرفتار کرلیا تھا۔

    دوسری جانب ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ نے مؤقف اختیار کیا کہ ’میری درخواست عدالت میں زیر سماعت ہے، خاتون نے ماں کے کینسر کا کہہ کر 40 لاکھ روپے لیے اور اب ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ خاتون نے 4 جنوری کو میرے خلاف درخواست جمع کرائی جبکہ میں نے خاتون کیخلاف درخواست 16جنوری کو جمع کرائی تھی ، میرے خلاف خاص مقصد کے تحت سازش کی جارہی ہے۔

    وزیرداخلہ سندھ کا نوٹس

    اے آر وائی پر خبر نشر ہوئی تو وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے صارم برنی سے رابطہ کیا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی۔

    وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی واقعے کی مکمل تفتیش کر کے رپورٹ پیش کرے گی جس کے بعد تمام تر حقائق جلد سامنے لائے جائیں گے۔

    سلمان مجاہد کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے، علی زیدی پی ٹی آئی

    بعد ازاں اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کا کہنا تھا کہ ’متاثرہ لڑکی کی مدد کرنا چاہتا ہوں، انسانی حقوق کے معاملے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے اور رکن قومی اسمبلی کے خلاف جلد ایف آئی آر درج ہونی چاہیے‘۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • فاروق ستار کو کل تھپڑ مارا گیا، سلمان مجاہد بلوچ کا دعویٰ

    فاروق ستار کو کل تھپڑ مارا گیا، سلمان مجاہد بلوچ کا دعویٰ

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان سے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ کا کہنا ہے کہ ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ فاروق ستار کو کل تھپڑ مارا گیا، پی آئی بی اور بہادرآباد میں قیادت موجود ہے مگر دونوں مقامات پر کارکنان نہیں پہنچے۔

    اے آر وائی کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان مجاہد بلوچ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم میں دھڑے بندی کا عمل 22 اگست کے بعد تیزی سے شروع ہوا، یہ کسی انتخابات یا خدمت کی نہیں بلکہ چند لوگوں کے مفادات کی جنگ ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی قیادت اگر کراچی کے مسائل پر بات کرتی تو کراچی والے انہیں اپنا نمائندہ تسلیم کرتے مگر آج لوگ پی ایس پی کو امید کی کرن سمجھ کر دیکھ رہے ہیں۔

    سلمان مجاہد بلوچ کا کہنا تھا کہ شہر کی سیاست میں کوئی بھی جماعت تیس سال تک برسر اقتدار رہتی ہے، اب ایم کیو ایم کا سورج غروب ہوگیا اس لیے لوگوں نے پاک سرزمین پارٹی کی طرف دیکھنا شروع کردیا۔

    رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ’ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ کل فاروق ستار کو تھپڑ مارا گیا، عامر خان کی شکل میں جو نیا دھڑا سامنے آرہا ہے اُس نے ایم کیو ایم اور پی ایس پی کے الحاق کی مخالفت کی تھی‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے نئے آئین کے تحت تمام اختیارات فاروق ستار کے پاس اور پھر کامران ٹیسوری کے پاس ہیں اسی وجہ سے پارٹی میں دھڑے بندی شروع ہوئی، ہماری خواہش ہے کہ ان کے دل اکھٹے ہوجائیں اور دونوں پھر سے مل کر کام کریں مگر یہاں مفادات کی جنگ ہے ایسی صورت میں صورتحال کو کوئی قابو نہیں کرسکتا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ایم کیوایم پاکستان زندہ ہے اوررہے گی، فیصل سبزواری

    ایم کیوایم پاکستان زندہ ہے اوررہے گی، فیصل سبزواری

    کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ الیکشن میں ہم جس نام سے بھی جائیں ایم کیوایم پاکستان زندہ ہے اور رہے گی، کسی دباؤکےتحت پی ایس پی والوں کے پاس نہیں گئے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں میزبان وسیم بادامی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر پی ایس پی رہنما رضا ہارون پی پی پی کے رہنما نبیل گبول اور متحدہ کے رکن اسمبلی سلمان مجاہدبلوچ بھی موجود تھے۔

    فیصل سبزواری کا پی ایس پی اور ایم کیو ایم کے سیاسی اتحاد کے حوالے سے کہنا تھا کہ ایم کیوایم نے مثبت سوچ کے ساتھ یہ قدم اٹھایاہے، پی ایس پی سےسیاسی اتحاد ہوا ہے۔

    یہ سیاسی اتحادایک نام، ایک منشور اور ایک انتخابی نشان پرہوا ہے، فاروق ستار کہہ چکے ہیں کہ ایک حکمت عملی طے کی جائےگی۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ الیکشن میں ہم جس نام سے بھی جائیں ایم کیوایم پاکستان زندہ رہےگی،5نومبر کے کامیاب جلسے نے بھی ثابت کردیا کہ ایم کیوایم زندہ ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی دباؤکےتحت پی ایس پی والوں کےپاس نہیں گئے، پی ایس پی ہماری پریس کانفرنس میں آئی ہم نہیں گئے، تمام خواہشات کو پورا نہیں کیاجاسکتا۔

    ایک ایجنڈے پربات ہوئی ہے، میں ایم کیوایم پاکستان کےساتھ ہوں، انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ ایم کیوایم پاکستان زندہ ہے اور ہمیشہ موجود رہے گی۔

    ایک نام، ایک نشان اورایک پارٹی پربات ہوگی، رضا ہارون

    پی ایس پی رہنما رضا ہارون کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم سے متعلق ہمارامؤقف واضح ہے، مجھےنہیں لگا کہ کسی سیاسی اتحاد پرگفتگو ہوئی ہے، ایک نام، ایک نشان اورایک پارٹی پربات ہوگی۔

    ہم نے تو ہمیشہ کہا کہ ہمارے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں، ہم نے کب کہا کہ بات چیت کا سوال ہی پیدانہیں ہوتا، ایم کیوایم بانی کی تھی ہےاور رہےگی، ہم نے صرف اگلےالیکشن نہیں بلکہ آئندہ آنے والی نسلوں کیلئےکام کرناہے، ہمیں اب نئے دورکا آغازکرنا چاہئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کل کی ملاقات میں برف پگھلی اورآج یہ سب ہواہے، ایم کیوایم پاکستان کے3رہنماؤں نے آج آصف زرداری سےملاقات کی، نبیل گبول سےگزارش ہے میرےبیان کو دوبارہ سن لیں۔

    نئی پارٹی کا نام پاکستان قومی موومنٹ رکھاجائےگا، نبیل گبول

    نبیل گبول نے اپنی گفتگو میں انکشاف کیا کہ نئی پارٹی کا نام پاکستان قومی موومنٹ رکھاجائےگا، مصطفیٰ کمال تو کہتےتھے کہ ملنے کاسوال ہی پیدانہیں ہوتا، رضاہارون میرے بہت اچھے دوست ہیں یہ ہی مجھےایم کیوایم میں لے کر گئے تھے۔

    نبیل گبول کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیوایم اور پی ایس پی کے اتحاد کی خبرچھ ماہ پہلےدی تھی، پرویز مشرف کی کوششوں سےہی ایم کیوایم اورپی ایس پی ایک ہوئے۔

    مجھے ایم کیوایم سے نکالنے والے خود نکل گئے، سلمان مجاہد بلوچ

    سلمان مجاہد بلوچ نے بتایا کہ فاروق ستار سے رابطہ کمیٹی کے ارکان نےناراضگی کااظہار کیا ہے، اجلاس میں رابطہ کمیٹی ارکان نے کہا کہ اگریہی کرنا تھا تو ہمیں کیوں بےوقوف بنایا؟

    انہوں نے کہا کہ مجھے ایم کیوایم سے نکالنے والے آج خود ایم کیوایم سے نکل گئے، فاروق ستار نے آج خود ہی ایم کیوایم کو ختم کردیا۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مصطفیٰ کمال جب سے آئےتھے تب سےملاقاتیں جاری تھیں، آج میری آصف زرداری سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں حلقے کے مسائل پر گفتگو کی ہے، پیپلزپارٹی میں شامل نہیں ہورہاہوں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • دو ماہ سے قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، سلمان مجاہد

    دو ماہ سے قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، سلمان مجاہد

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ نے کہا ہے کہ مجھے دو ماہ سے قتل کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، واٹس ائپ نمبر سے دھمکی آمیز کالز اور پیغامات موصول ہورہے ہیں۔

    اے آر وائی کے پروگرام الیونتھ آور میں میزبان وسیم بادامی سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان مجاہد نے کہا کہ مجھے میرے 2 گن مین واپس دلوائے جائیں کیونکہ مارچ سے واٹس ایپ پر قتل کرنے کی دھمکیاں اور پیغامات موصول ہورہے ہیں مگر ابھی اُن کالز سے متعلق ایف آئی آر درج نہیں کروائی۔

    انہوں نے کہا کہ پاک سزمین پارٹی کے لیے صرف دعا ہی کی جاسکتی ہے کیونکہ کراچی میں 10 لاکھ لوگوں کو جمع کرنا آسان کام نہیں، مہاجر قومی موومنٹ سے بڑھتے ہوئے مراسم کے حوالے سے سلمان مجاہد کا کہنا تھا کہ مجھے آفاق احمد سے بات چیت سے متعلق کوئی علم نہیں۔

    سلمان مجاہد نے کہا کہ عمران خان کو اپنے مزاج میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے اگر وہ یہ لے آتے ہیں تو شاید عوام اُن کا ساتھ دینا شروع کردیں۔ رکن اسمبلی نے اپنا خیال ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’میرے خیال میں ایم کیو ایم پاکستان ہی اپنے آپ کو اپنا سب سے بڑا حریف سمجھتی ہے‘‘

    ویڈیو دیکھیں

    پروگرام میں علی زیدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم کےایک رکن نے سندھ اسمبلی میں عمران خان کے خلاف پیش کی جانے والی  قراردادپرغلطی کااعتراف کیا۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہماری کسی سے کوئی لڑائی نہیں بلکہ سب سے بڑی حریف دھاندلی ہے،  پی ٹی آئی کاکراچی میں ایم کیوایم نہیں بلکہ دھاندلی سےمقابلہ ہے۔