Tag: Salman Naseer

  • پاکستان سپر لیگ کی چمکتی دمکتی ٹرافی سے پردہ اٹھ گیا

    پاکستان سپر لیگ کی چمکتی دمکتی ٹرافی سے پردہ اٹھ گیا

    کراچی: پی سی بی کےچیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ پوری کوشش ہے کہ پی ایس ایل جاری رکھیں، کھلاڑیوں، پروڈکشن کریو اور اسٹاف کا بیک اپ موجود ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر نے پی ایس ایل سیزن سیون کی ٹرافی کی رونمائی کے دوران کیا۔

    سلمان نصیر نے کہا کہ ک رونا دنیا بھر میں اثرانداز ہورہا ہے، ہم کورونا سےبچاؤ کے لیے جتنی تیاری کرسکتے تھے ہم نے کی، پوری کوشش ہے کہ پی ایس ایل جاری رکھیں، کھلاڑیوں، پروڈکشن کریو اور اسٹاف کا بیک اپ موجود ہے، کھلاڑیوں کی صحت کی حفاظت کے پیش نظر چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے لاہور لےجائیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل پاکستان کا برانڈ بن چکا، وزیراعظم

    پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر نے کہا کہ کررونا زیادہ پھیلنے کی صورت میں پلان کے تحت لیگ کو ملتوی کیا جائے گا جبکہ تیاری کی گئی ہے کہ ایک ہفتے کے وقفہ کے بعد دوبارہ ایونٹ کا انعقاد ممکن بنایا جائے۔

    ٹرافی کی تقریب رونمائی کے موقع پر "دراز آفیشل” پاکستان سپرلیگ 7 کا لائیو اسٹریمنگ پارٹنر بنا، پی سی بی چیف آپریٹنگ آفیسرسلمان نصیر اور ایم ڈی دراز احسن سایانے دستخط کیے۔

    واضح رہے کہ پاکستان سپرلیگ سیزن 7 کا آغاز 27 جنوری سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے جارہا ہے، افتتاحی میچ میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز آمنے سامنے ہونگی۔

  • پی سی بی نے سلمان نصیر کو بڑا عہدہ دے دیا

    پی سی بی نے سلمان نصیر کو بڑا عہدہ دے دیا

    لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے سلمان نصیر کو پی سی بی کا عبوری چیف ایگزیکٹیو مقرر کردیا۔

    ذرائع کے مطابق عبوری چیف ایگزیکٹیو کی تقرری پی سی بی آئین کی دفعہ آٹھ اعشاریہ چھ کےتحت کی گئی ہے، سلمان نصیر پہلے ہی پی سی بی چیف آپریٹنگ آفیسر کےعہدے پر فائز  ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے چیف ایگزیکٹیو کی تقرری اشتہار کے بعد کی جائے گی، سلمان نصیر ان دنوں رمیز راجہ کے ہمراہ کراچی کے دورے پر موجود ہیں اور کرکٹ کی بہتری کےلیےمختلف شخصیات سے ملاقاتیں کررہے ہیں۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں فی الحال مزید کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے، انہوں نے اپنا استعفیٰ چیئرمین پی سی بی کو دیا جسے منظور کرلیا گیا۔

    اطلاعات یہ تھی کہ وسیم خان نےذاتی وجوہات کے باعث استعفی دیا، تاہم دوسری جانب اطلاعات یہ بھی تھیں کہ وسیم خان اختیارات میں کمی کے معاملے پر ناخوش تھے جبکہ وسیم خان کے پی سی بی سے معاہدے کی مدت اگلے برس کے اوائل میں ختم ہونی تھی۔